Baaghi TV

Category: لاہور

  • بھارتی سکھ یاتریوں کا لاہور گردوارے کیلئے سنگ مرمر کا تحفہ

    بھارتی سکھ یاتریوں کا لاہور گردوارے کیلئے سنگ مرمر کا تحفہ

    بھارتی سکھ یاتریوں کی جانب سے سفید سنگ مرمر پاکستان کو تحفے کے طورپر دیا گیا ہے جو لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب کی تزئین و آرائش میں استعمال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: لاہورمیں سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کا شہیدی استھان ہے جسے گوردوارہ ڈیرہ صاحب کہا جاتا ہےبادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع اس تاریخی گوردوارہ صاحب کی تزئین و آرائش اور توسیع کا کام چند برس پہلے شروع ہوا تھا پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور باہمی تجارت بند ہونے کے باعث گوردوارہ صاحب میں استعمال ہونیوالا سفید سنگ مرمر بھارت سے امپورٹ نہیں کیا جاسکا تھا۔

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    اب گوردوارہ صاحب کی تعمیر وتوسیع کرنیوالی سکھ پارٹی نے یہ پتھر تحفےکےطورپر پاکستان بھیجا ہےیہ وہی سنگ مرمر ہےجو امرتسر انڈیا میں سکھوں کے سب سے مقدس استھان گولڈن ٹمپل میں استعمال کیا گیا ہےسفید سنگ مرمر کے 480 مختلف سائز کے پتھر ہیں۔ جن کو سائز کے مطابق کاٹ کر سکھ مذہب کے رسم ورواج کے مطابق ان پر نقش ونگار بنائے گئے اور گور مکھی میں گورونانک دیو کے اقوال کنندہ کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد :ٹریفک حادثے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی

    تزئین و آرائش کا کام بھارت سے آئے ہوئے باباگورمیت سنگھ اور دیگر کاریگرکررہے ہیں جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی اس میں خطیر رقم خرچ کی ہے۔

  • ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے-

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا جبکہ ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

  • عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پرپابندی، پمیرا سے جواب طلب

    عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پرپابندی، پمیرا سے جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی ختم کرنے کے عدالتی حکم نامہ پر عمل نہ کرنے کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں داخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی ختم کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی عمران خان کے وکیل احمد پنسوتہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر عائد پابندی ختم نہیں کی گئیعام انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد انتخابی مہم شروع ہورہی ہے پیمرا کا پابندی کا نوٹیفکیشن بلا جواز اور قانون سے ہٹ کر ہے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی تقاریر کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالت نے پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم، ن لیگی رہنما نوازشریف کی تقاریرنشرکرنے کے خلاف کیس میں عمران خان کے فریق بننے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس شاہد کریم نے عمران خان کی متفرق درخواست پرسماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں نوازشریف کی تقاریرنشرکرنے کیخلاف درخواست پرسماعت ہورہی ہے نوازشریف کے تقاریرنشر،عمران خان کی تقاریروبیانات نہیں دکھائے جا رہے عدالت عمران خان کو اس کیس میں فریق بننے کی اجازت دے ،عدالت نے عمران خان کی فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے پیمرا سے جواب طلب کرلیا

    یاد رہےکہ پیمرا نےتمام ٹی وی چینلز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     پیمرا نے عمران خان کی کوریج پر پابندی لگا دی 

  • راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

    راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ،جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ، عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے تحریک انصاف کےاراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔اسمبلی رولز کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ آ چکا ہے،پی ٹی آئی اراکین کی موجودگی میں راجہ ریاض کی تقرری غیر آٸینی ہے راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آٸی سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے مگر سپیکر نے راجہ ریاض کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔استدعا ہے کہ عدالت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواست دائر کی تھی جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے سپیکر کو درخواست دی تا ہم سپیکر نے درخواست نمٹا دی، جس کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت پہنچ گیا

     راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت

     اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

  • عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دوسری درخواست کس طرح سنی جا سکتی ہے،وکیل نے کہا کہ اس میں دو استدعا کی گئی ہیں-

    وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    عدالت نے کہا کہ آپ پارٹی چیئرمین کو ہٹانے کے کس طرح متاثرہ فریق ہیں،وکیل نے کہا کہ میں ایک ووٹر اور ملک کا شہری ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ کو اعتراض ہے تو کسی دوسری پارٹی میں چلے جائیں،آپ کی یہ پہلی پٹیشن ہےوکیل نے کہا کہ جی یہ میری پہلی پٹیشن ہے-

    دائر درخواست میں عمران خان،چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے،الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو عمران خان کے خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا-

    ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا،گورنر سندھ

    درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا،اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے،جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی-

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے-

    جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں،رانا مشہود

  • جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں،رانا مشہود

    جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں،رانا مشہود

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہےکہ معیشت کو بہتر کرنے کےلیےفسادی سیاست ختم کرنےکی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے گلشن راوی میں اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب یہ جان لینا چاہیےکہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے،یہ کیا بات ہوئی، ایک جنرل کو یہ اپنا ابو کہتےہیں، جب وہ چلا جائے تو چیف جسٹس کو ابو کہنا شروع کر دیتے ہیں،ثاقب نثار کو چوراہے پر لٹکایا جانا چاہیے-

    وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف انشا اللہ جلد واپس آئیں گےاور پاکستان دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہوگا ، جن لوگوں نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا، ان کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے اور آرٹیکل 6 کے مطابق سزائیں ملنی چاہئیں۔

    رانا مشہود نے کہا کہ جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں جب کہ ججز پارلیمان کے مرہون منت ہیں، اگر یہ پارلیمان کی عزت نہیں کریں گے تو پارلیمنٹ کو اپنی عزت کرانا آتی ہے۔

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

  • وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    لاہور: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جہاں حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔

    بم حملہ،پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

    حکومتی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا سنگل بینچ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنےکاحکم دیا تھا۔

    23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ حکومت 1990ء سے 23 مارچ 2023ء تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے تحائف کی ملکیت حکومت کے پاس ہوتی ہے، تحائف تب تک حکومت کے پاس ہوتے ہیں جب تک لینے کا طریقہ نہ اختیار کیا جائے۔

  • کیا راوی ریور پروجیکٹ لاہور کو تباہ کردے گا؟

    کیا راوی ریور پروجیکٹ لاہور کو تباہ کردے گا؟

    سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرپشن کنگ عمران نیازی کی حمایت یافتہ لینڈ مافیا نے دریائے راوی کے ارد گرد ایک لاکھ ایکڑ زرعی اراضی ہتھیا کر اسے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کر دیا ہے جو کروڑوں کی ڈکیتی ہے۔ جبکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے روڈا کے خلاف لاہور شہریوں کا کیس نیازی لینڈ مافیا کے حق میں روک دیا.
    https://twitter.com/faizan__ukk/status/1642891586823688192
    راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا راوی ریور فرنٹ پروجیکٹ لاہور کو ہمیشہ کے لیے کیسے تباہ کر سکتا ہے اس کیلئے اوپر لنک میں دی گئی ویڈیو ضرور دیکھیں جبکہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کا کہنا تھا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لیے اس کے پاس سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی اجازت کے تحت کافی زمین موجود ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کو ختم کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکومت کو زمین کے صرف اس حصے پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی جہاں مالکان کو معاوضہ دیا جاچکا ہے۔

  • عمران خان کوکین اور آئس کا نشہ کرتا ہے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

    عمران خان کوکین اور آئس کا نشہ کرتا ہے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

    عمران خان کوکین اور آئس کا نشہ کرتا ہے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ملتان تا سکھر موٹر وے مکمل کی، یہ (عمران خان) ہماری بنائی ہوئی موٹر وے کا افتتاح تک نہ کرسکا۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ’پہلے یہ (عمران خان) کہتا تھا میں آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا خودکشی کرلوں گا، لیکن ایسا جھوٹا انسان ہے کہ کوئی بات جو اس نے کی وہ پوری نہیں کی۔ یہی بات پوری کرلیتا چلو قوم کی جان چھوٹ جاتی اس سے۔ خود کشی نہیں کی آئی ایم سے جاکے معاہدہ کرلیا۔‘

    رانا ثناء اللہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اس آئی ایم ایف کے معاہدے کو پورا کرتے کرتے ہم یہاں پر پہنچے ہیں، ڈالر تین سو کا، آٹے چینی، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں سبسڈی ختم کریں ورنہ ہم آپ کے ساتھ معاہدہ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چین جیسا دوست بھی اب کہتا ہے کہ آپ آئی ایم ایف معاہدہ کریں۔ آج ہمارا حال یہ ہے کہ ہم پوری دنیا میں بھیک مانگتے پھر رہے ہیں۔ اگر بیچ میں یہ چار سال کا عرصہ نہ آتا تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہوتا۔ انہوں نے عمران خان کے بارے میں مزید کہا کہ ’چار سالوں میں اس بدبخت کا آپ حال دیکھیں، یعنی نشہ خود کرتا ہے اور کوکین خود پیتا ہے اور آئس بھی پیتا ہے‘۔ رانا ثناء نے کہا کہ ’نشے سارے کرتا ہے اور ہیروئن کا مقدمہ میرے اوپر ڈال دیا جو میں سگریٹ بھی نہیں پیتا‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    وفاقی وزر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’جس دن اس نے سوچ سمجھ کے میرے اوپر جان بوجھ کے ہیروئن کا مقدمہ بنایا، اس دن جب شام کو اس نے ہیرون اور کوکین کا سوٹا لگایا ہوگا، تو اس کا کوئی ضمیر اگر ہوتا تو یہ اس مقدمے کو ختم نہ کرتا؟‘

  • پاکستان ریلویز ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں. وفاقی وزیر

    پاکستان ریلویز ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےپاکستان ریلویزکے حکام کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے پیش نظر ملازمین کی پنشن اور تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں۔اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی نے اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین میں افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کے شعبہ لوکو شیڈ کے ملازمین کا 10روز سے جاری احتجاج کے باعث ٹرین شیڈول شدید متاثر ہوگیا تھا جبکہ ہزاروں مسافر روزے کی حالت میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرریلوے کے لوکوشیڈملازمین کے احتجاج اورکام چھوڑہڑتال کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی کئی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکار ہوگئیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اندرون ملک روانہ ہونے والی کئی ٹرینوں کے لیے لوکو شیڈ ملازمین نے انجن تیارنہیں کیے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی اندرون ملک روانگی میں 4 گھنٹے سے زائد تاخیرہوئی۔

    علاوہ ازیں ریلوے مظاہرین نے کہا تھا کہ اگر چند روز میں ہمارے مطالبات کی منظوری نہیں دی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا،ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے پاک بزنس ایکسپریس کو کراچی ایکسپریس میں ضم کردیا گیا ہے۔ مسافر کراچی کینٹ اسٹیشن پر ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں،دوسری جانب ٹرینوں کی تاخیر کے سبب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی بڑی تعداد پریشانی کا شکار ہوگئے۔ ملتان جانے والی مسافر خاتون طاہرہ نے بتایا کہ 12 بجے سے انتظار کر رہے ہیں 2 بجے کا کہا اب 3 بج رہے ہیں مگر ٹرین کی آمد متوقع بھی نہیں۔