Baaghi TV

Category: لاہور

  • موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں. علیم خان

    موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں. علیم خان

    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے ورنہ عوام کا غم وغصہ اور احتجاج ختم نہیں ہوگا جبکہ اپنے ایک بیان میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت نادار و مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے۔

    علاوہ ازیں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ امیروں پران کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں، حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری اور موٹرسائیکل کیلئے پٹرول سستا کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔ جبکہ یاد رہے کہ ملک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں تھی اور ملک میں 15 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 15روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافےکا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

    تاہم یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہونے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے اور خام تیل پر پریمیئم چارجز 2 ڈالر فی بیرل الگ ہیں جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیار ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بھی 5 ڈالر اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، اگر یہ ہی قیمت برقرار رہی تو موجودہ ریٹ کے حساب سے پاکستان میں پٹرول 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے امکانات ہیں۔

  • بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    بجلی کے بلوں میں وہ ٹیکسز جو صارفین اضافی دینے پر مجبور

    بجلی بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ وہ ٹیکسز ہیں جو صارفین اضافی دینے پر مجبور ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اس وقت بجلی کے بلوں میں 8 مختلف ٹیکسز اور 3 سرچارجز کے ساتھ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیاں کی جاری ہیں تاہم کچھ ایسے ٹیکسز ہیں جو صارفین اپنے بجلی کے بلوں میں بچا سکتے ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریوییو (ایف بی آر) میں رجسٹر ڈ فائلرصارفین بجلی کےبلوں میں شامل کیے جانےوالا انکم ٹیکس بھی بل کےساتھ ادا کر رہے ہیں ایسے افراد فوری طور پر پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

    1 ارب سے زائد کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اس طرح پی آئی ٹی سی میں صارفین رجسٹرڈ ہونے کے بعد بجلی بلوں میں انکم ٹیکس شامل ہونے سے بچ جائیں گے انکم ٹیکس 25 ہزار روپے سے زائد بل پرعائد کیا جاتا ہے جو مجموعی بل کا ساڑھے سات فیصد ہوتا ہے-

    دوسری جانب بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف ملک بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا حکومت سے بلوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ہے نیپرا کی طرف سے حال ہی میں بجلی کی قیمت بڑھانے اور اضافی ٹیکسز وصول کرنے کے خلاف گوجرانوالہ کے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرین نے حافظ آباد روڈ کو بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

    گوجرانوالہ کے شہریوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے،دووسری طرف بہاولپور میں بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے مظاہرین نے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ بلاک کردی جس کی وجہ سے کراچی موڑ ہائی وی پر گاڑیوں کی دور دور تک لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا

  • بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    ورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں،اُمید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

    پی سی بی کی منیجنگ کمیٹی کے موجودہ چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے 15 اگست کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک باضابطہ دعوت نامہ دیا گیا تھابنی سری لنکا سے واپس آنے کے ایک یا دو دن بعد بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور جائیں گے جہاں وہ پالی کیلے میں ہونے والے ہندوستان پاکستان میچ میں شرکت کریں گے-

    پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    بنی کا محض ایک بشکریہ دورہ ہے اور جیسا کہ معاملات کھڑے ہیں، متعلقہ بورڈ کے سربراہوں کے درمیان کوئی باضابطہ ملاقاتیں نہیں ہوتیں امکان ہے کہ بنی اور شکلا اپنے دو روزہ دورے کے دوران 3 یا 5 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بھی شرکت کریں گے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ملک کا دورہ کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو 13 میں سے صرف چار میچز الاٹ کیے گئے ہیں اس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے سے قبل کئی فلیش پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑا، جس کی صدارت جے شاہ نے کی، جو کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری بھی ہیں، ہائبرڈ ماڈل پر دستخط کرنے کے لیے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    30 اگست سے شروع ہونے والے چھ ملکی ایشیا کپ میں نیپال کے ساتھ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ تین بار کھیل سکتی ہیں۔

  • لاہور:مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری

    لاہور:مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری

    لاہور: توانائی کی بچت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کمرشل مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک دفعہ پھر اوقات کار میں تبدیلی کردی جبکہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اوقات کار میں تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و ہول سیل مارکیٹ ہفتے سے پیر رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی جبکہ اتوار کو کمرشل مارکیٹس کے اوقات کار دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس پیر تا جمعرات رات 11 بجے تک کھل سکیں گی جبکہ جمعہ تا اتوار رات 12 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی اشیائے خور و نوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات رات 12 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز، ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی-

    چندریان تھری مشن: چاند پرروور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو جاری

    الیکشن میں تاخیر،جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

  • پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کی جانب سے پرویز الہٰی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے، سنگل بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے دیئے ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا، سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا ایڈووکیٹ جنرل کا یہ اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 21 اگست کو حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے تقرر تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصو بو ں میں مبینہ کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع کردی،عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کو دوبارہ 9 ستمبر کو پیش کیا جا ئے-

    چینی حکومت کا عوام کوبچے پیدا کرنے پراُکسانےکا نیا طریقہ

  • خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش

    خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش

    انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورجناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش کر دیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ پراسیکیوشن چالان کی جانچ پڑتال کر رہی ہے ،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم جاری کر دیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ،عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کر دی،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا تھا

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    دوسری جانب نو مئی واقعے کے مقدمات ،پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر کو عدالت میں پیش کردیا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ابتدائی پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے، عدالت نے راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے 9 ستمبر تک پولیس سے مقدمات کے ترمیمی چالان طلب کرلئے راجہ اظہر کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا

  • نازیہ الیاس نرسنگ سائنس میں پنجاب کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر بن گئیں

    نازیہ الیاس نرسنگ سائنس میں پنجاب کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر بن گئیں

    نازیہ الیاس نے بطور خاتون نرس پنجاب کی تاریخ میں نرسنگ سائنس میں پہلی پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    ڈاکٹر نازیہ الیاس نے تھائی لینڈ کی چیاگ مائی یونیورسٹی سے”Quality of midwifery care for child bearing women at basic health units in rural Pakistan” کے موضوع پر یہ پی ایچ ڈی مکمل کی ہے نرسنگ سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری پنجاب میں کسی بھی خاتون نرس کی اولین کامیابی ہے ، نازیہ الیاس جن کے نرسنگ کے موضوع پر کئی تحقیقی مقالے بھی شائع ہو چکے ہیں نے اپنے نرسنگ کیریئر کا آغاز بطور سٹاف نرس چلڈرن ہسپتال لاہور سے کیا وہ ان دنوں سر گنگا رام ہسپتال میں بطور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    قبل ازیں وہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کالج اف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری میں پرنسپل اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات رہی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیے۔

    سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب عشرت اسحاق نے نازیہ الیاس کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نرسنگ سائنس میں پی ایچ ڈی کر کے اس شعبے کا نام روشن کر دیا ہے۔ نازیہ الیاس کی اپنے پیشے سے کمٹمنٹ اور محبت نئے آنے والی طالبات کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ نازیہ الیاس نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی مکمل سپورٹ اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نرسنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کر کے نرسنگ میں آنے والی نئی طالبات کے لیے آگے بڑھنے اور اس شعبے کا نام روشن کرنے کی راہ متعین کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت جیسا مقدس فریضہ سر انجام دینے والی نرسز کے بغیر ہیلتھ کیئر کا تصور بھی محال ہے اور اعلی تعلیم یافتہ نرسیں خدمت انسانیت کے معیار کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کر سکتی ہیں۔ نرسنگ کے شعبے کی دیگر اساتذہ نے بھی نازیہ الیاس کو مبارکباد دی ہے

    نرسوں کی بیرون ملک ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور

    پرائیویٹ کلینک میں ڈاکٹر نے نرس کے ساتھ زیادتی کی

    نرسنگ کے شعبے کی محرومیت دورکر دی گئی،پروفیسر الفرید ظفر

    25 برس قبل بھرتی: جنرل ہسپتال کی29 نرسز کو گریڈ17 مل گیا

     ڈرپ لگوانے کے بہانے نرس کو لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا 

    چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد

    چلڈرن ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد 

  • جب لفٹ میں بند ہوا تو کلمہ پڑھ لیا تھا ،لطیف کھوسہ

    جب لفٹ میں بند ہوا تو کلمہ پڑھ لیا تھا ،لطیف کھوسہ

    سابق گورنر پنجاب، عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب لفٹ میں بند ہوا تو کلمہ پڑھ لیا تھا ،

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا جب محسوس ہوا کہ اللہ کو پیارا ہونے لگا ہوں ،وکلا کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے اب تحریک چلے گی، وکلا تحریک کا آغاز پشاور سے ہوگا،میری پوری فیملی کو ٹارگٹ کیا جاچکا ہے مگر میں آئین کی بات کرتا رہوں گا ،آج جو پیپلز پارٹی الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے یہی ہمارا مطالبہ تھا،جنہوں نے مجھ پر اور اعتزاز پر تنقید انہیں بلاول نے شٹ اپ کال دی،ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بات کی ،بے نظیر کے تینوں بچوں کا مختار خاص میں ہوں، اٹک جیل میں بی کلاس کی سہولت موجود نہیں ہے،توشہ خانہ کیس ایک کھوکھلا کیس ہے جس میں الیکشن کمیشن فریق بن چکا ہے ،

    واضح رہے کہ لطیف کھوسہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی چیئر لفٹ میں پھنس گئے تھے،لطیف کھوسہ چالیس منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے تھے، لفٹ میں زائد افراد سوار ہونے کی وجہ سے لفٹ رک گئی تھی،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، عابد زبیری کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سردار لطیف خان کھوسہ سمیت دیگر وکلاء جو لفٹ میں پھنسے تھے بغیر کسی نقصان کے بچ گئے، چیف جسٹس اسلام باد ہائی کورٹ سے لفٹ خرابی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • پیپلز پارٹی کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس لاہور میں بلانے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس لاہور میں بلانے کا فیصلہ

    آئندہ انتخابات کا معاملہ ،پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس لاہور میں بلانے کا فیصلہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہوگا,اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری ، چئیرمن بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنما اور ممبران شریک ہونگے,پیپلز پارٹی نے حالیہ کراچی میں ہونے والی سی ای سی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو سوموار کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گی ،کمیٹی الیکشن کمیشن سے مقررہ وقت میں انتخابات کروانے کے حوالے سے تجاویز پیش کرے گی کمیٹی میں سید نئیر بخاری، شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی و دیگر کو شامل کیا گیا ہے,کمیٹی آئندہ سی ای سی میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والی انتخابات کے حوالے سے ملاقات پر ممبران کو آگاہ کرے گی, کمیٹی کی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی روشنی میں سی ای سی میں آئندہ کے فیصلے کیے جائیں گے,

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اجلاس میں ملکی حالیہ الیکشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سی آئی سی نے آئینی مدت کے اندر انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا، الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کو اوور رول نہیں کر سکتا،الیکشن کمیشن جنرل الیکشن 2023 کروائے جائیں،ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کا انعقاد وقت پر ہونا چاہیے،اگر کسی بہانے کے ساتھ تاخیر ہوئی تو یہ آئین شکنی ہوگی،اگر مردم شماری کے بعد سیٹوں میں اضافہ نہیں ہو رہا تو یہ پوائنٹ اتنا اہمیت کا حامل نہیں، معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے, عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے، نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور الیکشن کے انتظامات کرے،ہم پرسوں الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اپنے مطالبات رکھیں گے،الیکشن کے انعقاد کے لیے ہم ہر قانونی حربہ استعمال کریں گے،اعتزاز احسن سوشل میڈیا پر تمام بیانات کی ترتید کر چکے ہیں،ان کی رکنیت کسی نے ختم نہیں کی،

     غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • دریائے ستلج ، بھارتی ڈیم پونگ اورباکھرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

    دریائے ستلج ، بھارتی ڈیم پونگ اورباکھرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

    دریائے ستلج پر بھارتی ڈیم پونگ اور باکھرا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مزید بارشوں کی صورت میں بھارت سے پانی کی آمد میں تباہ کن اضافہ متوقع ہے۔ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ویہاڑی، بہاولنگر، لودھراں،ملتان اور بہاولپور کے اضلاع شدید متاثر ہوسکتے ہیں دریائے ستلج کے راستے میں قائم سوسائٹیوں اور قصبوں کو خالی کروانا پڑ سکتا ہے۔ متاثر ہونے والے موضع، دیہات اور سوسائیٹیوں بارے تفصیلات متعلقہ انتظامیہ کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ہدایت کی کہ بھارتی ڈیموں کی صورتحال پر تشویش، تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ندی نالوں کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمی یقینی بنائے۔مقامی آبادیوں کے ساتھ بھی معلومات شئیر کی جائیں تاکہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔عوام اور ادارے مل کر سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر چوبیس گھنٹے اطلاع دے سکتے ہیں۔

    بورے والا دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے حدود میں اونچے درجے کے سیلاب ، متعدد زمینیں زیر آب آ گئیں اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، سیلابی پانی کا تیزی سے شہری آبادیوں کی طرف بہاو جاری ہے ،۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، ادھر ہیڈ میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے

    پاکستان آرمی کی سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑا گیا ، پاک فوج کی جانب سے بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس اور ریسکیو آپریشن سمیت فری راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، پاک آرمی کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچناں آباد ، پاکپتن ، عارف والا، وہاڑی ، لودھراں، بورے والا اور ہیڈ سلیمانکی میں مقامی انتظامیہ سے مل کر متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکا سلسلہ جاری ہے،سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں، بڑی تعداد میں متاثرین کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا