Baaghi TV

Category: لاہور

  • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    لاہور: پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ روسی گندم آنے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے گندم لانے والا بحری جہاز پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوایا گیا ہے جس کی قیمت 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن ادا کی گئی ہے اس جہاز کے آنے سے گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے کلو کےحساب سے فراہم کی جائے گی جس سے مارکیٹ میں عام صارف کو سستا آٹا دستیاب ہو سکے گا۔

    دوسری جانب پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے،لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے کمی سی560روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپےکمی سی373 روپے فی کلو رہی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 272 روپے فی درجن رہی ۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    ادھر محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا اختیار کین کمشنر کو دے دیانگران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لی جائے گی اور چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ ہ سٹہ بازی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور سٹہ بازی کی سزا 3 سال قید با مشقت ہو گی۔

    پاکستان کے لیےچین کا نیا سفیر نامزد

    اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنےکا نیا قانون قابل عمل ہے، امید ہے کہ اسٹیک ہولڈرز صارفین کے مفاد میں فیصلہ کریں گےچینی کی نئی قیمت یقیناً موجودہ قیمت سےکم ہو گی۔

  • وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے جس پر پہلے ہی ٹیکس ادا ہو چکا ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نجی کار کمپنی کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کیا نجی کمپنی کو ایڈیشنل کلکٹر نے جون2006 کو سال2004-2005 کے ٹیکس چوری کے الزام پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا تھا-

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوٹس وارنٹی میں تبدیل کیے گئے پارٹس پر سیلز ٹیکس نہ دینے پر جاری کیا گیا، نوٹس کا جواب دیا تاہم متعلقہ افسرنےسائل کو سیلز ٹیکس دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا کلکٹر کسٹم سیلز ٹیکس نے نومبر 2007 میں اپیل بھی خارج کی تھی، ٹربیونل نے بھی فروری 2010 میں درخواست خارج کردی تھی،وارنٹی میں تبدیل کیےگئے پارٹس پر کسٹمر سے قیمت وصول نہیں کی جاتی، وارنٹی گاڑی کی قیمت میں ہی شامل ہوتی ہے۔

    بھارت: پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    لاہورہائیکورٹ نجی کمپنی کی درخواست منظور کر لی لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی قابل ٹیکس نہیں فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے جس پرپہلے ہی ٹیکس ادا ہوچکا ہوتا ہے۔

    ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، راولپنڈی اٹک، چکوال، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی مزید بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    بھارت سے پاکستان آئی انجو کی قسمت جاگ اٹھی،ملا دس مرلے کا پلاٹ،نوکری

    30جولائی کو دریائے کابل کی معاون ندیوں اور ڈی جی خان ہل ٹورنٹ میں سیلاب متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے 30 اور 31 جولائی کو سکھر اور گڈو بیراجوں پر بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    جبکہ ایک ہزار 752 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ سے زائد ہوگئی، راول ڈیم اسپیل ویز کھول دیے گئے جبکہ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی عوام کو این ڈی ایم اے نے ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیااین ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کے اسپیل ویز آج کھول دیئے گئے ہیں ،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہےآج 4 بجے سے 9 بجے تک سے راول ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے-

    ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

    اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی موسلادھاربارشوں اورمزید بارش کی پیشنگوئی کے باعث راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں این ڈی ایم اے نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا ہے پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کر دیئے گئے ہیں،عوام کو اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہےمقامی آبادیوں کو الرٹ کرنے کے لیے اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائربن بھی بجائے گئے۔

    کوٸٹہ پیالہ ہوٹل پرڈکیتی کی واردات کرنیوالے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

  • جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی رکھنے کی ہدایت

    جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی رکھنے کی ہدایت

    یوم عاشور۔۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا

    محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم میں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا معائنہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم کے عملے سے مصافحہ کیا اور مزید محنت و جانفشانی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں ۔ جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور پوری ٹیم کی ان تھک محنت سے 9ویں محرم کی طرح یوم عاشور بھی خیریت و عافیت سے گزرے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں کیٹگری اے کی 265 ،کیٹگری بی کی 568 اور کیٹگری سی کی 1688 مجالس ہو رہی ہیں ۔کیٹگری اے کے 435 ،کیٹگری بی کے 665 جبکہ کیٹگری سی کے 1750 جلوس ہیں،پنجاب بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانٹرینگ جاری ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب۔ انسپکٹر جنرل پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ۔ کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او ۔سپیشل سیکرٹری داخلہ۔،ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

  • تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی،جہانگیر ترین

    تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی،جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور انکے رفقاء نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دی،

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ نے باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا۔ تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی. حضرت امام حسین ؓ کی شہادت باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی ، سانحہ کربلا رہتی دنیا تک مظلوموں اور حق پرستوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا،حضرت امام حسین ؓکی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے، حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد کوسامنے رکھ کر راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے

    یوم عاشور پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا سبق سیکھاتا ہے ،
    حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ، یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے،حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا،امام حسینؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی ،کربلا کے شہیدوں کی بدولت ہی اسلام آج زندہ ہے ، واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے،آج ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے،

    استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عاشورہ کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت شہداٸے کربلا کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ”دین است حسین دین پناہ است حسین“ کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے جسے آل رسول نے اپنے خون سے لکھا ہے۔امام حسین نے کربلا میں رضائے الہی اور بندگی کی اعلی ترین مثال قاٸم کی،اہل ایمان کے لٸے امام حسین کی زندگی فلسفہ حیات اور شہادت راہ نجات ہے۔ کربلا والوں نے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دین کو سرخرو کیا۔امام علی مقام کے غم میں آج بھی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اسلام تا قیامت اہل بیت کی قربانیوں کا قرض خواہ رہے گا،شہادت نواسہ رسول نے اسلام کو حیات بخشی ہے۔ امام عالی مقام صبر و استقلال کے کوہ ہمالہ تھے۔ آپ ایثار و وفا کے مینارہ نور تھے۔ واقعہ کربلا ہمیں درس رضا دیتا ہے۔

  • لاہور میں بارش،ہر طرف پانی ہی پانی،کئی علاقوں میں بجلی غائب

    لاہور میں بارش،ہر طرف پانی ہی پانی،کئی علاقوں میں بجلی غائب

    لاہور۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھاربارش، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے

    بارش سے حبس ختم، موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، بارش کے بعد لیسکو کے 95 فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں برقی رو کی سپلائی معطل ہو گئی، گلیوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو گھروں سے باہر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے

    شہر بھر میں موسلا دھار بارش ،سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 130 ملی لیٹر بارش ہوئی ،پانی والا تالاب 125 ملی لیٹر بارش ہوئی ،لکشمی چوک میں 64 ملی لیٹر بارش ہوئی ،قرطبہ چوک میں 50 ملی لیٹر بارش ہوئی .تاج پورہ میں 45 ملی لیٹر بارش ہوئی ،نشتر ٹاؤن 44 ملی لیٹر بارش ہوئی ،سمن آباد 34 ملی لیٹر بارش ہوئی ،اقبال ٹاؤن 32 ملی لیٹر بارش ہوئی

    موسلا دھار بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک رہی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پربارش تھمتے ہی بروقت اور تیز رفتار آپریشن شروع کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ نکاسی آب کے پوائنٹ کلئیر کر کے فوری آپریشن شروع کیا گیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • قوم کو ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی

    قوم کو ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ملوکیت کو چیلنج کیا، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، یہاں ملوکیت قائم ہے۔لاہور میں محرم کے موقع پر اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِ پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں یزید کا ساتھی جنت میں حسینؓ کا ہمراہی نہیں ہوگا، حق کا ساتھ دینا اور اس پر ڈٹے رہنا اصل کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ ہمارے آئیڈیل ہیں، ان کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے فرمایا جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس کا امت سے کوئی واسطہ نہیں۔
    سراج الحق نے کہا کہ کربلا کا سبق یہ نہیں کہ مردہ یزید پر لعن طعن، زندہ یزید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہو۔

  • سیما کی بھارت،انجو کی پاکستان میں شادی سے قبل پاک بھارت شہریوں میں شادیاں

    سیما کی بھارت،انجو کی پاکستان میں شادی سے قبل پاک بھارت شہریوں میں شادیاں

    حالیہ دنوں میں سیما اور انجو کی شادیاں خبروں میں ہیں، سیما پاکستانی لڑکی جس نے پاکستان سے بھارت جا کر نہ صرف شادی کی بلکہ اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا، سیما کی سچن سے شادی ہوئی ابھی تک وہ بھارتی تحقیقاتی اداروں کی نگرانی میں ہے اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہے کیونکہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت گئی تھی، دوسری جانب انجو پاکستان آئی تو قانونی طور پر پاکستان آئی اور دیر کے نصراللہ سے شادی کر لی، انجو اور نصراللہ شادی کے بعد دونوں خوش ہیں،

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

    بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی، دونوں نے 2010 میں محبت کی شادی کی تھی،پچھلے دنوں یہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں نے طلاق لے لی ہے ،ثانیہ نے بھی اس بارے کبھی کوئی بات نہیں کی البتہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہوئی ہے۔ بس ساتھ رہنا کم ہو گیا ہے،

    shoiab and sania

    شعیب اور ثانیہ شادی کے بعد پاکستان کی بجائے دبئی میں اکثر رہتے ہیں، ثانیہ پاکستان اپنے سسرال جاتی تو ہے لیکن کم، شادی کے بعد ثانیہ نے پاکستانی شہریت نہیں لی،

    پاکستانی کرکٹر حسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کی تھی، حسن علی نے بھارتی علاقے ہریانہ کی سامعہ آرزو سے 2019 میں شادی کی تھی، حسن علی کا سسرال ہریانہ کے ضلع نوح کے گاؤں چندینی میں ہے، سامعہ فلائٹ انجینئر ہے اور وہ دونوں بھی کئی برسوں سے دبئی میں رہ رہے ہیں، دونوں‌کی شادی بھی وہیں ہوئی ہے،

    hassan ali

    ظہیر عباس اور ریتا لوتھرا، یہ بھی ایک پاکستانی اور ایک بھارتی کی کہانی ہے، پاکستان بننے سے قبل دونوں خاندان سیالکوٹ میں رہتے تھے تا ہم جب پاکستان بنا تو ریتا کے والد کانپور چلے گئے، تاہم دونوں خاندانوں میں دوستی برقرار عہی، 80 کی دہائی میں ظہیر پاکستانی ٹیم کے ہمراہ بھارت آئے توکانپور بھی گئے، اسکے بعد لندن میں مقیم ریتا سے ملے، دونوں نے شادی کی،ظہیر عباس اور ریتا کی شادی کی مخالفت کسی نے نہیں کی ، ریتا نے شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام ثمینہ رکھ لیا، کچھ سال پہلے ظہیر نے اپنی بیٹی سونل کی شادی دہلی کے ایک تاجر سے کی۔ وہ بھارت میں خوش ہے

    پاکستانی کرکٹر محسن خان اور اداکارہ رینا رائے کی بھی شادی ہوئی تھی، رینا نے جب محسن سے شادی کی تو وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں، شادی کر کے اداکارہ رینا پاکستان آ گئی، تا ہم دوبارہ کام کی خواہش کی وجہ سے وہ بھارت چلی گئی اور اپنے شوہر محسن کو بھی ساتھ لے گئی، دونوں نے فلموں میں کام کیا تا ہم محسن کامیاب نہ ہوا، محسن بھارتی ماحول میں نہ رہ سکا، یوں دونوں کی طلاق ہو گئی، محسن کے لئے ممبئی رہنا اور رینا کے لئے پاکستان رہنا مشکل تھا،

    mohsin reena

    نونیتا لال اور فیصل قریشی دونوں گولفر ہیں، فیصل پاکستانی ہیں اور نونیتا بھارتی ہیں، دونوں‌کی ملاقات پاکستان کے صوبائی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گولف کی تقریب میں ہوئی، ملاقاتیں بڑھنے لگیں اور پھر بات محبت تک پہنچ گئی، دونوں نے شادی کر لی، اور اسکے بعد سری لنکا چلے گئے کیونکہ فیصل قریشی کو دہلی میں رہنے کے لئے کافی مسائل بن رہے تھے، تاہم سری لنکا کچھ عرصہ رہنے کے بعد وہ دہلی آ گئے اور وہیں مقیم ہیں،

    faisal golfer

    پاکستان کی مشہور گلوکارہ نورجہاں کی پوتی سونیا جہاں کی شادی بھی بھارت میں ہوئی، ممبئی کے ایک بینکر وویک نارائن سے سونیا جہاں نے شادی کی، دونوں کی ملاقات ممبئی میں میں ہوئی تھی، سونیا اداکارہ ہیں ، شادی کے بعد وہ دونوں ممبئی میں رہتے ہیں،

    sonia

    پاکستان بننے کے بعد گجرات، راجھستان، پنجاب اور کشمیر کے باسیوں میں شادیاں عام تھیں تا ہم اب کم ہو گئی ہیں کیونکہ شادی ہونے کے بعد آنے جانے میں کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے،

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

  • داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب

    داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب

    حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒالمعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب آج منعقد ہوئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،صوبائی وزیراوقاف اظفر علی ناصر،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور،سیکرٹری ایکسائز،بلال یاسین اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے نے تقریب میں شرکت کی۔محسن نقوی،اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔محسن نقوی اوراسحاق ڈارنے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔محسن نقوی،اسحاق ڈار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اورقیام امن کیلئے دعا کی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربار کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،محسن نقوی اوراسحاق ڈار نے ”نذرانہ آن لائن“ ایپ اور غلام گردش کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا .”نذرانہ آن لائن“ کے ذریعے بیرون ملک بیٹھ کر لنگر بھی تقسیم کرایا جاسکے گا۔

    ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے صفائی،سکیورٹی اورخادمین کو بھی نذرانہ دیا جاسکے گا۔ ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے 24گھنٹے مزار کے اندرونی حصے کی زیارت بھی کی جاسکے گی۔ ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے لنگر تقسیم کروانے اورچادر چڑھانے والے لائیو بھی دیکھ سکیں گے ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعیحضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒالمعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے عقیدت مند دنیا کے کسی بھی حصے میں آن لائن نذرانہ پیش کرسکیں گے .نیالنگر خانہ اورکمرشل کچن بھی بنایا جائے گا ایڈمن بلاک،ایگزیکٹو وی آئی پی لانچ،ڈائننگ ہال اورگارڈن بھی بنائے جائیں گے داتا گنج بخش کمپلیس میں لائبریری اورمیوزیم بھی بنائے جائیں گے گولڈن گیٹ کے سامنے 17 کنال اراضی حاصل کر کے کمپلیکس کو توسیع دی جائے گی۔

    نگران وزیراعلی محسن نقوی اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کی، وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کوداتا دربارکے توسیعی پراجیکٹ کے آغاز پر مبارکبادپیش کی اوراسے تیسری بڑی توسیع قراردیا

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    دوسری جانب محرم الحرام ویوم عاشور سکیورٹی پلان،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی پوری انتظامیہ و پولیس متحرک ہوگئی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصراور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمد بھی ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے امن کمیٹی کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ، امام بارگاہ کرنل مقبول اور امام بارگاہ قدیمی کا معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرجمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کو بھی سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ روٹس کا دورہ کیا ہے، صفائی اور دیگر انتظامات تسلی بخش ہیں۔

    چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ بارش کی صورت میں جلوس کے روٹ کو کلیئر رکھا جائے۔مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق وقت کا تقاضا ہے۔امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا تعاون حاصل ہے۔ عاشورہ پر راولپنڈی میں 6 ہزاراور صوبہ میں ایک لاکھ سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈویژنل کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

  • سی ٹی ڈی کی کاروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشنز کیے، اس دوران ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔لاہور ،ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشت گرد مزاروں اور عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اٹک سے گرفتار ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، اسلحہ، گولیاں، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کرلی گئی۔دہشت گردوں کی شناحت عذیر، عادل، رمضان، عبدالرحمٰن، عثمان، آصف، معاویہ،اسامہ، رحمٰن اور حضرت شیان کے نام سے ہوئی۔ سوشل میڈیا پرفرقوں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 افراد گرفتار کیے گئے۔

    سی ٹی ڈی ساہیوال نے امجد عطاری، الطاف، عدنان،شہریار، اعجاز، حمزہ اورعثمان کو گرفتار کر لیا۔رواں ہفتے 485 کومبنگ آپریشنز کے دوران36 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ 21008 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے یہ کارروائیاں لاہور، اٹک،سرگودھا، گوجرانولہ، ملتان اور ڈی جی خان میں کیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سی ٹی ڈی پرعزم ہے

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    دوسری جانب نگران پنجاب حکومت نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑیوں سے لیس کردیا۔ 16 نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں اور جدیدآلات بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپرد کر دیے گئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کے حوالے کیں۔محسن نقوی نے نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور جدیدآلات دیکھے, انہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس کرنے کے اقدام کو سراہا۔نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کیلئے جدیدآلات کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے۔نئی بم ڈسپوزل ریسپانس گاڑیاں بھکر، چنیوٹ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خانیوال،خوشاب، لیہ، منڈی بہاالدین، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ،پاکپتن،شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے اضلاع کو دی گئی ہیں