Baaghi TV

Category: لاہور

  • جلاؤ گھیراؤ کیس:پی ٹی آئی کی 3 خواتین دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    جلاؤ گھیراؤ کیس:پی ٹی آئی کی 3 خواتین دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ کے نئے مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے سے متعلق سماعت ہوئی کیس کی سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے کی دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی تین خواتین کارکنان کی شناخت ہوگئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ تسنیم اختر، سعدیہ ناز اور فرخندہ کی شناخت ہو چکی ہے پولیس نے تینوں خواتین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے تینوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا-

    ملزمان کے وکیل نے کہا کہ خواتین کو 5 اگست کو زمان پارک سے گرفتار کیا تھا، خواتین نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے کسی واقعہ میں ملوث نہیں ہیں، ان کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے میں ملوث ہے۔

    دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    قبل ازیں 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

    حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

  • دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دہشتگردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : آفس ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا کہ درخواستوں میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک نہیں کی گئی ہائیکورٹ آفس کے مطابق درخواست گزارپہلے تصدیق شدہ کاپیاں درخواستوں کے ساتھ لف کرے،پھر یہ قابل سماعت ہوں گئی۔

    تاہم اب عمران خان کے وکیل نے اعتراض کو چیلنج کیا ہے، درخواستوں میں اے ٹی سی کے جج اور تھانہ گلبرگ،تھانہ سرورروڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے جسٹس وحید خان،جسٹس سلطان تنویرپر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ اعتراضی درخواستوں پرسماعت کرے گا، سلیمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے-

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

    چیلنج میں کہا گیا کہ درخواست گزار دشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزارکو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا، وہ جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر عمران خان کی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا اور اس فیصلے سے ان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو کینسل کرنے کے 11اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    کراچی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کر دی

  • ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی:ڈریپ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہےکہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں ہیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں،پیراسٹامول کے ساتھ کمبی نیشن میں نئی دوا رجسٹرکی گئی ہے اور سادہ پیرا سٹا مول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ حکومت نے، انسانی جان بچانےوا لی متعدد ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں جس کے مطابق کینسر کےعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت ایک ہزار 390 مقرر کر دی گئی،انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہیپاٹائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہو گئی جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی قیمت 192 روپے مقرر کر دی گئی ہے، ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے۔

    ڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    کہا گیا تھا کہ ان ادویات میں مختلف بیماریوں کے انجیکشن،گولیاں، انہیلر، سیرپ شامل ہیں جبکہ نئے سالٹ، فارمولیشن، اسٹرنتھ والی ادویات کی قیمتوں کی بھی حد مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور خون کی شریانیں کھولنے والی گولیوں کی نئی قیمت متعین کی گئی ہے۔

    عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز …

  • ڈی سی لاہور  نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    ڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    لاہور شہر کی مارکیٹوں کے لیے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کی مارکیٹس رات 10 بجے کی بجائے 11 تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور شہر میں مارکٹیوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل ہوگئے ہیں اور اب شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں رات 11 بجے تک بند ہوا کریں گی۔

    خیال رہے کہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اوقات کار کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم اس سے قبل شہر بھر کی تمام مارکٹیں رات 10 بند ہو جایا کرتی تھی، جبکہ فارمیسیز، پٹرول پمپ اور پنکچر شاپ 24 گھنٹے کھولی جاسکیں گی جبکہ شاپنگ مال، بیکری اور سویٹ شاپس رات 11 بجے بند ہوا کریں گی۔


    دوسری جانب سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں، لیبارٹریوں سے ڈینگی مشتبہ افراد کا اندراج بہتر کرنے کے لیے ڈینگی فوکل پرسنز کی ریفریشر ٹریننگ کروائی گئی ہے جبکہ مشتبہ مریض بروقت رپورٹ ہونے سے متعلقہ گھر اور اطراف میں لاروا چیکنگ ممکن بہتر ہوتی ہے، جبکہ ادھر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب کی تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی جبکہ صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیر کرنے کا بھی حکم دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    واضح رہے کہ محسن نقوی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ صوبائی وزراء، مشیران، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب میں تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کریں، اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں اور زائد قیمت پر اشیاٗ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

  • پی ٹی آئی رہنماء  آئی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماء آئی پی پی میں شامل

    تحریک انصاف کے سابق رہنماء سید تحسین نوازگردیزی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے جبکہ لاہور میں سیدتحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپورسےسردار ملک جہانزیب،علی زین بخاری، عاصم خان، مون چوہان شریک تھے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر بھی پہنائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا

    لاہور میں صمصام بخاری نے جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ جو آڈیو لیک ہوئی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نئی مردم شماری کی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہیے، مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں اس سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہیے جبکہ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہوا ہے۔

  • 9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    9 مئی واقعات:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    لاہور : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا پر سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی ، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اس اپیل میں سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے پیش ہونا ہےانکی طبعیت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے –

    درخواست گزارکے وکیل نےکہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو بی کلاس سہولیات دے دی تھی اعجاز چوہدری کو سہولیات فراہم نہیں کی گئی، وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اعجاز چوہدری پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں سنگین الزامات ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل کو ریمارکس دیئے کہ خدا کا خوف کریں عدالت آرڈر پاس کردیں تو پھر تو بی کلاس سہولیات دو گے ناں ،آپ متعلقہ حکام کو آن بورڈ لیں اور آگاہ کریں –

    جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی

    حکومت شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    دوسری جانب 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

    حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    جج ہمایوں دلاور نے ہدایت پر سزا سنائی،سپریم کورٹ میں درخواست

    خیال رہے کہ9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

  • سوال جواب کیلئے بلائے گئے بندے کو جیل میں کیسے ڈالا جا سکتا ہے؟چیف جسٹس

    سوال جواب کیلئے بلائے گئے بندے کو جیل میں کیسے ڈالا جا سکتا ہے؟چیف جسٹس

    سپریم کورٹ، لیگی رہنما جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کیخلاف نیب اپیل پر سماعت ہوئی

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے پہلے مطلع کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کا مقدمہ انکوائری کی سطح پر تھا جس میں گرفتاری نہیں ہوسکتی، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تین جولائی 2023 کی ترمیم کے بعد انکوائری کے دوران بھی گرفتاری ہوسکتی ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جولائی میں ہونے والی نیب ترمیم مشکوک ہے، تین جولائی کو کی گئی نیب ترامیم عدالتی فیصلوں کے متصادم ہیں،سوال جواب کیلئے بلائے گئے بندے کو جیل میں کیسے ڈالا جا سکتا ہے؟ نیب قانون 2001 تک ڈریکونین تھا، نیب قانون میں ریمانڈ کا دورانیہ کم کرنے اور ضمانت دینے کی ترامیم اچھی ہیں،

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کی تشریح عدالتی فیصلوں اور آئین کے تناظر میں ہی ہوسکتی ہے، عدالت نے گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کے حکم کیخلاف نیب کی اپیل خارج کر دی ،عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ کا حکم تین جولائی کی ترمیم سے پہلے کا ہے، پراسیکیوٹر رضوان ستّی نے کہا کہ نیب ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھوڑیں جی ان باتوں کو، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،جسٹس منصور علی شاہ کی فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز

     نیب ترامیم کیس میں دو صفحات پر مشتمل تحریری نوٹ جاری 

    نیب لاہور کی کاروائی، مونس الہی کے لیے مشکلات مزید بڑھنے لگیں

  • مونس الہی کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    مونس الہی کے خلاف نیب کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    لاہور: پرویز الٰہی کے بعد مونس الٰہی کے خلاف سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کے کیس میں نیب نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں اور پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بنتے ہی مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینز عظمت حیات اور سہیل اصغر کے زریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی ۔

    نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی جو کہ بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی مونس الہی نے اپنے والد کے چیف منسٹر کے عہدے کا غلط استعمال کیا اور گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی مونس الٰہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

    نیب نے پرویز الہی کے خلاف انکوائری رپورٹ تیار کرلی

    واضح رہے کہ دوسری جانب سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں ہیں،نیب رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کرپشن میں ملوث پائے گئے،پرویز الٰہی نے گجرات کیلئے 116سکیمیں منظور کرائیں، پر ویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا ناجائز استعمال کیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےسکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیئے، پرو یز الٰہی نے ٹھیکے دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لئے،پرویز الٰہی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس:سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست …

  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ

    سانحہ نو مٸی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل نے ہمیشہ ہی اپنے پیارے وطن اور اپنے اداروں کو مقدم جانا ہے۔

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے وفد نے صدر پی ایف یو جے آفیشل جان محمد رمضان ترجمان فاونڈر و چیرمین رانا شہزادہ الطاف کی قیادت میں جناح ہاوس کا دورہ کیا۔وفد میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے آفیشل واجد علی باوا جواٸنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے آفیشل حافظ ساجد جنرل سیکرٹری پی یو جے آفیشل ملک تنویر احمد ناٸب صدر پی یو جے آفیشل عمر خان ناٸب صدر سمیر چوہدری جواٸنٹ سیکرٹری پی یو جے آفیشل عبدالخالق آرگناٸزر پی ایف یو جے آفیشل نعیم چوہدری آرگناٸزر پی یو جے آفیشل چوہدری عظیم ممبر گورننگ باڈی پی یوجے آفیشل ذیشان شامل تھے

    ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے صدر پی ایف یو جے آفیشل جان محمد رمضان کہا کہ ھم اس بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں 9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور تحقیقات کی جائیں اس سانحہ میں ملوث ملزمان نے کس کی ایما پر ملک دشمنی کی حدوں کو کراس کیا اپنے املاک کو نقصان پہنچایا جلاو گھیراؤ کیا گیا اس واقع میں کسی بھی طرح سے جو جو لوگ ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی بھی شرپسندوں کو املاک پاکستان کے جلاو گھیراؤ کی جرات نہ ھو پاکستان زندہ باد افواج پاکستان پائندہ باد۔

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 25 کارکنان کے ریمانڈ میں توسیع

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 25 کارکنان کے ریمانڈ میں توسیع

    نو مئی کو راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نزر آتش کرنے کا معاملہ ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا

    عدالت نے ملزمہ عائشہ علی بھٹہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،پولیس نے نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 103/23 مین ملوث ہے،ملزمہ راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نزر آتش کرنے میں ملوث ہے تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائےشناخت پریڈ میں عائشہ علی بھٹہ کی شناخت ہو گئی ہے ملزمہ عائشہ علی بھٹہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے

    ملزمہ کی جانب سے رانا مدثر عمر اور یوسف وائیں ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا کہ ملزمہ کو پہلے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث کیا گیا اب نئے مقدمہ میں ملوث کر دیا گیا ہےملزمہ کی جناح ہاؤس حملہ میں ضمانت منظور ہو چکی ہے ،ملزمہ کو رہا کیا جائے،

    انسداد دہشتگردی عدالت ،پی ٹی آئی کے 25 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ کا معاملہ ،عدالت نے پی ٹی آئی کے 25 کارکنان کو پیش کیا ،عدالت نے کارکنانِ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی،عدالت نے تمام ملزمان کو 5 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے کہا کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائےملزمان کے مقدمہ کا چالان آخری مراحل میں ہے ،چالان جلد مکمل کر کے پیش کر دیا جائے گا ،ملزمان کے خلاف نو مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار