Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کی پنجاب ویمن ونگ کی عہدیداروں سے ملاقات

    مریم نواز کی پنجاب ویمن ونگ کی عہدیداروں سے ملاقات

    مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد ( ن ) لیگ نواز شریف کے ہوتے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں جبکہ مریم نواز سے پنجاب ویمن ونگ کی عہدیداروں نے ملاقات کی اور تنظیمی امورپر بات چیت کی جبکہ ملاقات میں تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ہے.

    جبکہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دئیے، خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہر اول دستہ بنا دیا ہے، خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری ، نظریاتی وابستگی اور جرات کا مظاہرہ کیا۔

    علاوہ ازیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 کا نوازشریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیزترین ترقی کا دورتھا، ملک میں مہنگائی چار سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی ، لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہیں پاکستان میں خوشحالی ہوتی اور ملک سرسبز ہوتا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا، قوم پوچھے نوازشریف کواقتدار سے الگ کر کے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی ؟ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی سے پھر نجات دلائیں گے، مہنگائی سے نکلنے والے قوم کے آنسوﺅں کو خوشحالی کی ہواﺅں سے پونچھیں گے، غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جیسے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔

  • اشیاء کپ 2023:  نیپال کو 343 رنز کا ہدف

    اشیاء کپ 2023: نیپال کو 343 رنز کا ہدف

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی جبکہ ایشیا کپ 2023 کا میلہ 15 برس بعد آج پاکستان میں سج گیا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے جس میں میزبان پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں اور افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 بنائے۔

    علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی ریکارڈ پارٹنر شپ نے ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔

    تاہم قومی ٹیم کے دیگر بیٹرز میں محمد رضوان نے 44، فخر زمان نے 14، امام الحق اور آغا سلمان نے 5،5 رنز بنائے اور نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طورپرپاکستان اورسری لنکا کررہے ہیں، ایونٹ میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی ایک سے زائد ممالک کر رہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیم کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی تاریں چور لے گئے، ٹھیکیدار نے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں چوری ہونے پر تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروا دی ہے اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں جاری ہے، جس کے لئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیموں کے روٹس پر نئی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    ادھر لاہور کے چور بھی نڈر ہوگئے ہیں، اور شاطر چوروں نے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیموں کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی کی تاریں چوری کرلی ہیں جبکہ ٹھیکیدار کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیمزکے استقبال کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں لگائی تھیں جو چور لے اڑے۔ ٹھیکیدار نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں چوری کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

  • پرویز الہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست،نیب پراسکیوٹرفوری طلب

    پرویز الہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست،نیب پراسکیوٹرفوری طلب

    لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کی نیب گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحق ڈار عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیے کسی سرکاری وکیل کو کیس مارک کرنے کا کیا پراسس ہے ؟ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ قابلیت کی بنیاد پر کیس مارک کرتے ہیں غلام سرور نہنگ اسی نوعیت متعدد کیسز پہلے میں بھی پیش ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں دوبارہ کیس دیا گیا ،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست طریقہ نہیں ہے آپ کو تحریری طور کیس مارک کرنا چاہیے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم اس معاملے کو مزید بہتر کرلیتے ہیں ،عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پرویز الہی کیس میں دلائل دینے کی اجازت دے دی

    عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو فوری طلب کرلیا ، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگر گرفتاریاں کسی ڈراما سے کم نہیں ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کا جو حکم تھا اس پر ہم نے عملدرآمد کرلیا گیا ،عدالتی حکم تھا کہ اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے ،پولیس پرویز الہی کو گرفتار نہ کرے،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور دو نئی ایف آئی ار بھی سامنے آ گئیں ،اگر دو ایف آئی ار تھیں تو پھر عدالت کے سامنے کیوں نہیں رکھی گئی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر نیب کو حکم جاری ہوتا تو وہ گرفتاری نہ کرتا ، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپ نے اسٹاک ایکسچینج ،اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر سے کارروائی دینی تھی ؟نیب کو بلا لیتے ہیں اور پوچھ لیتے ہیں پنجاب حکومت کے وکیل بیٹھ جائیں یہ آپکا معاملہ نہیں ہے، عدالت نے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی

    پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ۔نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیرقانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے۔عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی

    حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی

    لاہور ہائیکورٹ: سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس شاہد بلال حسن نے اشعر سرفراز کی درخواست پر سماعت کی ،سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کردیا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں درست حقائق بیان نہیں کیے گئے درخواست میں متعلقہ فریق کو پارٹی نہیں بنایا گیا عدالت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے ،درخواست گزار نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں پانچ سو سے زائد افراد ملوث ہیں پولیس نے 25 سے 30 ملزمان کو گرفتار کیا ہے متاثرہ مسیحی برادری کی امداد کی جائے مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے عدالت صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے عدالت متاثرہ فیملیز کی امداد فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی شروع کرسکے

    دوسری جانب جڑانوالہ سانحہ: حکومت نے متاثرین جڑانوالہ کو 15 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کر دی ہے، سانحہ جڑانوالہ کے 93 فیصد متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک دے دیے گئے, انتظامیہ نے حتمی 80 متاثرہ خاندانوں میں سے 75 خاندانوں کو پیسے دے دیئے ہیں، متاثرین کو 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے نادرا سے تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو رقوم جاری کی گئی ،جڑانوالہ کے 8 گرجا گھروں کو مکمل بحال کر دیا گیا باقی گرجا گھروں کی تعمیرومرمت کا کام جاری ہے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

  • تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن،نوٹس جاری

    تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن،نوٹس جاری

    نگران وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا ہے

    وزرات صحت نے سگریٹ ساز کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے،ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق مختلف کمپنیاں سگریٹ کی اشتہاری و فروغی مہم میں ملوث ہیں،وزارت صحت نے دس دن کے اندر تحریری وضاحت کا حکم دیا ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں مزید قانونی کاروائی کی وارننگ دی گئی ہے،

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق فلپ مورس خیبر ٹوبیکو کمپنی سیمسن گروپ نیشنل ٹوبیکو کمپنی ،یونیورسل ٹوبیکو کمپنی سول ٹوبیکو کمپنی ،وطن ٹوبیکو کمپنی، رایل ٹوبیکو کمپنی اور سووینیتر ٹوبیکو کمپنی کو نوٹس جاری کیے گیے ہیں،تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کے مطابق سگریٹ نوشی کی اشتہاری مہم اور پروموشنز کی سکیموں پر پابندی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے ،حکومت سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے عوام کی صحت اور فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں

    شفقت کی "شفقت” لڑکیوں کے لیے سگریٹ مہنگا۔۔۔۔ نوجوان کس حال میں؟

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

     اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

  • عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج جبکہ یہ مقدمہ توہین پنجاب پولیس اور آئی جی کیخلاف پراپیگنڈا کرنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے اور حماد اظہر، مسرت چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ، علی زیدی، فواد چوہدری، اعظم سواتی بھی شامل ہیں.

    جبکہ ایک وکیل کے مطابق ایف آئی اے لاھور کی طرف سے عمران ریاض خان کے خلاف پنجاب پولیس کی مدعیت میں 17-8-2023 کو ایک اور مقدمہ درج کرنے کیا گیا جبکہ وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی اے لاھور سے میری مودبانہ گزارش ہے کہ ھم پر احسان کریں اور اسی مقدمہ میں عمران ریاض خان برآمد کریں اور گرفتار کرکے ھم پر احسان کریں.


    تاہم خیال رہے کہ 16 مئی 2023 کو ولاگر عمران ریاض خان کی گمشدگی پر ان کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے کا تھا کہ اینکر عمران ریاض کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا جبکہ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمہ مغوی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
    جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق اغواء کی دفعہ کے تحت مقدے میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا، مغوی کی بازیابی کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، تاہم ابھی تک عمران ریاض کا کوئی بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہیں.

  • بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں؟ شہری سڑکوں پر نکل آئے

    بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں؟ شہری سڑکوں پر نکل آئے

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

    لاہور ( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جاری تحریک کے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جس میں نگران حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور غیر اعلانیہ ٹیکسز کا فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    نگران حکومت کی جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور، ملتان، مظفرگڑھ،رحیم یارخان،لیہ، حافظ آباد، بہاولپور، میانوالی،وہاڑی، حیدرآباد، شہداد پور، تھرپارکر،کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے ’’پلے کارڈز اور بینرز‘‘ اٹھا رکھے تھے ۔جن پر،قوم پر بجلی گرانا بند کرو ،مہنگی بجلی نامنظور، بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں،حکمرانو مہنگائی کے بوجھ تلے سسکتے پاکستانی عوام کو بجلی کے بل کی مار مارنا بند کرو،جیسے نعرے درج تھے-مظاہرین نے بجلی کی قیمتوں کو مستردکرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اور نگران حکومت سے بجلی سستی کرنے کے ساتھ ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل میں اصل قیمت کم اور ٹیکس زیادہ ہوتاہے۔بجلی کے بل ادا کریں یا گھر کا چولہا جلائیں؟ ملک بھر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے دینی، سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جاری مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مشترکہ علامیہ کا کہنا تھا کہ بجلی کےبلوں میں ظالمانہ ٹیکسز قابل قبول نہیں ۔ لوگ فاقے کر رہے ہیں ۔جب کہ نگران حکومت کی سرپرستی میں غریب کو بجلی کے بل نہیں بلکہ موت کے پروانے جاری کیے جارہے ہیں۔ حکومت کے حالیہ فیصلے سے 8 افراد خودکشی کر چکے ہیں۔ حکمران طبقے نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔لوگ اپنی قیمتی اشیاء بیٹیوں کی جہیز تک بیچ کر بل ادا کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ مہنگائی کا طوفان بجلی کے بلوں پر آکر شدید ہوگیا ہے۔بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ٹیکسز کی وجہ سے عوام سخت پریشان اور ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں جو حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نگرانی کرنے کیلیے جو نگران اقتدار میں آئے ہیں ۔انہوں نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ۔انہوں نے ملک میں عام انتخابات کرانے ہیں ۔انہیں مہنگائی کے سلسلے کو بند کرنا چاہئے۔ لیکن انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا اور اس وقت بجلی کے بلوں میں 13قسم کے ٹیکسز لگا کر عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ 300 یونٹ تک کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہ کیا جائے، غریب مزدور مہینے بھر کی کمائی بھی بجلی کے بلوں کی مد میں لوٹا دیتا ہے۔عوام بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں۔حکمرانوں کو مہنگائی کے بوجھ تلے سسکتی پاکستانی عوام کوبجلی کے بل کی مارمارنا بند کرنا ہوگی۔ حکمرانوں کو عملا عوام کی سہولت کےلیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔وگرنہ آنے والے انتخابات میں عوام ان مفاد پرستوں اور کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرکے محب وطن اور دیانتدار قیادت کو منتخب کریں گے

    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ

    بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز

    بجلی بلوں کی کڑک: کن مدوں میں عوام ٹیکس دیتی ہے، ایک تجزیہ!تحریر: ملک شفقت اللہ

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

  • پارکنگ کی مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی

    پارکنگ کی مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی

    صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات عامر میر کی ہدایت پر اوور چارچنگ کرنے والے پارکنگ سٹینڈز کے خلاف ایکشن کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے تمام منظور شدہ پارکنگ سٹینڈز کو مقررہ فیس کی پابندی کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

    وزیر بلدیات عامر میر کی ہدایت پر لاہور پارکنگ کمپنی کے تحت تمام پارکنگ سٹیشنز کے عملہ کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے پارکنگ کی مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر بلدیات عامر میر کے مطابق پارکنگ سٹیشن کے خلاف ایکشن کا فیصلہ مسلسل اور چارجنگ کی شکایات پر کیا گیا۔اس ضمن میں والڈ سٹی لاہور میں واقع حویلی ہوٹل کے پارکنگ سٹینڈ پر اوور چارجنگ کی شکایت اوراس کی تصدیق کے بعد ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔حویلی ہوٹل کے پارکنگ سٹینڈ کے انچارج شیر رحمان خان کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیرعامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مقامی محکموں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مکمل پر عزم ہے۔ عوامی خدمت کرنے والے محکموں سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ پارکنگ کی مقررہ فیس سے زیادہ وصولی کرپشن کے زمرے میں آ تی ہے۔سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کے لیے تجارتی و تفریحی مقامات پر پارکنگ سٹینڈز ناگزیر ہیں۔ پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ لوگوں کو سڑکوں پر پارکنگ پر مجبور کر رہی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک جام سے کئی قسم کے نفسیاتی و سماجی مسائلِ جنم لے رہے ہیں

    نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

  • پاکستان میڈیا کلب لاہور چیپٹر کے عہدیداروں کا اعلان

    پاکستان میڈیا کلب لاہور چیپٹر کے عہدیداروں کا اعلان

    پاکستان میڈیا کلب لاہور چیپٹر کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا،

    پاکستان میڈیا کلب لاہور چیپٹر کے لئے قاضی طارق کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے جبکہ نیو پاکستان نیوز مارننگ شو کے سینئر پروڈیوسر نوید شیخ اور عظمیٰ رومی کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے،تہمینہ شیخ پاکستان میڈیا کلب لاہور چیپٹر کی ترجمان ہوں گی، ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان چند دنوں بعد مشاورت سے کیا جاٸے گا

    پاکستان میڈیا کلب لاہور چیپٹر کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر ہونے پر نوید شیخ کو سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر راؤ اویس، عفیفہ راؤ، ممتاز اعوان و دیگر نے مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ نوید شیخ صحافتی برادری کی بہتری کے لئے پاکستان میڈیا کلب کے پلیٹ فارم سے بہترین کام کریں گے اور صحافیوں کی حقیقی ترجمانی کریں گے،راؤ اویس ،ممتاز اعوان نے نومنتخب عہدیدارو ں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا پہلے دن معطل ہو جانا چاہئے تھی ،

    توشہ خانہ کیس میں رہائی کے حکم کے بعد سائفر مقدمے میں دوبارہ گرفتاری

  • میں گھر پر تھراپی کراتا تھا وہ بند کردی گئی،پرویز الہٰی کی جج سے استدعا

    میں گھر پر تھراپی کراتا تھا وہ بند کردی گئی،پرویز الہٰی کی جج سے استدعا

    احتساب عدالت لاہور میں پرویز الہٰی کے خلاف گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی
    چوہدری پرویز الہٰی کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،نیب کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تو عدالت نے دوران سماعت چوہدری پرویز الہٰی کو روسٹرم پر بلا لیا،جج نے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں مسئلہ ہے ،جج نے کہا کہ اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت میں کہا کہ مجھے کچھ گزارشات کرنی ہیں پھر بیٹھ جاؤں گا میں گھر پر تھراپی کراتا تھا وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے بلڈ ٹیسٹ اور آنکھوں کا ٹیسٹ بھی ضروری ہے میری عمر 77 سال ہے اور مجھے 3 اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں. استدعا ہے آپ اس پر حکم جاری کریں، اللّٰہ تعالیٰ کے بعد آپ کی عدالت ہے

    عدالت میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز الہٰی نے ان 15 دن میں تفتیش میں تعاون نہیں کیا شاید یہ سوچ رہے تھے کہ یہ رک جائے گا جب یہ وزیراعلیٰ بنے تو انہوں نے 200 اسکیموں کی لسٹ بنائی اور ان اسکیموں کی قواعد سے ہٹ کے منظوری کرائی گئی ان منصوبوں میں خورد برد ہوئی اوران کی کوالٹی بھی ٹھیک نہ تھی مہر عظمت کے ذریعے ان منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا تھا اس وقت کے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی یہی بیان دیا پرویز الہٰی کا 3 لوگوں پر اعتبار تھا جو سب کچھ کرتے تھے، ایک مونس الہٰی، دوسرے محمد خان بھٹی اور تیسرے مہر عظمت تھے۔ مہر عظمت ہمارے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں

    چوہدری پرویز الٰہی کا احتساب عدالت نے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے دو ستمبر کو چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    دوسری جانب پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ۔نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیرقانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے۔عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو