تحریک انصاف کی ایک اور ملک دشمنی سامنے آ گئی، آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کیوں دیا؟ پی ٹی آئی امریکہ کے رہنماؤں نے کانگریس اراکین کے سامنے کھل کر مخالفت کر دی
اس حوالہ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے امریکہ میں مقیم رہنما نے آئی ایم ایف امداد کی کھل کر مخالفت کی، ویڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ میں سمجھے سے قاصر ہوں کہ بائیڈن ایڈمنسٹریشن پاکستان میں ہونے والے ظلم کو نہیں دیکھ رہی، اسکے باوجود تین ارب ڈالر کا تحفہ دیا جاتا ہے تا کہ وہ یہ جاری رکھ سکیں اور آنے والے الیکشن میں دھاندلی کر سکیں، میں پاکستان اور امریکہ کے مابین اچھے تعلقات چاہتا ہوں، یہ اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ پاکستان کے عوام سے تعلقات بہتر بنائے،اس وقت پاکستان کے عوام عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اگر شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو عمران خان کلین سویپ کرے گا
تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف امداد کی مخالفت کی ویڈیو سامنے آنے پر سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی کہتے ہیں کہ کوئی شرم ہوتی ہے ،کوئی حیا ہوتی ہے،اسلئے میں کہتا ہوں کہ جس کسی نے غیرملکی شہریت لی ہو،انڈیا کے طرز پر اسکی پاکستانی شہریت ختم کردینی چاہئے ۔واضح رہے کہ انڈیا میں دھری شہریت رکھنے کی اجازت نہیں کم ازکم اس طرح پاکستان کے خلاف لابنگ کرنے والوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کردینی چاہئے
تحریک انصاف کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی! تحریک انصاف کے امریکہ میں مقیم لیڈر کی آئی ایم ایف ڈیلز ختم کرنے کیلئے امریکی حکومت کے سامنے دہائی۔۔ pic.twitter.com/aQnlzPiCDi
Biggest disappointment for foreign funded Imran Khan and his cult following is that Pakistan has not defaulted despite his best efforts that it did. https://t.co/ApfXYlg0pf
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دو شہروں میں پولیس مقابلوں کے بعد 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے
لاہور اور رحیم یار خان میں پولیس مقابلے ہوئے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں زیر حراست تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزمان کو گرفتار کرکے برائے ریکوری تاوان علاقہ تھانہ برکی لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر تینوں زیر حراست ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں موت ہو گئی،
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان ،ہاؤس رابری اور ڈکیتیوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے ڈاکوؤں کی شناخت عبدالرحمان ،فیاض اور طاہر ندیم کے نام سے ہوئی ہے
دوسری جانب ڈی پی او رحیم یارخان رضوان گوندل کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے کچہ کشمور میں کارروائی کرکے ڈاکوؤں کے سرغنہ جانو انڈھڑ سمیت 6 ملزمان کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے زندہ اور مردہ گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر کیا گیا تھا ،کارروائی اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ، ایس ایچ او کوٹ سبزل، ایچ ایچ او ماچھکہ اور سی آئی اے صادق آباد کی سربراہی میں کی گئی ہے کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی گئی اور مزید تعریفی اسناد دی گئیں
حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے
آج نو محرم الحرام کے روز لاہور، کراچی، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہوں گے کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے
لاہور۔ پانڈو اسٹریٹ سے زیارت برآمد ہو گئی .نو محرم کی مناسبت سے پاؤنڈ آسٹریٹ سے زیارت برآمد ہوئی، روٹ پر پانی ،شربت کی سبیلیں اور وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا زیارت کے جلوس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
کمشنر لاہور کا پانڈو سٹریٹ 9 محرم جلوس روٹ کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا پانڈو سٹریٹ 9 محرمجلوس روٹ کا دورہ ،اسلام پورہ پہنچ گئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے کمشنر لاہور نے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ انتظامات کو چیک کیا، کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پانڈو سٹریٹ محرم جلوس روٹ مکمل طور پر کلئر ہے منتظمین نے اظہار اطمینان کیا ہے۔ تمام میونسپل محکمے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ تمام محکموں کے فوکل پرسنز جلوس روٹ پر موجود ہیں۔منتظمین سے رابطے میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے چارسطحی سکیورٹی کو بھی چیک کیا کمشنر لاہور نے پانڈو سٹریٹ جلوس کے روٹ کے داخلی و اختتامی روٹ کا دورہ کیا
کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد
کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوا ہے جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس منعقد کی گئی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، نو محرم کے جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نشتر پارک، نمائش چورنگی کے اطراف موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے، شہر قائد میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی ایم اے جناح روڈ کے اطراف تعینات کی گئی ہے
نو محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت
کراچی نو محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں،سیکیورٹی ڈویژن کے مجموعی طورپر 1000سے زائد اہلکاراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،331 ایس ایس یوکمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز بھی ماتمی جلوسوں، مجالس، حساس مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہیں،ماہر نشانہ بازوں کو بھی مرکزی جلوس سے متصل بلندوبالا عمارتوں پر تعینات کیا گیا ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں جلوس کی مانیٹرنگ جاری ہے
جدید کیمروں سے لیس اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر تعینات ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار-15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 9 محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت
وزیراعلیٰ سندھ سیون ڈے اسپتال کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس میں شرکت کے بعد راستوں میں سبیلوں کا بھی معائنہ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے 9 اور 10 محرم کے جلوس کے روٹ کے حوالے سے معلومات لی، آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ جلوس کے روٹس سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا گیا ہے،جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4698 پولیس اہلکارتعینات ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،
1 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان راولپنڈی پہنچ گئے، لیاقت باغ، کرنل مقبول امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں اور عزاداری روٹ کا دورہ کیا،آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے 09 ویں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام میں تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں،پورے پنجاب میں 1 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
ٰٖٖفیصل آباد: 9 محرم الحرام پر ضلع بھر میں لئے 138 مجالس اور 92 جلوس نکالے جائیں گے سکیورٹی کے لیے 2854سے زائد افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دیں گے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں
لاہور میں 9 اور 10 محرم کے روز دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ،انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں ڈبل سوار پر مکمل پابندی ہوگی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے ، دو روز کے دوران محکمہ داخلہ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور شہر کے کسی بھی علاقے میں ڈبل سواری کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈبل سواری کرنیوالوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی
ہری پور پولیس کی جانب سے 8 محرم الحرام سرائے صالح کے جلوس کےلئے ۔سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے جلوس کے روٹس اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ علماء کرام، امن کمیٹی اور میڈیا ممبران سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبہ بھر میں محرم الحرام کے اسکاﺅٹس تنظیموں کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوا.گورنر سندھ نے جلوسوں کی رہنمائی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلوس کے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں اسکاﺅٹس کا اہم کردار ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران اسکاﺅٹس ،جلوس منتظمین اور انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں, مجالس اور جلوس کے پُرامن آغاز اور اختتام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،
پشاور ،ایام عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے ماتمی جلوسوں کیلئے خصوصی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر اور اردگرد نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے موٹرسائیکل ڈبل سواری ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل چلانے ، اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سختی سے عمل کیا جا رہا ہے امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری فرائض سر انجام دے رہے ہیں محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں ماتمی جلوسوں کی پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے روٹس ، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جا رہی ہے،جلوس ، مجالس کو تھری لیر سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہیں،
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے نگران وزراء کو مختلف ڈویژن کی نگرانی کا حکم دے دیا نگران صوبائی وزیر عامر میر قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ اضلاع کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم لاہور ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر بلال افضل فیصل آباد ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر منصور قادر گوجرانوالہ ڈویژن کو دیکھیں گے.
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو ہی نگراں وزیراعظم بنانا ہے تو پھر شہباز شریف کو ہی رہنے دیں، نگراں وزیراعظم نیوٹرل ہونا چاہیے، ہم کوئی ٹوپی ڈرامہ قبول نہیں کریں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار موجودہ حکومت کے وزیر خزانہ ہیں وہ نگراں وزیراعظم کیسے بن سکتے ہیں۔ حکومت رخصتی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔سراج الحق نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کس کے کہنے پر نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا، یہ اقدام آئندہ عام انتخابات کے خلاف سازش ہے۔سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جاتے جاتے 3 دفعہ بجلی کی قیمتوں میں 72 فیصد تک اضافہ کیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے اسمبلی میں پیش کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کی، آٹے اور ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا، بجلی بلوں میں ریڈیو ٹیکس بھی لگایا گیا ہے، اس وقت لوگ خود کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ترین ثابت ہوئی ہے، ان کا جتنی جلدی اختتام ہو جائے بہتر ہے، انہوں نے تو بس اپنے کیسز ہی ختم کروائے ہیں، سراج الحق نے حکومت سے انتخابات وقت پر کرنے کا مطالبہ کیا
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے ظلم و جبر کی وجہ سے ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے عوام کے لیے خیر کی کوئی خبر نہیں ہے۔انہوں نے کہا بہاولپور یونیورسٹی کا اسکینڈل سامنے آنا انتہائی تشویشناک ہے، استاد اور طالبعلم کا مقدس رشتہ ہوتا ہے، ہم نے حکومت کو 3 اگست تک ڈیڈ لائن دی ہے کہ واقعہ ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
جسٹس فاروق حیدر نے فائل واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرویز الٰہی کا وکیل رہ چکا ہوں، پھر ان کے کیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں، فاضل جج نے ایڈیشنل رجسٹرار سے اظہار ناراضی بھی کیا۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نظربندی کے احکامات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
دوسری جانب پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے پرآئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر تینوں افسران نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پرویزالٰہی اور اسپیشل کورٹ سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی، جیل حکام نے روبکار ملنے کے باوجود رہائی کی بجائے غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا، غیرقانونی اقدام کو قانونی ظاہر کرنے کے لئے ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا حکم جاری کردیا،عدالتی حکم کےبعد ڈی سی کانظر بندی نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے کےمترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی لاہور کا پرویز الہی کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ: گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کا معاملہ ،عدالت نے سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
جسٹس فاروق حیدر نے سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے سومیہ عاصم کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور گرفتار کرنے روک دیا ،سومیہ عاصم کیخلاف اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے
دوسری جانب کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ خوف کے مرض کا شکار ہوگئی ہے، رضوانہ ہسپتال میں داخل ہے اور جب کوئی اسکے قریب آتا ہے تو وہ چیختی اور چلاتی ہے کہ مجھے نہ مارو، والدین قریب آتے ہیں تو وہ انکو دیکھ کر بھی مسکرا نہیں پاتی، کمسن بچی کے سر کے زخم میں کیڑے ہیں، سر کا انفکیشن آنکھوں میں اتر گیا ہے، گردے اور جگر بھی متاثر ہوئے ہیں،
پرنسپل جنرل ہسپتال کا کہنا ہے کہ سپیشل میڈیکل بورڈ میں پلاسٹک سرجری کا ڈاکٹر بھی شامل کر لیا گیا ہے زخموں کے انفیکشن اور جلد ریکوری کے لئے معیاری ادویات دی جا رہی ہیں روزانہ کی بنیادپر ڈاکٹر ز متاثرہ بچی کا طبی معائنہ جاری رکھیں گے بچی کی جلد صحت یابی کیلئے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات و خصوصی نگہداشت جاری رکھی جائے
واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،
لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال اب تک صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی اسلحہ کے4691 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضے سے 49 کلاشنکوف، 293رائفلز، 197 گنز4073 پسٹلز اور56777گولیاں برآمد کی گئیں۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف تھانوں میں 558 مقدمات درج کرکے 600 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 224 مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف ،22 رائفلز،11گنز76 پسٹلز برآمد کئے گئے۔ انہوں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز تر کرنے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورمجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور شمالی کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کامعائنہ کیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بارش کے نتیجے میں جلوسوں کے راستوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سیکورٹی کے امور بارے بھی دریافت کیا۔بعدازاں سی سی پی او نے داتادربار کا دورہ کیا، سیکورٹی امور کا جائزہ لیا اور غسل کی تقریبات سے متعلق بریفنگ لی۔ ایس پی(سٹی) حمزہ امان اللہ، ڈی ایس پی (اسلام پورہ) نوید اکمل اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے
دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سبزہ زار، کھاڑک نالہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 35سالہ نوید احمد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی (اقبال ٹاؤن) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا
لاہور ہائیکورٹ نے بارش کے دوران سی بی ڈی کے انڈر پاسز کے نیچے پانی جمع ہونے پر اظہار برہمی کیا ہے
عدالت نے سی بی ڈی،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو تا حکم ثانی کام کرنے سے روک دیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سی بی ڈی منصوبے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی ، کمیٹی موقع کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی، پھر دیکھیں گے،
جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شیبا قیصر پیش ہوئے، ایل ڈی اے ، محکمہ ماحولیات ،ٹریفک پولیس ، سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے ،ممبران ماحولیاتی کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی ،سی بی ڈی کے وکیل شازب مسعود نے انڈر پاسز منصوبے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ،عدالت نے سی بی ڈی کی حکومتی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، عدالت نے سی بی ڈی کے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے پر اظہار ناراضگی کیا، جسٹس شاہد کریم نے سی بی ڈی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں حکومت کس طرح کی رپورٹس بنا رہی ہے، سب کے بارے میں کچھ لکھا ہے ، سی ای او جو ذمہ دار ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں لکھا، وکیل سی بی ڈی شازب مسعود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنانی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے جس کا نام آنا چاہیے ، جس کا نام ہونا چاہیے وہ نہیں ہے ، جسٹس شاہد کریم نے سی بی ڈی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ کے جتنے ایریا میں پانی گیا ہے اس کی نشاندھی کریں ، فی الحال کام بند کردیں ، کمیٹی بناتا ہوں ، فی الحال وہاں سارے کام روک دیں ،
سی بی ڈی کے وکیل نے فاضل جج سے استدعا کی کہ آپ کمیٹی بنادیں ،کام نہ روکیں ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاسز کے معاملے پر روزانہ اخراجات بڑھا دیتا ہے، اس کے باوجود انڈر پاسز کے نیچے پانی کھڑا ہے، ایل ڈی اے انڈر پاسز بناتا ہے وہاں تو پانی اکٹھا نہیں ہوتا ، سی بی ڈی نے ایک ہی انڈر پاس بنایا ہے تو لوگوں کے گھروں میں پانی چلا گیا، یہ عوامی پیسہ ہے، اس کو کس طرح استعمال کیا جارہا ہے،دوران سماعت پنجاب حکومت کی خاتون وکیل خاموش کھڑی رہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کردی
لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کے دوران نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔
جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز اور کمشنرز کے لیے نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 33کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے نگران وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے لیے 1600 سی سی کاریں، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کے لیے 1300 سی سی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن فور بائے فور کی خریداری کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
کہا گیا تھا کہ تمام ڈبل کیبن گاڑیاں جو فی الحال اسسٹنٹ کمشنرز کے زیرِاستعمال ہیں بازیافت کی جائیں گی اور فیلڈ میں بہتر کارکردگی کے عوض تحصیلداروں کو الاٹ کی جائیں گی، تقریباً تمام نئی ڈبل کیبن گاڑیاں مالی سال 18-2017 میں پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے آخری دور میں خریدی گئی تھیں حکام کا کہنا تھاکہ تحصیلداروں کو نئی گاڑیاں فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ 1990 کی دہائی کی جیپیں استعمال کر رہے ہیں یا نجی گاڑیوں پر فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔
جس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا،سخت شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیے گئے،غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے،پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا-
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے دو ارب 33 کروڑ روپے سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے،صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسران اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں،نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے-
درخواست میں استدعا کی کی گئی کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت تمام محکموں اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرے-
جسٹس رسال حسن سید نے فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ صوبے بھر میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں،اگر عدالت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو طلب کریں گے،عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا-
لاہور ہائیکورٹ ،چوہدری پرویز الہی کو اسپیشل سینٹرل عدالت میں پیش نہ کرنے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ میں ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات نے 50 ہزار روپے جرمانہ،تنخواہیں بند کرنے اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس شجاعت علی خان پنجاب حکومت کے تینوں افسران کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ،جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتا جسٹس شجاعت علی خان نے فائل واپس برانچ میں بھجوا دیا ،تینوں افسران کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق پیش ہوئے ،درخواست ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل کی جانب سے دائر کی گئی
درخواست میں پرویز الہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،اسپیشل جج سنٹرل کورٹ نے عدالتی حکم کے باجود پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر تینوں افسران کے خلاف فیصلے جاری کیا تھا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الہی کو قانون کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جیل منتقل کیا گیا پرویز الہی کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن کے بعد روالپنڈی جیل منتقل کیا گیا اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے غیر قانونی طور پر شوکاز نوٹس جاری کیا عدالت تین افسران کو جاری شوکاز نوٹس کا حکم کالعدم قرار دے عدالت درخواست کے فیصلے تک شوکاز نوٹس کے احکامات کو معطل کرے
واضح رہے کہ کل چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا ،عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پرویز الہی کو عدالتی احکامات کے باوجود پیش کہ کرنے پر تںخواہ بند کرنے کا حکم دیا عدالت نے پرویز الہی کو اجازت کے بغیر روالپنڈی جیل منتقل کرنے پر تین افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ،عدالت نے ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، آئی جی جیل خانہ جات کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا ،عدالت نے تین افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ،عدالت نے کاروائی پانچ اگست تک ملتوی کردی