Baaghi TV

Category: لاہور

  • قازقستان کی  ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد و روانگی

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد و روانگی

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز ہفتے کی شب لاہورعلامہ اقبال انتر نیشنل ائیر پورٹ پہنچی جو مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق الماتے سے روانہ ہونے والی ایس سی اے ٹی ائیرلائنز کی افتتاحی پرواز ڈی وی 849 نے رات 8 بج کر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا افتتاحی پرواز رات تقریباً 10 بجے 110 مسافروں اور عملےکے 7 افراد کے ساتھ واپس الماتے روانہ ہوئی۔

    ایس سی اے ٹی ائیر لائنز ہفتہ وار ہر بدھ اور ہفتہ کو پرواز چلائے گی جب کہ ائیر لائن کی جانب سے اس سیکٹر پر بوئنگ 737 میکس 8 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں قازقستان کے سفیر کستافن یرزہان بھی اسی افتتاحی پرواز سے الماتے سے لاہور پہنچے۔

    کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ قبل ازیں اس حوالے سے ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو جناب محمد زبیر موتی والا نے قازقستان اور پاکستان کے در میان دو طرفہ تعلقات پر کہا تھاک ہ دونوں قوموں کے درمیان براہ راست ہوائی پرواز کا آغاز ایک اہم تبدیلی لائے گا، جس سے تجارت میں اضافہ، ثقافتی تبادلے اور باہمی مفاہمت کو فروغ ملے گا۔

    تجھ سے سب کچھ کہہ کے بھی کچھ ان کہی رہ جائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی راستہٍ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے نقل و حمل کے آسان اور موثر ذرائع فراہم کرتے ہوئے یہ براہ راست پرواز بلاشبہ دونوں ممالک کے تاجروں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو نئے مواقع تلاش کرنے، اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور مضبوط اقتصادی تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دے گی۔

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    انہوں نے اقتصادی اہمیت کے علاوہ، قازقستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ براہ راست ہوائی پرواز دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعامل میں سہولت فراہم کرے گی، جس سے وہ ایک دوسرے کے متحرک ثقافتی ورثے میں اپنے آپ کومتعارف کرا سکیں گے۔ یہ تبادلہ بلاشبہ دونوں ممالک کے درمیان گہری افہام و تفہیم، تعریف اور دوستی کو فروغ دے گا۔

    9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند گرفتار

  • 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند گرفتار

    9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند گرفتار

    9 مئی کو فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور اہم شرپسند محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ارسلان کے والد نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا غلط ہوا، نوجوانوں کو ایسا نہيں کرنا چاہیے،جبکہ ارسلان کی والدہ نے کہا کہ 9 مئی کو بچوں کو اکسایا گيا، سب کچھ پلاننگ کے تحت کیا گيا، وہ ان واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل جاری ہے۔

    کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،مزید بارش کی پیشگوئی

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں نامزد کیا گیا ہے پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کے خلاف تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا جی ایچ کیو پر شرپسندوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے اور اس مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت 15 افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

  • ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان

    ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے،قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔


    وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آئے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں ایک ملعون شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی تھی،علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ملک بھر میں 7 جولائی کو یوم تقدیس منایا گیا تھا،کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین نے کہا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

  • مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

    مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

    مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اعجاز الحق سمیت 23 افراد نامزد ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز الحق کے خلاف مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا جس میں اعجاز الحق ، سابق ایم پی اے غلام مرتضی ، سابق ایم پی اے غزالہ شاہین ، سمیت 23 افراد نامزد ہیں ایف آئی آر میں نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا ہے۔

    جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئےپرویزالہٰی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    ایف آئی آر میں ایک کمپنی کے ڈائریکٹرز، شیئرز ہولڈز اور حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہےایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ضیا کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد ختم کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کر تھیں مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی سے الحاق ختم کیا جائے، پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اتحاد ہوا تھا، پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی۔ اب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

  • جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئےپرویزالہٰی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئےپرویزالہٰی کی لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی عمر 78 سال ہے جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے، طبی مسائل کے باوجود گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، جیل حکام نے سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا تھا، مگر جیل میں ائر کنڈیشنڈ سمیت کوئی سہولت مہیا نہیں کیا جا رہی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل میں سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرے اور سہولیات کی فراہمی کے جائزہ کے لیے کمیشن تشکیل دے، کمیشن کو جیل میں ہفتہ وار دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

    یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے دیگر اہم رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاہم اب پرویز الہیٰ سے متعلق بھی دعوے کیے جارہے ہیں کہ وہ واپس مسلم لیگ (ق) میں چلے جائیں گے۔

    طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ

  • پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

    پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم کو ٹیلیفون کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم سے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں، توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔

    اس موقع پر بابر اعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاءاللّٰہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے، پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے بابراعظم نے ذکاء اشرف کو چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی ہےوزیر خارجہ بلاول زرداری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں ،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچز میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی، حتمی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومت کی اجازت کے ساتھ مشروط کی ہے-

  • سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

    سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے محرم الحرام کی آمد کے پیش ِ نظر متعلقہ افسران کو علماء کرام، امن کمیٹی ممبران، مجالس و جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز سے مل کر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو پیر کے روز تک پینڈنگ کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس نمٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پینڈنگ کیسز،روڈ سرٹیفکیٹس کو جلد سے جلدیکسو کیا جائے وگرنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عادی چوروں، ڈاکوؤں،اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورمنشیات فروشی اور مساج سنٹرزکے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

    سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں،کوتاہی قابل ِ قبول نہیں ہوگی۔بلال صدیق کمیانہ نے ناقص کارکردگی کے مرتکب ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں دلجمی سے ادا کریں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں عدم دلچسپی اورغفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی کی صورت میں محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے ایس پیز کو تھانوں کو چور، ڈکیت اور اشتہاری پکڑنے کیلئے ٹارگٹ دینے کی ہدایت کی۔سی سی پی لاہورنے مقدمات کے چالان کی تکمیل، روڈپینڈینسی کا خاتمہ اور ریکوری میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔

    بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) اور ڈویژنل ایس پیز کوقتل اور راہزنی کے مقدمات کی موثر مانیٹرنگ اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے ٹارگٹس مقررہ وقت میں پورے کریں اور پول کام سافٹ ویئر میں زیر ِتفتیش مقدمات اور روڈ سرٹیفکیٹس کے ریکارڈ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن کیسزکے فوری چالان اور مقدمات یکسو کرکے مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں

    دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت آج کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران لاہور پولیس کی 11ترقیاتی سکیموں میں سے 7تھانوں سمیت 4زیر تکمیل سکیموں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر کوپولیس سٹیشنز کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے لوہاری گیٹ، بھاٹی گیٹ اورہنجر وال پولیس سٹیشنز کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے سپیشل انشیٹیوپولیس سٹیشنز کے ترقیاتی کاموں کوبروقت مکمل کرنے کیلئے ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر ِتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پراجیکٹس کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشنز کو سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • لاہور میں پھر بارش،ملک بھر میں بارشوں سے ہونیوالے جانی نقصان کی رپورٹ جاری

    لاہور میں پھر بارش،ملک بھر میں بارشوں سے ہونیوالے جانی نقصان کی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کے علاوہ کراچی میں بارش جاری ہے

    لاہور میں آج صبح پھر بارش ہوئی جو ابھی تک لگی ہوئی ہے، کئی علاقوں میں ہلکی تو کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار ہو چکا ہے، بارش کی وجہ سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والوں میں 42 سالہ افضل ملک، 35 سالہ سونیا افضل، 7 سالہ کنیز فاطمہ، 30 سالہ تانیہ عباس، 35 سالہ غلام عباس اور دعا شامل ہیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہو گئی ہے، ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    سی ٹی او لاہور نے بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا وزٹ کیا، مستنصر فیروز نے خیابان جناح روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے ٹاؤنشیپ،گرین ٹاؤن، کینال روڈ انڈرپاسسز کا وزٹ کیا، مستنصر فیروز بارش کے دوران مسلسل متحرک دیکھائی دے رہے ہیں، سی ٹی او لاہور سمیت تمام افسران شدید بارش کے دوران سڑکوں پر موجود رہے، سی ٹی او لاہور نے مختلف پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران وارڈنز اور واسا انتظامیہ میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، شدید بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی،تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں، تمام سرکل افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کررہے ہیں، ٹیم ورک سے شہریوں کو ٹریفک کو کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جارہا، سی ٹی او لاہور نے شہریوں خصوصاََ وارڈنز کو بجلی کے کھمبوں اور الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی.

    شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے،کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور اطراف کے علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مسوسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کہ مختلف بین الاقوامی اور علاقائی موسمیاتی ماڈلز کے ذریعے ملک میں بارشو ں کی پیشرفت کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،این ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اب تک ایک گھر کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 8 افراد کی اموات اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے اس طرح صوبہ میں مجموعی طور پر 18 اموات ، 35 افرادزخمی اور 44 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 43 اموات ہوئیں جبکہ 82 افراد زخمی اور 31 گھروں کونقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 9 اموات ریکارڈکی گئی ہیں جبکہ 37 افراد زخمی ہوئےہیں اور 13 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سندھ اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے دوران کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے آزاد جموں وکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اب تک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اور ایک ہی گھر متاثر ہوا ہے۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمال ،شمال مغربی پنجاب بشمول لاہور ،سیالکوٹ اور نارووال میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اسی طرح سندھ میں کراچی،تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ ، حیدرآباد، بدین اور شہید بے نظیرآباد کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں سبی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ ، خضدار، بارکھان، لورا لائی، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مالم جبہ اور بالاکوٹ میں مزید بارشوں کی توقع ہے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • نومئی واقعات،171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے لیا نوٹس

    نومئی واقعات،171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے لیا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کی رہائی کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمانت کی منسوخی کے لئے درخواست دائر کی جائے گی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور مفرور شرپسندوں کاتعاقب جاری رکھاجائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراسیکیوشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے۔ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیاگیا۔حملے، جلاؤو گھیراؤ ،لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے۔ سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی۔دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہوا کہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈربن جائیں گے

    ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈربن جائیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈربن جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اشرف لاہور سے ڈربن کے لیے روانہ ہوں گے کیونکہ ملاقات 9 سے 16 جولائی تک شیڈول ہے۔ اشرف کے ساتھ سی او او سلمان نصیر ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے حقوق پی سی بی کے لیے سرفہرست ایجنڈوں میں شامل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی امریکا میں انفراسٹرکچر کو بھی دیکھے گا کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کسی بڑے پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دونوں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجممنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جبکہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    جس کے مطابق نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔