Baaghi TV

Category: لاہور

  • دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا۔

    باغی ٹی وی : ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا نظارہ اگلی بار 9 سال بعد دیکھا جائے گا سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا اس روزچاند زمین کے قریب ترین ہوگا رواں ماہ سُپرمون کے نظارے کا یہ دوسرا موقع ہے، اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی سپرمون دیکھا جاچکا ہے۔

    سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے پرمعمول سے کہیں زیادہ بڑا اورروشن نظرآتا ہے اوراسی لیے اسے سپر مون کہا جاتا ہے،اگرچہ اگست کےآغاز میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سُپرمون کا نظارہ کیاگیا اور جمعرات کو بھی دیکھا جائے گا مگر یہ سُپربلیو مون کہلائے گا۔

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    سپربلیو مون سے مراد چاند کا نیلا رنگ نہیں بلکہ ایک اصطلاح ہے جو کسی بھی انگریزی ماہ میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودہویں کے چاند کیلئے استعمال کی جاتی ہےاس سُپربلیو مون کو اگلی بار 2032 میں دیکھا جاسکے گا۔

    قبل ازیں ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اختتام پر 30 اگست کو بھی ہوگا جس کے دوران چاند کا حجم بڑا دکھائی دے گا جبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا ایک ماہ میں دوسری بار ہونے والے فل مون کو بلیو مون کا نام دیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

  • 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے

    53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

    لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور 53 سیشن جج سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

    1👈ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب، خالد ارشد کو خوشاب سے لاہور تبدیل کر دیا
    2👈محمدعاشق کورحیم یارخان سےتبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب تعینات کردیاگیا
    3👈محمداکمل خان ملتان سےسیشن جج سرگودھا
    4👈سیدعلی عمران نارووال سےمیانوالی
    5👈اورنگزیب میانوالی سے ساہیوال
    6👈محمداسلم بھٹی سپیشل جج انٹی کرپشن فیصل آبادسےبھکر
    7👈شاہداسلام بھکرسے لاہور
    8👈شیخ خالدبشیرکو فیصل آبادسےلاہور
    9👈عرفان احمدسعیدرجسٹرارلاہورہائیکورٹ کوملتان
    10👈محمدتنویراکبرلاہورسےلاہور
    11👈سجاداحمدلاہورسےلیہ
    12👈قیصرنذیربٹ قصورسےلاہور
    13👈محمدذوالفقارننکانہ صاحب سےلاہور
    14👈جزیلہ اسلم سیالکوٹ سےاوکاڑہ
    15👈عبدالرحمان ڈی جی خان سےلاہور
    16👈محمدجاویدالحسن چشتی ساہیوال سےفیصل آباد
    17👈محمداکرم خانیوال سےبہاولپور
    18👈وسیم الرحمان راجن پورسےلاہور
    19👈امجدنذیرچوہدری چنیوٹ سےلاہور
    20👈محمداصغرخان منڈی بہاؤالدین سےلاہور
    21👈محمدشبیرپاکپتن سےلاہور
    22👈طارق محمودباجوہ اکاؤنٹ بلٹی کوٹ وہاڑی کوملتان سےقصور
    23👈غفارمہتاب ٹوبہ ٹیک سنگھ سےلاہور
    24👈محمدسرفرازاخترسرگودھاسےلاہور
    25👈چوہدری محمد انوارالحق ملتان سےرحیم یارخان
    26👈محمدعباس مظفرگڑھ سےلاہور
    27👈ضیاءاللہ خان جہلم سےلاہور
    28👈قمرسلطان جھنگ سےلاہور
    29👈محمدکلیم خان اوکاڑہ سےشیخوپورہ
    30👈محمداقبال چکول سےسیالکوٹ
    31👈سردارمحمداقبال ڈوگرفیصل آبادسےمنڈی بہاؤالدین
    32👈عتیق الرحمن سپیشل جج انٹی کرپشن ملتان سےننکانہ
    33👈عارف محمودخان ساہیوال سےچنیوٹ
    34👈محمدعارف حمیدشیخ ساہیوال سےراجن پور
    35👈خالدمحمودبھٹی انٹی کرپشن جج لاہورسےڈی جی خان
    36👈محمداعجازالرحمان گجرانوالہ سےنارووال
    37👈علی نوازجج اکاؤنٹ بلٹی راولپنڈی سےلاہور
    38👈عدنان مشتاق لاہورسےمظفرگڑھ
    39👈صادق مسعود صابرجج دہشتگردی ملتان سے پاکپتن
    40👈محمدندیم شوکت لیبرکورٹ ساہیوال سے خانیوال
    41👈عبدالرحمان جج بینکنگ کورٹ لاہورسے ٹوبہ ٹیک سنگھ
    42👈راجہ غضنفرعلی بہاولپورسے جہلم
    43👈محمدیونس عزیزسپیشل جج انٹی کرپشن راولپنڈی سےراولپنڈی
    44👈بخت فخربہزادسپیشل جج سینٹرل لاہورسےلاہور
    45👈تنویراحمدشیخ لیبرکورٹ ڈی جی خان سےلاہور
    46👈محمدساجدعلی اکاؤنٹ بلٹی کورٹ لاہورسےجھنگ
    47👈زاہداقبال دہشتگردی جج گجرانوالہ سےلاہور
    48👈شوکت کمال سپیشل کورٹ راولپنڈی سےچکوال
    49👈حامدحسین دہشتگردی جج راولپنڈی سےلاہور
    50👈محمداسلم گوندل لاہورسےلاہور
    51👈اعجازاحمدبٹردہشتگردی جج لاہورسےلاہور
    52👈محمدابراہیم اصغرلیہ سےلاہور
    53👈شاہدہ سعیدشیخوپورہ سےلاہورتبدیل شامل ہیں.

  • ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

    ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنیوالے گروہ کا کارندہ گرفتار

    اے این ایف کو ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی ملی ہے

    ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ہیروئن اور ہوائی ڈرون برآمد کر لیا گیا، انٹیلیجنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی۔گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی۔ کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا۔ایک کلوگرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے ایک ماہ میں کم از کم تین واقعات رپورٹ ہو چکے تھے.

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • شاعرہ،ادیبہ اور سینئر پارلیمنٹرین بشریٰ رحمن

    شاعرہ،ادیبہ اور سینئر پارلیمنٹرین بشریٰ رحمن

    تجھ سے اک راز کی سرگوشی بھی کرنا چاہوں
    پھر وہی راز نگل جانے کو جی چاہتا ہے

    بشری رحمان بلبل پاکستان

    تاریخ پیدائش: 29 اگست
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نامور پاکستانی ،ادیبہ،مصنفہ، شاعرہ ، ناول نگار،افسانہ نگار،ڈرامہ نویس،کالم نگاراور سینئر پارلیمنٹرین بشریٰ رحمن 29 اگست 1944میں بہاولپور پنجاب میں پیدا ہوئی انہوں نے ابتدائی تعلیم بہاولپور سے اور ایم اے صحافت کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی 1960 میں لاہور کے ایک معروف صنعتکار میاں عبدالرحمن سے شادی ہوئی ۔ بشریٰ رحمن کی 14 کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں ناول،افسانے، شاعری، ڈرامے اور کہانیاں شامل ہیں ۔ ان کو پی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے لکھے ڈرامہ سیریل” لازوال” سے شہرت حاصل ہوئی ۔ وہ ایک اخبار میں "چادر چار دیواری اور چاندنی” کے عنوان سے کالم نگاری بھی کرتی تھیں سائرہ ہاشمی کے ساتھ مل کر انہوں نے ایک ادبی تنظیم ” بزم ہم نفساں ” کا قیام عمل میں لایا جس کے زیر اہتمام وہ ہر ماہ اپنی رہائش گاہ پر ماہانہ مشاعرے کا انعقاد کرتی تھیں جس میں لاہور کے نامور شعراء اور شاعرات شریک ہو کر اپنا کلام پیش کرتے تھے-

    بشری صاحبہ نے ایک ادبی ماہنامہ ” وطن دوست ” کا بھی اجراء کیا تھا ۔ انہوں نے ادب و سیاست اور صحافت کے شعبے میں بڑا نام کمایا۔ وہ دو بار پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن اور دوبارقومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اسمبلی میں ان کی خوش گفتاری اور بہترین فقروں اور الفاظ کے استعمال کی بنا پر انہیں ” بلبل پاکستان” کے خطاب سے نوازا گیا تھا ۔ 7 فروری 2022 کو 78 برس کی عمر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔ معروف شاعرہ نیلما ناہید درانی نے ان کی وفات پر بڑے دکھ اور کرب کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا” خوب صورت شخصیت، دلفریب مسکراہٹ، غزالی آنکھوں اور رس بھرے لہجے کی مالک بشری رحمان سے جو بھی ایک بار ملتا وہ اس کا گرویدہ ہو جاتا اور میں بھی ان کے عشق میں مبتلا ہو گئی”. ۔

    بشری صاحبہ کی شائع ہونے والی کتابوں میں ،بت شکن، چپ، پشیمان ، پیاسی،چارہ گری ،خوب صورت ، عشق عشق، قلم کہانیاں ، مولانا ابوالکلام آزاد،ایک مطالعہ، چاند سے نہ کھیلو، بہشت،لازوال،دانا رسوائی ، صندل میں سانسیں چلتی ہیں ،بے ساختہ، کس موڑ پر ملے ہو، الله میاں جی اور ، تیرے سنگ در کی تلاش ” شامل ہیں ان کی آخری تصنیف "سیرت طیبہ صلی الله علیہ وسلم” ہے ۔

    ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہوں نے سیرت طیبہ کی کتاب مکمل کر کے وفات پائی ہے امید ہے کہ یہ تصنیف ان کی عاقبت سنوارنے کا باعث بنے گی جبکہ انہوں نے آخری افسانہ "_گیسو” دسمبر 2021 میں لکھا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مرد کو باغی بنانے میں عورت کا کردار زیادہ ہے شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کو بلا جواز شک کی نظر سے دیکھتی ہیں اور ان کی ٹوہ میں لگی رہتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر تنگ آ کر اپنے گھر سے باہر غیر محرم خواتین سے رابطہ استوار کرنے پر طرف مائل ہو جاتے ہیں ۔ بشریٰ رحمن صاحبہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے 2007 میں صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    چند منتخب اشعار

    تیرے ہاتھوں میں پگھل جانے کو جی چاہتا ہے
    آتش شوق میں جل جانے کو جی چاہتا ہے

    وحشت آباد مکانوں میں نہیں جی لگتا
    شہر سے دور نکل جانے کو چاہتا ہے

    ہم سے یہ رسم کی زنجیر بھی کب ٹوٹ سکی
    دل کی ضد پر بھی مچل جانے کو جی چاہتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمارے شہر کے ہر موڑ پر اک یاد بیٹھی ہے
    نظاروں کی یہ برساتیں ہمیں واپس عطا کر دو

    مرے سجدوں کی رعنائی محبت میں نہ کام آئی
    معطر باوضو راتیں ہمیں واپس عطا کر دو

  • لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    لاہورپولیس کے اینٹی نارکوٹکس یونٹ کےانچارج ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ ر روپے اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،ڈی ایس پی فرار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے منشیات فروشی کے سدِباب کے لیے اینٹی نارکوٹکس یونٹ بنایا، گلشن اقبال میں تھانے کے انچارج ڈی ایس پی مظہر اقبال تھے لیکن جب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر چھاپہ مارا تو یونٹ کے انچارج ڈی ایس پی کے گھر سے ہی 8 کروڑ کیش،7 کلو آئس اور بھاری مقدار میں چرس برآمد ہو ئی ۔

    پولیس پولیس حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونٹ کے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف اور ہیڈکانسٹیبل شکیل سمیت 4 پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا ، ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں-

    حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

    دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئے ہیں، اہم کیسوں کی نگرانی کرنے والے کئی افسران تبدیل ہوگئے یہ تبادلےباقاعدہ طور پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے ہوئے ہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے ہوئے ہیں، جن میں گریڈ 20 کے 7 گریڈ 19 کے 4 گریڈ اور 18 کے 9 افسران شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر مجاہد اکبر خان کا بھی تبادلہ کیا گیا، مجاہد اکبر خان کو ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کراچی منتقل کیا گیا، یاسین فاروق کو ڈائریکٹر ٹرینگ اسلام آباد سے ڈائریکٹر بی ایم ایس ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹرمنتقل کیا گیا ہے احسان منظور کا ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا، عمران محمد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سائبر کرائم ونگ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون منتقل کیا گیا ہے۔

    رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

    نوٹیفکیشن کےمطابق طارق پرویز کا ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن اسلام آباد ہیڈ کوراٹر سے ڈائریکٹر لاء آپریشن ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر تبادلہ ہوا جبکہ سید شاہد حسین کا ڈائریکٹر اینڈ ایڈمنسٹریشن سائبر ونگ ایف آئی اےاسلام آباد تعینات کیا گیا انعام اللہ خان گنڈا پور کو ڈائریکٹر انسپیکشن ایند اویلویشن ایف آئی اےتعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے مسعود نسیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں۔

  • رشتے کا تنازعہ؛  تین افراد قتل

    رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

    نارووال کے محلہ گرین سٹی میں رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد کو فائرنگ کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس کےمطابق گھر کے سربراہ محمد نواز کو فون کرکے باہر بلایا گیا اور بعدازاں بیٹےافضال اور بیٹی تحمینہ کو باہر آنے کو کہا گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ محمد نواز،بیٹے محمد افضال اور بیٹی تحمینہ کو موقع پر ہی اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے ہیں ۔

    جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم حمزہ مقتولہ تحمینہ سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی شادی دوسری جگہ پر کردی تھی تاہم بعدازاں تینوں مقتولین کی نماز جنازہ دربارعالیا قلی شریف پر ادا کر دی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے۔

  • بگ بیش لیگ کیلئے 498کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی

    بگ بیش لیگ کیلئے 498کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی

    میلبرن کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ اور ویمن بی بی ایل کے ڈرافٹ کے لیے 498 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جبکہ رپورٹس کے مطابق اوورسیز ڈرافٹ کے لیے 19 ممالک کی 122 ویمن کرکٹرز نامزد ہوئیں ہیں جبکہ بی بی ایل کے لیے 29 ممالک کے 376 کرکٹرز نامزد ہیں۔

    اوورسیز پلییرز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہو گا اور بی بی ایل کیلئے پاکستان کے افتخار احمد ،سرفراز احمد عمر اکمل اور ابرار احمد بھی شامل ہیں آصف علی ،سلمان علی آغا حسن علی فہیم اشرف عمید آصف کیساتھ دانش عزیز احمد دانیال ظفر گوہر ثمین گل محمد حفیظ عامر جمال بھی ڈرافٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    میلبرن اعظم خان زمان خان شان مسعود صہیب مقصود اسامہ میر عثمان قادر محمد رضوان نسیم شاہ بھی شامل ہیں جبکہ میلبرن بی بی ایل کی فہرست میں خوشدل شاہ عبداللہ شفیق عثمان شنواری احسان اللہ عماد وسیم عامر یامین فخر زمان کے نام بھی شامل ہیں۔ ویمن کرکٹرز میں ایمن انور ندا ڈار،ارم جاوید فاطمہ ثنا شامل ہیں۔

  • نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے پارٹی کے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی راہنماﺅں اور عہدیداروں کی ملاقات ہوئی ہے،

    پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے خواتین راہنماﺅں اور عہدیداروں کے وفود نے مریم نوازشریف سے الگ الگ ملاقات کی ،ملاقاتوں میں پارٹی کے خواتین یوتھ ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ،شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی سرگرمیوں اور تنظیم کی کاکردگی سے متعلق مریم نوازشریف کو آگاہ کیا ،مریم نوازشریف نے ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں اور کارکنان کے جذبے کو سراہا ،چار گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والے اجلاس میں انٹرویوز کئے گئے اور خواتین کو مستقبل کے لئے گائیڈ لائنز دی گئی ،

    اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھاکہ مجھے خوشی ہوتی ہے جب اپنی جماعت میں خواتین کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا دیکھتی ہوں ،میری خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی ٹکٹ دیے جائیں ،کیونکہ قوم کا مستقبل یہی لڑکے اور لڑکیاں ہیں یہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کی مسلم لیگ(ن)کے پلیٹ فارم سے فرنٹ فٹ پر آنا حوصلہ افزا بات ہے ، تعلیمی اداروں کی طالبات مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کو ہی پسند کرتی ہے جو خوش آئند ہے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نون لیگ اور نواز شریف کے جانثار ہیں ،مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ نے ہمیشہ نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے . اس کی سب سے بڑی مثال نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور باعزت روزگار کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی ہے

    مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایم ایس ایف کو فعال قوت میں بدل دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) ملک میں سب سے بڑی یوتھ اور خواتین کی جماعت بن چکی ہے،خواتین اور نوجوان ملک کی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کریں گے، 16 ماہ میں جس طرح پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے،دُکھ ہے کہ عوام کو مہنگائی، بجلی کے بل میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، وزیراعظم نوازشریف ہی ایک بار پھر عوام کو مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،نوازشریف کی دی ہوئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے،وزیراعظم نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے،

    ویمن یوتھ ونگ کی عہدیداروں نے مریم نواز کی قیادت میں پارٹی سرگرمیوں میں تیزی پر خراج تحسین پیش کیا .،اس موقع پرمریم نوازکا کہنا تھا کہ کہا کہ آج کے تمام مسائل نے“ پروجیکٹ عمران” کے چار سالہ دور فسطائیت سے جنم لیا ۔ عوام کے حقیقی منتخب نمائندے ہی ایک ایسی حکومت کو جنم دیں گے جو مہنگائی کے عفریت کو قابو کر کے ترقی و خوشحالی کے دور کو شروع کر سکتے ہیں ۔مہنگائی کے جن کو ویسے ہی بوتل بند کرسکتے ہیں جیسے لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور کراچی کی لاقانونیت کو ختم کیا تھا انشاءاللہ

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

  • ن لیگی مقامی رہنما بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    ن لیگی مقامی رہنما بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    شیخوپورہ اور لاہور سے مزید کارکنان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،

    دونوں اضلاع کے سیاسی کارکنان نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی ، شمولیت اختیار کرنے والے نئے اراکین نے آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی ،شیخوپورہ سے سمیع اللہ نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،شاہدرہ لاہور سے محمد اشفاق اور محمد اویس نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی،صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یو سی 200 محمد آصف نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا محمد آصف کے ہمراہ محمد عمران اور محمد اشرف نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، یو سی 245 سے ہنی ارشاد، محمد نواز، پاسٹر مون، سنی گل، عدیل گل اور پاسٹر جمیل گل نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

    میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا ، میاں خالد محمود نے تمام نئے اراکین کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ،میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے

    استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت عوامی مساٸل سے پوری طرح آگاہ ہے،فردوس عاشق اعوان
    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور سنٹرل سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےاپنےآباٸی حلقے کا دورہ کیا ،اور حلقہ این اے 66 سیالکوٹ کے نواحی گاوں چک پتلیاں اور کوٹلی سید امیر میں دیرینہ ساتھیوں سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف فوت شدگان ساتھیوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لٸے فاتحہ خوانی کی گئی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حلقے کا بھرپور اور سیاسی طور پر متحرک دورہ کیا ۔ ملاقات کے دوران عوامی مساٸل اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت عوامی مساٸل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ آٸی پی پی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔آٸی پی پی نے ان تمام مساٸل کے حل کے لٸے عوام دوست منشور دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی حمکت عملی بھی طے کر لی ہے۔ آنے والے انتخابات میں ہراول دستہ کے طور پر ملک کو ان مشکلات سے نکالے گی۔

    استحکام پاکستان پارٹی میں زیادہ سے زیادہ رہنماؤں کی شمولیت کے بارے حکمت عملی بھی طے

    ،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی

    عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کو مختلف ٹاسک سونپ دیے،

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • جڑانوالہ واقعہ کے تانے بانے دشمن انٹیلی جنس ایجنسی سے ملتے ہیں،آئی جی پنجاب

    جڑانوالہ واقعہ کے تانے بانے دشمن انٹیلی جنس ایجنسی سے ملتے ہیں،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

    آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ اور سرگودھا میں قصوروار لوگ گرفتار ہو چکے ہیں۔ کچھ شرپسندوں نے جڑانوالہ میں گھروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا، جڑانوالہ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ،سانحہ جڑانوالہ کے تانے بانے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں سے ملتے ہیں، نیٹ ورک توڑ دیا ،مسلمانوں کو مسیحی بھائیوں سے لڑانے کی کوشش کی گئی،واقعات میں مسلمان علما اور مسحیی پادریوں کا مثبت کردار قابل تعریف ہے،سرگودھا میں کچھ دن پہلے قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ ہوا،سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس شخص کی لکھائی تھی جہاں پر لکھا گیا بے حرمتی ہوئی تینوں کو گرفتار کرلیا ،جڑانوالہ کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے،حکومت اورانتظامیہ متاثرین کیساتھ ہیں علماء اور سول سوسائٹی نے بہترین اندازمیں اپنا کرداراداکی ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں پنجاب پولیس نے تمام مراکز میں میشاق سینٹر بنائے ہیں،جڑانوالہ واقعہ کے تانے بانے دشمن انٹیلی جنس ایجنسی سے ملتے ہیں،دشمن کے آلہ کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کرتے ہیں ،

    دوسری جانب سانحہ جڑانوالہ سے متاثرہ کرسچن کالونی میں زندگی کی بحالی سست روی سے دوچار ہے ،مکینوں کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں، رفاہی ادارے بھی مدد کے لئے آ رہے ہیں تاہم ابھی تک بربادی کے آثار ہر طرف نظر آتے ہیں، امدادی رقم ملی تو لوگوں کا کہنا ہے کہ کم ہے، جو رقم ملی اس سے گھر بنائیں، یا گھر کے لئے سامان خریدیں، رہنے کے لئے تو اور بھی مسائل ہیں،

    دوسری جانب گریس بائبل فیلو شپ چرچ کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ کے متا ثرہ مسیحی خا ندا نوں کے ساتھ ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں میں نقد مالی رقم ،بچوں ، خواتین کے کپڑے ، کھانا ، پینے کیلئے منرل واٹر کی بوتلیں ، جوس ، بسکٹ سمیت دیگر اشیاءضروریہ بھی تقسیم کی گئیں۔ گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین پیٹر چارلس سہوتراکی قیادت میں جڑانوالہ میں کرسچین کالونی،عیسیٰ نگری ، محلہ چمڑہ منڈی، ٹیلی فون ایکسچینج ،فاروق پارک اورمہاراں والاکے علاقوںکا دورہ کیا اورشر پسند عناصر کی جانب سے نذر آتش کیے گئے چرچ اور مکانات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین پیٹر چارلس نے جلاو گھیراو کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد سے ریلیف کیمپ میں ملاقاتیں کیں اور متاثرہ خاندا نوں کی دادرسی کی اورانہیں حو صلہ دیا ۔اس موقع پر گریس بائبل فیلو شپ چرچ کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ کے متا ثرہ مسیحی خا ندا نوں میں نقد رقم ، کھانے پینے کی اشیاءکیساتھ ساتھ دیگر امدادی ساما ن اور تحائف بھی تقسیم کیے ۔ گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین پیٹر چارلس نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ کے متا ثرین میں 20 لاکھ روپے فی کس مالی مدد کرنے کی ستائش کی اور وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ جڑانوالہ کے متا ثرین کو فوری طور پرنئے مکانات بنا کر دیئے جائیں اورگھریلو استعمال کا سامان فراہم کیا جائے جبکہ جن بچیوں کے جہیز کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے انہیں جہیزبنا کردیا جائے جبکہ سانحہ جڑانوالہ کی سازش کے اصل کرداروں کو بے نقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا