Baaghi TV

Category: لاہور

  • پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا ،جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں عمران خان کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی ۔علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی ممبر اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن براہ راست کسی کو نا اہل نہیں کر سکتا ،یہاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو نا اہل کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کا کام ملک اور صوبوں میں الیکشن کرانا ہے، اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے تحت الیکشن کمیشن کا رول محدود ہے،الیکش لا بھی الیکشن کمیشن کو نا اہل قرار دینے کی پاور نہیں دیتا

    دوران سماعت عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت کو مداخلت سے روک دیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب اپکی باری آئے گی تب دلائل دیں ،عدالت نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی عدالت نے فریقین کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کر لیے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو این اے 95 میانوالی سے نااہل کیا تھا نااہل شخص کا سیاسی جماعت کا سربراہ ہونا خلاف قانون ہے لہٰذا انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • پاکستان کی بدنامی ہوئی،جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان

    پاکستان کی بدنامی ہوئی،جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد عمران خان لاہور ہائیکورٹ گئے، جہا‌ں ایک جج نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی، عمران خان عدالت میں کیس کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی ہے

    عمران خان نے لاہور میں جناح ہاؤس پر ہونیوالے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں ، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کررہا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپنا گھرکھول کردکھا دیا دہشتگردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، 7 ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہو جائیں گے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل میں کہا ہے کہ اقتدار میں ملک کی بدنامی کرائی اور اقتدار سے باہر بھی ہر اعمال اور حرکت سے ملک کی بدنامی ہی کرائی سعودی عرب کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر ، سائیفر کا جھوٹ گھڑ کر ملک کی بدنامی کرائی ،اقتدار سے نکل کر قومی اداروں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرکے ملک کی بدنامی کرائی ،9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، زمہ داری قبول کرو،مذمت سے 9 مئی کا جرم چھپ سکتا ہے اور نہ ہی مجرم ،تسلیم کرو کہ 9 مئی کی کھلی دہشت گردی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم ماسٹر مائنڈ تھے اور تم نے منصوبہ بندی کی ،تسلیم کرو کہ تم نے ہسپتال سکول مساجد ایمبولنس اور کور کمانڈر کا گھر جلانے کی منصوبہ بندی کی ،مذمت نہ کریں دہشت گردی کے مرکز زمان پارک میں چھپے دہشت گرد قانون کے حوالے کریں ،پولیس پر پڑول بم، گولیاں اور پتھر برسانے والا صرف مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتا ،ریاست پہ حملہ کرنے والوں کو سزا دینا، دنیا میں کہیں بھی کسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ،ہسپتال ، سکول ، مریضوں پہ حملے کر کے ایمبولنس، بے زبان جانوروں کو زندہ جلانا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ،ان وحشیوں کو سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں .فاشسٹ کے ہاتھوں بہو بیٹیوں بہنوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی .طیبہ گل کو اغوا کرکے وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی صحافیوں کو سچ بولنے پر قید کرنا ، گولیاں مارنا ، اغوا کرنا پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی ،ہزارہ کے مظلوم شہدا کے لواحقین کو "جنازوں سے بلیک نہیں ہوں گا” کہنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی

  • عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور

    عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ ,عمران خان کی ظل شاہ کیس میں عبوری ضمانت پر بطور اعتراض سماعت ہوئی،

    جسٹس انوار الحق پنوں نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کدھر ہے ، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان دوسری کورٹ میں بیٹھے ہیں ،جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی آپ درخواست گزار کو لاڈلہ بنا رہے ہیں، فوری پیش کریں،وکیل نے کہا کہ سر ہمیں صرف دس منٹ دے دیں عدالت نے سماعت دس منٹ تک ملتوی کردی

    دوبارہ سماعت ہوئی تو عمران خان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے عمران خان کی 2 جون تک عبوری درخواست ضمانت منظورکر لی ، جس کے بعد عمران خان واپس روانہ ہو گئے

    قبل ازیں عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس انوارالحق پنوں کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کی گئی، کیونکہ
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمران خان کی ضمانت کے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ,عدالت نے درخواست کی سماعت آج ہی کرنے کی سفارش کردی ،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اپنے قریبی عزیز کےمقدمہ میں نامزد ملزم ہونے کی بناء پر سماعت سے معذرت کی ،عدالت نے عمران خان کےوکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کو کمرہ عدالت میں بیٹھنے کی اجازت دے دی،عدالت نے حکم دیا کہ خیال رہے کہ کمرہ عدالت کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہئیے۔

    رجسٹرار آفس نے ظل شاہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پراعتراض عائد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ کی بجائے براہ راست لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ،پٹیشن کے ہمراہ مصدقہ نقول لف نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا عمران خان نے ظل شاہ قتل مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے عمران خان نے سیشن کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ،لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست دائر کی ، عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سرور پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • شرپسندوں کی سہولت کاری پر پنجاب حکومت کا جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

    شرپسندوں کی سہولت کاری پر پنجاب حکومت کا جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،شرکا نے آئی ایس آئی دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیرقانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش کیا اور شرپسندوں کو غیر معمولی سہولت کاری پر ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات، شرپسندوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنیوالے افراد کیلئے نقد انعامات کی منظوری دی گئی ،اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے نگران وزیراعلیٰ نے شرپسندوں کیخلاف درج کیسز کی بھرپور پیروی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مفرور شرپسندوں کی جلدازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے ،آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نامزد ملزموں کی غیر قانونی اورغیر آئینی سہولت کاری کا فیصلہ چیلنج بھی کیا جائے گا نامزد ملزموں کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مفرور شرپسندو ں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ آرمی تنصیبات اورعوامی اثاثوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔9مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، مذموم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی گئی۔

    اجلاس کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ جیوفینسنگ،ہیومین انٹیلی جنس،سوشل میڈیا اورنادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاریاں یقینی بنائی جارہی ہیں ۔ٹاپ لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آرہے ہیں۔
    لاہور میں ٹاپ لیڈر شپ سے رابطے کی 628 کالیں ٹریس ہوچکی ہے ،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

  • کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

    کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

    کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد کیمروں کے سامنے زمان پارک کی تلاشی لے گا

    پنجاب کے نگران وزیرِ اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ کل کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد زمان پارک جا کر ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں زمان پارک کی تلاشی لے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں 4 نہیں 40 دہشت گرد ہیں اس لیے کم از کم 400 پولیس اہلکار زمان پارک جائیں گے۔ جبکہ قبل ازیں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حسن جاوید کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسی طرح ترجمان پنجاب حکومت نے بھی کہا تھا کہ فرار ہونے کی کوشش، زمان پارک سے 8 دہشت گرد گرفتار جبکہ لاہور پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام گرفتار دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے علاوہ ازیں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی.

    جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں میں سے 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں جنہیں 24 گھنٹے کے اندر پولیس کے حوالے کردیا جائے بصورت دیگر زمان پارک پر آپریشن کرکے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میرے لیے بھی فائدہ مند بات ہے، اگر آپ نے زمان پارک میں آنا ہے، تو سرچ وارنٹ لیکر آئیں۔

    دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں موجود افراد کی گرفتاری کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی، اب زمان پارک جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر دھرم پورہ پل کو بھی بند کر دیا گیا اور دھرمپورہ پل پل پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    اُدھر پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا تاہم حکومتی ڈیڈ لائن کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے شرپسندوں کو پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک میں موجود ہیں، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، زمان پارک میں تاحال شرپسند افراد موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن سمیت دیگر معاملات کے فیصلے اوپر کی سطح پر کیئے گئے ہیں، آپریشن سے متعلق فیصلہ اعلی افسران کے حکم پر ہوگا، راستوں کی بندش سے عوامی تکلیف کا اندازہ ہے، امید کرتا ہوں جلد تمام راستے کھل جائیں گے۔

  • مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا. عمران خان نے ایک اور دعویٰ کردیا

    مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا. عمران خان نے ایک اور دعویٰ کردیا

    مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا. عمران خان نے ایک اور دعویٰ کردیا

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ پنجاب کی نگران حکومت 40 دہشت گردوں کے نام کیوں نہیں بتا رہی؟ جبکہ ایک بیان میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ 30 سے 40 لوگوں کو اپنے ساتھ لا کر مجھ پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جائےگا جیسے پچھلی بار گھر سےکلاشنکوف اور پیٹرول بم برآمدکرنےکا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے خود دیکھا کہ زمان پارک میں کوئی دہشت گرد نہیں، 9 مئی کے واقعات پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس جلانے کی کون مذمت نہیں کر رہا؟ ڈاکٹر یاسمین اور میری بہنوں نے لوگوں کو اندر جانے سے روکا، جو کچھ ہوا ہے اس پر تحقیقات بہت ضروری ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوں گے سب کچھ سامنے آنا چاہیے تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر ہر ایک سے بات کرنےکو تیار ہوں، نقصان ملک کا ہوا اور فائدہ پی ڈی ایم کو ہوا، پہلے صاف شفاف انتخابات ہوں پھر مسائل حل ہوں گے، نگران حکومت نے الیکشن کرانےکے بجائے قانون اور آئین کو توڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کسی کے مذاکرات نہیں ہو رہے، ایک سال سے پارٹی ختم کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، جو چھوڑ کر جا رہے ہیں جانتا ہوں ان پر بڑا پریشر ہے۔

  • 9 مئی نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش کی گئی تھی. مریم نواز شریف

    9 مئی نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش کی گئی تھی. مریم نواز شریف

    9 مئی نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش کی گئی تھی. مریم نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنا دیا۔ 9 مئی کو نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کی زیر صدارت ایم ایس ایف سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی پورے ملک میں تنظیم نو کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک ماہ کے عرصے میں پچاس ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ایم ایس ایف نوجوانوں نسل کا ہراول دستہ ہے، آپ نظریہ پاکستان کے پرچم بردار ہیں، ایم ایس ایف کو فعال کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو نظریاتی خطوط پر تربیت دینا ہے۔ چاہتی ہوں ملک بھر میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو’ تعمیر پاکستان فورس ’بناﺅں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سے مستقبل کی قیادت سامنے لائیں گے، معاشرے کو تخریب کارکی تخریب کاری کے اثرات سے پاک کرنا ہے، 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا۔ 9 مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کے ذریعے پاکستان پر حملے کے لئے استعمال کیاگیا، نوجوانوں کی تعلیم، صحت اور مثبت سرگرمیوں میں شرکت پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے، خوف کا بُت خوف خدا اختیار کرنے سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں۔مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ فتنے نے پورے ملک خاص طورپر نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، ذہنوں میں نفرت کی زہریلی فصل کاشت کی، قوم خاص طورپر نوجوانوں کے ذہن میں تحمل، برداشت، علم وآگاہی کے بیج بونے ہیں، یہ سمجھنا ہے کہ تخریب اور تعمیر کی قوتوں میں کیا فرق ہے، دہشت گردی اور احتجاج میں کیا فرق ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو کسی شرپسند، فتنہ پرور، سیاسی ٹھگ کی خواہشات کی بھٹی کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، توشہ چورنے ملکی معیشت، کاروبار ، نوجوانوں کا روزگار تباہ کیا، انشاءاللہ، قوم کے اتحاد ، یک جہتی اور بھائی چارے کو مضبوط کریں گے، قوم کی تقسیم ختم، امن اور برداشت واپس لائیں گے۔ معیشت بحال ہوگی، کاروبارپھر سے چلے گا، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

  • ایف آئی اے  طلبی پر مونس الہی کا ردعمل سامنے آگیا

    ایف آئی اے طلبی پر مونس الہی کا ردعمل سامنے آگیا

    مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا، پیش نہ ہونے پر کارروائی ہوگی

    سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے جبکہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کو پیر کے روز طلب کیا ہے۔ حکام ایف آئی اے کے مطابق 8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہونے پر مونس الہی کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا۔

    ایف آئی اے نے مونس الہی کو پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی جب کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نوٹس کا واحد مقصد مجھے طلب کر کے کسی بھی کیس میں گرفتار کرنا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہیٰ نے ایف آئی اے کے نوٹس کی طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے والے کسی اور کیس کی تفتیش میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ 8 ٹرانزیکشنز جن کی کل رقم تقریباً سوا 5 کروڑ بنتی ہے، یہ 8 ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے اور کسی اور کے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مونس الہیٰ نے کہا کہ یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں پہلے ہی ظاہر کرچکا ہوں، اگر ایف آئی اے کو اتنی توفیق ہوتی تو متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن اٹھا کر دیکھ لیتے اور یہ نوٹس نکالنے کی نوبت نہیں آیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوٹس نکالنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے وہاں بلا کر کسی اور کیس میں گرفتار کیا جائے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کو دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش

    چیف الیکشن کمشنر کو دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی وزیراعلیٰ آفس آمد، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خیرمقدم کیا

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا بریفنگ اجلاس ہوا،اجلاس میں 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ایک سیاسی جماعت کے 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے بریفنگ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو تصاویر، ویڈیوز اور میسجنگ کے ثبوت بھی پیش کئے گئے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اور جرأتمندانہ اقدامات کئے ہیں۔پنجاب حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور پرامن عام انتخابات کرانا ہے۔ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ کوئی سیاسی مقصد ہے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے ہیں، نگران حکومت بھی غیر جانبدار ہے اور فری اینڈ فیئر الیکشن اس کا مینڈیٹ ہے۔ عام انتخابات کے لئے سکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے ہرممکن سپورٹ کرے گا۔آپ کو کسی بھی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں

    اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات پر از سر نو نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا گیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو 9 مئی کو پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو آگاہ کیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے دہشت گردوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ مجموعی طور پر 3 روز میں 256 تشدد کے واقعات ہوئے فوجی تنصیبات اور مقامات کو خصوصی طو رپر نشانہ بنایا گیا پولیس سمیت دیگر اداروں کی 108 گاڑیوں اور 23 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 127 پولیس افسران و جوان اور 15 شہری زخمی ہوئے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ نثار احمد درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی، ممبر کے پی کے جسٹس (ر)اکرام اللہ خان، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال حسین،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل بھی اس موقع پر موجود تھے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،یاسمین راشد بیمار، جسمانی ریمانڈ نہ مل سکا

    جناح ہاؤس حملہ کیس،یاسمین راشد بیمار، جسمانی ریمانڈ نہ مل سکا

    کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ اور جلاو گھیراو کا معاملہ ، یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے بیماری کے باعث ڈاکتر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ موخر کر دیا ،عدالت نے ایم ایس سروسز کو 22 مئی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اہم ایس سروسز ہسپتال کو 4 دن بعد دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی ،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزمہ کی فٹنس رپورت پیش نہ ہو جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا ،تفتیشی افسر ہسپتال میں ڈاکتر یاسمین راشد سے تفتیش کر سکتا ہے

    سروسز ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر احتشام میڈیکل رپورٹ لے کر پیش ہوئے ،ڈاکٹر احتشام نے میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی ،میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ یاسمین راشد کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا اگر بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ مریض کو صحت مند ہونے میں کتنے دن لگ سکتے ہیں ،ڈاکٹر احتشام نے کہا کہ اس بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا دو دن بھی لگ سکتے ہیں اور ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ بلڈ پریشر کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے جسمانی ریمانڈ سے بچنے کیلئے بہانہ بنایا جا رہا ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میان محمود الرشید کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے تفتیش کیلئے میان محمود الرشید کو پولیس کے حوالے کر دیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر انسپکٹر سرور نے 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ دو روزہ کا جسمانی ریمانڈ ملا تھا مگر ملزم ہسپتال داخل ہو گیا تفتیش نہیں ہو سکی مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر میاں محمود الرشید کا میڈیکل بورڈ بنا کر طبعی معائنہ کیا گیا ان کو ہسپتال داخل کیا گیا.میاں محمود الرشید پر جناح ہاؤس پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،مقدمہ کے مطابق میاں محمود الرشید کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا