Baaghi TV

Category: لاہور

  • عدالت پیشی،صحافی کے سوال پر یاسمین راشد کا وکٹری کا اشارہ

    عدالت پیشی،صحافی کے سوال پر یاسمین راشد کا وکٹری کا اشارہ

    اے ٹی سی میں توڑ پھوڑ اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کا کیس ، تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت پیش کر دیا گیا

    ملزمہ کے خلاف تھانہ شادمان میں نامزد مقدمہ 768/23 درج ہے ،پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کی تھی ،عدالت کے حکم پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیش کیا گیا ہے ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ،ملزمہ سے تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے ، ملزمہ تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ 97/23 میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے

    پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سے صحافی نے سوال کیا کہ آپکی صحت کیسی ہے؟ یاسمین راشد کی جانب مسکراتے ہوئے سے وکٹری کا اشارہ بنایا گیا،

    انسداد دہشت گردی عدالت ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان نے کیس کی سماعت کی ،پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی ،پولیس کی جانب سے تھانہ شاد مان کے مقدمے میں ریمانڈ مانگا گیا تھا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

  • پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکے حق میں نہیں.عدالت

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکے حق میں نہیں.عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے بیٹےکی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورکامران عادل عدالت پیش ہو گئے، عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتارملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنیکی رپورٹ طلب کرلی ، جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طاقت والاسمجھتا ہے وہ سب کچھ ہے لیکن اب 2023 ہے 1970 نہیں ، پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں ،پرامن احتجاج کاحق ختم کرکے کسی کو اس حد تک نہیں پہنچنا چاہیے، یہ طاقت سے حل ہونے والا مسئلہ نہیں ، جو سمجھتے ہیں ، وہ دیکھ لیں ،جسٹس انوار الحق پنوں نے خاتون کلثوم ارشد کی درخواست پر سماعت کی

    ڈی آئی جی نے درخواستگزار کے بیٹے شعیب ارشد کی بازیابی بارے رپورٹ پیش کی ،اور کہا کہ ملزم کو پولیس نے پکڑا ،مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد اسےشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا ،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت میں کہا کہ 427 ملزمان اس وقت شناخت پریڈ کیلئے جیل میں ہیں،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ اب تک کل کتنے ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا جا چکا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ اب تک 900 سےزائد ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا، جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ بندہ کس طرح ڈھونڈا جاتا ہے اگر 900 سے زائد ملزمان ہوں؟ جہاں سےگرفتارہوئے وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تو ہے، ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ ان واقعات میں سب سے پہلے کیمرے توڑے گئے ،427کی شناخت ہونی ہے،آج بھی 150کی شناخت پریڈ لگی ہوئی ہے،جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کتنے تھانوں میں 9 مئی واقعات کےمقدمات درج ہوئے؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ 54تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، جیو فنسنگ،سی سی ٹی وی فوٹیج،سوشل میڈیا کے ذریعےگرفتاریاں کیں ،جسٹس انوارالحق پنوں نے استفسار کیا کہ گرفتار افراد کا شناخت پریڈ میں رزلٹ کیا آیا؟ ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت کو بتایا کہ 80 فیصد کا پازیٹومیچ آیا ہے،عدالت نے اسفتسار کیا کہ جن 20 فیصد کا پازیٹومیچ نہیں آیاان کے ساتھ کیا ہو گا؟ ڈی آئی جی نے عدالت میں کہا کہ بے قصورہونے پرانکے مقدمات کا اخراج کریں گے،9 سے 14،13 مئی تک واقعات ہوئے،

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پنجاب نگران حکومت  ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

    پنجاب نگران حکومت ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف نے پنجاب میں موجودہ نگران حکومت کو ختم کرنے اور نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر کر دی،

    جسٹس شاہد کریم نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 6 جون کو جواب طلب کر لیا ،عدالت نے ، وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی الیکشن کے حکم کے بعد موجودہ نگران حکومت اپنی مدت پوری کر چکی ہے،90 دن سے زائد کوئی بھی نگران سیٹ اپ نہیں رہ سکتا،موجودہ نگران حکومت پنجاب غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کام کررہی ہے،پنجاب کی نگران حکومت کو ختم کرکے تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نیا عبوری سیٹ اپ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے،

    واضح رہے کہ اسی طرح کی ایک اور درخواست بھی لاہور ہائیکوٹ میں دائر ہوئی تھی، لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کیا جاتا ہے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، الیکشن کیشن کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے کہا کہ تمام فریقین 6 جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے، عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندر الیکشن ہونا تھے درخواست گزارکے مطابق نگران حکومت غیرآئینی ہے ۔

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

  • سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا

    سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑ گیا-

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، انکار پر ان کے ٹرک جلا کر تباہ کردیئے گئے اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی ، جو کہ نوشہرہ میں ڈپو آئل میں آگ لگنے کی تھی –

    سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے، پرانی تصویریں بھی لگائیں ، تاہم صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا البتہ کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ڈیلیٹ کی جانے والی ٹویٹ کے اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے درجنوں رہنما اور ٹکٹ ہولڈر جماعت سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے-

  • آئی سی سی چئیرمین اور چیف ایگزیکٹیو پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی سی سی چئیرمین اور چیف ایگزیکٹیو پاکستان کا دورہ کریں گے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلر ڈائس منگل کو لاہور پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے مطابق اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور آئی سی سی ڈائریکٹر نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر اور پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

    جیف ایلر ڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

    گریگ بارکلے پچھلے 15 سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں، آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اکتوبر 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو ٹاپ آفیشلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

    نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز …

  • جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں،محسن نقوی

    جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں،محسن نقوی

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انوشہ مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خواتین سے ملاقات ہوئی ایک ایک کر کے سب خواتین سے بات ہوئی ،سب سے پوچھا گیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بتائیں ،بستر تو یہاں سے دیا جا رہا ہے لیکن اگر انہوں نے گھر سے کپڑے منگوانے ہیں تو ہم وہ منگوا کر دیں گے

    انوشہ مسعود کا کہنا تھا کہ خواتین سے بدسلوکی کی باتیں صرف من گھڑت ہیں خدیجہ شاہ سے بھی بات ہوئی وہ بلکل بھی ٹھیک ہیں اگر انکو کوئی بیماری ہے تو یہاں انہیں سارا ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے تمام خواتین سے پوچھا گیا کسی کو بھی کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے جیل کے اندر ڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹ بھی موجود ہیں یہاں پر سپیشل گائناکالوجسٹ بھی موجود ہیں جیل میں لائبریری موجود ہے جیل میں خواتین کو پڑھنے کے لیے کتابیں بھی دی جا رہی ہیں پی ٹی آئی کی ٹوٹل 10 خواتین کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے- محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیل میں قید خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں جناح ہاؤس حملے میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی با اثر ہو اسے نہیں چھوڑاجائے گا ابھی تک عمران خان کی نظربندی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات عامر میرنے گرفتارخواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی،ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذ موم مقاصد کے لیے خواتین بارے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔

    نگران وزیر نے کہا کہ 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی یے۔ تاہم عامرمیر نے کہا کہ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،جھوٹ کی دوکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہئے۔

    ترکیہ انتخابات؛ رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ 25 مئی کو دروازے توڑکرگھروں میں گھسے، عورتوں کوبھی لےگئے، ہم اپنی خواتین، مردارکان اسمبلی سے ملے تو سب نے ایک ہی کہانی سنائی، یہ سب پلان کرکے خوف پھیلانے کے لیے کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ خبریں آرہی ہیں کہ خواتین سے جیلوں میں زیادتی ہوئی ہےعدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور خواتین کو رہا کرائے۔

    ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہفتے کی رات کو رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کے بعد شک نہیں رہا ، ہمیں خبریں آرہی تھیں ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، رانا ثناکی پریس کانفرنس نے خواتین سے غیرانسانی سلوک پرشبہات دورکردیئے اب انہیں خوف ہے خواتین رہاہوکربدسلوکی سے متعلق بتائیں گی یا انہیں خوف ہےکوئی ایسی چیزہوگئی ہے جو ان سے سنبھالی نہیں جارہی، اس وجہ سے ان کو ڈرہے کہ بات نکل آئی تو پہلے سے تیاری کرلیں۔

    ڈی جی خان : 28 مئی یوم تکبیر،آل پارٹیزکاسنگم چوک پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع

  • دفاعی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار، مینار پاکستان پر یوم تکبیرکانفرنس

    دفاعی اداروں اور قومی تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب قرار، مینار پاکستان پر یوم تکبیرکانفرنس

    سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، وکلاء اورتاجر رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ کی عظیم الشان تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری صلاحیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ہم بھوکے رہ لیں گے لیکن سی ٹی بی ٹی جیسے کسی معاہدہ پر دستخط قبول نہیں کریں گے۔ہم دشمن کا کوئی بھی ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہیں، ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے۔


    مینار پاکستان جیسا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ عوام الناس ہر شہر میں کریں گے۔ بلوچ عوام محب وطن ہیں، ان کی محرومیاں ختم کریں گے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔ملکی مسائل کا حل باہم مذاکرات سے نکالا جائے۔ملکی میڈیا کو بھی نظریہ پاکستان کے احیا کے فروغ اور قوم کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔مینار پاکستان کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس میں مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کے کارکنان سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تکبیر کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، چوہدری محمد سرور، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالخبیر آزاد،غلام محمد صفی، پیرسید ہارون علی گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر،سیف اللہ خالد، عظمیٰ حمید گل،یعقوب شیخ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،قبائلی رہنما نواب ظفر اللہ خاں شاہوانی،علامہ آغا سید جواد نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی،مولانا فضل الرحیم اشرفی،سردار بشن سنگھ ،فیصل ندیم،علامہ زاہد محمود قاسمی،علامہ ناصر مدنی، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری شفیق الرحمن، انجینئر حارث ڈار، حافظ خالد ولید، قبائلی رہنما میر شاہ جہاں، انور گلزئی، رانا محمدا شفاق، مقتدر اختر شبیر ایڈوکیٹ، احسان اللہ منصور، چیئرمین پیاف شیخ فہیم الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ،رانا انتظار، انجینئر حارث ڈار،احسان چودھری، انجینئر عادل خلیق،ڈاکٹر عبدالمتین،حافظ عثمان شفیق ،عدیل عامر،تاجر رہنما نعیم میر،ریاض احمد احسان، محمد انس،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہاکہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالہ سے پاکستانی قوم کبھی کمپرومائز نہیں ہو نے دے گی۔لاکھوں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا انسانی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں دیں گے۔ہم واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیںجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جو لوگ ان حملوں میں ملوث تھے انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں، البتہ جو لوگ اس واقعہ میں ملوث نہیں اور بے گناہ ہیں ان کو رہا کر دینا چاہئے۔خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ چند برسوں میں ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا گیا، ملکی اداروں کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ملکی میڈیا کو بھی نظریہ پاکستان کے احیا کے فروغ اور قوم کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر آج مینار پاکستان سے یہ پیٖغام دیا ہے کہ قومی ادارے ہمارے ہیں انکی عزت ہماری عزت ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم میں نظریہ پاکستان کاشعور بیدار کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ پوری قوم ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ شہدا پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ملک میں دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، بلوچستان کے بھائیوں کی تقریریں سن رہا تھا میں انکو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم مانتے ہیں بلوچستان محرومیوں کا شکار ہے، بلوچستان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ بلوچستان کے لوگوں کو یقین دلاتا ہون کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے ہی ہے، بلوچستا ن میں جو معدنیات ہیں انکواستعمال کریں تو پاکستان دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جو لوگ اس میں ملوث تھے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے جناح ہاوس کو جلایا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، سب سے زیادہ ندامت اسوقت ہوئی جب ہماری پاک فوج کے جوان سڑک پر جا رہے ہیں اور شرپسند انہیں پتھر مار رہے ہیں، اگر یہ ایکشن دشمن کرتا تو فوج جواب دیتی لیکن پاک فوج نے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش کو ناکام بنایا، پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ایٹمی پروگرام کے خلاف بیرونی سازشیں ناکام بنائیں گے۔کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی بقا اور سلامتی کے تحفظ لیے پوری قوم متحد و بیدار ہے۔ملکی مسائل کا حل باہم مذاکرات سے نکالا جائے۔ چیئرمین رویئت ہلال کمیٹی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے تکبیر کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج یوم تجدید عہد کا دن ، پاکستان اسلام کا قلعہ اور اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے وطن عزیز پاکستان کو بنانے میں ہمارے بڑوں نے کردار ادا کیا پاکستان بچانے میں ہماری اولادیں بھی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ہم دشمن کا کوئی بھی ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اسلام کا قلعہ، یہ ملک ہمارا، اسکی افواج بھی ہماری ہیں،آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان محفوظ ہے تو عالم اسلام محفوظ ہے ۔ھدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی او رغلا م محمد صفی نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے سائے تلے اجتماع کر کے بھارت کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا اور پیغام دیا کہ دشمنو، یہ قوم آج بھی صرف بیدار نہیں بلکہ متحد بھی ہے۔اغیار کی سازشوں کو ناکام بنانے والوں کو نہیں بھولیں گے، اگر ہمسایہ ملک میں دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکتے ہیں تو پاکستان ہمارا گھر ہے، سازش کا جو جال بننے کی کوشش کی گئی وہ کامیاب نہیں ہو گی۔

    کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کا کہنا تھا کہ جب تک یہ سبز ہلالی پرچم موجود ہیں پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ پاکستان کے تحفظ کے لئے ہم شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں مل بیٹھ کر پاکستان دشمنوں کی خواہشات کو خاک میں ملانا چاہئے۔جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، سیف اللہ خالد اوریعقوب شیخنے کہاکہ جب تک نبی ؐ کے غلام زندہ ہیں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان اسلام کا دیس اور ہم اسلام کے متوالے ہیں۔ اس ملک میں کرپشن کے خاتمے، ڈیموں کی تعمیر و ترقی کے نعرے لگے لیکن آج غلبہ دن کا نعرہ لگانے والے میدان میں آئے ہیں جنہیں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ تشدد پسندوں کا نہیں بلکہ امن کا نعرہ لگانے اورفساد کو مٹانے والوں کا اجتماع ہے۔مسلح افواج کی تنصیبات پر حملوں کو قبول نہیں کر سکتے۔نو مئی کے ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، مسلم لیگ ہی پاکستان بچائے گی۔پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ،نو مئی کو جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ ہم بھوکے مر جائیں گے مگر سی ٹی بی ٹی ہر دستخط نہیں کرنے دیں گے ۔جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ حمید گل نے کہاکہ جوہری صلاحیت کا حصول پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ دنیا خوف سے ہمارے بم کو اسلامی بم کہتی ہے۔جوہری صلاحیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔،علامہ آغا سید جواد نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی،جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی،سردار بشن سنگھ ، ڈاکٹر عبدالغفور راشدعلامہ زاہد محمود قاسمی،تاجر رہنما نعیم میر،علامہ ناصر مدنی،فیصل ندیم، مزمل اقبال ہاشمی، چوہدری شفیق الرحمن، انجینئر حارث ڈار، قبائلی رہنما میر شاہ جہاں، انور گلزئی، رانا محمدا شفاق، مقتدر اختر شبیر ایڈوکیٹ،حافظ خالد ولید، احسان اللہ منصور، چیئرمین پیاف شیخ فہیم الرحمان،شیخ نعیم بادشاہ،رانا انتظار، انجینئر حارث ڈار،احسان چودھری، انجینئر عادل خلیق،ڈاکٹر عبدالمتین،حافظ عثمان شفیق ،عدیل عامر،ریاض احمد احسان، محمد انس،عبدالحفیظ ایڈوکیٹ و دیگر نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، ایٹمی پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ پاکستان امت مسلمہ کا دفاع کرے گا، اتحادسے ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں ایٹمی پروگرام کے خلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں۔ہم آئی ایم ایف کے نہیں اللہ کے احکامات کے پابند ہیں۔قرضوں کے نام پرکسی کو ملکی دفاع گروی رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تکبیر کانفرنس کا اعلامیہ

    ٭ یوم تکبیر کے تاریخ ساز موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام آج مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان تکبیر کانفرنس کے انعقاد پر ہم اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم میں نظریہ پاکستان کاشعور بیدار کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے۔ ان شاء اللہ

    ٭ آئی ایم ایف یا کسی بھی عالمی قوت کے دباؤ پر ایٹمی پروگرام سے دستبرداری نامنظور ہے۔ پوری قوم ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

    ٭ شہدا پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

    ٭ ملک میں دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، البتہ جن لوگوں پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ٭ وطن عزیز میں شدید مہنگائی، بجلی و پٹرول کی بے انتہا قیمتوں اور ٹیکسوں کی بھرمار سے کاروبار تباہ اور انڈسٹری کا چلنا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتیں کم کرے، عوام کی معاشی مشکلات کم کرنے اور روزگار کے مواقع میسر کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

    ٭ شدید مہنگائی سے بچوں کو تعلیم کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔حکومت نوجوانوں کی تعلیم کا بوجھ خود اٹھائے،یکساں نظام تعلیم کی طرح تعلیمی اداروں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔

    ٭ عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیر التواء ہیں اورسالہا سال گزرنے پر بھی لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔ اتفاق رائے سے ایسا نظام انصاف ترتیب دیا جائے جس سے مختصر وقت میں لوگوں کو انصاف میسر آ سکے۔

    ٭ صحت کی ناکافی سہولیات اور مہنگی ترین ادویات عوام کا بنیادی مسئلہ ہے۔ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کی ناگفتہ بہ حالت کو درست کیا جائے۔ دور دراز دیہاتی علاقوں تک بھی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    ٭ اگر حکومت وقت عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور مستعفی ہو۔

    ٭ مرکزی مسلم لیگ اس بات کا عہد کرتی ہے کہ خدمت خلق کی سیاست کو جاری رکھتے ہوئے حکومتی وسائل کے بغیر ہی عوام پاکستان کی مشکلات حل کرنے کےلئے بھر پور کوشش کرتے رہیں گے۔

    ٭ مقبوضہ کشمیر میں جی 20کے اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کو شہ دینے کے مترادف ہے۔چین، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی طرف سے جی 20اجلاس کا بائیکاٹ خوش آئند اقدام ہے۔

    ٭ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ٭ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں فی الفور حل کیا جائے۔

    ٭ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس بات کا بھی مطالبہ کرتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے قائدین جو بھارتی جیلوں میں ناحق قید ہیں ، ان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ قائدین تحریک آزادی کشمیر کو عمر قید اور پھانسی کی سزائیں دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ان سزاؤں کو فی الفور ختم کیا جائے۔

  • قوم 9 مئی سےنفرت جبکہ 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا. میاں نواز شریف

    قوم 9 مئی سےنفرت جبکہ 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا. میاں نواز شریف

    قوم 9 مئی سےنفرت جبکہ 28 مئی سے محبت کرتا رہے گا. میاں نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کابچہ بچہ9مئی سےنفرت اور 28مئی سےمحبت کرتارہےگا،کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، لیکن کسی کومیلی آنکھ سےدیکھنےکی اجازت بھی نہیں دے سکتے،ملک کوکئی سال پیچھےدھکیلنےوالےآج بےنقاب ہوگئے۔ یوم تکبیرکی سلورجوبلی کے موقع پرلاہورکے لبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس سے ن لیگ کی چیف آرگنائرز مریم نوازنے خطاب کیا، جلسے کے دوران پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام سنایا گیا۔ اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ یوم تکبیرپرتمام اہل وطن کومبارکباد پیش کرتاہوں،25 سال پہلےہمیں تاریخ کی بہت بڑی آزمائش کا سامناتھا،ایک طرف عوامی امنگیں،دوسری طرف بڑی طاقتوں کی دھمکیاں تھیں،سب کویاد ہو گا کہ وہ کس طرح کی دھمکیاں تھیں،ایک جانب پاکستان کےوقارکامعاملہ اوردوسری طرف مشکلات کاڈراورخوف تھا،امتحان کی اس گھڑی میں اللہ نے ہمارا ہاتھ پکڑااورہمیں حوصلہ دیا،اللہ نےہمیں ہمت اوردرست فیصلہ کرنےکی توفیق عطافرمائی۔

    انہوں نے کہا کہ جیسےپتاچلاکہ بھارت نےدھماکےکیےفوراًکہادھماکوں کی تیاری کریں،عالمی دباؤ کے باجود ایٹمی پروگرام مکمل کیا،اللہ کےفضل سےآج کےدن پاکستان دنیاکی7ویں ایٹمی طاقت بن کرابھرا،ایبسلوٹلی ناٹ توبہت کہاجاتاہےلیکن یہ ہوتاہےایبسلوٹلی ناٹ۔ نوازشریف نےکہا کہ خواہش تھی کم ازکم دنیاکی7ویں اقتصادی اورمعاشی طاقت بھی بنیں، افسوس سےکہتا ہوں کچھ لوگوں نےمیری ٹانگیں کھینچنا شروع کردیں،1993میں ایساہوا، پھر 1999میں اورپھر2017میں بھی ایسا ہی ہوا،نجانےان لوگوں کوملک کےساتھ کیا بیرہے؟اللہ نےجب بھی موقع دیادل اورجان خلوص کےساتھ آپ کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہنستےبستےملک کوخراب کردیناچاہتےہیں،موازانہ کرناچاہیےان لوگوں سےجنہوں نےپاکستان کی تباہی کی،ملک میں سی پیک منصوبے کون لےکرآیا؟فائٹرایئرکرافٹ جےایف17کس کےدورمیں بنے؟پچھلی حکومت نے4 سال میں کیوں موٹروے نہیں بنائی؟کیا کسی اورنےدوسری کوئی موٹروےبنائی؟ساری ہم نےبنائیں،پاکستان میں موٹرویزکاجال کس نے بچھایا؟چترال میں30ارب روپےسےلواری ٹنل کس نےمکمل کی؟ لیگی قائد نے کہا ملک سےدہشتگردی کس نےختم کی؟کراچی کاامن کس نےبحال کیا؟لوگوں سےپوچھیں لوڈشیڈنگ کس نےختم کی؟افسوس ہےتینوں بارمجھےاس مقدس مشن کوآگے بڑھانےسےروکاگیا، اپنی قوم کواپنی اولادسمجھا،بزرگوں کواپنابزرگ سمجھا،2017میں روٹی2روپےکی تھی،آج15روپےکی ملتی ہے،آٹا33روپےفی کلوملتاتھا،آج120روپےکا ہوگیا ہے،2017جب میں وزیراعظم تھاتوڈالر104روپےپرتھا، دفاعی،اقتصادی، سیاسی،معاشی، معاشرتی میدان میں ہم نےخدمت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نوازشریف نے کہا کہ لیگی قائد نے کہا کہ جلاؤگھیراؤکیلئےیہ ملک نہیں دیاگیابلکہ ترقی اورخوشحالی کیلئےدیا،یہ وطن 28مئی جیسےروشن دن کےلیےعطاکیاگیاہے،اللہ نےہمیں یہ وقت9مئی جیسےیوم سیاہ کےلیےنہیں دیا،ملک کوکئی سال پیچھےدھکیلنےوالےآج بےنقاب ہوگئےہیں،کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، لیکن کسی کومیلی آنکھ سےدیکھنےکی اجازت بھی نہیں دے سکتے،9مئی اور28مئی دوالگ الگ علامتیں ہیں اورہمیشہ رہیں گی اوریقین ہے کہ پاکستان کابچہ بچہ9مئی سےنفرت،28مئی سےمحبت کرتارہےگا۔

  • گیدڑ نے امتحان پر امریکا کے پاؤں پکڑے لئے.  مریم نواز کا طنز

    گیدڑ نے امتحان پر امریکا کے پاؤں پکڑے لئے. مریم نواز کا طنز

    گیدڑ نے امتحان پر امریکا کے پاؤں پکڑے لئے مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

    پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کہتارہاامریکی سازش ہوگئی، ہم غلامی نہیں چاہتےحقیقی آزادی چاہتے ہیں،کہتاہےایک بیان دےدوکیونکہ امریکا بیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے،دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ یوم تکبیر کے سلسلے میں لاہور کےلبرٹی چوک میںجلسےسےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قوم کو25واں یوم تکبیربہت بہت مبارک ہو،نوازشریف، ذوالفقاربھٹوشہید،سائنسدانوں ، انجینئرزکوسلام،یوم تکبیرکوپایہ تکمیل تک پہنچانےوالےتمام لوگوں کوسلام،قوم نےمتحدہو کرمشکلات کاسامناکیالیکن ملک کوناقابل تسخیربنادیا،ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنےوالی پاک فوج کوسلام۔

    انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکےنہ کرنےکیلئےامریکاسمیت دنیاسےنوازشریف پردباؤتھا،ان کوڈرایاگیاکہ ایٹمی دھماکےکےبعدپابندیاں لگ جائیں گی،نوازشریف نےامریکا اوردنیاکادباؤ برداشت کیا،پابندیوں کی پرواہ نہیں کی،اورسفارتی مہارت سےعالمی پابندیوں کامقابلہ کیا اورایٹمی دھماکےکیےاورملکی دفاع ناقابل تسخیربنادیا،نوازشریف نےپاکستان کاپرچم جھکنےنہیں دیا ۔ لیگی نائب صدر نے کہا کہ گوادرسےکراچی،مشرق سےمغرب تک نوازشریف کےمنصوبے نظرآئیں گے،3ادھورےادوارکامقابلہ75سالہ تاریخ سےکرلو،ان ادوارمیں نوازشریف کوکوئی مدت پوری نہیں کرنےدی گئی،نوازشریف کےتاریخی منصوبےتاریخ سےنکال دوتوپیچھے کھنڈرات بچتےہیں،انہوں نےملک کوبھی سنبھالا،معیشت اورقوم کوبھی سنبھالا،اسےکہتےہیں لیڈرشپ۔

    انہوں نے کہا کہ موٹرویز،اورنج لائن،میٹروبس،14ہزارمیگاواٹ بجلی کےکارخانےنوازنے لگائے،پاکستان کےدفاع سےترقی اورخوشحالی تک قوم کوایک ہی نام نظرآتاہے،ملک بنانے والے کودنیا یادرکھتی ہے،ملک جلانےوالےکوکوئی یادنہیں رکھتا،آج بھی نوازشریف کے ساتھی سیسہ پلائی دیوارکی طرح ساتھ کھڑےہیں،دوسری طرف سب کچھ منٹوں میں بہہ گیا قوموں پرمشکل وقت آتےہیں،لیڈرقوم کےسامنےڈھال بن کرکھڑاہوتاہے۔ چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہا کہ بل کلٹن نوازشریف کوکہتاتھا5ارب ڈالرلےلوایٹمی دھماکے نہ کرو،نوازشریف نےکہامیں قوم اورمٹی سےوفا کروں گا،ڈالراپنےپاس رکھو،کلنٹن نےخودکہانوازشریف نےکھل کرکہامیں کسی دباؤمیں نہیں آؤں گا،28مئی1998کےوقت بزدل قیادت کررہاہوتاتومنہ پربالٹی ڈال کرچھپ جاتا،بہادرقوموں کی قیادت بہادرلیڈرشپ کرتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مریم نوازنےکہا کہ عمران خان کہتارہاامریکی سازش ہوگئی،ہم غلامی نہیں چاہتےحقیقی آزادی چاہتےہیں،کہتاہےایک بیان دےدوکیونکہ امریکابیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے، دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی علامتوں اورعمارات کوجلادیاگیا،دشمن پراستعمال ہونےوالی توپوں کودریامیں پھینک دیاگیا،دشمن کےطیارےگرانےوالےطیاروں کوآگ لگادی گئی،پاکستانیو! 28مئی کےپاکستان کوزندہ رکھناہےیا9مئی کےپاکستان کو؟

    مریم نواز نے کہاکہ یوم تکبیرپرآج اس فتنےکانام نہیں لیناچاہتی تھی قیادت کافرق دیکھناہے تو28مئی1998دیکھواورپھر9مئی2023کودیکھو،جب پاکستان ایٹمی قوت بناتوہرشہری کاسرفخرسےبلندہوگیاتھا،9جبکہ مئی کوہرپاکستانی کاسرشرم سےجھک گیا،9مئی کووہ مناظردیکھےجودہشتگردی سےمتاثرہ ملکوں میں دیکھتےتھے،شہداکی یادگاروں کوجلادیاگیا،ان کی قبروں کوادھیڑکررکھ دیاگیا۔

  • پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے. نگران وزیر اطلاعات

    پنجاب حکومت نے پرپی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے جبکہ نگران وزیر اطلاعات عامر میرنے گرفتارخواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی،ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کے لیے خواتین بارے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے، قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں، پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نگران وزیر نے کہا کہ 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص حسب سابق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی یے۔ تاہم عامرمیر نے کہا کہ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،جھوٹ کی دوکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہئے۔