Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دے. صدر آئی پی پی

    حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دے. صدر آئی پی پی

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئے مزید اقدامات کرے اور نومئی واقعات کےذمےداران کوکیفر کردارتک پہنچانا ملکی سلامتی کاتقاضا ہے۔ جبک جاری اعلامیہ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات کرنےوالوں میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب شامل تھے۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پیرسعیدالحسن شاہ اورشیخ یعقوب نےعبدالعلیم خان کیساتھ ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سےپسےعوام کوریلیف دینےکیلئےمزید اقدامات کرے،استحکام پاکستان پارٹی عوام کےحقوق کی حقیقی جدوجہدکرےگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
    سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
    مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
    ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
    عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
    سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
    صدرا ستحکام پاکستان نےپارٹی کی ملک گیر تنظیم سازی کے حوالے سے کہاکہ پارٹی کی صوبائی،ضلعی اورتحصیل سطح تک تنظیم سازی جلدمکمل کی جائےگی۔ عبدالعلیم خان نے ایک بار پھر نومئی واقعات کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ان واقعات کےذمےداران کوکیفرکردارتک پہنچاناملکی سلامتی کاتقاضاہے۔

  • پنجاب،نگران حکومت کی زیر نگرانی 4 ماہ کا بجٹ پیش

    پنجاب،نگران حکومت کی زیر نگرانی 4 ماہ کا بجٹ پیش

    پنجاب،نگران حکومت کی زیر نگرانی 4 ماہ کا بجٹ پیش
    محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج نگران کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کر دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 126کے تحت محکمے کی جانب سے نگران حکومت کی زیر نگرانی 4 ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ جو یکم جولائی 2023 سے 30 اکتوبر2023 تک ہو گا۔ بجٹ میں 4 ماہ کے اخراجات کا کل تخمینہ 1,719.3 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں 881 ارب روپے کے محصولات وفاق کی جانب سے جب کے صوبے کے ذاتی محصولات کی مد میں 194ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔ بجٹ کے نمایاں خدوخال میں، تعلیم اور صحت کے بجٹ میں 31فیصد اضافہ، سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 30فیصد اضافہ، آئی ٹی انڈسٹری سے تمام صوبائی ٹیکسز کا خاتمہ،ایک ارب روپے سے جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ کا قیام، سماجی بہبود کی مد میں 70ارب روپے کی خطیر رقم اور خدمات کی فراہمی کے لیے 120.4ارب روپے کی تخصیص شامل ہے۔بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ سٹیمپ ڈیوٹی کی شرح میں 3فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے سٹیمپ ڈیوٹی کو 1فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ توانائی کے شعبہ میں 16.4ارب روپے کی کیپیٹل انویسٹمنٹ جبکہ زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے 47.6ارب روپے کی منظوری لی گئی ہے۔

    صوبائی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر 25کروڑ روپے کے سود کا سامنا تھا،سیکرٹری خزانہ
    سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے بتایا بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے بلاک ایلوکیشن رکھی گئی ہے اس کے علاوہ پنجاب حکومت گندم پر دی گئی سبسڈی کے مد میں بنکوں سے لیے گئے 600ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کے سلسلہ کا بھی آغاز کر چکی ہے جس کی وجہ سے صوبائی خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر 25کروڑ روپے کے سود کا سامنا تھا۔ پر امید ہیں کہ آئندہ چار ماہ میں یہ قرض ادا کر دیا جائے گا جس کی بدولت سود کی مد میں ضائع ہونے والی رقم کو عوامی بہبود کے کاموں پر خرچ کرنا ممکن ہو گا۔ پینشن کی مد میں 60سا80سال تک کی عمر میں 5فیصد جبکہ 80سال سے اوپر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں تقریباً 20فیصد اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ پہلے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی تنخواہ ان کی ریٹائرمنٹ کے دن سے بند کر دی جاتی تھی جس کے بعد انہیں ایک سے ڈیڈھ سال کا عرصہ پینشن کی دستاویزات کی تیاری میں لگتا تھا اس دوران انہیں تنخواہ ملتی تھی نا پینشن لیکن آج محکمہ خزانہ پنجاب پنجاب حکومت کی منظوری سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرنے جا رہی ہے جس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو اپنی ریٹائرمنٹ کے ایک سال بعد تک تنخواہ کا 65 فیصد حصہ ملتا رہے گا۔ یہ پینشنرز کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے۔

    عوامی بہبود کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف دی جائے گی،سیکرٹری خزانہ
    سیکرٹری خزانہ نے یہ بھی وضاحت کی کہ الیکشن کے اخراجات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہیں۔صوبائی حکومت عام انتخابات میں سیکیورٹی کے اخراجات کے لیے فنڈز مہیا کرے گی۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ گندم پر سبسڈی کی مد میں لیے گئے قرض میں اضافے کی وجہ نان ٹارگٹٹڈ سبسڈی تھی مثلاً کم وسیلہ سافراد کے لیے آٹے کی مقرر کردہ قیمت سے صاحب حیثیت لوگ بھی استفادہ کر رہے تھے۔اس بار عوامی بہبود کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف دی جائے گی جو ضروری نہیں آٹے کی شکل میں ہو وہ کیش ٹرانسفر بھی ہو سکتی ہے کیونکہ اشیا خورد و نوش پر سبسڈی لانگ ٹرم نہیں ہوتی۔

    بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا،صوبائی وزیر اطلاعات
    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب کی نگران حکومت نے 4 ماہ کے لئے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ بزنس سے سیلز ٹیکس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جس سے آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھے گی۔ غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 70ارب روپے رکھے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 126کے تحت 4 ماہ کے حکومتی اخراجات اور آمدن کی منظوری دی ہے۔ جو یکم جولائی 2023ء سے 30اکتوبر 2023ء تک ہوں گے۔ 4 ماہ کا لے آؤٹ بشمول آمدن و اخراجات 1719 ارب روپے ہے جس میں سے 881ارب روپے وفاق کی طرف سے اور 194ارب روپے پنجاب خود اکٹھے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ پنجاب میں 4800جاری سکیموں میں سے 2500 ترقیاتی سکیمیں اگلے 4ماہ میں مکمل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی کاوشوں سے 1ارب روپے کا جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ کا قائم کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب الیکشن کمیشن نے کیا ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی کام کررہی ہے۔جیسے ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگاتو نگران حکومت الیکشن کراکے چلی جائے گی۔

    پنشنرز کی پنشن میں 20فیصد اضافے کی منظوری
    اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے پنجاب بنک اور دیگر بنکوں سے گندم کیلئے لئے گئے 600ارب روپے کے قرض اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر روزانہ 25کروڑ روپے سود ادا کیا جارہاہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو 2024ء میں یہ قرض 1000 ارب روپے جبکہ 2025ء میں 2000ارب روپے ہوجائے گا جس پر حکومت کو روزانہ 80کروڑ روپے کا سود ادا کرنا پڑتا۔ پنجاب کی نگران حکومت نے اس قرض کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور سود کی مند میں بچائی گئی رقم عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی اور یہ پنجاب حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں جاری تعمیراتی سکیمیں اگلے 4ماہ میں 50فیصد مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب تھرمل پاور کمپنی لمٹیڈ نے 2017ء میں 1240میگاواٹ کے آر ایل این جی بیسیڈ پاور پلانٹ پر کام کا آغاز کیا تھا۔ جو کسی وجوہات کی بنا پر مکمل نہ ہوسکا۔ پنجاب کی نگران حکومت اگلے 2ماہ میں اس منصوبے کو مکمل کر ے گی جس کے لئے 16ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور صحت کے بجٹ میں 31فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح3 فیصد تک بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی جبکہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلئے اسٹامپ ڈیوٹی1 فیصد کرنے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اور 80برس سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے

    دوسری جانب ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کھیت میں مناسب عمر کی پنیری کی منتقلی دھان کی اچھی پیداوار کے لیے بہت ضروری ہے۔ کدو کے طریقہ سے تیار کی ہوئی پنیری 30-25دن میں منتقلی کے قابل ہو جاتی ہے جب کہ خشک طریقہ سے کاشت کی ہوئی پنیری 40-35دن میں تیار ہوتی ہے۔ سب اقسام کے لیے موزوں عمر 40-25دن ہے اگر منتقلی کے وقت پنیری کی عمر 25دن سے کم ہو تو پودے نازک ہونے کی وجہ سے گرمی برداشت نہیں کر سکتے او رکافی تعداد میں مر جاتے ہیں اس طرح کھیت میں پودوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ اگر پنیری 40دن سے زیادہ عمر کی ہو گی تو کھیت میں منتقلی کے بعد اس کی شاخیں کم بنیں گی اور اس طرح پیداوار پر بْرا اثر پڑے گا۔ پنیری اکھاڑنے سے ایک دو دن پہلے دیکھ لینا چاہیئے کہ پنیری میں پانی موجود ہے۔ اگر پانی موجود ہو گا تو مٹی نرم ہونے کی وجہ سے پنیری کو اکھاڑتے وقت جڑیں نہیں ٹوٹیں گی۔ اگر پانی موجود نہ ہو تو پانی دے دینا چاہیئے تاکہ پنیری باآسانی اکھاڑی جا سکے۔ پنیری کی منتقلی کے وقت کھیت بالکل ہموار ہونا چاہیئے اور اس میں پانی کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ ہونی چاہیئے۔پنیری کی مناسب عمر(40-25دن)کی صورت میں ایک سوراخ میں دوپودے لگائیں۔ پنیری کی مناسب عمر کی صورت میں ایک پودا یا دو پودے فی سوراخ لگانا ایک جیسی پیداوار دیتا ہے بشرطیکہ لاب کی منتقلی کے بعد ناغے پر کر دیئے جائیں۔ لیکن عملی طو رپر کاشت کار ناغے پْر نہیں کرتے اس لیے دو پودے لگائیں۔ زیادہ عمر کی پنیری کم شاخیں بناتی ہے اس لیے فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھانا ناگزیر ہے۔ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری منتقل نہ کی جائے ورنہ پیداوار میں 40-30فیصد کمی ہو جائے گی کیونکہ 50دن سے زیادہ عمر کی پنیری گنڈھل ہو جاتی ہے۔ ایسی پنیری سے پودوں کی تعداد فی سوراخ بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکتی۔ نتائج سے واضح ہے کہ اگرپنیری زیادہ عمر کی ہو جائے تو فی سوراخ پودوں کی تعداد بڑھا کر اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے لیکن 50دن سے زیادہ عمر کی پنیر ی منتقل کرنا سودمند نہیں ہوتا۔ایک ایکڑ میں اسی ہزار پودوں کی تعداد ہو نی چاہئے

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

  • پرویز الہیٰ کو جیل میں چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد جیل میں ملی بی کلاس

    پرویز الہیٰ کو جیل میں چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد جیل میں ملی بی کلاس

    تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے، پرویز الہیٰ جلد ق لیگ میں واپس آ سکتے ہیں یا کم ازکم تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں

    تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو اسوقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ گھر سے نکل رہے تھے، پرویز الہیٰ ریمانڈ پر ہیں، انکی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہو چکا ہے تا ہم خبر آئی ہے کہ پرویز الہی سے جیل میں چودھری شجاعت نے ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی ہے،اس ملاقات میں سالک حسین بھی موجود تھے، چودھرئ شجاعت کی پرویز الہی سے ملاقات کے بعد امکان ہے کہ پرویز الہیٰ جو تحریک انصاف سے مایوس ہو چکے ہیں وہ دوبارہ ق لیگ میں آ جائیں گے، پرویز الہیٰ گرفتار ہوئے تو اسکے لئے تحریک انصاف نے نہ تو کوئی احتجاج کیا، نہ کوئی ملاقات کے لئے گیا، نہ عدالت پیشی کے موقع پر کارکن ہوتے ہیں اسلئے پرویز الہیٰ افسردہ ہیں، پرویز الہیٰ آنیوالے چند دنوں میں اہم فیصلہ کر لیں گے،

    ملاقات کے حوالہ سے مونس الہی کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی سے ان کی اہلیہ کو تو ملنے نہیں دیا جارہا لیکن چوہدری شجاعت کی ملاقات خود آئی جی جیل خانہ جات نے کروائی ہے

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی سےمتعلق کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست ضمانت سےمتعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

    چند دن قبل چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی، قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے

    سی ٹی او مستنصر فیروز شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے میں پرعزم ہیں، رواں سال کے دوران 7 لاکھ 44 ہزار 888 موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی، سخت کریک ڈاؤن سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے اظہارِ تشکر کیا، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا خوش آئند کہا، شہر کی دیگر روڈز پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے،

    سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں مزید واضح کمی ہوگی،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی، کریک ڈاؤن کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، منظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور ،گلبرگ پلازے میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    عدالت نے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،پولیس نے تفتیش کے لیے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تفتیش کے لیے خدیجہ شاہ کو جیل سے طلبی کروائی,عدالت سے پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ,تھانہ گلبرگ میں پلازے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے ,اس سے قبل خدیجہ شاہ جناح ہاؤس کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھی

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، ولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • پنجاب کی نگران حکومت  آج بجٹ پیش کرے گی

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

    لاہور: پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت 1368 ارب روپے سے زائد کا مجموعی بجٹ پیش کرے گی 4 ماہ کے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 426 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرترقیاتی منصوبوں کے لیے 941 ارب 34 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جوائنٹ پریروٹیزکمیٹی نے بجٹ کےاعداد و شمارکی منظوری دے دی ہے اور نگران کابینہ آج اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔

    گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ پنشن میں اضافےکا فیصلہ کابینہ کےاجلاس میں ہوگا محکمہ ہائر ایجوکیشن منصوبوں کے لیے 69 ارب 8 کروڑ، لٹریسی اور غیررسمی تعلیم کے لیے 4 ارب 64 کروڑ روپے،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے لیے 64 ارب 84 کروڑ روپے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے لیے 58 ارب 21 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔

    پنجاب پولیس؛ بیمار اہلکاروں کے علاج کیلئے 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار …

    ذرائع کے مطابق صنعت و تجارت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 32 ارب 18 کروڑ، محکمہ اطلاعات و ثقافت کے لیے 3 ارب 41 کروڑ ، توانائی کےلیے 10 ارب 60 کروڑ روپے اورخواتین کی بہبود کےلیے 2 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے صوبائی حکومت مختلف بینکوں کی 565 ارب روپے کی مقروض ہے اور اس سال 32 ارب روپے سود کی مد میں ادا کرے گی-

    دوسری جانب آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج طلب کیا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزرا اورماہرین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    واضح رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنےکا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

    اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کچھ اور بجٹ میں کچھ اور سامنے آیا، اس وقت ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنی ٹیم میں شامل ان لوگوں سے ضرور حساب لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جب کہ دوسری جماعتیں مخصوص افرادکا خیال رکھتی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

  • خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان

    خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جہاں دیوارگرنے سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے جہلم،گجرات،گوجرانوالہ، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی –


    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش ہوئی خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث دودیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 71 کے قریب زخمی ہوگئے۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    جہاں مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے کہیں لوگوں کو زحمت اٹھانا پڑی تو کہیں لوگوں نے جشن منایا۔ صحرائے تھر بھی انہیں علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کے باسیوں کو بارش کا انتظار رہتا ہےصحرائے تھر میں بارش سے فائدہ ہوتا ہے موسم بھی اچھا ہو جاتا ہے اور مال مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست بھی ہوتا ہے ساتھ ہی پانی کا ذخیرہ بھی ہوجاتا ہے۔

    تھرپارکر میں بارش کے بعد چار سوں خوشیاں پھیل گئیں۔ مٹھی میں لوگ بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ شہری موسم کا مزہ لینے مٹھی کی واحد تفریح گاہ گڈھی بھٹ پہنچے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    علاوہ ازیں سبی اور اس کے مصافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا

  • ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین برخلاف فرح گوگی نیب پہنچ گئے

    ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین برخلاف فرح گوگی نیب پہنچ گئے

    پی ٹی آئی سربرا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف گوجرانوالا میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین شکایات لے کر قومی احتساب بیورو کے دفتر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالا میں فرحت شہزادی کی ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی کہ اسی دوران ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر پہنچ گئے۔

    علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا ہے کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بُکنگ کی جاتی رہی، قبضہ ملا اور نہ رقوم واپس ہوئیں، مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے، داد رسی کی جائے۔ یب ٹیم نے متاثرین کو فرحت شہزادی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیب آفس لاہور بُلوا لیا ہے۔ تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کوٹے سے زائد الکوحل پر رشوت لینے اور پھر رشوت کی رقم فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات میں فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام117 بینک اکاؤنٹس کے انکشاف پر انہیں طلبی کا نوٹس بھی بھیجا گیا۔ جبکہ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظرعام پر آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپےکی مبینہ ٹرانزیکشنز کا بھی انکشاف ہوا۔

  • پنجاب پولیس؛  بیمار اہلکاروں کے علاج کیلئے 1 کروڑ  11 لاکھ 86 ہزار روپے جاری

    پنجاب پولیس؛ بیمار اہلکاروں کے علاج کیلئے 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار روپے جاری

    پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے صوبہ بھر کے تقریبا 18 پولیس اہلکاروں کو مختلف بیماریوں کے علاج کی غرض کیلئے رقم جاری کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنا بہتر علاج کروا سکیں اور آئی جی پنجاب نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    پولیس کے 18 اہلکاروں کو 1 کروڑ 11 لاکھ 86 ہزار سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے، جس میں سے ٹریفک وارڈن محسن جاوید کو بیٹے کے کلئیر امپلانٹ کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے گئے، اور کانسٹیبل عامر شہزاد کو جگر کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔ جبکہ کانسٹیبل ڈرائیور مختار احمد کو بیٹے کے گردوں کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، ٹریفک وارڈن منیر افضل کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، جب کہ قصور کے ریٹائرڈ کانسٹیبل عظمت عباس کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
    عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
    حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
    سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
    فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
    ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
    مجموعی رقم میں سے بہاولپور کے انسپکٹر محمد افضل مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی محبوب اسلم کو بیٹی کے علاج کیلئے 7 لاکھ روپے اور کانسٹیبل غلام عباس کلاسی کی اہلیہ کو گردوں کے علاج کے اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں، جب کہ باقی رقم مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر افسران و اہلکاروں کو دی گئی ہے۔

  • حکومت صرف میڈیا پر ہی نظر آتی ہے. سراج الحق

    حکومت صرف میڈیا پر ہی نظر آتی ہے. سراج الحق

    لاہور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت صرف میڈیا پر ہی نظر آتی ہے، پاکستان کے 24 کروڑعوام کا کوئی وارث نہیں، اغواء اوردیگر جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، بجٹ میں بھی غریب عوام کیلئےکچھ نہیں ہے، مثالی بجٹ میں آئی ایم ایف کی مثالی غلامی ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کواسلامی ملک بنانےمیں یہی لوگ رکاوٹ ہیں، ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی یافتہ اور ہم سے آگے ہیں، لیکن جنوبی ایشیاء میں ہم سب سےغریب اور مقروض ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ 15جنوری کو الیکشن کے نام پر نیا ڈرامہ ہوا، کراچی کےعوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لیکن 3 لاکھ 25 ہزار ووٹوں والے جیت گئے، اور 9 لاکھ والے ہار گئے، جمہوریت کو کراچی کے گلی کوچوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی نے کراچی کےعوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی، شہر کےعوام آج اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل
    پاکستانی نوجوانوں کی دیار غیر کے سمندروں میں تیرتی لاشیں، ذمہ دار کون
    یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کرسکے گی، 30 افراد کو لایا جائے اور دوبارہ میئر کراچی کا الیکشن کروایا جائے، دھاندلی کا جو نتیجہ نکلتا ہے پیپلزپارٹی اچھی طرح واقف ہے، 77ء میں بھی دھاندلی کی کوشش کی گئی تھی، عوام بیدارہو چکے ہیں، اور اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اورچھیننا بھی، ہم شب خون مارنے والوں کیخلاف عدالتوں میں جائیں گے اور ایوانوں کے اندر اور باہر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ تاہم سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، موجودہ حکومت خود استعفے دے کراسمبلیاں تحلیل کرے، عوام کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملناچاہئے، شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔