Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز

    پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے پُرتشدد احتجاج کو جواز بناکر تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی، سوائے ہنگامہ آرائی، تباہی اور غلط کاموں کے یہ کبھی کسی مقصد کےلیےنہیں کھڑے ہوئے-


    انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہیں سیاسی جماعت کے لبادے میں کام کرنے دیا گیا نہ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ چیک کیا گیا، یہاں تک کہ 9 مئی کا دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔

    قبل ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے لیکن کسی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، املاک پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس ضمن میں قومی سلامتی کمیٹی اس واضح اعلامیہ جاری کر چکی ہے شر پسندوں نے وہ کیا جو بدترین دشمن بھی نہ کرسکا، زمان پارک آج بھی مجرموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

  • بشریٰ بی بی کا عدالت کے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    بشریٰ بی بی کا عدالت کے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت کے جرمانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی عمران خان کی اہلیہ نے اپیل میں چیف سیکریٹری، وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست مسترد کی سنگل بنچ نے قرار دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا جاتا ہے ،جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کے منافی ہے، سنگل بنچ نے قرار دیا کہ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ 20 اپریل کے سنگل بینچ کے جرمانہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    ری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    یاد رہے کہ جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل کو جرمانہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست پر ایک لاکھ جرمانے کا حکم دیا تھا20 اپریل کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو روکنے کی استدعا کی۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیرموجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا تھادائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کوعید تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

    بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی، تو عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ تو پہلے ہی لارجر بینچ کے سامنے ہے، آپ کو پہلے ہی ریلیف مل چکا ہے، یہ درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف پیش کیا کہ ہم بنیادی حقوق کی بات کررہے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کی پٹیشن سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے، آپ 2 دن پہلے لارجر بینچ میں آئے تھے، میں بھی لارجر بینچ میں شامل تھا، جو ریلیف بنتا تھا آپ کو دے دیا گیا تھا، آپ کی پٹیشن نہیں بنتی، آپ کو ریلیف دیا جا چکا ہے عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور بشری بی بی کی درخواست خارج کردی-

    کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

  • آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو پُرتشدد احتجاج کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیان میں کہا ہے کہ آرمی کا اپنا قانون ہے، ملوث افراد کومعاف نہیں کیا جائے گا۔

    9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی، شرپسندوں کےلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے شہدا اوران کی یادگاروں کی بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اورپاکستان کے عوام کے لیے الہام اور فخر کا باعث ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں منصوبہ بند اور منظم المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    آرمی چیف نے پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں نے رینک اور فائلوں کو یقین دلایا کہ 9 مئی کےیوم سیاہ پرقوم کو شرمندہ کرنے کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

  • میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔


    زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے-

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

    قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر فوج میں کسی کا ہٹانا ہوتا یا دخل اندازی کرنی ہوتی تو پچھلے آرمی چیف کو تب ہٹا دیتا جب وہ میرے خلاف آخری مہینوں میں سازش کر رہا تھا فوج پر تنقید اصلاح کےلئے کرتا ہوں،پی ڈی ایم نے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے-

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کوشش کررہی ہے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آجائے، تو کون اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی ،اس میں جیتے گا کون؟میں فوج پر اصلاح کےلیئے تنقید کرتا ہوں، اگر فوج کو کمزور کروں تو یعنی میں خود کو کمزور کرونگا پورا زور لگا رہے ہیں کہ آئین توڑ دو، سپریم کورٹ کو ذلیل کردو عمران خان کو نہیں آنے دینا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں عمران خان کو 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے دوران متعدد سرکاری، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے میں حکومت نے انٹرنیٹ بھی بند کردیا تھا۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا، اگلے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےموبائل انٹرنیٹ بحال اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز تک بلارکاوٹ رسائی بھی تقریباً ایک ہفتے کے بعد بحال ہوگئی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی جماعتوں کے اتحاد نے عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کیا پاک فوج نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کیا جس کی تائید قومی سلامتی کونسل نے بھی کردی ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نےسیارچے میں پانی دریافت کرلیا

  • کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ دیر میں لوگ 9 مئی کے شرمناک واقعات کروانے پر مذمتی بیان دیں گے۔

    باغی ٹی وی: فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گےمیں نے پہلےبھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وہ تھی ہی نہیں جو اس دن نظر آیا۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔ میں نے پرتشدد واقعات سے کارکنان کو روکا فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، ریاست کے اداروں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے ساری زندگی ہمیں عدم تشدد کا درس دیا۔

    جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اپنی پریس کانفرنس میں عامرکیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

    sharjeel memon

    شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

    انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پر مجھے تکلیف پہنچائی، میں نے کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، سب سے پہلے افواج کو ہٹ کیا گیا، سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کرلیاہے؟

    عامر محمود کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، پارٹی کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا،میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، نو مئی کے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے،9 مئی کا واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، مجھ پر دہشتگردی کے 8،9 سیاسی پرچے درج ہیں-

    attaullah tararr

    شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ

  • اڑھائی ہزار مظاہرین حراست میں، قانون کے مطابق سزا دی جائیگی

    اڑھائی ہزار مظاہرین حراست میں، قانون کے مطابق سزا دی جائیگی

    پرامن جلسہ یا احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے۔ احتجاج کے دوران پر تشدد واقعات سے دہشتگردی کا عنصر شامل ہو گیا جس کی ہر پاکستانی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کسی انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عسکری قیادت یا پاک فوج کے کسی اہلکار کو برا بھلا کہے۔

    یہ بات صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ، اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔ انھوں نے کہاکہ جناح ہاؤس،جی ایچ کیو، جوڈیشل اور عسکری کمپلیکس پرحملے کیے گئے۔ کون سی سیاسی جماعت احتجاج کے دوران ایمبولینس اور پولیس کی وین کو آگ لگاتی ہیں۔ تحریک طالبان کی طرح انھوں نے بھی فوجی ٹارگیٹس کو فوکس کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اڑھائی ہزار کے قریب مظاہرین کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کن لوگوں نے مظاہرین کو اکسا کر اپنی ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ ان کی ہمت کیسے ہوئی کے آپ سرکاری املاک کو چھْو بھی سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارے آئین میں نگران حکومت کو نوے دن میں الیکشن کا کہا گیا ہے لیکن نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تابع ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ کا تعین کرنا ہوتا ہے جس پر نگران حکومت کا کام شفاف الیکشن کروانا ہوتا ہے۔ لیکن آئین میں نوے دن کے بعد حکومت کا کوئی ذکر نہیں، اس پر آئین خاموش ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ جس دن الیکشن ہوتا ہے نگران حکومت چلی جاتی ہے۔ ایسا بلکل بھی نہیں ہے، جب تک قائد ایوان کا انتخاب نہیں کر لیا جاتا نگران حکومت قائم رہتی ہے۔ جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے اور اگلی حکومت نہیں آجاتی نگران حکومت کام کرتی رہتی ہے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس، کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ لیڈر شپ نے کرایا، میاں عباد فاروق

    پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس، کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ لیڈر شپ نے کرایا، میاں عباد فاروق

    پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا

    عباد فاروق کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد، محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کے ذمہ دار ہیں، میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے لبرٹی مارکیٹ بلا کر کہا کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانی ہے،کور کمانڈر ہاوس جو ہوا اچھا نہیں ہوا، ادارے ہمارے اپنے ہیں،فوج ہو یا کوئی دوسرا ادارہ، ہمیں سب کی عزت کرنی چاہئے،اگر ٹکٹ اداروں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ سے ملتی ہے تو میں ٹکٹ واپس کرتا ہوں اور آئیندہ اسی حلقے سے الیکشن آزاد لڑوں گا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں، پولیس کی جانب سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں ،سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے ہیں، شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں، پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے تیس سے چالیس دہشت گرد ، شرپسند موجود ہیں، تحریک انصاف انہیں 24 گھنٹے کے اندر قانون نافز کرنیوالے اداروں کے حوالے کرے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • فوجی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے شرپسند زمان پارک میں موجود،حکومت نے دیا الٹی میٹم

    فوجی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے شرپسند زمان پارک میں موجود،حکومت نے دیا الٹی میٹم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے تیس سے چالیس دہشت گرد ، شرپسند موجود ہیں، تحریک انصاف انہیں 24 گھنٹے کے اندر قانون نافز کرنیوالے اداروں کے حوالے کرے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ تفتیش میں پتا چلا ہے کہ لاہور، راولپنڈی ، میانوالی، سرگودھا اور دیگر مقامات پر اس کا منصوبہ پہلے ہے بنایا جا چکا تھا، تفتیشی اداروں نے اس بات کو کنفرم کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے گرفتاری سے پہلے ہی دہشگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کر لی تھی، پی ٹی آئی ایک نان اسٹیٹ ایکٹر بنتی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے گرفتاری سے پہلے اپنے ویڈیو بیانوں میں پہلے ہی حالات خراب کرنے کا کہہ دیا تھا، پہلے بھی ملک میں سیاستدانوں کی گرفتاریاں ہوتی رہی ہیں، اور وہ سزائیں بھی کاٹتے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں موجود ہیں، ان افراد نے زمان پارک میں پناہ لے رکھی ہے، ہم پی ٹی آئی لیڈر شپ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ ان افراد کو ہمارے حوالے کر دیں،ورنہ وہ کریں گے جو قانون کہتا ہے ، تحریک انصاف غیر ریاستی عنصر کا روپ دھار چکی ہے۔ پی ٹی آئی قیاادت سے درخواست ہے کہ ان دہشت گردوں کو حکومت کے حوالے کریں، پولیس کے حوالے کریں، دہشتگردی کے واقعات کی تفتیش ہو رہی ہے، شواہد سامنے آ چکے ہیں، کور کمانڈر ہاؤس پر جس وقت حملہ ہو رہا تھا اس وقت کوئی لوگ وہاں سے زمان پارک میں موجود افراد سے رابطے میں تھے،

    عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے قبل ویڈیو بیان میں دھمکی دی بعد میں گرفتار ہوئے تو عمران خان نے اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دی ۔ لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا گیا عمران خان کی گرفتاری کو ایسے پیش کیا گیا کہ ان کیلئے کوئی قانون نہیں ہےعمران خان مسلسل فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا،

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • 9 مئی کے واقعات کے بعد 335 افراد کی گرفتاری، نظر بندی عدالت میں چیلنج

    9 مئی کے واقعات کے بعد 335 افراد کی گرفتاری، نظر بندی عدالت میں چیلنج

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 335 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی

    درخواست میں نگران وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی او کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ،حماد اظہر نے 9 مئی کے واقعات کے بعد 335 افراد کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے درخواست میں تمام افراد کو رہا کرنے کے استدعا کی گئی ہے

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمد اکرم اور اس کے بھائی میاں محمد ہارون کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے نظر بندی کے احکامات واپس لینے پر تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان اکرم ، ہارون احمد اور نوید کے نظر بندی کے آرڈر واپس لے لیے ہیں،سرکاری وکیل نے کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے موجودگی کی 3 تصویریں شہادت کے طور پر پیش کیں ، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہمیں نظر بند کئے گئے بندوں کے خلاف میٹیریل پولیس فراہم کرتی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے نظر بندی کے آرڈر پہلے نکال دیئے اور میٹیریل بعد میں ڈھونڈ رہے ہیں

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ، کہاں کہاں سے لوگ آئے،شرپسندوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور ہائیکورٹ نے 70 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی معطل کردی،عدالت کی جانب سے نظربندی معطل ہونے والے کارکنوں کی تعداد 101 ہو گئی ، دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدارااس ملک کو چلنے دیں،ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کر لیتے ہیں،لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں اب نہ کوئی جلوس نکل رہا ہے نہ کوئی جلسہ ہے،لوگوں کو جانے دیں گھروں میں جا کر کھانا کھائیں،کسی نے جلاﺅ گھیراﺅ کیا تو آپ مقدمہ درج کریں، نظر بند کیوں کررہے ہیں کسی نے جناح ہاﺅس پر حملہ کیا تو ہم کیا کہیں اس کو؟ وکلا اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کا حصہ نہ بنیں ،

  • ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،خواتین پر گرفتاری کے بعد تشدد،وائرل ویڈیو پرانی نکلی

    ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،خواتین پر گرفتاری کے بعد تشدد،وائرل ویڈیو پرانی نکلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور گرفتاریاں شروع کر دیں، اسکے بعد تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرکی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ کہا جا رہا تھا کہ خواتین پر تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی وائرل کی جا رہی تھی تا ہم اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو حال ہی میں پرتشدد مظاہروں میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ جوڑا گیا حالانکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور خاتون کو اپنے ہی شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایکسپوز پراپیگنڈہ نامی پیج نے اس پوسٹ کی کھوج لگائی اور معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عرین نامی خاتون جس نے اپنے شوہر کو فروری 2022 میں قتل کیا تھا اور اس نے بیان دیا تھا کہ پولیس نے ننگا کر کے ویڈیو بنائی ہے ،باغی ٹی وی پر بھی اس واقعہ کی خبر شائع ہو چکی ہے، باغی ٹی وی پر خبر 23 فروری 2022 کو شائع ہوئی جس کے مطابق انسٹاگرام کی دوستی پر آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی گرفتار ملزمہ عرین جنت نے کراچی کے تھانے میں برہنہ کرکے تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا، مدعی رضوان شیخ اقرار جرم کا کہتا تھا، رضوان کہتا رہا کہ ایک دفعہ بول دو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔ملزمہ عرین جنت نے لیاقت آباد میں واقع ویمن ویسٹ زون تھانے میں بھی بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن میں انہیں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عرین جنت کے مطابق 2 پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیااور برہنہ ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے پر تشدد اور جلاو گھیراو کے واقعات میں ملوث زیر حراست خواتین کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آیا گیا ہے۔ ٹھوس شواہد کی بنا پر حراست میں لی گئی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی من گھڑت اور بے بنیاد ہیں

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار