Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

    شہباز شریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

    سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ9 مئی کے پر تشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

    خیال رہے کہ سردارمحمد لغاری این اے192، ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے انہوں نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور شہبازشریف کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے بعد سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے رہنمائوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے.

    جبکہ محمد خان لغاری کے علاوہ سابق وفاقی وزیرعامر محمود کیانی، سابق مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم،پنجاب سے سابق ارکان اسمبلی میں ظہیرالدین علیزئی،عون ڈوگر ،عبدالحئی دستی ،اشرف رند ،نیاز گشکوری،علمدار قریشی،قیصر مگسی ، سجاد چھینہ ،مجاہد میتلا شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    ان کے علاوہ این اے 100 سے سابق امیدواروسابق تحصیل ناظم چنیوٹ سید ذوالفقار علی شاہ ،سابق ایم این اے چودھری وجاہت حسین ، سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، سابق وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق ایم پی اے افتخار حسن گیلانی ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 209 عبدالرزاق نیازی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 149 عباد فاروق ،سابق صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ ،فیاض الحسن چوہان ،سلیم اختر لابر ،جلیل احمد شرقپوری ،فواد احمد چودھری ،چودھری حسین الہی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 247 احسان الحق چودھری ، ٹکٹ ہولڈرپی پی 248 ڈاکٹر افضل ،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری،سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ ، سابق امیدوار پی پی 257 چودھری جہانزیب رشید ، سابق ایم پی اے ملک اکرم ،سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری،سابق مشیر وزیراعظم برائے زراعت جمشید چیمہ ،سابق ترجمان عمران خان مسرت جمشید چیمہ اورپی پی 71 حافظ آباد سے سابق ایم پی اے احسن بھٹی شامل ہیں۔

  • الحمرا آرٹس کونسل میں پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے نمائش کا انعقاد

    الحمرا آرٹس کونسل میں پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے نمائش کا انعقاد

    .صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں پاک ایران ہیریٹیج ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا۔

    پروگرام میں ایرانی قونسل جنرل مہران موحدفر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے لیے خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاک ایران ہیریٹیج فوٹو اینڈ لٹریچر فیسٹول میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آج کی یہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گی کیونکہ پاکستان اور ایران ناصرف مذہبی بلکہ ثقافتی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ پاکستان بائیکر گروپ کے دورہ ایران کی تاریخی جگہوں کی تصاویر ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی تقریبات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کی کاوشیں نظر آ رہی ہیں اور بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے کے لیے لوگوں میں ہم اہنگی اور شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ٹورازم کے زریعے پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی خواہاں ہے۔ حکومت پنجاب اس قسم کی شاندار تقریبات کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

    عامر میر نے محکمہ سیاحت اور ٹی ڈی سی پی کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔صوبائی وزیر عامر میر نے ایرانی قونسل جنرل کے ہمراہ اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ ایرانی دستکاری کے ساتھ لائیو ایرانی موسیقی کا اہتمام بھی نمائش میں موجود تھا۔ ایرانی اور پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بھی سجائے گئے۔ ایرانی اور پاکستانی روایتی موسیقی اور صوفیانہ رقص بھی پیش کیا گیا۔

    سیکرٹری سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیمز ڈیپارٹمنٹ آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی سی پی نے ایرانی کونسلیٹ کے ساتھ مل کر ایک کامیاب نمائش کا میلہ سجایا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ ایسے میلوں سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آ نے کا موقع ملتا ہے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا

  • کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ہر حلقے میں امیدوار ہو گا،ن لیگ کا اعلان

    کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں، ہر حلقے میں امیدوار ہو گا،ن لیگ کا اعلان

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں ہر حلقے سے الیکشن لڑے گی،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں ہر حلقہ سے الیکشن لڑے گی ن لیگ آج سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی ہم اس بات سے پوری طرح متفق ہیں کہ ہم الیکشن الائنس میں نہیں جائیں گے، ہم اپنے مخلص اور جیتنے والے امیدواران کارکنان پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کرینگے۔ جنوبی پنجاب کے بعض اضلاع میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات محدود پیمانے پر ہوسکتی ہے

    باقاعدہ طور پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اس مقصد کے لیے پنجاب کا تنظیمی اجلاس بلایا گیا ہے بنیادی ایجنڈا زیر غور آئے گا پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے گی 443 تمام قومی و صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن کا امیدوار موجود ہوگا اس سے پہلے چند اضلاع میں امیدوار نہیں ہوتے تھے ہم نے تنظیمی طور پر اسے چیلنج کے طور پر لیا ہے شیر کا نشان ہر حلقے میں ہوگا صوبائی, ڈویژنل, ڈسٹرکٹ, یوسی سطح تک تنظیم کو منظم کیا گیا ہے پارٹی کی تنظیم بھرپور انداز سے اپنے امیوار کو مضبوط کرے گی مسلم لیگ ن تخلیق پاکستان نے استحکام پاکستان کا سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں طے گیا 28 مئی کو نا قابل تسخیر بنا دیا جب پاکستان ایشئن ٹائیگر بننے جارہا تھا تب پوری دنیا کے اخبارات یہ لکھ رہے تھے کہ پاکستان ایٹنی قوت بننے کے بعد ایک معاشی قوت بننے جارہا ہے اس وقت ایک سازش کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے قائد نوازشریف کو سزا دیکر ملک کو بحران سے دوچار کیا گیا

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • پنجاب کے سرکاری ملازمین  کا پانچویں دن بھی احتجاج جاری

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کا پانچویں دن بھی احتجاج جاری

    لاہور۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین اساتذہ سمیت سڑکوں پر آگئے

    سول سیکرٹریٹ کے باہر آج پانچویں دن بھی احتجاج جاری ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں، شرکاء نے رات سڑک پر گزاری، پانچ دن سے سول سیکرٹریٹ کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، مظاہرین سڑکوں پر ہی بیٹھے ہیں،

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس عالم میں موجودہ تنخواہ پر گزارہ نہیں، اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، اور مختلف محکموں کے ملازمین 5 روز سے سول سیکرٹریٹ کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی کی طرز پر رننگ تنخواہوں میں اضافہ کرے، پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جبکہ وفاق نے ساڑھے سترہ فی صد کیا لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،

    سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی آج سے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے سوموار سے پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں کام بند کرنے کی دھمکی دے دی سوموار سے پنجاب کے سرکاری دفاتر میں علامتی ہڑتال کی جائے گی،

    چیئرمین ایپکا راشد اقبال قریشی کی زیرصدارت محکمہ کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ملازمین کے دھرنے کو جوائن کیا اور طالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کی راشد اقبال کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کی طرح تنخواہوں میں اضافہ صوبہ پنجاب کے ملازمین کا حق ہے جسے ہر صورت وزیراعلیٰ پنجاب کو منظور کرنا چاہئے

    خرم نواز گنڈاپور نے سول سیکرٹریٹ کے سامنے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ محکوم اور مجبور طبقات کیلئے آواز بلند کی ہے

    جماعت اسلامی نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کی حمایت کر دی

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    شفقت کی "شفقت” لڑکیوں کے لیے سگریٹ مہنگا۔۔۔۔ نوجوان کس حال میں؟

  • عمران خان کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز یکجا کرنے اور کاروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر رکھا ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر رکھے ہیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کے چالان کا ریکاڈ بھی طلب کر لیا ، جسٹس محمد امجد رفیق نے چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں دلائل دئیے ،

    سرکاری وکیل بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے استدعا کی گئی کہ کیس کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا جائے ،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ تمام مقدمات میں ایک جیسی دفعات ہیں ایک جیسا رول بتایا گیا ہے ایسا کبھی بھی تاریح میں نہیں ہوا جو اج عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، میں یہاں یہی کہنا چاہ رہا ہوں پاکستان میں رہتے ہوئے حقوق کا خیال رکھا جائے ،آگرکسی مقدمہ میں نامزد نہیں تو بعد میں کسی کہ کہنے پر نامزد کر دیا،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوکل دائرہ احتیار کی بات کر رہے وہ لوکل مجسٹریٹ کے پاس ہیں ،ہم نے آپکا کیس سماعت کے لیے اس لیے مقرر کیا ہے کہ آپ ٹرائل کی بات کر رہے ہیں ،جتنے چالان ہوئے ہیں اسکا ریکارڈ کہاں ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ آبھی وہ رپورٹ مکمل نہیں آئی، آپ پیر کے لیے کیس رکھ لیں،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • عمر سرفراز چیمہ کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ،عدالت

    عمر سرفراز چیمہ کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ: سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سات صفحات فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں سہولیات نہ دینے کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار دیا ،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون غلط تشریح کی عمر سرفراز چیمہ کو جیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے اسی نوعیت کے دوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئیں عمر سرفراز چیمہ کو حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا سابق گورنر جیل رولز 1978 کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں

    سرکاری وکیل کے مطابق دہشت گردی مقدمات میں نامزد ملزم جیل میں بہتر سہولیات کا مستحق نہیں ہے سرکاری وکیل کے مطابق جیل رولز میں ترمیم کے بعد دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کو بہتر سہولیات کی فہرست سے نکالا گیا

    سابق گورنر کی اہلیہ روبینہ سلطان نے جیل میں بہتر سہولیات کے لیے رجوع کیا تھا ، درخواست گزار نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بہتر سہولیات کے لیے درخواست دی ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جیل میں بہتر سہولیات دینے کی درخواست مسترد کردی

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف 51 مقدمات درج

    دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے 42 کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، 39 خواتین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیلوں میں قید ہیں ایم پی او تھری کے تحت 2258 افراد کی گرفتاری کے آرڈر جاری کئے گئے 3050 افراد توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث پائے گئے،

    ایم پی او تھری کے تحت 21 افراد جیلوں میں قید ہیں 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف 51 مقدمات درج ہوئے،108 ملزمان جسمانی ریمانڈ اور1247 جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں 500 افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 232 افراد ضمانت پر رہا ہوئے 3012 افراد کو مختلف مقدمات میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

  • مثبت سوچ ، سچائی اور اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،گورنر پنجاب

    مثبت سوچ ، سچائی اور اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دیں،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے صدر مسلم لیگ( ن) لاہور خواتین ونگ سعدیہ تیمور کی قیادت میں سابق ممبران اسمبلی سمیرا کومل سیدہ سنبل سمیت خواتین کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ( ن) نے اپنے گذشتہ ادوار میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے آل ویمن یونیورسٹیز ، ویمن آن ویلز سمیت کئی اقدامات کیے۔حکومت نے مخلصانہ کوششیں کر کے ملک کو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معاشی بحران سے نکال لیا ہے سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔ معاشرے میں مثبت سوچ ، سچائی اور اعلی اخلاقی اقدار کو فروغ دیں۔قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی دنیا کی قیادتیں ایک سٹیٹسمین کی طرح عزت کرتی ہیں۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف ایک سٹیٹسمین کی طرح اپنی شخصیت کو ملک و قوم کی فلاح کے لیے استعمال کر رہے ہیں. تمام دنیا میں وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء کو عظیم درجہ دیا جاتا ہے. 9 مئی کو ایک منصوبے کے تحت شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور آرمی تنصیبات پر حملے کئے گئے، جو ناقابل معافی جرم ہے

    سعدیہ تیمورکا کہنا تھا کہ خواتین عہدیداران کی عزت افزائی پر ہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے شکر گذار ہیں ہمارا مقابلہ جھوٹ، نفرت، غیر ملکی دشمن قوتوں کی آلہ کار جماعت سے ہے ۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچ اور شائستگی سے کرنے پر یقین رکھتے ییں۔وفد میں زاہدہ اظہر ، کوثر چوہدری، شہر بانو ، ثمرہ نذیر ، نوبہار، سمیرا امجد و دیگر شامل تھیں

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی،مطلوب ملزم گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی،مطلوب ملزم گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی ،ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم محمد آصف کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال 43 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

    یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نام زمانہ 2 انسانی سمگلر گرفتار
    یونان کشتی حادثہ کیس ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کی کارروائیاں،یونان کشتی حادثہ میں ملوث بد نام زمانہ 2 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں کاشف بٹ اور عمران عزیز شامل ہیں، ملزمان کو منڈی بہاولدین سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے گجرات سرکل میں مقدمات درج تھے ملزمان یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

    انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں مطلوب اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار
    ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاھور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی ہدایت پر ٹیموں نے مختف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان، محمد رشید، رضوان علی اور عمران اسلم شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے مختلف شہریوں کو بیرون ملک کینیڈا، اٹلی اور یو اے ای ملازمت کا جانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک بھیجوانے میں ناکام رہے۔ملزمان رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے ملزمان کو مختلف کارروائیوں میں لاھور اور قصور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایف ائی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔معصوم شہریوں کی جمع پونجی سے کھیلنے والوں کو قانون کی مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

  • فیاض الحسن چوہان کا عمران  خان کے ملک مخالف اقدامات بے نقاب کرنے کا اعلان

    فیاض الحسن چوہان کا عمران خان کے ملک مخالف اقدامات بے نقاب کرنے کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء اور پی ٹی آئی کے سابق رہنماء و عمران خان کے ساتھی فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ملک مخالف تمام اقدامات بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جس جس اقدام سے پاکستان کو نقصان پہنچا ہے میں اسے بے نقاب کروں گا۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کا پلان تھا، اسرائیل سے گٹھ جوڑ بھی اس میں شامل تھا جبکہ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریاست نے اس پاکستان دشمن تحریک کو سختی کچلا تو آئی ایم ایف کو پتہ چل گیا کہ اب پاکستان سے معاہدہ کرنا ہی پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

    جبکہ دوسری جانب : استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات ’عقاب‘ کے نشان پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔ آئی پی پی کی مرکزی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے استدعا کریں گے۔ تاہم واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے درخواستیں وصول کرلی ہیں جن پر چند روز میں آئینی طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

  • نواب سراج رئیسانی ،ایک نڈر پاکستانی,لاکھوں بلوچوں کے لیے عظیم مثال

    نواب سراج رئیسانی ،ایک نڈر پاکستانی,لاکھوں بلوچوں کے لیے عظیم مثال

    نواب سراج رئیسانی ، ایک نڈر پاکستانی,لاکھوں بلوچوں کے لیے عظیم مثال

    نواب سراج رئیسانی بلوچستان کے ایک بہادر فرزند تھے ،ان کی پاکستان سے محبت اور ان کے الفاظ بلوچستان کی عوام کے دلوں پر نقش ہیں ان کا یہ قول آج بھی زندہ ہے: ‘میں سراج رئیسانی ہوں اور میری جان بطور پاکستانی ہی جائے گی ، سراج رئیسانی ایک محب وطن پاکستانی تھے جنہوں نے 2018 میں پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں ایک بدقسمت خودکش حملے میں اپنی جان کی قربانی دی .نوابزادہ سراج رئیسانی مستونگ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن تھے اور انہیں مستونگ میں ہی ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید کیا گیا ،نواب رئیسانی جانتے تھے کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور انہوں نے بھارت کا سر نیچا کرنے کا کوئی لمحہ ضائع نہیں ہونے دیا

    سراج رئیسانی نے اپنی زندگی بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے لیے وقف کر رکھی تھی کیونکہ وہ ایک خوشحال بلوچستان اور پاکستان دیکھنا چاہتے تھے ان کی شہادت کے بعد ان کے مشن کو ان کے بیٹے نوابزادہ جمال رئیسانی نے جاری رکھا ہوا ہے ،سراج رئیسانی کی پاکستان سے بے پناہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت پر جنازے میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی نواب سراج رئیسانی تاریخ میں پاکستان کے سچے بلوچ محب وطن کے طور پر جانے جائیں گے بطور ایک بہادر اور نڈر پاکستانی، نواب سراج رئیسانی لاکھوں بلوچوں کے لیے ایک عظیم مثال ہیں

    میرے والد اور اُنکے ساتھ شہید ہونے والے تین سو سے زائد میرے ساتھیوں کا خون پاکستان پر قرض ہے، ہم جب اس دھرتی کیلئے جانیں دیتے تو ہمارا مقصد صرف پاکستان ہوتا ہے۔ اور شہداء کے خاندان کسی بھی ملک کے شہریوں کیلئے اُنکے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ شہداء کی عزت و تکریم اُسی طریقے سے کی جائے جس طرح ہمارے دین نے بتایا ہے۔

    نواب سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے والد کے یوم شہادت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اور اُنکے ساتھ شہید ہونے والے تین سو سے زائد میرے ساتھیوں کا خون پاکستان پر قرض ہے، ہم جب اس دھرتی کیلئے جانیں دیتے تو ہمارا مقصد صرف پاکستان ہوتا ہے۔ اور شہداء کے خاندان کسی بھی ملک کے شہریوں کیلئے اُنکے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ شہداء کی عزت و تکریم اُسی طریقے سے کی جائے جس طرح ہمارے دین نے بتایا ہے۔

    ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بابا جان آج کے دن دشمن ہار گیا اور آپ کا مشن جیت گیا۔ دشمن نے سمجھا تھا کہ آپ کو شہید کرکے آپ کا نظریہ ختم کردے گا پر شہید سراج رئیسانی کا مشن جس کی بنیاد لہو سے رکھی گئی، جس کی بنیاد میرے شیر جیسے بڑے بھائی میر حقمل خان رئیسانی کی شہادت سے رکھی گئی۔ اُس مشن کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی

    ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج سے ٹھیک پانچ سال قبل میں اپنے والد کی شہادت کی خبر سُن کر جس قرب سے گزرا مین اُسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، مجھ سے میرا باپ، استاد اور اچھا دوست چھینا گیا۔ بلوچستان کی دھرتی پر ہونے والے ہر شہید کے خون کا بدلہ لینے کی جو آگ میرے دل میں ہے اُسے کم نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ تمام شہداء کو اعلٰی درجات عطا فرمائے، آمین،

    سراج رئیسانی پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہبلوچستان کے ضلع مستونگ میں سراج رئیسانی کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق ہوگئے تھے نوابزادہ سراج رئیسانی 4 اپریل1963 کو ضلع بولان کے علاقے مہر گڈھ میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان کے رئیسانی قبیلے سے تھا۔نوابزاد سراج رئیسانی نے ابتدائی تعلیم بولان سے حاصل کی اور بعد ازاں زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سے ایگر و نومی میں بی ایس سی کیا، جس کے بعد نیدرلینڈ سے فلوری کلچر کا کورس کیا۔

    سراج رئیسانی کے والد مرحوم نواب غوث بخش رئیسانی سابق گورنر بلوچستان اور سابق وفاقی وزیر خوراک و زراعت بھی رہے۔ انہوں نے 1970 میں بلوچستان متحدہ محاذ کی بنیاد رکھی۔ سراج رئیسانی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور سابق سینیٹر و بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔ سراج رئیسانی چند سال قبل بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ وہ بی اے پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی بی35 مستونگ سے الیکشن لڑرہے تھے۔ اس سے قبل مستونگ میں جولائی2011 میں ایک بم دھماکے میں نوابزادہ سراج رئیسانی کا بیٹا اکمل رئیسانی شہید ہو گیا تھا،

    شہید سراج رئیسانی وہ مرد مجاہد تھا جس نے بلوچستان میں بدترین حالات میں پاکستان کا جھنڈا سربلند رکھا اور بالآخر اسی سبز ہلالی پرچم کو اوڑھ کر ابدی نیند سو گیا کہ شہید وطن کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مستونگ میں آبائی علاقے کانک کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سراج رئیسانی شہید کو پاکستان کا سرفروش سپاہی اور جانباز مجاہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک محب وطن پاکستانی کھو دیا ہے جسے ہمیشہ پاکستان کے لیے خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں کی قربانیوں کاذکر بھی کیا تھا.