Baaghi TV

Category: لاہور

  • فیصل آباد؛ پی ٹی آئی کارکنوں کا رانا ثناء کے گھر پر حملہ، 4 افراد زخمی ہوگئے

    فیصل آباد؛ پی ٹی آئی کارکنوں کا رانا ثناء کے گھر پر حملہ، 4 افراد زخمی ہوگئے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے وقت کسی پر تشدد نہیں کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کو پکڑے جانے کے رد عمل میں کسی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون پوری طاقت سے نافذ ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کےخلاف کئی کیسز ہیں نیب نے ان کی گرفتاری القادرٹرسٹ کیس میں کی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی خزانے کو 7 ارب کی کرپشن کا ٹیکا لگایا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں مزاحمت ہوئی لیکن وہ زیادہ نہیں تھی۔ کسی کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ گرفتاری کے وقت شیشے دھکم پیل سے ٹوٹے رینجرز نے نہیں توڑے، کسی نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون پوری طاقت سے نافذ ہوگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ملک دشمن قوتوں کے ساتھ ملکر پاکستانی اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ایسی کارروائی میں ملوث ہیں۔ ایجنسی کے خلاف عمران خان کا بیان بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے اداروں اور ایجنسی کے خلاف جو بیان دیا یہ فرمائشی ہے کسی طرف سے مہم جوئی کا کہا گیا یہ باقاعدہ سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں اس کو غور سے دیکھیں تو سمجھ آئے گا کہ کون کون سی غیرملکی طاقتیں اس کے پیچھے موجود ہیں جو اس بیانیے کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے قتل کی سازش کی جو بات کررہے ہیں اس حوالے سے انھوں نے کبھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ ہم عمران خان کو پیشکش کرتےہیں کہ وہ قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تحقیقات اپنی مرضی کے افسران سے کروالیں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا عدالت عالیہ نے نوٹس لیا اس کا ہمیں گلہ نہیں عدالت کی جانب سے نوٹس لیا جانا چاہیے لیکن جب پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر جھوٹی پریس کانفرنس کرتے تھے، جب نیب چیئرمین کو ویڈیو دکھا کر اپنی سوچ کے مطابق چلایا جارہا تھا، جب وزیر بتاتے تھے کہ فلاں فلاں شخص گرفتار ہوگا اور جب لوگوں پر منشیات کا کیس ڈالا جاتا تھا تو اس وقت ازخود نوٹس نہیں لیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور پتھراؤ کیا گیا۔ فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان اور مسلم لیگ ن کے ورکرزکا ایک دوسرے پرپتھراؤ، پولیس طلب کر لی گئی۔ پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور رانا ثنا اللہ کے ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

  • عمران خان کی گرفتاری،ملک گیر احتجاج

    عمران خان کی گرفتاری،ملک گیر احتجاج

    عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہنگامی حالات پیدا ہو گئے

    تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے پولیس کو بھگا دیا، کینال روڈ کو بلاک کر دیا ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے احتجاج کی کالیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پارٹی رہنما یاسمین راشد نے کارکنان کو لاہو رکے لبرٹی چوک میں مظاہرے کی ہدایت جاری کر دی۔ادھر اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کو پی ٹی آئی کارکنان نے بلاک کر دیا جبکہ مراد سعید نے بھی کارکنان کو احتجاج کے سلسلے میں گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی ۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں۔ کوئی گھر نا بیٹھے، پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہر کینال روڈ دونوں اطراف سے بند کردیا ،زمان پارک چاروں اطراف سے بند ہے، ڈائیورشن لگوا دی گئیں ہیں، اکبر چوک، چاروں اطراف سے بند ہے پل نہر مال روڈ پر ڈنڈ ہبردار لوگ موجود ہیں، – لبرٹی گنا کارنر سے جانب حفیظ سینٹر بند یے شنگھائی پل فیروزپور روڈ بند ہے، جی پی او چوک، وکلاء نے بند کردیا تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک اور لبرٹی چوک کے علاقوں میں موبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا ہے ۔

    لاہور میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد کا کہنا ہے کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی،تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لاہور سمیت کئی شہروں میں توڑ‌پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی گئی ہے

    پنجاب،بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ،پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاد 2 دن کیلئے کیا گیا، دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بلوچستان میں144کا نافذ کر دیا گیا ہے۔کسی بھی صورت حالات خراب نہیں ہونے دیں گے،جو بھی حالات خراب کرے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بلوچستان کے حالات پر امن ہے ۔شر پسند عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی اللہ

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد جی ٹی روڈ کو بند کر دیا گیا تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جی ٹی روڈ روات سے بند کر دیا گیا،کارکنان نے ٹائر جلا کر روڈ کو ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ،پی ٹی آئی کارکنان فیض آباد انٹرچینج پر پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے مری اور راولپنڈی کی طرف جانے والا رستہ بند کردیا پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت کے خلا نعرے بازی کی،

    راولپنڈی مری روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج ،کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیا ،مقامی قیادت میں سے ایک رہنما بھی ابھی تک احتجاج میں نظر نہیں آیا، کارکنان بھی شکوہ کرتے نظر آئے بولے، ہم قیادت کا انتظار نہیں کرینگے، ہمارے کپتان کو فوراً رہا کیا جائے،

    لیاقت باغ کا مقام میدان جنگ بن گیا ،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی لیاقت باغ پہنچ گئے ، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سی پی او راولپنڈی کی گاڑی پر پتھراو کای گیا، کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی،پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں بھی لیاقت باغ پہنچ گئیں،

    کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی

    عمران کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی شہر بھر میں اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد لگائی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

    عمران خان کی بہنیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد انکے گھر پہنچ گئیں، عمران کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نےزمان پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے لگائے، عمران خان کی بہنوں‌ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گاحکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کوگرفتارکیا ہے ،عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے عمران خان کو بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا عوام کب تک گھروں میں بیٹھے گی باہر نکلے؟

    عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاج جاری ہے، جی ٹی روڈ کو ہشتنگری کے مقام پر یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں

    چلاس:عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے تمام پولیس عملہ اور ایس ایچ اوز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس پی دیامر محمد آیاز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے جہاں جہاں ریلیاں اور احتجاج ہو وہاں پولیس کو تعینات کیا جائے،عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کی کال،کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے،

    عمران خان گرفتاری کا معاملہ ،پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ نے احتجاج کی کال دے دی پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ کی صدر قیصر کیانی نے کارکنان کو پیغام جاری کردیا ۔کہا کہ تمام کارکنان ظلم و بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں کارکنان کو سڑکوں پر نکال پر احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔

    بنوں پی ٹی آئی ورکرز میران شاہ روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئے پی ٹی آئی ورکروں کی بڑی تعداد میران شاہ روڈ کوہاٹ روڈ چونگی کے مقام پر پہنچنا شروع ہو گئی، ورکروں نے بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل کارکنوں نے کوہاٹ چونگی روڈ پر دھرنا دیدیا مشتعل مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے

    عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کے لیے اہم ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی مین امن و امان کی صورتحال کے لیے اہم فیصلےکیے جائیں گے،پنجاب سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں اجلاس جاری ہے

    عمران خان کی گرفتاری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا ہنگامی ویڈیو پیغام آ گیا،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے لئے نکلا ہے اور فرض سمجھتا ہے کہ ساتھ کھڑا ہونا ہے، یہ جو کر رہے ہین، اسے نقصان ہو گا، انکا کوئی قصور نہیں، احتجاج پرامن ہونا چاہئے، یہی پیغام عمران خان نے دیا ، لاٹھی چارج نہیں ہونا چاہئے،وفاقی حکومت نے جو کیا ، لندن میں بیٹھے میاں کے مشورے سے ہوا،

    واضح رہے کہ عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے گئے تھے، وہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان کی عدالت میں پیشی تھی،عمران خان کے اوپر متعدد مقدمے درج ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ کارکنان کو ڈھال بنایا تا ہم آج عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع

    لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی

    لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے شہری عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہےکہ لاہور ماسٹر پلان 2050 قانون کے خلاف منظور کیا گیا

    عدالت نے ایل ڈی اے کو متعلقہ دستاویزات اربن یونٹ کو دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اربن یونٹ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے ٹی او آرز آئندہ سماعت پر پیش کرے،عدالت نے ایل ڈی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سینئر افسر مقررکرنےکی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے ماسٹر پلان کی منظوری دی تھی

  • عمران خان کی تقاریر پر پابندی، پیمرا کو جواب جمع کروانے کی مہلت

    عمران خان کی تقاریر پر پابندی، پیمرا کو جواب جمع کروانے کی مہلت

    لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا معاملہ،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کےلئے مہلت دے دی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی، وکیل عمران خان نے عدالت میں کہا کہ قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے۔لاہور ہاٸی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا تھا ،عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے۔عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے ، عدالت زمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ،

    واضح رہے کہ عمران خان کے اداروں کیخلاف بیانات کی وجہ سے پیمرا نے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی ۔ عمران خان نے پابندی کے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر جواب طلب

    فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    جسٹس انوارالحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال رکھا ہے کاروبار کے سلسلے میں دبئی جانا تھا ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر روک لیا

    ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فرخ حبیب کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ فرح حبیب چند روز قبل دبئی جا ریے تھے کہ انہیں لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور انہیں جانے کی اجازت نہیں ملی جس پر فرح حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب پر مقدمہ بھی درج ہے اور وہ ضمانت پر ہیں دو روز قبل انسداد دہشتگردی کی لاہور کی عدالت نے فرح حبیب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کی ضمانت کی درخواست میں توسیع کی تھی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

  • پنجاب؛ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہزاروں  ملزمان گرفتار

    پنجاب؛ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار

    خواتین پر تشدد، ہراسگی، زیادتی اور قتل سمیت دیگر جرائم میں سزائوں کی شرح 0٫5 فیصد رہی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین کے خلاف جرائم میں 20 ہزار ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن میں سے صرف 100کوعدالتوں سے سزا ہوسکی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک غیرت کے نام پر 188 خواتین کو قتل کیا گیا۔ قتل میں ملوث 345 ملزمان میں سے 276 کو گرفتارکیا گیا جن میں سے صرف 4 ملزمان کو سزا دلوائی جاسکی ہے۔

    سال دوہزار بائیس میں لڑکیوں کو اغوا کرنے کے 7397 مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 12156 ملزمان میں سے 6376 کو گرفتارکیا گیا اور صرف سترہ ملزمان کو سزا ہو سکی ہے۔ سال دوہزار بائیس میں خواتین کے اغوا کے 8963 مقدمات درج ہوئےجن میں سے 15208 ملزمان میں سے 7097 گرفتارکیا گیا تیرہ کوعدالت سے سزا ہوسکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کے 1662 مقدمات درج ہوئے 3101 گرفتارکیا گیا اورصرف 55 کو سزا ہو سکی ہے۔لڑکیوں پر تشدد کے ایک سو اٹٓھاون مقدمات، 255 ملزمان میں سے 187 گرفتار،کسی ایک کو بھی سزا نہ ہوسکی ہے۔ ایک خاتون کو ونی کیا گیا، ملوث پندرہ ملزمان میں سے گیارہ گرفتار کیا گیا لیکن کسی ایک کو بھی سزا نہیں ہوسکی۔

    پنجاب بھر میں 42 خواتین کو جلانے پر 39 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 61 ملزمان میں سے 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ایک کو سزا دلوائی جاسکی ہے۔ پنجاب پولیس نے دو خواتین کی زبردستی شادیاں کرنے پر دو مقدمات درج کیے جن کے چاروں ملزمان گرفتارکیے لیکن کسی ایک کو بھی سزا نہیں مل سکی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    پنجاب بھر میں زیادتی کے 3608 مقدمات درج کیے گئے 5206 ملزمان میں سے 3344 گرفتار ہوئے اور 22 کو سزا دلوائی جاسکی ہے۔ورک پلیس پر خواتین کو حراساں کرنےکے نو کیسز میں ایک کو سزا نہیں مل سکی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر وائیلینس اگینسٹ وویمن کے کیسز میں 20400 ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن صرف 100 ملزمان کو سزائیں دلوائیں جاسکی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زیادہ تر کیسز میں مدعی پیروی نہیں کرتے یا پھر ملزمان سے صلح کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے ملزمان کو ریلیف مل جاتا ہے۔

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ:  تیسرے روز کے تمام ٹیموں کے نتائج سامنے آ گئے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ: تیسرے روز کے تمام ٹیموں کے نتائج سامنے آ گئے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں آج تیسرے روز کے تمام ٹیموں کے تین سیشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جبکہ ابھی تک چیمپئن شپ میں شامل تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیلے ہیں اور آج کھیلے جانے والے میچز میں بھارت کی ٹیم تین میچز میں آگے رہی جبکہ خیال رہے کہ اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشرلقمان بھی موجود تھے اور اس کے ساتھ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے. تمام ٹیموں نے پرجوش ہوکر کھیلا ہے.

    اوپن راؤنڈ میں مکمل طور بھارت کی ٹیم 86.08 پوائنٹس کے ساتھ آگے ہے، پاکستان کی ٹیم 81.49 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، عرب امارات کی ٹیم 64.96 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور اردن کی ٹیم 59.82 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 57.65 پوئنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر ہے.

    جبکہ خواتین راؤنڈ میں مکمل طور پر بھارت کی خواتین ٹیم 88.61 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان کی 87.52 کے ساتھ دوسرے پر، متحدہ عرب امارات 72.46 کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ فلسطین کی ٹیم 53.14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور اردن کی ٹیم 48.27 پوئینٹس کے ساتھ پانچویں نمبر ہے.


    علاوہ ازیں سینئر راؤنڈ میں مکمل طور پر بھارتی ٹیم 87.75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، پاکستان کی ٹیم 77.77 کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ اردن کی ٹیم 43.98 پوئنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.

    مکس سیشن میں بھی بھارتی ٹیم آگے رہی، بھارتی ٹیم 83.44 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر، متحدہ عرب امارات کی ٹیم 67.95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ اردن کی ٹیم 66.63 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، اور پاکستان کی ٹیم 61.48 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے
    ………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..

    آج میچ کے دوسرے حصے کے اوپن راؤنڈ میں انڈین ٹیم 97.28 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاکستان 91.49 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ متحدہ عرب امارات 76.44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اردن کی ٹیم 66.62 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، اور بنگلہ دیش کی ٹیم 66.17 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے.


    جبکہ اس حصہ کے خواتین راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم 102.12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انڈیا ٹیم 98.66 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، متحدہ عرب امارات 77.66 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اردن 63.07 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ فلسطین کی ٹیم 58.54 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے.

    اسی اس حصہ کے سینئر راؤنڈ میں مکمل طور پر بھارتی ٹیم 97.75 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پاکستانی ٹیم 91.95 کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے، اردن کی ٹیم 49.08 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.
    .
    علاوہ ازیں طرح اس حصہ کے مکس راؤنڈ میں مکمل طور پر بھارتی ٹیم 93.44 کے ساتھ پہلے، متحدہ عرب امارات 82.34 کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اردن ٹیم 72.24 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور پاکستان کی ٹیم 71.48 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے.
    ……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………
    آج کے تیسرے میچ میں اوپن راؤنڈ میں میں مکمل طور پر بھارت 106.97 پوائنٹس کے ساتھ پہلے, جبکہ پاکستان 97.31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یو اے ای 88.44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اردن 82.08 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جبکہ بنگلہ دیش 76.48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے.


    جبکہ تیسرے میچ میں خواتین ٹیموں میں سے بھارت 112.13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 111.81 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یو اے ای 82.19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اردن 74.33 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، فلسطین کی ٹیم 68.54 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی.

    اسی طرح تیسرے میچ میں سینئر کی ٹیم میں بھارت 114.63 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جبکہ پاکستان 95.28 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اردن کی ٹیم 59.59 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی.

    علاوہ ازیں تیسرے میچ کے مکس حصہ میں بھارت 114.56 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، یو اے ای 86.06 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 83.94 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جبکہ اردن ٹیم 74.04 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے 13 جولائی تک رہیں گے، جو ٹیم اس چیمپئن شپ سے جیتے گی وہ رواں برس کے آخر میں مراکش میں ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلے گی۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ برج کی بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان برج فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ اس طرز کے مقابلے جاری رہیں

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم، طلبا کا دورہ

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم، طلبا کا دورہ

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم، طلبا کا دورہ

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ لاہور میں جاری ہے جس میں پاکستان ، بھارت، متحدہ عرب امارات، فلسطین، اردن ، بنگلہ دیش کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں شریک ہیں ، روزانہ تمام ٹیموں کے تین تین میچز ہو رہے ہیں، پی سی ہوٹل لاہور میں میچز کا آغاز صبح دس بجے ہوتا ہے اور شام سات بجے تک جاری رہتا ہے.


    جبکہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ، سیکرٹری جنرل احسان قادر و دیگر بھی میچز کے دوران موجود ہوتے ہیں، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت ماجالی بھی چیمپئن شپ کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ آج پیر کو کھیل کا تیسرا روز ہے، پہلے میچ کے بعد بھارت سمیت تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی جانب سے تحائف میں کچھ کتابیں پی بی ایف کی جانب سے بطور تحفہ دی گئیں جنہیں بینک آف پنجاب نے خصوصی طور پر تیار کروایا اور پی بی ایف کے لیے پرنٹ بھی کروایا تاکہ تمام آئے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کو بطور تحفہ یہ کتابیں پیش کی جاسکیں۔ جبکہ تمام کھلاڑیوں بالخصوص بھارتیوں نے اس دلچسپ تحفے کو بہت پسند کیا جس کا عنوان "پنجاب کا ورثہ تھا۔ جبکہ اس موقع پر تمام ٹیموں نے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے میزبانی کا حق ادا کر دیا ہے


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے میچز کے دوران آج تعلیمی اداروں کے طلبا نے دورہ کیا اور برج کے بارے میں آگاہی حاصل کی اس موقع پر طلبا و طالبات کی بین الاقوامی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات ہوئی، طلبا کو برج کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ برج ایک گیم ہے لاہور میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کا فائنل 13 مئی کو ہو گا اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں ورلڈ برج چیمپئن میں رواں برس شریک ہوں گی.

  • عمران خان کے خلاف 121 مقدمات: تفتیشی آفیسر کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی مرضی کے مطابق تفتیش کرے

    عمران خان کے خلاف 121 مقدمات: تفتیشی آفیسر کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی مرضی کے مطابق تفتیش کرے

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کی کارروائی روکنے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔

    باغی ٹی وی :جسٹس انوار الحق، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم اور جسٹس امجد رفیق بینچ میں شامل تھے دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی سے تعاون کیا جا رہا ہے،عمران خان شامل تفتیش ہوچکے ہیں،عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیاہے،سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی سےتعاون کیا اور انہیں عمران خان کی رہائش گاہ کی رسائی دی گئی وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان سے مختلف مقدمات میں تفتیش کی۔

    پریکٹس اینڈ‌پروسیجر بل کیس:موجودہ کیس آئینی ترامیم کا نہیں ہےججز پر الزام لگے تو ٹرائل …

    جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل سے استفسار کی کیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کہاں ہے؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ رپورٹ ابھی تک نہیں مل سکی، تاخیر ہونے پر معذرت خواہ ہیں۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ نے ہمارے حکم پر سنجیدہ نہیں لیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہوگی،ہم نے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا تھاجسٹس طارق سلیم شیخ نےکہاکہ ہمارے لیےکوئی کیس اسپیشل نہیں ہوتا سب ایک جیسے ہوتےہیں، وکیل نے کہاکہ غیرمعمولی بات ہو گی کہ تفتیشی ٹیم کوملزم کی رہائش گاہ پرجانے کے احکامات دیئے جائیں۔

    عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ایک کیس میں کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو لنک پر لیا جائے اور دوسرے میں کہہ رہے ہیں کہ تمام کیس یکجا کر دیے جائیں؟ وکیل نے بتایا کہ 1970 کے بعد سے سیاسی انتقام جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب اور اسلام آباد میں درج مقدمات کو یکجا کر دیا جائےانور مجید کے کیس میں سپریم کورٹ میں 70 سال کی عمر اوربیمارشخص کو ریلیف دینے کی مثال موجود ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے واضح جواب ہی نہیں دیا کہ کتنی ٹوٹل ایف آئی آرز درج ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہم نے کیسز کی تعداد سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی تھی۔

    جسٹس انوار الحق پنوں کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے ہی خرابیاں ہو رہی ہیں،ہمیں ان چیزوں سے آگے بڑھنا ہوگا،جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کیا عدالت میں وہ تمام تفتیشی افسران موجود ہیں جنہوں نے تفتیش کی۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کا ماحول ایسا نہیں ہے کہ تمام تفتشی افسران پیش ہوں سکیں،جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں کوئی آئے نہ آئے پولیس والے ہر پیشی پر موجود ہوتے ہیں، بتائیں اب تک کی رپورٹ کہاں ہے؟

    چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں

    جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دئیے کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ ملزم تھانے آ کر ہی شامل تفتیش ہو، یہ بھی کہاں لکھا ہے کہ جہاں آپ موجود ہیں ملزم وہیں پر ہی ضرور آئےسرکاری وکیل نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی عمران خان کے گھر گئی، تفتیشی آفیسر کو پابند نہیں کیا جا سکتا کہ ان کی مرضی کے مطابق تفتیش کرے۔

    جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہہمیں کوئی شوق نہیں ہے کہ بڑے افسر ہمارے پاس پیش ہوں،ہم نہیں چاہتے کہ یہ سسٹم یرغمال بن جائے جس کا جو دل چاہے وہ کرتا پھرے، کل کو دوسری طرف سے بھی ایسا ہو سکتا ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جن مقدمات میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں چالان فائل کریں اگر عمران خان بے قصور ثابت ہوتے ہیں توان کو ڈسچارج کردیں،ہم 5 ججز کیس سن رہے ہیں دیگر کیسز بھی سننے ہوتے ہیں،عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

    گوجرخان : لندن پلازہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو ایک موقع دے رہے ہیں رپورٹ جمع کروائیں، ہم آپ کو 2 روز دیتے ہیں آپ رپورٹ جمع کروائیں، جے آئی ٹی سربراہ کو تفتیشی رپورٹ سمیت 19 مئی کو طلب کر تے ہوئے عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

  • پی ٹی آئی کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

    پی ٹی آئی کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

    پی ٹی آئی کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ثاقب نثار آج کل پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، ثاقب نثار کا بیٹا لوگوں کو ٹکٹ کی یقین دہانیاں کرا رہا ہے اور پیسے طلب کر رہا ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناللہ نے کہا ہمیں کہا جا رہا آپ عدلیہ کی عزت نہیں کرتے جب کہ ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، ہم عدلیہ سے تقاضا کرتے ہیں کہ انصاف کیا جائے، آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کے کردار کو بے نقاب کیا، ثاقب نثار نے تسلیم کیا کہ آواز ان کے بیٹے کی ہی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا مسلم لیگ ن کے دور میں ملک ایٹمی طاقت بنا، نواز شریف نے لندن بلا کر کہا حالات ٹھیک نہیں، ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، عمران خان نے تب کہا کہ فورا الیکشن کا اعلان کریں ورنہ میں اسلام آباد آ کر بیٹھ جاؤں گا، اب پھر عمران خان کہہ رہا ہے کہ الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر آؤں گا، عمران خان سڑکوں پر آئے تو اسے گھر بھیجوں گا۔ انہوں نے کہا ہم الیکشن جیتیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا، پاکستان مسلم لیگ ن عوام میں موجود ہے، جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا عوام کی خدمت کی، ملتان سے سکھر اور سکھر سے کراچی موٹر وے منصوبہ ہمارے دور میں شروع ہوا، موٹر ویز مسلم لیگ ن کے دور میں بنیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہم نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، تحریک انصاف نے پونے چار سال میں کوئی کام نہیں کیا، ترقی کا سفر مئی 2018 میں تب رکا جب ایک ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا، سی پیک کا منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے، اگر یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا تو ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہ ہوتی، پورے فیصل آباد میں پی ٹی آئی نے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں شروع نہیں کیا، ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائی گئیں۔ انہوں نے کہا جب بھی ملک پر بحرانی کیفیت آئی تو ن لیگ نے ملک کو بحران سے نکالا، سازش کر کے ان لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جنرل باجوہ خود کہہ رہے کہ عمران کولانے کی غلطی ہم نے کی تھی، اب ہر کسی کو معلوم ہے کہ عمران خان کو کیسے لایا گیا؟