Baaghi TV

Category: لاہور

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے

    آلودگی کے خطرات اجاگر کرنے کے لیے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے ۔ اس سال کا بنیادی موضوع ‘پلاسٹک کی آلودگی کا حل’ ہےوزیراعظم شہبازشریف نے یوم ماحولیات پر آلودگی پر قابو پانے کیلئے عالمی اقدام پر زور دیا ہے ،اس کے علاوہ شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دنیا بھر میں عالمی یوم ماحول 5 جون کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا فیصلہ 1972 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور دو سال بعد یعنی سنہ 1974 میں پہلی بار یہ دن عالمی سطح پر منانے کا آغاز ہوا اس پہلے یوم ماحول کو ’صرف ایک ہی کرہ ارض‘ (Only One Earth) کے عنوان سے منایا گیا تھا۔

    ماحولیات کا دن منانے کا مقصد ماحول کی بہتری اورآلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہےپاکستان کو بھی اس وقت شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور زمین پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

    Only One Earth "صرف ایک زمین” سنہ 1972 میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والی انسانی ماحولیات پر اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس کا نعرہ تھا اس کانفرنس نے پائیدار ترقی کو عالمی ایجنڈے پر رکھا اورعالمی یوم ماحولیات کے قیام کا باعث بنا تاہم 50 سال بعد سویڈن 2 سے 3 جون تک اسٹاک ہوم +50 اور 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے۔

    اس صدی میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لیے، ہمیں 2030 تک سالانہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نصف کر دینا چاہیےساتھ ہی فضائی آلودگی ایک دہائی کے اندر50 فیصد تک بڑھ جائے گی اورپانی میں بہنے والا پلاسٹک کا فضلہ 2040 تک تقریباً تین گنا بڑھ جائے گا تاہم ہمیں ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

    عالمی یوم ماحولیات کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس کوپلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی ہدایت دی ہے، وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی سے نمٹنے کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا اور ساتھ ہی آلودگی پرقابو پانے کیلئے عالمی اقدام پرزوردیا ،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 70 فیصد پلاسٹک کے فضلے کوغلط طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے وفاقی حکومت ملک میں پلاسٹک کے فضلے کوکم کرنے کیلئے پرعزم ہے

    عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر جنگلات نواب زدہ محمد تیمور تالپور کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن پر، وزارت جنگلات پائیداری کی اہمیت اور ہمارے ماحول کے تحفظ کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔ اس سال کا تھیم، ‘ایکو سسٹم کی بحالی،’ تمام جانداروں کے فائدے کے لیے ہمارے تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ جنگلات کی وزارت اس اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے جو ہمارے ماحولیاتی نظام میں جنگلات ادا کرتے ہیں اور آئندہ نسلوں کے لیے ان کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ہم ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے، فطرت سے جڑنے اور ماحولیات پر اپنے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ ایک ساتھ مل کر، ہم اپنے اور سیارے کے لیے ایک پائیدار مستقبل بنا سکتے ہیں۔

  • لیجنڈری اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی

    لیجنڈری اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی

    لاہور (خالدمحمودخالد) لیجنڈ اداکارہ سلوچنا ممبئی میں چل بسی۔ ان کی عمر 94 سال تھی اور ہفتہ کے روز سے ہسپتال میں تھیں۔ طویل العمری کے سبب انہیں سانس کا عارضہ لاحق تھا جس کی وجہ سے انہیں کئی دیگر بیماریوں کا بھی سامنا تھا۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ سلوچنا 30 جولائی 1928 کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔

    انہوں نے 1946 میں مراٹھی فلم سسرواس سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی پہلی مقبول ترین فلم 1942 کی شوبھا تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔ 1946 میں انہوں کندن لال سیگل کے ساتھ شاہجہاں میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ لاڈلی، ماں کا پیار، پارس، شگن، شرط، سجاتا، ناگن، دل اپنا پریت پرائی ان کی مقبول ترین فلموں میں سے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    1953 میں انارکلی میں انہوں نے جو اداکاری کی اس سے ان کا شمار برصغیر کی بڑی اداکاراوں میں ہونے لگا۔ 1957 میں انہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ فلم مسافر میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم 2007 میں پریکشا کے نام سے ریلیز ہوئی۔ 1999 میں انہیں پدم شری اور 2004 میں فلم فیئر ایوارڈز سے نوازہ گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سلوچنا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    لاہور میں سُوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ گجر پورہ میں واقع سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔

    زخمی ہونے والے شاہد کو کوٹ خواجہ سعید ہپستال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ ایسا کیسے ہوا ہے لیکن ابھی تک کوئی ثبوت بھی نہیں ملا کہ کیسا ایسے ہوگیا ہے، تاہم ابھی اس کی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا ایسا حادثاتی طور پر ہوا یا پھر کسی نے اس سوئمنگ پول میں بجلی چھوڑ دی.

  • ریاست کے خلاف سرکشی کرکے بغاوت کی گئی. وزیر داخلہ

    ریاست کے خلاف سرکشی کرکے بغاوت کی گئی. وزیر داخلہ

    ریاست کے خلاف سرکشی کرکے بغاوت کی گئی. وزیر داخلہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نومئی کےگھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی کھینچیں گے تومعافی نہیں ملے گی ،جن کا جرم صرف زبانی کلامی ہوگاانہیں معافی مل سکتی ہے،فتنہ ملکی سیاست سے مائنس ہوگا ، جو اس نے بویا وہ فصل اس نے کاٹنی پڑے گی ۔ جبکہ فیصل آباد میں ایک تقریب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانونی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،قانون کے دائرے میں رہ جوکرناپڑا کریں گے ،یہ صفائیاں اور تاویلیں اب نہیں چلیں گی ، ہر قیمت پر ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی ہاؤس کو آگ لگائی ، شہدا کی یادگارکوجلایا ،شہداء کے مجسموں کو توڑا اور ان پر ڈنڈے برسائے ، کیپٹن کرنل شیر خان آپ کا سپوت ہے ،بھارتی جرنل کہہ رہا ہے ایسا سلوک کیا گیا جس سے بھارت راضی ہوا ، یہ ضمانتیں کرائیں ، عدالتوں سے ریلیف دیں ، ججز مہربانیاں کریں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جوجرم کیا ہے وہ سیاسی احتجاج نہیں ، ریاست کے خلاف سرکشی ، بغاورت کی گئی ، سرکشی اوربغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی ۔کیاکوئی علاقے کے سپریم کمانڈر کے گھر میں گھس کرآگ لگاسکتا ہے ،ہم نے کہا تھا یہ فتنا ملک میں فساد برپا کرے گا ، جنہوں نے ریاست کے خلاف سرکشی انہیں معاف نہیں کیاجائے گا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے کہا کہ 2014سےبدتمیزی کی سیاست کی گئی، یہ جب ہمیں چوراورڈاکوکہہ رہے تھے فرح گوگی اورپنکی ملک لوٹ رہی تھی ، 50لاکھ گھربناکردینے کا دعویٰ کیا گیا ،آپ نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا ،آپ نے کرپشن کا ایساآغاز کیاجواس سے قبل کبھی نہیں ہوئی ، شہبازشریف کی کابینہ میں داخلہ اور لا ء کا چارج میرے پاس تھا ، ایک بھی ڈپٹی کرپشن کی تعیناتی پیسے پرثابت ہوتوسیاست چھوڑ دیں گے۔ رانا ثنا اللہ نےکہا کہ ہم نے ایک سال میں فیصل آباد کا بائی پاس بنا دیا ،اس بائی پاس کا حال آپ کو معلوم تھا ،انہوں نے باتیں کیں لیکن انہیں پورا نہیں کیا ۔وزیر داخلہ نے نادراکےزونل آفس کے سربراہ کومبارکباد پیش دیتے ہوئے کہا کہ بہت خوبصورت زونل آفس بنایا ہے ۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد کی بریت کا سبب ناقص تفتیش قرار

    جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد کی بریت کا سبب ناقص تفتیش قرار

    جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد کی بریت کا سبب ناقص تفتیش قرار

    جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کی وجہ سے ناقص تفتیش بنی ہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد ایف آئی آر میں نامزد ہی نہیں تھیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشد کا نام شامل کیا مگر لاہورپولیس اور پراسکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں کردارثابت نہ کر سکی۔

    پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس لاہور کے باہر موجودگی ثابت ہو گئی۔ جبکہ فوٹو گرامیٹک رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ فوٹو گرامیٹک رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون یاسمین راشد ہی ہیں، فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے، لاہور پولیس نے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کو فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔

    تاہم اس سے قبل کی خبر کے مطابق ایف آئی آر میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر پائی گئی تھی جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 96 میں بریت کے بعد یاسمین راشد کی مقدمہ نمبر 97 میں طلبی کرائی گئی ہے، یہ مقدمہ گرجا چوک کے قریب توڑ پھوڑ پر دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 97 میں یاسمین راشد اور چند رہنماؤں کے ساتھ 400 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کورکمانڈرہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کورکمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔

  • یاسمین راشد نے 41 کالز کی جبکہ  واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت ہوچکی. آئی جی پنجاب

    یاسمین راشد نے 41 کالز کی جبکہ واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت ہوچکی. آئی جی پنجاب

    یاسمین راشد نے 41 کالز کی جبکہ واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت ہوچکی. آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے کہا ہے کہ یاسمین راشد سمیت دیگرکی بریت کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی بریت کا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور میں دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ9مئی کے واقعات اور گرفتاریوں کےحوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئےعثمان انور نے کہا سوشل میڈیا کےذریعے ریاستی ادارے کیخلاف نفرت پھیلائی گئی،تمام حملے پلاننگ کےساتھ کیے گئے،9 مئی کےحملوں میں مخصوص ٹارگٹ منتخب کیےگئے،جناح ہاؤس،جی ایچ کیوسمیت دیگرحملے ایک ہی وقت کیے گئے،یاسمین راشد کی بریت کو چیلنج کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ ماہ کےدوران سوشل میڈیاپراس طرح کاماحول بنایاگیا،8مئی کوہنگامےمیں ہونےوالی215کالزجناح ہاؤس کی کالزمیں بھی موجودہیں،حماد اظہر، محمود الرشید،اسلم اقبال،مرادراس کی کالزان میں شامل ہیں،جی ایچ کیوکیس میں88کالزاپنی قیادت کےساتھ منسلک تھیں،تمام ثبوت عدالتوں میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آبادآئی ایس آئی آفس حملےمیں25کالرزموقع پرموجودتھے،پاکستان ایئرفورس پرفائرنگ کرائی گئی،ایم ایم عالم کےجہازکوجلایا گیا،ہمارےپاس ایک ایک کال کاریکارڈموجودہے،جوعدالت میں پیش کررہےہیں۔

    آئی جی نے کہا کہ جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکاوہاں شرپسندپہنچ گئے،سوشل میڈیاکےذریعےیہ سب کچھ پہلےہی تیارکیاگیاتھا،جیوفنسنگ کےذریعے8اور 9مئی کو154نمبروں کی مماثلت ملی،708گرفتارافرادمیں سے125کوعدالت میں پیش کیاجاچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکاوہاں شرپسندپہنچ گئے،سوشل میڈیاکےذریعےیہ سب کچھ پہلےہی تیارکیاگیاتھا،جیوفنسنگ کےذریعے8اور9مئی کو154نمبروں کی مماثلت ملی،708گرفتارافرادمیں سے125کوعدالت میں پیش کیاجاچکاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بول بول کرقوم کویہاں تک لےکرآئے،افرادان کی فائرنگ سےمارےگئے،خواتین پولیس افسرسمیت ایک کمیٹی بنائی گئی ہے،ہماری خواتین ایس ایچ اوز،ایس پیزکےساتھ زیادتی ہوئی،سوشل میڈیاکےبدمست ہاتھیوں کوایک ایک ویڈیوڈیلیٹ کرنی پڑتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گرفتاربقیہ افرادکوبھی عدالتوں میں پیش کیاجائےگا،شرپسندوں کوشناخت کےبعدگرفتارکیاگیا،جس نےمورچوری کیاکہاگیاہم نےاسےتشددکرکےماردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • پرویز الہی کیس:اینٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کااظہار

    پرویز الہی کیس:اینٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کااظہار

    کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ۤئی) پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اہلکار سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی-

    روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے معاہدہ طے

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔

    سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو کمرہ عدالت میں پہنچایا گیا جہاں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں، غلط فہمی ہے، یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، جو مشکل می‍ں جو پیچھے ہٹتا ہے وہ کوئی انسان ہے میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے اور میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کسی کو کچھ نہیں مل رہا، ان (اتحادیوں) کو تین تین بار حکومتیں ملی، پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کبھی کوئی شوشہ چھوڑ رہے کبھی کچھ کر رہے ہیں یہ محسن نقوی ایک گندہ گھٹیا انسان ہے،یہ جب صبح اٹھے گا تو اسکا منہ کالا ہوا ہوگا کوئی بھی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے پورا کیا، میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھے سونے بھی نہیں دیتے۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ زرداری صاحب جہانگیر ترین کا بچہ کچا مال بھی لے جائے گا، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، میرا موقف فوج کے حق میں ہے لیکن میری کوشش ہے خان صاحب کا موقف اس حوالے سے بدلے۔

    عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    جج نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہت میرا فیس بک کاونٹ کے بارے میں، میرا کوئی بھی شوشل میڈیا کا اکاونٹ نہیں ہے۔

    اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں ہدایت ملی ہے کہ آپ کیس کو نہ سنیں سیشن جج صاحب کو درخواست دینے گئے ہیں ہمیں کچھ ٹائم چاہیے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ آپ سیشن جج کو درخواست دیں۔

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جام صلاح الدین نے کہا کہ مجھے ہدایت ملی ہے ہم سیشن جج صاحب کو درخواست دے رہے ہیں۔

    پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا ٹائم ختم ہو رہا ہے، اگر آج ڈی جی صاحب پرویز الہٰی کو لے کر وہ واپس جاتے ہیں تو ہم ان کیخلاف ایف آر درج کروائیں گے۔

    عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی استدعاپرکیس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیاعدالتی وقفےکےبعد سماعت دبارہ شروع ہوئی جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ میرے پاس پیش کرنا ہے تو فائل دیں، میں کوئی چھٹی نہیں کرتا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلا نے دلائل دیئے۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ او ٹی ایس کے رزلٹ کو تبدیل کیا گیا، وہ تبدیل شدہ پیپر کہاں ہیں، اس پر اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کہ او ٹی ایس کا رزلٹ ٹیمپر کیا گیا اور یہ رزلٹ ابھی بھی آن لائن رکھا ہوا ہے اسی دوران سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    رائے ممتاز نے کہا کہ میں اس وقت پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری کوآرڈینیشن تھا، میں کل واک کر رہا تھا کہ مجھے اٹھایا گیا،میری آنکھوں پر کپڑا باندھ کر مجھے گھمایا گیاایک جگہ لے گئے گئے وہاں سامنے ڈی جی اینٹی کرپشن بیٹھے تھے، انہوں نے کہا سیٹ پر رہنا ہے کہ نہیں، میں نے کہا رہنا ہے تو انہوں نےمجھ سے زبردستی وعدہ معاف گواہ بننے کا کہامیرا بیان زبردستی لیا گیا، میں پوری رات نہیں سوسکا، عدالت میں آکر کپڑے تبدیل کیے ہیں۔

    پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    قبل ازیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی  رہنما رضا نصراللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما رضا نصراللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف رہنما رضا نصراللہ گھمن نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران رضانصراللہ گھمن نےکہ 9 مئی کوانتہائی افسوسناک واقعات پیش آئےہمارے فوجی جوانوں کی بہادری کو دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی موجودہ سیاست سے ملک میں بہتری نہیں آرہی سیاست میں تحمل اور برداشت لازمی ہے۔

    عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا

    اس سے قبل پی ٹی آئی کی خاتون رکن عائشہ اقبال نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا جو مخصوص نشست پرتحریک انصاف کی ایم پی اے رہ چکی ہیں، عائشہ اقبال نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔

    عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    عائشہ اقبال نے کہا کہ جو بچے مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں جا کر، کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ نہیں ہے، کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان ریڈ لائن ہے، ساری فیملی امریکا میں ہے، جبکہ میں قوم کی خدمت کے لیے پاکستان میں ہوں۔

    روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے معاہدہ طے

  • عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7 بج کر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب

    کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ 19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدا لا ضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

    روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے معاہدہ طے

    دوسری جانب عیدالاضحیٰ 29 جون بروزجمعرات کو ہونےکی صورت میں بدھ کو حج کی چھٹی ہوگی ،اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کوہونگی ، اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے چھٹیوں کی کل تعداد 5 ہوجائے گی۔

    اگر عید الاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ کو ہوئی تو جمعرات کو حج کی چھٹی ہوگی ، اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ہونگی ۔جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں حج کی چھٹی ملا کر کل چھٹیاں 4 ہوں گی۔

    پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  • روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے معاہدہ طے

    روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے معاہدہ طے

    وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے نیو یارک سٹی ایڈ منسٹریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے، اس کے ایک ہزار پچیس کمروں کو لیز پر دیا گیا۔ نیو یارک سٹی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ معاہدہ ہونے سے دو سو بیس ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی تین سال کے لئے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے، معاہدے کے بعد روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔

    سنگاپورمیں دنیا کی تقریباً دو درجن بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر حکام کی میٹنگ

    انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی عمر 100سال سے زائد ہوگئی ہے، معاہدہ ختم ہونے پر ہوٹل واپس پاکستان کو مل جائے گا، معاہدہ سے سول ایوی ایشن کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا،ہمارے لئے بڑا مسئلہ ملازمین کی تنخواہیں تھیں-

    کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشن سے متعلق خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، پہلی بار کوئٹہ سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ پی آئی اے اس حالت میں نہیں چل سکتا حالت بدلنا ہوگی ،ادارے کو اس کی اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب