Baaghi TV

Category: لاہور

  • عبدالرزاق شرکا قتل،مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف ہونا چاہئے،تحریک انصاف

    عبدالرزاق شرکا قتل،مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف ہونا چاہئے،تحریک انصاف

    عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر  تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا ،سپریم کورٹ سے سرکاری پریس کانفرنس میں عمران خان کیخلاف ایک اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کی کوشش کا فوری نوٹس لینے کی بھی استدعا کر دی، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ کے الزامات مکمل طور پر لغو، بے بنیاد اور بیہودہ قرار دیکر مسترد کئے جاتے ہیں، عبدالرزاق شر کا قتل تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے پہلے سے جاری شرمناک، غیرآئینی اور غیرقانونی مہم کا تسلسل قرار دیا گیا،

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس ایک وکیل کے مجرمانہ قتل پر پردہ پوشی کی سفاک کوشش ہے عبدالرّزاق شر کا خون انہی ہاتھوں پر ہے جنہوں نے 9 مئی کو آگ اور خون کا شرمناک کھیل کھیلا، عبدالرزاق شر کے قتل میں وہی کردار ملوّث ہیں جنہوں نے 9 مئی کو 25 بےگناہ پاکستانیوں کو قتل، سینکڑوں کو زخمی کیا، ملک میں لاقانونیت اور آئینی و انتظامی دہشتگردی میں ملوث حکمران گروہ نے 9 مئی کو جمہور کی بالادستی کو ذبح کرنے کی کوشش کی،عبدالرزاق شر کے قتل پر بلا تحقیق 2 گھنٹوں میں چیئرمین تحریک انصاف پر الزام اسی شرمناک منصوبے کا شاخسانہ ہے، قتل و غارت گری کے واقعات اور بلاتحقیق تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف پر الزام اب ایک روایت کی شکل اختیار کر چکی ہے، 3 نومبر کو وزیرآباد میں عمران خان کو گولیاں ماری گئیں، مقدمہ درج ہوا نہ آج تک کوئی تحقیقات کی گئیں، 9 مئی کو پرامن احتجاج کا فائدہ اٹھا کر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا اور سینکڑوں شہریوں کو گولیاں ماری گئیں مگر ابھی تک کوئی تحقیق نہیں کی گئی،عبدالرزاق شر کے آج کے قتل پر بھی بلاتحقیق عمران خان کو ایک اور جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنے کا سرکاری اعلان کیا گیا، خود پر قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان نے وزیراعظم، وزیر داخلہ کو نامزد کیا،عمران خان ڈیڑھ سو سے زائد جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کی بجائے وزیراعظم اور وزیرِداخلہ کیخلاف درج کیا جائے، دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر شاملِ تفتیش کیا جائے، سپریم کورٹ عبدالرزاق شر کے قتل اور سرکاری پریس کانفرنس کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا اہتمام کرے،

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاںبحق ہوگئے۔ جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ کرنے والے وکیل کو قتل کروایا، اس کیس کی کل سماعت ہونا ہے، اور امکان ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ آجائے. لیکن سماعت سے ایک دن پہلے وکیل کو قتل کروا دیا گیا ،حکومتِ پاکستان عبدالرزاق کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کو نامزد کرے، مقدمے میں نامزدگی کے بعد گرفتاری مطلوب ہوئی تو وہ بھی ہوگی،

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،فیاض الحسن چوہان

    سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،فیاض الحسن چوہان

    تحریک انصاف چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سوا سال سے پاکستان کی سیاست اور معیشت میں زہر گھولنے کے لیے استعمال کیا گیا میں بتاؤں گا کہ کیسے ہمارے ملک کے خلاف سازش کیسے کی گئی

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کی جدوجہد میں کوئی اخلاق سے گری بات کی ہو تو معذرت کرتا ہوں میں نے کبھی طلال چوہدری اور شہباز گل بننے کی کوشش نہیں کی ،پاکستان کی دشمن طاقتوں نے اس کے خلاف جنگ لڑنے اور ہرانے کی بات کی ،پاکستان کو فیفتھ جنریشن وار کے تحت ہرانا ہے، اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا ،سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا،پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا تھا کہ ہماری حکومت جارہی ہے،طے شدہ پالیسی سے آئی ایم ایف سے ہٹایا گیا،معاملات کو طول دیا گیا ،آئی ایم ایف کہ پالیسی تمام ممالک لے کر چلتے ہیں اور اس پروگرام کو نقصان پہنچایا گیا ، اس پالیسی کو اس لیے تبدیل کیا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی کا گراف اوپر لے جانا تھا ،سوشل میڈیا کے ہیڈ آفس بیرون ممالک میں ہیں،سوشل میڈیا پر ہائپ دی جاتی ہے،سوشل میڈیا پر جذبات کو ہوا دی گئی،منفی اثرات کو ہوا دی جاتی ہے،

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسوقت عمران خان کی جگہ پارٹی سنبھالنے کیلئے 4 لوگ کام کررہے ہیًں، جس میں بشری بیگم،شاہ محمود، عمران خان کی بہنیں اورحسان نیازی یہ سب چاہتے ہیں کہ عمران خان گرفتار ہوں اور پارٹی کولیڈ وہ کریں،

    پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں آگے کیا ہوگا؟

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

  • لاہورمیں انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ

    لاہور ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی: دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے جاری کردیا گیا ہےنوٹیفیکیشن کے مطابق فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور پولی تھین بیگز جلانے پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر نظر رکھی جائے گی جب کہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی شہریوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد سموگ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    نیب نے فرح گوگی کوشوہرسمیت طلب کر لیا

    سموگ انسانی صحت کے لئے نہایت مضر ہے ،نزلہ، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن وہ ظاہری علامات ہیں جو سموگ کے باعث ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ جبکہ سموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہر فوری طور پر نظرتو نہیں آتے لیکن وہ کسی بھی شخص کو موذی مرض میں مبتلا کرسکتے ہیں، جیسا کہ پھیپڑوں کا خراب ہونا یا کینسر، ڈاکٹروں کے مطابق بچے اور بوڑھے افراد سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور اس لیے جب سموگ بڑھ جائے تو انھیں گھروں میں ہی رہنا چاہیے۔

    کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

  • نیب نے فرح  گوگی کوشوہرسمیت طلب کر لیا

    نیب نے فرح گوگی کوشوہرسمیت طلب کر لیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام پر 117 بینک اکاونٹس ہونے اور ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز کے انکشاف پر دونوں کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہےتحقیقات میں ملزمان کے 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے جبکہ ان کے نام پر ڈیڑھ ارب روپے کی جائیدادیں پائی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے فرح اور اسکے شوہر کو 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر طلب کیا ہے، دونوں کے 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں، نیب زرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران چار فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کے دورحکومت میں ساڑھے چار ارب کی ٹرانزیکشن مبینہ طور پر ہوئی ہیں،دونوں ملزمان کے نام پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیداد بھی ہے، 2021 میں فرح گوگی نے ایف بی آر کو 97 کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے، دونوں کی ملکیت میں دس کمپنیز کا بھی پتہ لگایا گیا، جو مالی لین دین کے طور پر استعمال ہوتی رہیں،

    کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح خان کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا تھاانٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست پر فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے انٹر پول اور ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

    یہ تاثر نہیں ملنا چاہیےکہ نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    یاد رہے کہ عدالت فرح خان کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہےایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان تحقیقات سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہیں، جنہوں نے غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ سے اربوں روپےکمائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں فرح خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعےاثاثہ جات بنائےانہوں نےسرکاری افسران پر دباؤ ڈال کر غیر قانونی ٹھیکے لئے اور ٹھیکے ایوارڈ کروانے کے لئے کروڑوں روپے کی رشوت بھی لی۔

    جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت چیلنج

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

  • یہ تاثر نہیں ملنا چاہیےکہ نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    یہ تاثر نہیں ملنا چاہیےکہ نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید اور زمان وردگ کی نگراں پنجاب حکومت کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی اور آئندہ سماعت پر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ نگراں حکومت اپنی مدت پوری کرچکی ہے اور غیر آئینی طور پر کام کر رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت کو ختم کرکے تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔

    سعودی عرب کی جنرل ایویشن سول ایویشن کا اعلی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

    پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے جیسے نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے، عبوری حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، ہر بات پر نگراں حکومت کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ کیا نگراں حکومت چاہتی ہے کہ انہیں حکومت کرنے دی جائے-

    کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

  • جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت چیلنج

    جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت چیلنج

    لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت کو پنجاب حکومت نے چیلنج کر دیا۔

    باغی ٹی وی : حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملے کی ہدایات دیں یاسمین راشد پی ٹی آئی ورکرز کو جناح ہاؤس تک لے کر گئیں، ملزمہ کےخلاف ٹھوس شواہد اور موقع کے گواہان موجود ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    افغانستان کےصوبے بدخشاں میں بم دھماکہ:صوبے کے ڈپٹی گورنر جاں بحق

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رینجرز کی جانب سے بدعنوانی کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے، اس دوران فوجی تنصیبات سمیت کئی نجی اور سرکاری املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں کے ساتھ ابتدائی طور پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دئیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    جج کو توہین عدالت کی درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،چیف جسٹس

    یاسمین راشد پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج تین مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم ہفتہ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی ہائش گاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو 23 دیگر ملزمان سمیت بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا 9 مئی کے احتجاج سےمتعلق دیگرمقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا-

    تاہم دو دن قبل پنجاب پولیس نےپی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

  • شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا
    عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کو کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا گیا جائےعدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کلعدم قرار دے دیئے عدالت نے شاہ محمود قریشی سے کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں۔سرکار کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری پیش ہوئے۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسکے وکیل تیمور ملک اور بیٹی گوہر بانو قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

    پی ٹی آئی نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،شاہ محمود قریشی کی وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر کوئی تقریر یا کسی احتجاج کو لیڈ کیا ہے تو بتائیں، کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی سیاسی مجمعے میں اپنے الفاظ کو کنٹرول نہیں کرسکتا، شاہ محمود قریشی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں، لاء افسر نے عدالت میں کہا کہ ہمیں دو دن کا وقت دیا جائے،عدالت نے حکم دیا کہ ایک گھنٹے کے اندر حکومت سے ہدایات لیکر بتائیں،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف نظر بندی کی درخواست کی سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کیا ،کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ملاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ دینے کی درخواست پر سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، خدشہ ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود کو گرفتار کرلے گی ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد والد کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائے عدالت شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے .

  • پرویزالٰہی کوجیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

    پرویزالٰہی کوجیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

    لاہورہائیکورٹ نے سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کوپرویز الہیٰ سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    باغی ٹی وی:لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہیٰ کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

    9 مئی واقعات: پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں، پولیس نے پرویز الہٰی کو جھوٹے کیس گرفتار کرکے جیل منتقل کیا، جیل میں پرویز الہٰی کو ان کے اسٹیٹس کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کو پرہیزی کھانا، ادویات و دیگر فراہم نہیں کرنے دی جارہیں، عدالت جیل میں پرویز الہٰی کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

    ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

    عدالت نے سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

  • ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

    ظل شاہ قتل کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی:عمران خان ظل شاہ قتل کیس میں ضمانت کےلیےلاہورہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئےجسٹس انوارالحق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کونسی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں؟ کیا یہ کیس قابل ضمانت ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی ہیں تو قابل ضمانت –

    9 مئی واقعات: پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    سرکاری وکیل نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو سکی عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی-

    عدالت کا کہنا تھا کہ یہاں تین پراسیکیوٹر کھڑے ہیں، بتائیے آپ نے جو ایف آئی آر پڑھی اس سے ملزم کا کیا تعلق بنتا ہے ؟ آپ چھوڑ دیں کہ ملزم کون ہے صرف یہ دیکھیں کہ کیا اس کی ضمانت منسوخ ہوتی ہے، آپ کوئی تو طریقہ بتا دیں۔

    ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

    عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خآن کی ظل شاہ قتل کیس میں ایک لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

  • 9 مئی واقعات:  پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    9 مئی واقعات: پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے بعد پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: اے آئی جی لیگل کیجانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند ہیں، پنجاب میں 3 ہزار 144 افرادکی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے۔

    ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

    رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے 3 ہزار 55 افرادکو نظر بند کیا گیا تھا جس کے بعد 3 ہزار 45 افرادکی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے اور ان افراد کو رہا کردیا گیا،تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہرکی درخواست پر نظربند افرادکی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی ہیں۔

    نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    قبل ازیں ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیےطلب کیاتھا عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں ، جسٹس امجد رفیق نے کہا تھا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔

    تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگا تھا درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

    دوران سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔