چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو،ہائیبرڈ ماڈل ایک حل ہے بلیک میلنگ نہیں،جس کے لئے ہم نے بہت محنت کی،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے اس حوالے سے غلط خبریں چلائی،جس سے صاف واضح تھا کہ ہائیبرڈ ماڈل کا نام کسی طرح ورلڈ کپ سے جوڑا جائے،اے سی سی کی پریس ریلیز میں ہائبر ڈ ماڈل کا لفظ استعمال کیا گیا ،بھارت کی تجویز تھی کہ کہ پورا ایشیاء کپ ایک ہی نیوٹرل وینیو پر کیا جائے،نجم سیٹھی نے آگے بتایا کہ انڈیا کا آئی سی سی بڑا اثر و رسوخ ہے تو اپ سوچھے کہ اے سی سی میں کتنا ہوگا، ہمیں ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی نہیں بٹھایا جاتا تھا وہاں سے سارے خود ساختہ فیصلے کئے جاتے تھے،اور ہمیں پوچھا بھی نہیں جاتا تھا،اس قسم کے حالات کو بدلنے کے لئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی جس کے لئے دبئی اور بحرین میں کافی خفیہ اور کھلے میٹنگز کئے گئے،تب جا کہ ہم یہاں پہنچے کہ ایشیاءکپ میں ہمیں راستہ ملا،اے سی سی میں ہائبرڈ ماڈل کا نام آنا ہماری کامیابی ہے کیونکہ ایک وقت ایسا آئے کا کہ اس ماڈل کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے گا،، ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان جہاں بھی میچ ہوگا وہ ’فل ہاؤس‘ ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو میچز ہوں اور اگر دونوں کے درمیان فائنل ہوجائے تو پھر مزید بہترہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کرکٹ کو لانا ہے تو کچھ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے پاس جانے کے حوالے سے نہ ہم کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ، بلکہ یہ فیصلہ حکومتیں کر سکتی ہیں، ایشین کرکٹ کونسل کے شیڈول میں بھارت کے مختلف شہروں میں کرکٹ میچز کھیلنے کا کہا گیا مگر حکومت سے منظوری کے بغیر ہم کیسے مںظوری دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےآئی سی سی کو بھی کہا کہ اگر ہماری حکومت سیکیورٹی کے پیش نظر ہمیں اجازت دے گی تو ہم آئیں گے اگر اجازت نہ دی گئی تو نہیں آئیں گے۔
Category: لاہور
-

ہائیبرڈ ماڈل ایک حل ہے،بلیک میلنگ نہیں پی سی بی چئیر مین نجم سیٹھی
-

ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج
9مئی واقعات میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی،
ڈاکٹر یاسمین راشد سے 9 مئی واقعات میں استعمال ہونے والا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی گئی ،،لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت نے یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12 ملزموں ارباز،طاہر،غلام عباس،زاہد،علی حمزہ سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی عدالت نے دیگر 22 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی
فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے والے 22 ملزموں میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں ،4 ملزموں کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزموں نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی ،ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں یاسمین راشد سمیت دیگر ملزموں پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے
دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
یاسمین راشد پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج تین مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم ہفتہ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی ہائش گاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو 23 دیگر ملزمان سمیت بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا 9 مئی کے احتجاج سےمتعلق دیگرمقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا اور پھر دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا
-

عادل راجہ ستمبر تک ضمانت پر
اداروں کے خلاف لندن بیٹھ کر پروپیگنڈہ کرنے والے پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کو انسداد دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا تھا جنہیں تین ماہ کی ضمانت ،ماہ ستمبر تک رہا کیا گیا ہے
نجی ٹی وی جیو میں شائع رپورٹ کے مطابق برطانوی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے شبہ میں یوٹیوبرعادل راجہ کو 13 جون کو گرفتارکیا گیا تھا، پاکستان دشمن یوٹیوبر کی گرفتاری لندن سے نہیں بلکہ چشم سے ہوئی تھی ملزم کی گرفتاری کا میٹروپولیٹن یا اسکاٹ لینڈیارڈ سے تعلق نہیں عادل راجہ کو انسداد دہشتگردی پولیس نے ٹیررازم ایکٹ 2000 کی شق 59 کے تحت گرفتار کیا تھا،
دوسری جانب نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرکاؤنٹر ٹیرر پولیسنگ ساؤتھ ایسٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کو کاؤنٹر ٹیرر پولیس ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کے افسران نے گرفتارکیا پاکستان کی شکایات پربرطانیہ کی کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کی ہدایت پرگرفتاری عمل میں آئی عادل راجہ پربرطانیہ سے باہرجزوی یا مکمل طورپرکسی شخص کو دہشتگرد کارروائی پراکسانے کا الزام ہے برطانوی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عادل راجہ کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردی کے جرم کے الزام میں کی گئی عادل راجہ کو منگل کوگھر سے گرفتار کیا گیا ،کاؤنٹر ٹیررپولیسنگ ساؤتھ ایسٹ کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کو ستمبر تک تین ماہ کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق
پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی
پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عادل راجہ، معید حسن پیرزادہ، صابر شاکر، اکبر حسین، وجاہت سعید خان ، حیدر مہدی اور شاہین سہبائی پر قانون کا شکنجہ تنگ ہونے لگا پولیس سٹیشن آبپارہ اور پولیس سٹیشن رمنا میں پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات پر ایف آئی آر درج کی گئی دفعات میں 120,121,122,131,11W,21i شامل کی گئی ہیں،ان تمام نام نہاد سوشل میڈیا انفلوینسرز نے پی ٹی آئی ورکرز کو ملٹری اسٹیبلشمنٹس پر حملہ کرنے پر اکسایا قانون اب ان کے خلاف حرکت میں آگیا ہے، ملک کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے یا اس پر اکسانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا اور یہ حملے منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے تھے، سوشل میڈیا پر موجود کچھ لوگ تحریک انصاف کے کارکنان کو ہدایات دیتے رہے تو وہیں اندرون ملک بھی فون کال پر ہدایات دی جاتی رہیں، تحقیقات ہوئیں اور گرفتاریوں کا عمل بھی ہوا، کئی ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، بیرون ممالک مقیم پاکستانی شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،
پراسیکیوشن نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کا آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا ،عدالت نے پراسیکیوشن کے رویہ ہر برہمی کا اظہار کیا،اینٹی کرپشن عدالت نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کو 11بجے طلب کرلیا،عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کو بھی ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا، مقدمے میں پرویز الٰہی سمیت دیگر پر 12 فیل امیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دینے کا الزام ہے ، سرکاری وکیل وسیم سرورنے کہا کہ پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج ہو جائے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کلعدم ہونے سے درخواست ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے، ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر جانے کے باعث اب ضمانت نہیں ہو سکتی،پرویز الہی نے دیگر فیل امیدواروں کو جعل سازی سے ملازمت دی 12 فیل امیدواروں کو گریڈ 17 میں بھی ملازمت دی گئی،تحریری امتحان کے نتائج ردو بدل کرکے پاس امیدواروں کو ملازمت سے محروم کیا گیا،
دوسری جانب پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم چیلنج کر دیا ،چودھری پرویز الٰہی نے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،سابق وزیر اعلی پنجاب نے جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چار جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، 12 جون کو ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کرکے دوبارہ جسمانی ریمانڈ لینے کا حکم دیا، پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات دو برس کی تاخیر سے درج کر کے گرفتار کیا گیا پرویز الٰہی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا جائے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کو معطل کیا جائے،
دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جون تک توسیع کردی ہے،
گزشتہ روز تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اہلیہ چودھری پرویز الٰہی کہتی ہیں کہ آج جیل میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ان کا اللہ پر توکل دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی او سکون ملا وہ اپنے عزم پر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا اپنی فیملی اورتمام لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ اپنے عزم پر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں جہاں پہلے کھڑا تھا انشاء اللہ وہیں کھڑا رہوں گا اہلیہ پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے ان کا حوصلہ دیکھ کر قرآن پاک کی آیت جس کا مفہوم ہے کہ "میں اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کرتا ہوں” یاد آتی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے مجھے رات گئے پی آئی سی سے فون آیا کہ آپ کے خاوند کو ایمرجنسی میں یہاں لایا گیا ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ ان کی تمام رپورٹس لے کر فوراً پہنچیں جب میں چودھری پرویز الٰہی کی رپورٹ لے کر وہاں پہنچی تو پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، میں نے پولیس والوں سے درخواست کی کہ صرف دو منٹ کیلئے ملنے دیں لیکن پھر بھی نہ سنی گئی، پولیس والوں کے منہ لٹکے ہوئے تھے اور وہ کہتے تھے کہ ہم چودھری پرویز الٰہی صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن مجبور ہیں
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

اسد قیصر، شہرام ترکئی کے گھروں سے پولیس نے گاڑیاں چوری کر لیں،عمران خان کا دعویٰ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے سینئر قائدین کی رہائشگاہوں پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں میں گھسی اور شاہ فرمان اور ان کے بھائی کے گھر سے 3 جبکہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے گھروں سے دو، دو گاڑیاں چوری کرکے لے گئی سلسلۂ انتقام اس سطح تک پہنچ چکا ہے کہ جس کی پاکستان میں کسی بدترین دورِ آمریّت سے بھی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اس سے اگر واقعتاً کچھ حاصل ہورہا ہے تو وہ سرکار کیخلاف عوام میں پائی جانے والی نفرت اور مخاصمانہ جذبات میں شدّت ہے جبکہ تحریک انصاف کے حوالے سے تو ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ووٹ بنک میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں پولیس اورایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مشترکہ طور پر کاروائی کی اور سابق صوبائی وزیرشہرام ترکئی کے گھر چھاپہ مارا، اس دوران انکے گھر سے 2 لگژری گاڑیاں حکام نے تحویل میں لے لیں، پولیس کے مطابق شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے اور اس دوران کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی
دوسری جانب خیبر پختونخوا ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد ہو گئی، اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئی تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہے تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہے
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگا ہوا تھا گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابقہ ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابقہ ممبر اسمبلی عدنان ، کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

نو مئی واقعات، شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم
نو مئی واقعات، شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرنے کا حکم
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ، تشدد کے واقعات کے بعد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا جن کے مقدمات کی سماعت عدالت میں جاری ہے،نومئی واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیر پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صوبے بھر کے سیشن ججز اور سپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ 48 گھنٹوں میں مکمل کرانے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کی درخواست پر 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شناخت پریڈ میں تاخیر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست گزار25 مئی سے شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہے مرجسٹرار فیصلے کی کاپی تمام سیشن ججز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں،عمران خان کی گرفتاری پر کارکنوں نے سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا
کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
دوسری جانب 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔

جو آئین کو نہیں مانتی ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے. لطیف کھوسہ
سینئر رہنماء پیپلزپارٹی اور معروف وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جو حکومت آئین کو نہیں مانتی ہم ایسی حکومت کو ہی نہیں مانتے ہیں جبکہ 14 مئی کو الیکشن کیوں نہیں ہوئے ہیں چونکہ یہ عدلیہ کی توہین ہے لہذا سپریم کورٹ خود عدلیہ تذلیل کرنے کا نوٹس لے تاکہ آئین شکنی پر کاروائی ہو ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سر زمین بے آئین میں سانس لے رہے ہیں، جبکہ جتنی گھٹن آج محسوس کر رہا ہوں اتنی زندگی میں کبھی نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ضیاء الحق کے ظلم سے زیادہ حالات خراب ہیں، اس دور میں بھٹو کو پھانسی لگائی گئی اور عوام کو کوڑے مارے گئے لیکن خواتین پر ہاتھ نہیں اٹھایا گیا، لیکن یہاں شیریں مزاری کو ایمان مزاری کی دھمکی دی گئی، جس پر بھی ایسا وقت آئے گا وہ توبہ کرکے جائے گا، ظلم کی ریاست چل سکتی ہے بے انصافی کی ریاست نہیں چل سکتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ
نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہبورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قید خانہ بنا دیا گیا ہے، ہمیں دنیا سے بھکاری بن کر بھیک نہیں مل رہی، ایک مفرور شخص لندن سے بیٹھ کر ملک چلا رہا ہے، ہم پاکستان کو اشرافیہ کا ملک نہیں بننے دیں گے، اب دھرتی وکلا کو پکار رہی ہے، آئین اور قانون کے بغیر کالے کوٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے اسے اتار کر پھینک دو۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت کسی شہری کا ٹرائل نہیں کیا جا سکتا، کیا فوجی عدالت عدلیہ سے اوپر بیٹھے گی، جو آئین کو نہیں مانتے ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے، جس نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا وہ غدار ہے، اور جنہوں نے آئین کو روندا جنہیں نے قانون کو پامال کیا وہ کیا ہیں، ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور آئین کو بحال کروائیں گے، دیکھتے ہیں کون سا جج مخالفت کرتا ہے، کون فون ٹیپ کرتا ہے کون ویڈیوز بنا رہا ہے۔
اشیائے خوردونوش کی مہنگائی 53 فیصد تک متوقع ہے: حفیظ پاشا
پاکستان کو استحکام کے ساتھ ساتھ دیرپا ترقی کی ضرورت ہے۔حکومت کو میکرواکنامک پالیسی کے ساتھ ساتھ فلاحی اقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی ضرورت سے 16 ارب ڈالر کم ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملٹی لیٹرل قرض ہے۔ دوست ممالک کی جانب سے بڑے زرمبادلہ ڈیپازٹ کے بغیر پاکستان کا مسئلہ حل نہیں ہوپائے گا ۔ماہر معا شی امور اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حفیظ پاشا نے ان خیالات کا اظہار جرمنی کے معروف تھنک ٹینک Friedrich Ebert Stiftung (FES) کے زیر اہتمام "پاکستان کی معیشت میں اہم مسائل” پر اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کیا۔ تقریب میں ایف ای ایس پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلز ہیگویچ اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر ملکی ضرورت سے 16 ارب ڈالر کم ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی مشکل ملٹی لیٹرل قرضے ہیں۔زیادہ قرضہ انہی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔اس قرضے کی واپسی سب سے بڑا چیلنج ہے۔دوسرا بڑا چیلنج آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 ہزار ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دہائیوں میں مکمل نہیں ہوسکے۔یہ منصوبے آئندہ 18 سالوں میں بھی مکمل نہ ہوسکیں گے۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کے مطابق پی ایس ڈی پی ماضی میں جی ڈی پی کا 3 فیصد ہوا کرتی ہے۔اب یہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا بڑا اعتراض ٹیکس ایمنسٹی پر ہے۔ بجلی کی سبسڈی پر بڑا کٹ لگانا آئی ایم ایف کی بڑی ڈیمانڈ ہے۔ ڈالر کی قیمت مارکیٹ میں طے ہونا اس کی تیسری بڑی ڈیمانڈ ہے۔سالانہ 50 ارب روپے کا سرکاری اداروں کو خرچہ روکنا بھی ایک بڑا مطالبہ ہے۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کا مزید کہنا تھا کہ قرضوں پر سود کی عدم ادائیگی بحرانی کیفیت اختیار کرچکی ہے۔ آئی ایم ایف کا پیکیج 3 نومبر 2022 کو مکمل ہونا تھا۔بیرون ملک پاکستانی اثاثے 14 ارب ڈالر منفی میں جاچکے ہیں ۔ 24 جون تک بجٹ پر نظر ثانی کرکے آئی ایم ایف سے معاملہ کرنے کا موقع موجود ہے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ڈیفالٹ کے خطرے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہوئے دنیا کے 11 ممالک میں پاکستان کا نمبر نواں ہے۔ خوراک میں مہنگائی 53 فیصد تک جانے کا خطرہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈالر کی قدر میں بے لگام اضافہ ہے۔ 10 سے 11 فیصد مزید لوگ سیلاب کے باؑث بے روزگار ہوئے۔ان لوگوں کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے۔ 1 کروڑ 10 لاکھ لوگ پہلے ہی بے روزگار تھے۔اڑھائی کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت کو اس غربت پر قابو پانے کے لیئے 2400 ارب روپےدرکار ہیں۔ مہنگائی سے بچانے کے لیئے تنخواہوں اور پنشن میں آئندہ سال 600 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کو تجارتی معاہدوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی،پاک چین تجارت کا توازن 90 فیصد چین کے حق میں ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاور سٹرکچر میں کون سی قوتٰ ریفارمز کو روکتی ہیں۔ہم 100ویں سالگرہ پر بھی پاکستان کے مسائل کو رونا رو رہے ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی شرح نمو بڑھانا ہوگی۔ اس مقصد کے لیئے پاکستان کو موزوں اقدامات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے زور دیا کہ پاکستان کو استحکام کے ساتھ ساتھ دیرپا ترقی کی ضرورت ہے۔حکومت کو میکرواکنامک پالیسی کے ساتھ ساتھ فلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔جبکہ تقریب میں ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کو سٹرکچرل مسائل کا سامنا ہے۔اس ملک میں چند لوگوں کی مراعات ساری آبادی پر بھاری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ تقریب میں سینئر سیاسی رہنماؤں، ماہرین اقتصادیات، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقدہوا، جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کوتیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اورکسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی-نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے اورشرپسندو ں کے خلاف مقدمات مضبوط شہادتوں کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں – چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی اولاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ڈویژن اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی ہے. واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بی اے کی ڈگری گم ہونے پر ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کیا تھا. اور درخواست کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے بی اے کی ڈگری 1968 میں حاصل کی تھی.
خیال رہے کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے تھے جبکہ ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے 340 نمبر لیکر پاس کی تھی اور نواز شریف کی 55سال پہلے حاصل ہونے والی یہ ڈگری کہیں گم ہوگئی تھی، ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7جون 2023کو ڈُپلی کیٹ ڈگری کیلئے اپلائی کیا تھا جس کے بعد اب نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل کرلی ہے کیونکہ خود سابق وزیر اعظم اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں:
بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخطخیال رہے کہ نواز شریف، شریف خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ اتفاق گروپ اور شریف گروپ کے بانی میاں محمد شریف ان کے والد اور تین بار وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے والے شہباز شریف ان کے بھائی ہیں۔ جبکہ وہ خود بھی وزیر اعظم پاکستان رہ چکے ہیں، نواز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تجارت کی تعلیم اور 1970ء کی دہائی کے آخر میں سیاست کا آغاز کرنے سے پہلے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔
تاہم اس وقت وہ لندن میں ہیں کیونکہ انہیں نااہلی کے بعد ملک میں کافی مسائل کا سامنا تھا کیسز بھی تھے اور پھر بظاہری طبیعت ناسازی کو جواز بنا کر وہ علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں ان کے بیٹے رہتے ہیں تاہم اس کے بعد سے اب تک وہ واپس نہیں آئے ہیں.