Baaghi TV

Category: لاہور

  • نوائے وقت کی مالکن رمیزہ مجید نظامی کے وارنٹ جاری

    نوائے وقت کی مالکن رمیزہ مجید نظامی کے وارنٹ جاری

    نوائے وقت اخبار کی مالکن میڈم رمیزہ کے وارنٹ گرفتاری

    نوائے وقت کی مالکن رمیزہ مجید نظامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں صحافی شکیل قرار نے دعویٰ کیا ہے کہ "نوائے وقت اخبار پاکستان کا ایک معتبر ادارہ ہوا کرتا تھا مجید نظامی مرحوم اس کے مدیر تھے اور آج ان کے منصب پر بیٹھنے والی خاتون میڈم رمیزہ کے عدالت آئی ٹی این ای نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں’

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ” رمیزہ مجید نظامی نے سینکڑوں کارکنوں کے جائز حق کے پیسے ادا نہیں کیئے ہیں جو نہایت شرم کا مقام ہے کہ میڈم رمیزہ کے پاس اربوں روپے بینکوں میں پڑے ہیں اور کڑورں روپے ماہانہ آمدنی بھی ہے لیکن یہ داغ اس کو سر پر سجانا بہتر لگا جبکہ واجبات کی ادائیگی کی جاسکتی ہے آج صحافتی دنیا میں یہ وارنٹ جو بھلے قابل ضمانت سہی لیکن کردار پر بدنما دھبہ ضرور بن چکے ہیں.

    مزید یہ پڑھیں؛
    وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت
    ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات
    شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی
    امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
    خیال رہے کہ رمیزہ نظامی نے کئی سال قبل اپنے ہی میڈیا گروپ کے 4 صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا اس کام کے لیے انہوں نے کسی تبدیلی والے سفارش کروائی تھی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت تھی.

  • منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

    احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا، اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں، نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

    عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،نمائندہ وزارت دفاع

    عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جب کہ شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کو 19 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے چیئرمین نیب کی تصدیق شدہ سپلیمنٹری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دیا گیا تھا نیب رپورٹ کے مطابق نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے شواہد نہیں ملے۔

    بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس

  • عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،نمائندہ وزارت دفاع

    عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،نمائندہ وزارت دفاع

    لاہور: اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے نمائندے کا کہنا تھا عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وزارت دفاع اور دیگر حکام کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں آئی جی پنجاب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی پی او سیالکوٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے کے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ لوکیشنز سمیت دیگر ایشوز پر کام کررہے ہیں اگر درخواست گزار کو کچھ انتظامی رکاوٹوں کا مسئلہ ہے تو اس کو دیکھ لیتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ عمران ریاض جلد بازیاب ہوجائیں۔

    کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ تمام ادارے عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، کوششوں سے لگتا ہے کہ عمران ریاض خان جلد بازیاب کرلئے جائیں گے کچھ جگہ پر انتظامی نوعیت کی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    عدالت نے عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے 25 جولائی تک مہلت دیدی۔

    گزشتہ سماعت کے دورانلاہور ہائیکورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ورکنگ کمیٹی سے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کی،عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت کی جانب سے بنائی گئی ورکنگ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا کہا کہ ورکنگ کمیٹی کی جانب سے تفتیش میں ہونے والی پیشرفت حوصلہ افزاء ہے، امید ہے عمران ریاض کسی بھی وقت بحفاظت ہمارے درمیان ہوں گے، ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے ملنے والی اطلاعات حوصلہ افزاء ہیں، امید ہے پولیس اگلی سماعت تک اچھی خبر لیکر آئے گی اور عمران ریاض کو بازیاب کرائے گی۔

    بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس

    دریں اثنا آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا تھا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں اور پنجاب پولیس کے اسپیشل ورکنگ گروپ نے اپنے اجلاس منعقد کیے جس میں عمران ریاض کی بازیابی کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی سمیت تمام پولیس یونٹس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    پولیس نے عمران ریاض کو 11 مئی کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کی طرف سے نظربندی کا حکم واپس لیے جانے اور جیل سے رہائی کے بعد سے اینکر پرسن کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہو سکا۔

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر

    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے ابھی بھی جاری ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب ہیں، جبکہ پشاور میں بارش وآندھی کے باعث درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے جل تھل ہوگیا اور شہر کے بیشتر مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 234 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ قرطبہ چوک پر 213، تاج پورہ 202، نشتر ٹاؤن 201، گلشن راوی 200، جوہر ٹاؤن 183، اپر مال 166 اور گلبرگ میں 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت

    صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں سے کہیں موسم خوشگوار ہوا تو کہیں یہی بارش آفت ثابت ہوئی، گوجر انو الہ ، شیخوپورہ، قصور، جہلم، شکر گڑھ اورلیہ سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ملتان میں بھی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جب کہ مالاکنڈ اور گردو نواح میں بادل جم کر برسے،

    شرقپور شریف میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، چونیا‌ں شہر اور اس کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور واسا کو نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کردی محسن نقوی نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں، نشیبی علاقوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کے کام میں کوتاہی قطعاً قابل قبول نہیں، لہٰذا اسے متعین وقت میں مکمل کیا جائے جب کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے مؤثر مینجمنٹ کی جائے۔

    راجہ اعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزد

    دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی گزشتہ شام اور رات کے وقت ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئیں، جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثات میں سات گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ سندھ، بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہےگا-

    پاکستان کی بیرونی فنانسنگ، آئی ایم ایف کا91 ارب ڈالر کا ہوشربا تخمینہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عامر میر نے بارش کے دوران اہم اور مصروف شاہرات پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی ناصر بھی موجود تھے-

    عامر میر نے محکمہ بلدیات کے متعلقہ اداروں کو بروقت نکاسی آب کی ہدایت کی کہا کہ شہر بھر میں صبح سے اب تک 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہےحالیہ سالوں میں جولائی کے پہلے ہفتے میں کبھی اتنی بارش نہیں دیکھی گئی تمام متعلقہ محکمے بارش کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ٹریفک کی روانی کے لیے مصروف شاہرات سے نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے محکمانہ عملہ مکمل مشینری کے ساتھ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر افرادی قوت بروئے کار لائی جا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے فیلڈ میں مسلسل فرائص سر انجام دینے والے عملہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی-

  • پانی میں نیگلیریا کی موجودگی نے لاہور کے باسیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پانی میں نیگلیریا کی موجودگی نے لاہور کے باسیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پانی میں نیگلیریا کی موجودگی نے لاہور کے باسیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جبکہ لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس 4 روز میں ہی جان کی بازی ہارگیا 30 سالہ شخص پیشے کے اعتبار سے باڈی بلڈنگ کا ٹرینر تھا سوئمنگ پول میں نہانے سے نگلیریا جرثومہ سے متاثر ہوا مریض سر میں شدید درد کے باعث 4 روز میں درد کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں حق ہوگیا –

    نجی لیبارٹری سے 30 سالہ شخص مصطفی شفیق کا نیگلیریا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا جس سے نیگلیریا کی تشخیص ہوئی تھی طبی ماہرین کے مطابق پاکستان نیگلیریا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جس کی افزائش کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اوراداروں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث جرثومہ کی افزائش بڑھ چکی ہے نیگلیریا ناک کے ذریعے انسانی دماغ کھا جاتا ہے ۔نگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    نیگلیریا کے دماغ میں جانے سے انسان کی موت بھی واقع ہوجاتی نگلیریا سے بچاؤ کیلئے پانی میں کلورین کا50 فیصد ہونا ضروری ہےگھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے اور کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے،پینے اور وضو کیلئے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا

  • 04 جولائی؛ معروف اینکرپرسن عائشہ بخش  کا جنم دن

    04 جولائی؛ معروف اینکرپرسن عائشہ بخش کا جنم دن

    عائشہ بخش ایک پاکستانی ٹیلی وژن نیوز اینکر اور صحافی ہیں اور عائشہ بخش 04 جولائی 1981 کو ضلع پاکپتن ، پنجاب ، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔وہ میاں محمد بخش اور روبینہ کی بیٹی ہیں۔ اس کے تین بہن بھائی ہیں: دو بھائی ذیشان بخش ( ڈان نیوز لاہور سے وابستہ صحافی) اور عثمان بخش اور ایک بہن صائمہ بخش ہیں۔ عائشہ بخش نے ساہیوال کے سینٹ میری کانوینٹ اسکول میں اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی ، راولپنڈی میں تعلیم حاصل کی اور مواصلاتی علوم میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

    عائشہ کی شادی فروری 2011 میں عدنان امین سے ہوئی تھی۔ جیو نیوز میں کام کرنے سے پہلے عائشہ اے آر وائی نیوز میں اینکر کی حیثیت سے کام کرتی تھیں ان کی اصل شہرت اور پہچان اے آر وائی نیوز سے بنی تاہم بعد میں ، جنوری 2007 میں ، عائشہ جیو ٹیلی ویژن میں شامل ہوگئیں اور جیو ٹیلی ویژن پر بطور اینکر ان کی پہلی پیش کش جیو کے پروگرام ، ” ناظم حاضر ” ہو میں تھی ۔ انھوں نے مستقل میزبانوں کی عدم موجودگی کے دوران کرائسس سیل ، آج کامران خان کی ساتھ اور” لیکن ” کی میزبانی بھی کی۔ فی الحال وہ جی این این نیوز پر کام کررہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    وہ پاکستان میں مرکزی دھارے میں شامل میڈیا کے صحافیوں کے 12 رکنی وفد کا حصہ تھیں جو 4 جولائی 2011 کو چین کے شہر بیجنگ کا دورہ کرتی تھیں۔
    2012 اور 2014 میں ، انہوں نے تیسرے اور چوتھے پاکستان میڈیا ایوارڈ میں بہترین نیوزکاسٹر (خاتون) کا اعزاز حاصل کیا ۔ 2015 تک ، وہ ٹاک شو نیوز روم کی میزبانی کرتی رہیں اور اس کے بعد ایک نیا ٹاک شو رپورٹ کارڈ کی میزبانی کرتی رہیں۔

  • کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ جائے گی

    کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ جائے گی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آخری منتخب کردہ ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئندہ سال مئی میں انگلینڈ میں مدمقابل ہوں گی جہاں ان دونوں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے علاوہ ہالینڈ اور آئرلینڈ میں بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی یہ سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوجائیں گی۔ جہاں پہلا میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ایجبسٹن برمنگھم میں 25 مئی کو ہوگا۔تیسرا میچ کارڈف میں 28مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ لندن کا اوول گراؤنڈ 30مئی کو چوتھے میچ کی میزبانی کرے گا۔

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ سال میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایک اوور باقی رہتا تھا۔ اس عالمی ایونٹ سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کی سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں میزبانی کی تھی ۔کراچی اور لاہور میں کھیلی گئی وہ سیریز انگلینڈ نے4 – 3 سے جیتی تھی۔ انگلینڈ اسوقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان پانچ پوائنٹس پیچھے چوتھے نمبر پر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے
    پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہالینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلے گی دونوں سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کی مینز ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی آئندہ سال مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔اس دورے میں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔

  • گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب

    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب

    تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد اور انکی نااہلی کے معاملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کو ہدایات جاری کر دیں ،پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کو گلگت بلتستان اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے ،گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور سیاسی و پارلیمانی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین، اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی گلگت بلتستان کے منتخب وزیراعلیٰ کیخلاف بیک وقت دوہری یلغار کا پورا مقابلہ کیا جائے گا

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف وزیراعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے فیصلے کے گہرے تجزیے کے بعد بھرپور قانونی حکمت عملی اختیار کرے گی گلگت بلتستان کونسل میں تحریک عدمِ اعتماد کے ضمن میں بھی منصوبہ بندی و تیاری کو حتمی شکل دیکر چیئرمین عمران خان کی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی وزراتِ اعلیٰ کے لئے متفقہ امیدوار کی نامزدگی کے عمل کو بھی مکمل کرے گی چیئرمین عمران خان کی باضابطہ منظوری سے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پاکستان میں آئین اور جمہوریت کا قتلِ عام جاری ہے ،وفاق اور آزاد جموں و کشمیر میں اکثریتی حکومتوں کا خون کرنے کے بعد آمریت کے کارندے گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ کو ذبح کرنے کیلئے آگے بڑھے ہیں منتخب نمائندوں کو پیسے کے لالچ اور بدترین انتقام کے خوف کی زنجیروں میں جکڑ کر جمہوریت کی آبرو ریزی کی رسم پروان چڑھائی جارہی ہے گلگت بلتستان کے عوام اپنے مینڈیٹ پر ڈالا جانے والا ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کریں گے تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے، اقلیت میں بدلنے کے خواہاں سازش کار ناکام ہوں گے گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، اپنی حکومت پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے،

    گلگت بلتستان وزیراعلی جعلی ڈگری کیس کی بنا پر نااہل قرار دئے گئے۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلی خالد خورشید کو نا اہل قرار دے دیا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

  • ملک میں تعمیری سیاست کریں گے، جہانگیر ترین

    ملک میں تعمیری سیاست کریں گے، جہانگیر ترین

    سرپرست اعلی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،استحکام پاکستان پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے بات چیت کی گئی،عامر کیانی اورعون چوہدری نے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں بارے جہانگیرترین کو اعتماد میں لیا ،پارٹی قیادت کی مشاورت میں استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا،پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ، ممبر سازی مہم اوردیگر امورپر بھی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی،

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی بھرپور سیاسی قوت سے آئندہ انتخابات کے میدان میں اترے گی استحکام پاکستان پارٹی عوام کی آواز بنے گی،استحکام پاکستان پارٹی کے منشور میں ملک میں درپیش چیلنجز کا حل تجویز کیاجائے گا ،استحکام پاکستان پارٹی ملک میں تعمیری سیاست کرے گی

    خیبر پختونخواہ کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کے لئے تیار ہے،جہانگیر ترین ،علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،پارٹی میں نئے اراکین کی شمولیت بھی متوقع ہے

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے

    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے

    ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عمران قریشی نے کہا ہے کہ 9 جولائی سے دریائے جہلم، چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے جاری کردہ الرٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ 8 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ آج اور کل کے دوران لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، گوجرانوالہ،ساہیوال،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ملتان، ڈی جی خان، بھکر، لیہ اور تونسہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال، گجرات، جہلم، اٹک، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منڈی بہاؤالدین میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ 06 سے 08 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے جبکہ آج سے 07 جولائی کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

    انہوں نے متعلقہ اداروں سمیت پنجاب بھر کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں اور ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار رہیں۔ ضلعی انتظامیہ، واسا، میونسپل کمیٹیز اور محکمہ ایریگیشن سمیت دیگر ادارے مشینری اور عملہ کو ہمہ وقت تیار رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے قریب آبادیوں میں بسنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور پانی کی گزرگاہوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت دیگر ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی رپورٹنگ کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ فوری ریسکیو کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مسافر حضرات موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تیز آندھی اور بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، نقصانات سے بچنے کے لیے شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر من و عن عمل کریں۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

    انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

    سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج