Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیئرمین پی ٹی آٸی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ

    چیئرمین پی ٹی آٸی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ

    لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آٸی کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہو کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی دو بہنوں کو جناح ہاوس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کیعدالت نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق دونوں خواتین نے مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور تفتیشی افسر کے مطابق ضمانت کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی۔

    عدالت نے حکم دیا کہ دونوں خواتین اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں لہذا اشتہاری قرار دینے کا حکم منسوخ کیا جاتا ہے واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 22 پی ٹی آٸی رہنماوں کو اشتہاری قرار دیا تھا جن میں غلام عباس ، علی حسن ، سعید احمد سندھو، شفقت امین سندھو چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان ،عندلیب عباس ، احمد خان نیازی بھی اشتہاریوں میں شامل ہیں،خالد گلزار ، اور سابق ایم این اے کرامت علی کھوکھر شمل ہیں

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت …

    واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظورکررکھی ہیں،عدالت نےعلیمہ خان اور ظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں 8 اگست تک منظور کیں عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

    تھانہ سرور روڈ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار

  • بچی پر تشدد کا واقعہ،علاج کیلئے 12 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    بچی پر تشدد کا واقعہ،علاج کیلئے 12 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 15سالہ رضوانہ لاہور جنرل ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے جہاں اُس کے تفصیلی علاج معالجے کیلئے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پروفیسر جودت سلیم کی سربراہی میں پروفیسرز/سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل 12رکنی علیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو اس بچی کا طبی معائنہ کرنے کے علاوہ زخموں اور ضربات کا تعین کرے گا اور اس ضمن میں اپنی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پیش کرے گا۔

    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے خود بھی مضروبہ کی عیادت کی اور اُن کے لواحقین کو یقین دلایا کہ بچی کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے رضوانہ کے علاج کیلئے 12رکنی بورڈ قائم کر دیا ہے اور وہ ان تمام معاملات کی خود بھی نگرانی کریں گے تاکہ کم سن بچی کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے مزید بتایا کہ میڈیکل بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچی کے طبی معائنے اور اُس کے علاج سے متعلق سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کا کہنا تھا کہ رضوانہ نامی بچی کوڈی ایچ کیو رہبر ہسپتال سرگودھا سے24 جولائی کو ریفر کیا گیا تھا جسے شام 4بجے کے قریب ایمرجنسی میں لایا گیاجبکہ ڈاکٹرز نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی تاکہ اس کی حالت بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے علاج معالجے اور نگہداشت کے لئے طبی عملہ 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہے اور اسے تمام طبی سہولیات مفت بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔

    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا اور بچی کی جلد صحت یابی کے لئے بہترین سے بہترین ادویات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر جودت سلیم میڈیکل بورڈ کے کنوینئیر جبکہ پروفیسر طیبہ گل ملک، پروفیسر سید محمد خالد، پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر شہزاد حسین شاہ، ڈاکٹر محمد شبیر احمد، ڈاکٹر غیاث الحسن،ڈاکٹر رضوان فاروق، ڈاکٹر سعدیہ صدیقی، ڈاکٹر جعفر حسین،ڈاکٹر نادیہ اور محمد نعیم میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلوملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج

    سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج

    ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

    بجلی بلوں کے متاثرین نے لاہورہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائرکردیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا اور معاونت کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے وفاقی حکومت ، لیسکو ، نیپرا و دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے سنگل بینچ کا بجلی کے بلوں سے متعلق درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ معطل کرنیکی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے اپیل کنند گان کی بقایا جات کی وصولی بینک گارنٹی کے عوض روک دی ،بینک گارنٹی کےعوض اپیل کنندگان کے میٹرکنکشن بھی منقطع کرنے سے روک دیئے

    جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پرسماعت کی ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ بلوں پر سبسڈی یا سرچاجزعائد کرنا یا واپس لینے حکومتی پالیسی ہے ،عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرسکتی ،وکیل نے کہا کہ درخواستگزاروں نےبجلی کے بلوں پردی گئی سبسڈی واپس لینےکے اقدام کوچیلنج کیا سنگل بینچ نے بجلی کے بلوں پر سرچاجز کی وصولی روکتے ہوئے عبوری ریلیف دیا تھا،سنگل بینچ نےبجلی کےبلوں پرواپس لی گئی سبسڈی کیخلاف درخواستیں خارج کیں ،

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    میرا شوہر نامرد، پیار نہیں کرتا، مقدمہ درج کیا جائے

  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا خاوند بھی گرفتار

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا خاوند بھی گرفتار

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا خاوند بھی گرفتار ہو گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عتیق ریاض کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں شناخت پریڈ کیلئے چھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،پولیس نے صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا ،صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ،عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا

    تفتیشی افسر نے ملزم عتیق ریاض کی شناخت پریڈ کی استدعا کی، وکیل عتیق ریاض نے کہا کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کا خاوند ہونے کی سزا مل رہی ہے،صنم جاوید کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے خاوند عتیق ریاض کو گرفتار کیا گیا،ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے، فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ڈسچارج نہیں کیا جا سکتاہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ یہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہے شک تو کسی پر بھی ہو سکتا ہےاگر ملزم بے گناہ ہے تو شناخت پریڈ کے بعد رہا ہو جائے گا،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ ،جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،عدالت نے 25 پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی

  • پنجاب بار کونسل کے 57 تحصیل صدور ڈی نوٹیفائی

    پنجاب بار کونسل کے 57 تحصیل صدور ڈی نوٹیفائی

    پنجاب بار کونسل نے 57 تحصیل صدور کو ڈی نوٹیفائی کر کے نائب صدور کو صدر مقرر کر دیا ہے

    پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدورکو معطل کرنے کے بعد بارز کے نائب صدور کو عہدہ سنبھا لنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل طاہر شبیر چوہدری نے نوٹیفکیشن جاریکیا، پنجاب بار کونسل نے بارز کے صدور کو چارج سنبھالنے کے بعد الیکشن بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے

    57 بارز کے صدور کو الیکشن بورڈ کا تقررنہ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے، ۔پنجاب بار کونسل نے جن بارز کے صدور کو معطل کیا ان میں منچن آباد، احمد پور شرقی،خان پور، صادق آباد، ڈی جی خان، تونسہ، جام پور، روجھان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،شجاع آباد، لودھراں، دنیا پور، فیصل آباد، شیخوپورہ، میانوالی، جہلم ، سیالکوٹ، نارووال، ،حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ صاحب، پاکپتن، شکر گڑھ، مری ،کامونکی، ڈسکہ،پسرور،نارووال،کوٹ مومن، کلور کوٹ، دریا خان، سمیت دیگر بارز شامل ہیں

  • پیمرا قانون کے تحت فیصلہ کرے،عمران خان کی درخواست پر عدالت کا حکم

    پیمرا قانون کے تحت فیصلہ کرے،عمران خان کی درخواست پر عدالت کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ: چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیا پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا قانون کے تحت درخواست دائر ہونے پر فیصلہ کرے

    واضح رہے کہ عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات کی وجہ سے پیمرا نے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔ عمران خان نے پابندی کے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا کے ذریعے توہین عدالت کی دائر درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہےاس کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے پریشرائز کیا جا رہا ہے۔ پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    عمران خان کی جانب سے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور  چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

    یاد رہےکہ پیمرا نےتمام ٹی وی چینلز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

  • زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان  ٹھیک ہوجائے گی. محسن نقوی

    زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان ٹھیک ہوجائے گی. محسن نقوی

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے۔ جبکہ محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، اسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی، پاک فوج کے ساتھ مل کر خوردنی تیل کے حصول کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 4 ماہ 100 ارب روپے زراعت کے شعبے پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کارپوریٹ فارمنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، مچھلی مارکیٹ، عید گاہ، کینٹ ایریا، شجاع آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    محسن نقوی نے ملتان کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری نکاس کا حکم دے دیا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا ملتان کو تمام تر مشینری اور وسائل کے ساتھ متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بارش کے پانی کے نکاس کی ذاتی طور پرنگرانی کریں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

  • آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

    آئی ایم کی شرائط پر بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے،وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے کیونکہ بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر نہیں پڑنے دوں گا،31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے ، 63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا۔


    انھوں نے مزید کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 یونٹ کے استعمال کرنے والوں پر کچھ اثر پڑے گا بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے گئے کیونکہ بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی۔


    انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کلیدی کردار صدر آذربائیجان کا ہے، مصدق ملک، اسحاق ڈار کا کردار بھی بہت اہم رہا پاکستان اور آذربائیجان دوست اور برادرز ممالک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں آج اہم ترین دن ہےمعاہدے کی مدت ایک سال ہے اوراسے مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے آذر بائیجان سے ایل این جی کا ایک جہاز ہر ماہ خریدا جائے گا، لیکن پاکستان فیصلہ کرے گا کہ مقررہ قیمت پرخریدنا ہےیا نہیں، نہ خریدنے پر پاکستان پر کوئی ہرجانہ نہیں ہوگا۔


    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صںعتی زونز کا سنگ بنیاد بھی رکھا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے اس کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ چائنہ سے ہمارے تعلقات دوبارہ گرمجوشی سے استوار ہوچکے ہیں میں نے چینی حکومت سے کہا ہے وہ سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے ہماری ہینڈ ہولڈنگ کریں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈیفالٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے-

    انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو پورے پاکستان میں سپیشل اکنامک زونز کے جال کو پھیلا دینا چاہیے. 2015 میں وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز بنانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن 2018 الیکشن کے بعد سلیکٹڈ حکومت نے اس پر کام روک دیا-

    اس وقت ہمیں جتنی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی ایکسپورٹس کو پرموٹ کرنے کیلیے جتنی ہمیں کوشش کرنی چاہیے اس سے ہم دگنی کوشش کریں.ماڈرن سمارٹ ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ٹریننگ جیسے اقدامات کرنا نہایت ہی قابل ستائش ہے.

  • افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    لاہور: عدالت نےافسران کو گاڑیاں دینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی-

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز اور کمشنرز کے لیے نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 33کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے نگران وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے لیے 1600 سی سی کاریں، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کے لیے 1300 سی سی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن فور بائے فور کی خریداری کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

    سوال پوچھنے پرچئیرمین پی ٹی آئی کے گارڈ نے صحافی پر حملہ کر دیا

    کہا گیا تھا کہ تمام ڈبل کیبن گاڑیاں جو فی الحال اسسٹنٹ کمشنرز کے زیرِاستعمال ہیں بازیافت کی جائیں گی اور فیلڈ میں بہتر کارکردگی کے عوض تحصیلداروں کو الاٹ کی جائیں گی، تقریباً تمام نئی ڈبل کیبن گاڑیاں مالی سال 18-2017 میں پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے آخری دور میں خریدی گئی تھیں حکام کا کہنا تھاکہ تحصیلداروں کو نئی گاڑیاں فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ 1990 کی دہائی کی جیپیں استعمال کر رہے ہیں یا نجی گاڑیوں پر فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔

    جس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا،‏سخت شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیے گئے،غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے،پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا-

    اپوزیشن لیڈر کے لیے رعنا انصارکا نام فائنل، 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا …

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے دو ارب 33 کروڑ روپے سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے،صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسران اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں،نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے-

    درخواست میں استدعا کی کی گئی کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت تمام محکموں اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرے-

    جسٹس رسال حسن سید نے فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ صوبے بھر میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں،اگر عدالت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو طلب کریں گے،عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا-

    سائفرمعمولی نوعیت کانہیں تھا،اس کی حیثیت، نوعیت پرقومی سلامتی کےدو اجلاس بلائےگئے،شاہ محمود

    سرکاری وکیل کی طرف سے درخواست کی مخالفت کی کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے-

  • یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری  کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع

    یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع

    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ مقدمات میں رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، جبکہ جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے اور یاسمین راشد کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا پولیس نےیاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی عدالت نے یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی عدالت میں حاضری کیلئےجوڈیشل کمپلیکس آمد،اوپر جانے سے انکار

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

    پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے مہلت دی جائے عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کرلیں اور عدالت نے ملزمان کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا-

    میں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجود، بے اختیار لب پہ ترا نام …

    عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنےکا حکم دے دیا عمر سرفراز چیمہ کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔