Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور کے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ساتھی افسر کو ہوٹل سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اپنے ہی تھانے میں قید کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصِلات کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور پرائیویٹ شخص کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ الزام نمبر1055/23 مجموعہ تعزیزات پاکستان کی دفعہ 384 اور 155 سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشن لاہور علی ناصر رضوی کو برطانیہ میں مقیم ایک شہری نے شکایت کی تھی کہ لاہور میں لارنس روڈ پر واقع ان کے ہوٹل سے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ایک سب انسپکٹر ماہانہ بھتہ طلب کر رہے ہیں جس پر ڈی آئی جی آپریشن نے سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
    Lahore
    ڈی آئی جی کی ہدایت پر ہوٹل مینیجر نے ایس ایس پی آپریشن لاہور سہیل اشرف سے رابطہ کیا ہوٹل کے مینیجر محمد مشتاق کے مطابق 17 جولائی کو سول لائن تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین سادہ کپڑوں میں ان کے پاس ہوٹل آئے اور "مختصر دورانیے” کیلئے کمرہ بک کرنے کا کہا اور من مرضی کے پیسے دینے کی آفر کی لیکن کمرہ بک کرنے سے انکار کر دیا جس پر اختر حسین نے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ ایس ایچ او کے لیے کمرہ بک کرنا چاہتے ہیں تب بھی انہوں نے کمرہ دینے سے صاف انکار کر دیا، اس پر اختر حسین نے کہا کہ انہیں ایس ایچ او ندیم شیخ نے بلوایا ہے، سب انسپکٹر انہیں گنگا رام اسپتال کی پولیس چوکی پر لے گیا-

    ایس ایچ او نے انہیں کہا کہ آپ ہوٹل میں غلط کاری کرتے ہو لہٰذا مجھے 70 ہزار روپے ماہانہ دیں بصورت دیگر آپ کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر کاروبار بند کر دوں گا اور اگر کوئی وقوعہ ہوا تو اس کا پرچہ بھی آپ کے ہوٹل پر درج کروں گا امجد حسین نے بتایا کہ وہ آرمی سے ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور ہوٹل کے مالک بھی پڑھے لکھے اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ہوٹل پر کبھی کوئی غلط کام نہیں ہوا اور نہ ہوتا ہے جس پر ایس ایچ او نے انہیں ڈرایا دھمکایا اور صاف کہا کہ ہوٹل چلانا ہے تو ماہانہ بھتہ دینا پڑےگا۔

    جب برطانیہ میں مقیم ہوٹل مالکان کی جانب سےاعلیٰ پولیس حکام کو شکایت کی گئی تو اس سلسلے میں اختر حسین سے تحریری درخواست وصول کی گئی اورایس ایس پی آپریشن سہیل اشرف نے منصوبہ بندی کی اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، منصوبہ بندی کے تحت محمد مشتاق رقم لے کر اختر حسین کے پاس پہنچے جو انہیں لے کر ایس ایچ او ندیم شیخ کے پاس گئے۔محمد مشتاق نے جونہی رقم ایس ایچ او شیخ ندیم کو دی تو ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے چھاپہ مار دیا۔

    نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے ایس ایچ او ندیم شیخ اور سب انسپکٹر اختر حسین کے خلاف ہوٹل مینیجر محمد مشتاق کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی مقدمے کے تحت دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے لاک اپ بھی کر دیا گیا، یہی نہیں گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او اور اس کے ساتھی پولیس افسر کے خلاف انتہائی سخت محکمانہ کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دہتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس میں شامل ملزمان پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ملزموں کیخلاف بے نامی ثابت نہیں ہوئی کیس میں ملزمان کی سزا کا کوئی امکان نہیں ہے، ملزموں کے منجمد اثاثے مقررہ مدت کے بعد بحال ہو جائیں گے۔

    عدالت نے وزیراعظم شہبا شریف ، نصرت شہباز، حمزہ شہباز اور جویریہ علی کو کیس سے بری کردیا، عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزموں کو بھی بری کرنےکا حکم دے دیا تاہم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دیا اور رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، فیصلے میں کہا گیا کہ رابعہ عمران کے اثاثے منجمد رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس:چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ دو دن پہلے سنایا تھا۔ کیس میں نامزد تمام افراد کو بری کر دیا گیا تھا جج قمر الزماں نے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کے مؤکلوں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر اور بے بنیاد ریفرنس دائر کیا درخواست دہندگان کے تمام اثاثے قانونی ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس باقاعدگی سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں پہلے ہی ظاہر کیے گئے ہیں نیب ان کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ درخواست گزاروں کو بری کریں –

    سائفر تحقیقات، حکم امتناع واپس لینے کا تحریری حکم جاری

    نیب نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا تھا نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 افراد کو نامزد کیا گیا تھا ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر افراد پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد تھا وزیراعظم شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا نیب ریفرنس کے تحت حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز پر 1 ،1 ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام تھا۔

    قبل ازیں 10 مئی کو احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا تھا اس سے قبل لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا تھا اسی طرح 10 جولائی کو اسپیشل کورٹ لاہور سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کردیا تھا۔

    سوئیڈن واقعہ:مولانا فضل الرحمان نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

    خیال رہے کہ ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، سلیمان شہباز برطانیہ میں تھے اور انہیں مفرور قرار دے دیا گیا تھا بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 5 (2) اور 5 (3) (مجرمانہ بدانتظامی) کے تحت 14 دیگر افراد کو بھی اس ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

    شہباز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو ان کی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے مال جمع کرنے میں مدد دی،ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے 7 والیمز کا چالان 4 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل تھا جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی تھی اور کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف 100 گواہ پیش ہوں گے تحقیقاتی ٹیم نے 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی کے چپڑاسیوں، کلرکوں کے ناموں پر لاہور اور چنیوٹ کے مختلف بینکوں میں بنائے گئے۔

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    ایف آئی اے کے مطابق 28 بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے، 17 ہزار سے زیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا اور ان اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی جو شوگر کے کاروبار سے مکمل طور پر غیر متعلق ہیں اور اس میں وہ رقم شامل ہے جو ذاتی حیثیت میں شہباز شریف کو نذرانہ کی گئی۔

    چالان میں کہا گیا کہ اس سے قبل شہباز شریف (وزیر اعلیٰ پنجاب 1998) 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ میں براہ راست ملوث تھے، انہوں نے بیرون ملک ترسیلات (جعلی ٹی ٹی) کا انتظام بحرین کی ایک خاتون صادقہ سید کے نام اس وقت کے وفاقی وزیر اسحٰق ڈار کی مدد سے کیا یہ چالان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو مرکزی ملزم ٹھہراتا ہے جبکہ 14 بے نامی کھاتے دار اور 6 سہولت کاروں کو معاونت جرم کی بنیاد پر شریک ملزم ٹھہراتا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں ہی 2008 سے 2018 عوامی عہدوں پر براجمان رہے تھے-

    منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

  • سائفر تحقیقات، حکم امتناع واپس لینے کا تحریری حکم جاری

    سائفر تحقیقات، حکم امتناع واپس لینے کا تحریری حکم جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے سائفر کی تحقیقات روکنے اور عمران خان کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لینے کا تحریری حکم جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر تحقیقات جاری ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سائفر کی تحقیقات روکنے اور عمران خان کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لینے کا تحریری حکم جاری کردیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے سائفر تحقیقات پر حکم امتناع واپس لے لی ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ایف آئی اے نوٹسز اسلام آباد کے ایڈریس پر بھجوائے گئے۔

    عدت میں نکاح سےمتعلق کیس:عمران خان اورانکی اہلیہ نےشکایت خارج کرنےکی درخواست دائرکردی

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق معاملہ اسلام آباد کا ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، سرکاری وکیل نے اپنے دلائل کے حق میں متعدد عدالتی فیصلے بھی پیش کیے، عدالت 6 دسمبر 2022 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لینے کا حکم دیتی ہے اور وفاقی حکومت کی متفرق درخواست کو منظور کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ 18 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے سائفر کی تحقیقات روکنے اور عمران خان کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناعی واپس لے لیا تھا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپیل پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا تھا۔

    توشہ خانہ کیس:چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    18 جولائی کو ہی ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسلام آباد ایف آئی اے نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کئے، اس کی تحقیقات بھی اسلام آباد میں جاری تھیں سائیفر کیس کی تحقیقات میں محکمہ خارجہ کے افسران کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، تحقیقات کو اس موقع پر نہیں روکا جا سکتا تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کیا گیا، درخواست گزار عمران خان نے کوئی جواب جمع نہیں کروایا۔ جہاں مقدمہ اور تحقیقات ہو رہی ہوں وہاں کی ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں کیس آتا ہے، جاری کئے گئے حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔

    سوئیڈن واقعہ:مولانا فضل الرحمان نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

  • منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

    منی لانڈرنگ کیس :مونس الہٰی اشتہاری قرار

    لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی:عدالت نے کہا ہے کہ مونسی الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقد مات درج ہیں ، مونسی الہٰی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے باہر لے کر گئے، اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج ہےمونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی شروع کر دی ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

    مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    قبل ازیں لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں ایف آئی اےنےمونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔

    ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارںٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

  • پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

    پنجاب:زیادتی کےواقعات پراسکولوں میں طلبا کوجنسی تشدد پرآگاہی دینےکا فیصلہ

    لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    باغی ٹی وی: اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کےکیسز پر تشویش ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچاؤ کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گےبچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائےگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلبا سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

    پیمرا ایکٹ میں ترامیم ملازمین کے حقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

    قبل ازیں بچوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران پاکستان میں یومیہ 8 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران یومیہ 8 سے زائد بچے زیادتی کا نشانہ بنے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات صوبہ پنجاب میں ہوئے، ابتدائی 6 ماہ میں پاکستان میں 497 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 6 ماہ کے دوران227 بچوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔

    9 مئی سانحے:دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    پاکستان میں 6 ماہ میں 173 بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رواں سال جون تک ملک بھر میں 331 بچوں کو اغوا کیا گیا رواں سال 6 ماہ کے دوران 38 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 53 فیصد لڑکیوں اور 47 فیصد لڑکوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، 57 فیصد واقعات پنجاب اور32 فیصد واقعات سندھ میں رپورٹ ہوئےبچوں سزیادتی کے6 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں رپورٹ کیے گئے، 22 کیسز بلوچستان، 10 آزاد کشمیر اور ایک گلگت بلتستان میں رپورٹ کیا گیا 62 فیصد کیسز دیہاتوں اور 38 فیصد کیس شہروں میں رپورٹ ہوئے۔

    دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

  • 9 مئی سانحے:دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور  جے آئی ٹی تشکیل

    9 مئی سانحے:دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور ہوں گے نئی جے آئی ٹی کے ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہوررانا زاہد پرویز،اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانا فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں،جلاؤ گھیراؤ کیس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، نئی جے آئی ٹی کیس کی دوبارہ تفتیش کرے گی۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا تھا جس کے بعد سیکڑوں شر پسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    دریائے ستلج اور راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند،فصلیں زیرآب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی نے عمران خان کو 9 مئی حملوں کے کیس میں قصوروار قرار دیا تھا اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جےآئی ٹی نے قصور وار قرار دے دیا ہےلاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرہاد شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منسوخی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    اسپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق جدید آلات کا استعمال کرکے تفتیش آگے بڑھائی گئی، تفتیش میں فرانزک کی رپورٹ بھی موجود ہے مزید تفتیش کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور موبائل فون درکار ہیں ہماری عدالت سے درخواست ہوگی کہ 8 اگست کو عمران خان کی ضمانت خارج کردی جائے اگر عمران خان کی گرفتاری ہو جاتی ہے تو ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائےگااس کیس میں ان کو بڑی سزا ہوسکتی ہےتفتیش کی تکمیل کےلئےگرفتاری کے بعد فوٹو گرامیٹک اور آڈیوسونیک ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

    مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شارق جمال اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے،ڈی آئی جی پولیس شارق جمال خان کی ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود ہیں موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    جنوبی افریقا میں سڑک دھماکے سے پھٹ گئی،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔

    شارق جمال کی میت اسپتال لے کر آنے والی خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے فلیٹ سے کھانے پینے کی چند اشیاء اور برتنوں کو معائنے کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز بھی رہے، ان دنوں وہ بطوراوایس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں ایف آئی اےنےمونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے سے گریزاں ہیں۔

    ایف آئی اے نے عدالت سے شریک ملزم حامد سہیل کے بھی دائمی وارںٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظورکرتے ہوئے عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹس جاری کیے۔

    پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال 48 گھنٹوں کیلئے موخر کردی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ کیا تھا ایف آئی اے حکام نے کہا تھا ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مونس الہٰی کو گرفتار کر کے واپس لایا جا سکے گا سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو ریڈ وارنٹ جاری کرا کر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرا کر وطن واپس لایا جائے گا۔

    بھارتی اخبار نے مگر مچھ کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی کی تصاویر شائع کر …

  • چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم

    چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ نے نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے اور بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہیئے،اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔

    ہندی اور اردو ادب کی معروف افسانہ اور ناول نگار

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نئے ممبران کی منظوری دیدی ہےوفاقی وزیر احسان مزاری کے نامزد کردہ چوہدری ذکا اشرف کا نام تجویزکیا ہے، گورننگ بورڈ کیلٸے مصطفیٰ رمدے کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے،اپنے حتمی اجلاس کےدوران، مینجمنٹ کمیٹی موصول ہونے والی نامزدگیوں پرغور کرے گی اور پی سی بی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کرے گی۔

    ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    نمائندگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، چار محکموں اور چار صوبوں کے نمائندوں کو کرکٹ بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دینے کے لیے مطلع کیا جائے گااس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کمیٹی غیر فعال ہو جائے گی، تمام اختیارات قائم مقام چیئرمین چیف الیکشن کمشنر رانا شہزاد کو منتقل ہو جائیں گےذمہ داری مکمل طور پر ہاتھ میں آںے کے بعد قائم مقام چیئرمین اس کے بعد اس عمل کو مکمل کرنے اور چیئرمین کے انتخاب کے لیے شیڈول مرتب کریں گے-

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کیس کا فیصلہ جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق یہ پورا عمل اگلے 21 دنوں میں اپنے اختتام کو پہنچنے کی امید ہے مؤثر طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ضروری عمل دو سے تین دن کی مدت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

  • جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس ہی نہیں ہے،اسپیشل پراسیکیوٹر

    جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس ہی نہیں ہے،اسپیشل پراسیکیوٹر

    لاہور: اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصوروار قرار دے دیا ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان قصور وار پائے گئے ہیں خیال رہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کے حوالے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں ان کو ویڈیوز بھی دیکھائی گئی تھی اور انہوں نے جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب دیئے تھے-

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، جناح ہاؤس مقدمے کی تفتیش میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت اکٹھے کرلیے گئے ہیں، وہ تمام کیسز میں گناہگار ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو اعانت جرم میں چارج کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کیا گیا تو ثبوت صفحہ مثل پر لانے میں رکاوٹ ہو گی لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس ہی نہیں ہے۔

    چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    یاد رہے کہ اس سے قبل 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونےکی اندرونی کہانی یہ تھی کہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی، عمران خان ایک گھنٹہ اندر رہے اور ان سے تمام سوالات کا نفرنس روم میں کیے گئے۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان کا عمران خان سے کہنا تھا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے۔ عمران خان سے سوال کیا گیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا اس کی پلاننگ تھی یا اتفاق ؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور سے ہوئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ آپ کے لوگ کنٹونمنٹ میں کیوں گئے تھے؟ اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو لوگوں نے وہیں جانا تھا-

    وکیل قتل کیس؛ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا