Baaghi TV

Category: لاہور

  • 9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر  پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    9 مئی کومیانوالی ایئربیس پر پلان کے تحت حملہ کیا گیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پلان کے تحت میانوالی ایئربیس پر حملہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، میانوالی بیس پر اٹیک کو پوری طرح پلان کیا گیا اور وہاں جہازوں کو جلایا گیا وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ایئربیس حملے کی پوری فوٹیج ان کے پاس ہے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 6 سو کروڑسے زائد کا نقصان ہوا، صوبے میں 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، 108 گاڑیوں کو جلایا گیا، گاڑیوں کا پورا شو روم جلا دیا گیا، 2 میٹرو اسٹیشنز کو بھی جلایا گیا،واسا کی 6 گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی سی ایس ڈی اسٹور کو لوٹا گیا اور پھر جلا ڈالاانہوں نے عسکری ٹاور پر حملے کا پلان بنا رکھا تھا۔

    مسٹر نقوی نے کہا کہ ائیر بیس کے حملہ آور مسلح تھے اور وہ اڈے پر کھڑے تمام طیاروں کو تباہ کرنا چاہتے تھے مشتعل افراد نے میانوالی میں جی پی او آفس کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے اسی گروپ نے عسکری ٹاور پر بھی حملہ کیا۔

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن جناح ہاؤس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کرسکتا، جنہوں نے کور کمانڈر ہاؤس جلایا انہوں نے ہی عسکری ٹاور کو جلایا، شرپسندوں کے سارے کے سارے اہداف وہ تھے جو طالبان کی ہٹ لسٹ کے ٹارگٹ تھے کچھ شرپسند عاصر پکڑے گئے ہیں اور دیگر بھی پکڑے جائیں، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا فسادیوں نے سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا جناح ہاؤس پر 3800 افراد نے حملہ کیا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں گرفتار کریں اورن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

    انہوں نے 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹ پڑنے والے توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ہر پرتشدد عنصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان تمام واقعات میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں،4 مبینہ دہشت گردگرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں،4 مبینہ دہشت گردگرفتار

    پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں ،4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا-

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی

    ترجمان کے مطباق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا

    ترجمان کےمطابق کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا-

    کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاان کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 5 سے زائد افراد سے پوچھ کچھ بھی کی گئی۔

    عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال

  • بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    لاہور: بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : پی سی لاہور میں 5 مئی سے منعقد ہونے والی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ گزشتہ روز ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی پاکستان برج فیڈریشن نے بھارت، متحدہ عرب امارات، فلسطین، اردن، بنگلہ دیش کی ٹیموں کی میزبانی کی۔

    بیفیم، اختتامی تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی، ونر ٹیموں کو میڈل …

    پاکستان نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بیفیم چیمپئن شپ کی میزبانی کی بیفیم کے صدر بہجت المجالی نے کہا کہ ہمیں لاہور میں ہماری توقعات سے کہیں زیادہ خوش آمدید کہا گیا ہے۔ ہمیں نہ صرف ایک عظیم چیمپئن شپ کا تجربہ ہوا بلکہ پاکستان کی مہمان نوازی اور اس کے فن و ثقافت کو بھی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا یہ ہمارے اور تمام ٹیم ممبرز کے لیے یادگار بیفیم رہا

    صدر پاکستان برج فیڈریشن مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان میں بیفیم کی میزبانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ تمام ٹیموں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ کھیلنے میں اور ساتھ رہ کر بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن اب اس کھیل کو وسعت دینے کے لیے کام کرے گی-

    بیفیم نتائج، بھارت،یو اے ای، پاکستان کی ٹیم ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے منتخب

    پاکستان نے بہت سے جاری سیاسی منظرناموں کے درمیان یہاں لاہور میں 33 ارکان پر مشتمل برج کی بھارتی ٹیم کی میزبانی کی۔

    بھارتی کیپٹن رنجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہین ہمیں یہاں بھرپور محبت ملی یہ واقعی یاد رکھنے والا تجربہ رہا اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم مراکش میں برمودا باؤل میں اپنے زون کی نمائندگی کریں گے۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا اختتام بھارتی ٹیم کے اوپن اور خواتین ٹیم کیٹیگریز میں فتح کے ساتھ ہوا۔

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ،پاکستانی اور بھارتی ٹیم آگے

  • پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید لاہور سے گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید لاہور سے گرفتار

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔

    عمران خان کی ملک دشمنی اور مسلح جتھے بے نقاب ہوگئے،مریم اورنگزیب

    ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

    کامران ٹیسوری نےشہریوں کے مسائل سننےکیلئے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لگادی

    قبل ازیں، حماد اظہر کے سیکریٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح چار بجے گرفتار کیا گیا اہل خانہ کے مطابق پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہا رکھا ہے۔

    ججزکولٹکانے اوردھرنےکی باتیں عدلیہ کےخلاف اعلان جنگ ہے،شیخ رشید

  • نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی شدہ پرچوں کا شیڈول جاری

    نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی شدہ پرچوں کا شیڈول جاری

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے باعث نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور اور راولپنڈی میں ملتوی شدہ پرچہ جات اب 17، 18 اور 19 مئی کوہوں گے جب کہ پشاور میں ملتوی ہونے والے پیپرز 19 سے 23 مئی کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن

    واضح رہے کہ 10 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج ہوا جس کےبعد حکومت نے پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافزکر دی گئی تھی احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا جس کے پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 13 مئی تک ملتوی کردیئے گئے-

    کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

  • خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ،عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے اور ان کے خلاف کئی نئے مقدمے درج کرائے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے اور 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری روکنےکا حکم دے۔

    دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے، اور امید صرف عدلیہ ہے، کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یا نظربند کیا جاتا ہے، حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشت گردہوں۔

    آسٹریلیا میں چینی طالبعلموں کی ’ورچوئل کڈنیپنگ‘ میں اضافہ

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن دنیا بھر میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال دنیا بھر میں مئی کے دوسرے ہفتے میں اتوار کے روز ماؤں کا عالمی دن (Mother’s Day) منایا جاتا ہےآج کا دن ماؤں کا اپنے بچوں کیلئے قربانیاں اور محبت پر سراہنے کا دن ہے۔

    ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کرسکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےگوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا ہےاس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

    سب سے پہلے مدرز ڈے 1908ء میں اینا جاروس نے اپنی ماں کی یاد میں گریفٹن، ویسٹ ورجینیا کے اینڈریو میتھڈسٹ چرچ میں منایا، جہاں آج انٹرنیشنل مدرز ڈے کی علامت کے طور پر ایک مزار موجود ہے، اینا جاروس نے امریکا میں مدرز ڈے منانے کی کمپیئن 1905ء میں ہی شروع کردی تھی، اسی سال ان کی ماں اینا ریوس کاانتقال ہوا تھا، اینا جاروس امن کی علمبردا ر ایک ایکٹیوسٹ تھیں جو امریکن سول وار کے دوران زخمی فوجیوں کی تیمار داری اور مرہم پٹی کرتی تھیں۔

    انہوں نے مدرز ڈے ورک کلب بھی قائم کیا تاکہ لوگوں تک صحت عامہ کے مسائل کی آگاہی پہنچا سکیں، اینا جاروس کا مقصد اپنی ماں کو عزت واحترام دلوانا اور کم از کم ایک دن ماؤں کے نام کروانا تھا جو اپنی ساری زندگی بچوں کی پرورش اور انہیں عمدہ شہری بنانے میں تیاگ دیتی ہیں، اینا کا یقین تھا کہ ماں ہی وہ ہستی ہے جو آپ کے لیے اس دنیا میں آپ سے زیادہ کوششیں کرتی ہے۔

    ہر سال ماؤں کاعالمی دن منانے کے لیے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص نہیں ہے، پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں یہ دن مئی کے دوسرے کو اتوار منایا جاتا ہے جبکہ کئی دیگر ممالک میں یہ دن جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر میں منا کر ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے،

  • جو بھی پاک فوج کیخلاف بیان دے رہا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے:محسن نقوی کا ٹویٹ

    جو بھی پاک فوج کیخلاف بیان دے رہا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے:محسن نقوی کا ٹویٹ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان آرمی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص پاک فوج اور جرنیلوں کے خلاف بیان دے رہا ہے وہ ریاست پاکستان کا دشمن ہے اور ہم ایسے ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔ پاک آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانو ں نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور انہیں جہنم واصل کیا۔پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی۔انہو ں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی او ردلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جناح ہاؤس،عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی۔ شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے۔ محسن نقوی نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کو تمام کیسوں کا فوری ٹرائل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں۔شواہد اورثبوتوں کے ساتھ ہر شرپسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جناح ہاؤس، عسکری، سول و نجی املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 15مئی کو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔صورتحال میں بہتری آرہی ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔متعلقہ ادارے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے بہترین کوآرڈینیشن جاری رکھیں۔ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال او ر شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز او رآرپی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

  • ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کا واقعہ،آئی جی نے لیا نوٹس

    ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کا واقعہ،آئی جی نے لیا نوٹس

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں اے ایس پی تیمور خان کی جانب سے ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ سخت رویہ یا تشدد کسی صورت قبول نہیں ۔ سی سی پی او لاہور واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے جناح ہاؤس کےد ورے کے موقع پر اے ایس پی کی ماتحت اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران اے ایس پی نے چھڑی ماری جو ٹوٹ گئی، اے ایس پی نے ماتحت افراد کو گالیاں بھی دیں،اس حوالہ سے سرکاری رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جناح ہاؤس آمد کے سلسلے میں جناح ہاؤس افشاں چوک لگائی گئی اینٹی رائٹ فورس کی پلاٹون نمبر 42 گروپ نمبر 3 کے جوان اپنی ڈیوٹی پر کھڑے تھے۔ اس دوران ASP تیمور خان SDPO سرور روڈ پوائنٹ پر آئے۔
    1_کنسٹیبل مجاہد 18801
    2_ کنسٹیبل شارخ 21625
    3- کنسٹیبل شاہد 11893 مندرجہ بالا ملازمان کو اچھی ڈیوٹی نہ کرنے پر ASP نے ان کی سرزنش شروع کر دی۔اسی دوران اے ایس پی تیمور اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہو گئی جبکہ اے ایس پی صاحب نے جوانوں کو گالم گلوچ کیا اور جوانوں کو سر اور بازوؤں پر سٹک مارنی شروع کر دی اور سٹک ٹوٹ گئی ہے۔بعد ازاں اے ایس پی صاحب فوری طور پر اپنی گاڑی پر موقع سے چلے گئے ہیں. اے ایس پی تیمور کے متعلق اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں میں کافی غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

  • عمران خان رہا، پارٹی رہنما جیلوں میں، خواتین رہنماؤں کو رہا کرنیکا حکم

    عمران خان رہا، پارٹی رہنما جیلوں میں، خواتین رہنماؤں کو رہا کرنیکا حکم

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، گرفتار رہنماؤں کی تفصیل سامنے آ گئی ہیں،عمران خان خود تو رہا ہو گئے مگر رہنما اور کارکنان بند ہیں اور جیلوں میں ہیں،

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے اب تک ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری گرفتارہیں ،عامر ڈو گرملتان اور خسروبختیار کو لاہور سے حراست میں لیا گیا ،گزشتہ روز سوات میں مراد سعید کےگھر پر چھاپہ مار تلاشی لی گئی مراد سعید گھر میں موجود نہیں تھے بدھ کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمو دقریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، کو گرفتار کیا گیا،اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کیس میں پولیس کو نوٹس جاری کردیے 11 مئی کو علی محمد خان کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بھی عمران خان کی گرفتاری کے دن گرفتار کیا گیا ،مسرت اقبال چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حواست میں لے رکھا ہے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ،

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس صفدر شاہد سلیم نے پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز کی رہائی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے 17 گرفتار خواتین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے پولیس کو گرفتار خواتین کو فوری طورپر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے