Baaghi TV

Category: لاہور

  • لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    وزیرآباد حملہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار اور مدعی مقدمہ ایس ایچ او عامر شہزاد انتقال کرگئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد کا انتقال ہو گیا۔ عامر شہزاد بھدر کو ہارٹ اٹیک ہوا، انھیں اسپتال لے جایا گیا تاہم دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔


    چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ کی ایف آئی آر عامر بھدر کی مدعیت میں ہی درج ہوئی ، پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر حملہ کی ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا ، عامر بھدر عمران خان پر حملے کے کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں جب حملہ ہوا تو عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تھے، عمران خان پر حملے کا مقدمہ عامر شہزاد بھدر کے بیان پر سٹی وزیر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ سال ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا، تین نومبر 2022 کو وزیرآباد سے گزرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے ہمسایہ ملک بھارت سے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈرسردار امرجیت سنگھ نے کہا کہ وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے۔

    سردار میر سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری گوردوارہ ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات کی بھی یاترا کریں گے رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کو بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ بھارت نے اس سال بھی یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ پاکستان نے 2956 یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں،بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو یہاں اپنے آباءو اجداد کے گھر دیکھنے آئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک خطاب وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے وائٹ پیپر میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے موجودہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی بدترین فسطائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ایک سال پہلے، وہ رات جب ملکی روشنیاں ختم کرکے ایک حکومت مسلط کی گئی۔

    دوسری طرف رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ اورعوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔ ووٹ چوری کرکے آنے والوں سے عوام کی نجات کو ایک سال ہوگیا معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں سے نجات پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ معیشت اور نوجوانوں کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی مبارک ہو۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

  • سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    لاہور: سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : طارق جمیل پراچہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

    سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

    راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر مرحوم طارق جمیل کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں ادا کی جائے گی-

  • پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

    پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے، میں نے انصاف لینا ہے، پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے-

    باغی ٹی وی: لاہور میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کلمہ طیبہ انسانوں کو غیرت مند بناتا ہے، لیڈر ہوتا ہی غیرت مند ہے،جو بھی لیڈر بنے وہ غیرت مند بنے، لیڈر سچا اور ایماندار ہوتا ہے، جو لیڈر ہوتا ہے وہ خوفزدہ نہیں ہوتا، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہےمیں نے انصاف لینا ہے، اس کیلئے ساری قوم کو تیار ہونا ہے میرے گھر پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما علی امین کو گرفتار کر لیا، یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے غلام ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں اسلام کا سکالر نہیں ہوں میں نے اپنی زندگی سے سب سیکھا، کلمہ طیبہ انسان کو اندر کی آزادی دیتا ہے اور معاشرے کی آزادی انصاف دیتا ہے، جو انقلاب اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا لا الہ الااللّٰہ کی طاقت ہے کہ دو سپر پاورز نے گھٹنےٹیک دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب لیڈر ہیں کیونکہ ہم اشرف المخلوقات ہیں، اللہ نے فرشتوں کو کہا انسان کے سامنے جھکو تو ابلیس نے اعتراض کیا، ہم اپنی صلاحیتوں کو آزماتے نہیں جس کی بڑی وجہ خوف ہے، کوفہ کے لوگوں نے یزید کے ڈر سے امام حسین رضی اللہ عنہ کی مدد نہ کی، کلمہ طیبہ پر کامل ایمان ہو تو یہ خوف کے بت کو توڑتا ہے۔

    خیبرپختونخوا بار کونسل کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں صرف تین سو تیرہ سپاہی تھے، گیارہ سال بعد خالد بن ولید کی لیڈر شپ کے سامنے رومن فوج نے گھٹنے ٹیک دئیے، بارہویں سال میں دوسری سپر پاور کو قدسیہ میں مسلمانوں نے شکست دی، کلمہ طیبہ کی طاقت ہے کہ دو سپر پاورز نے گھٹنے ٹیک دئیے۔

    عمران خان نے کہا کہ عربوں کواللّٰہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے آزادی دی، انصاف دے کر معاشرے میں سب کو برابر کیا، جرگے میں طاقتور کو کمزور کے سامنے بٹھا کر انصاف کیا جاتا تھاآزاد لوگ اپنی آزادی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں، ہندوستان والے پہلے ہی غلام تھے وہ لڑتے نہیں تھے افغانستان اور قبائلی علاقوں سے گزر کر کئی ہندوستان فتح کرنے آئے، ان فاتحین کو دہلی یا پانی پت سے پہلے کوئی نہیں روکتا تھا، جو جنگ جیت لیتا تھا ان سب کا حکمراں بن جاتا تھا، افغانستان کو تین سپر پاورز فتح نہ کر سکیں۔

    آخر کچھ گانے ذہن سے چپک کیوں جاتے ہیں اور ان کو نکالنا کیسے ممکن …

  • جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

    جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

    جعلی ایلیٹ فورس کے اہلکار گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ،کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایلیٹ فورس اہلکار بن کر مٹر گشت کرنے والے 2 نوسرباز گرفتار کر لئے، ملزمان کو دوران پٹرولنگ فیروز پور روڈ کاہنہ مشکوک جان کر چیک کیا گیا ،دونوں ملزمان نے ایلیٹ فورس کے مشبہ وردی پہن رکھی تھی۔ سروس کارڈ کا پوچھنے پر دونوں نوسرباز پہلے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تصدیق کرنے پر پتہ چلا دونوں ملزمان ایلیٹ فورس کے اہلکار نہیں ہیں ،ملزمان قیصر اور رحمان سے امریکن 223 بور رائفل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں،

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    دوسری جانب لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں پولیس نے کاروائی کی ہے، نقلی پستول اور چاقو دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ترجمان ڈولفن کے مطابق لاری اڈا ڈولفن سکواڈ نے ہونیوالی واردات ناکام بنا دی،3 ڈاکو شہری سے واردات کررہے تھے ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی ڈاکوﺅں نے ڈولفن کو دیکھ کر فرار ہونیکی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد آزادی چوک کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا .ڈولفن زوہیب رانجھا نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے نقلی پستول اور چاقو برآمد کر لیا گیا ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا پولیس کے حوالے کیا گیا .

  • بار بار طلبی پر پیش نہ ہونے پرعثمان بزدار کی گرفتاری متوقع

    بار بار طلبی پر پیش نہ ہونے پرعثمان بزدار کی گرفتاری متوقع

    محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔ تحصیل کوہ سلیمان کے صدر مقام فورٹ منرو میں بزدار ہاوس کے نام سے جو قیمتی کمرشل اراضی ہے، وہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے اور اس پر عثمان بزدار نے اپنے دور حکومت سے قبضہ کر رکھا ہے۔ ابھی یہ اراضی عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار کے زیر استعمال ہے۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان کے 2 دفعہ بلانے پر بھی عثمان بزدار ان کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ان کو آج آخری موقع دیا گیا ہے جس کے بعد ضابطہ فوجداری کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج آٹھ اپریل کو پیشی کا آخری نوٹس جاری کیا گیا تھا، اگر آج عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عثمان بزدار کو آج صبح دس بجے طلب کیا گیا تھا،لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،

    درخواست گزار بشیر احمد چوہان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، انکے بھائی عمر بزدار کے خلاف درخواست دی ہے،جس پر تحقیقات کے بعد انکوائری افسر کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو دو الگ الگ تاریخوں میں نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ نہیں آئے،محکمہ مال ریونیو کے اہلکار آئے اور بیان ریکارڈ کروایا، جس کی رو سے عثمان بزدار کا نام جمعبندی سال 2021،22 کے خانہ کاشت میں بطور ناجائز قابض بصورت غیر ممکن مکان تحریر ہے، 9168 سے لے کر 2011 کے ریکارڈ کے مطابق موضع فورٹ منرو حکومت کی ملکیت ہے،اورعثمان بزدار کا نام کہیں بھی موجود نہیں ہے، اسکے دور اقتدار میں محکمہ مال نے نام درج کیا،آخری بار عثمان بزدار کو آج موقع دیا گیا تھا لیکن اطلاعات کے مطابق ابھی تک وہ پیش نہیں ہوئے

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • بین الاقوامی قوتیں لاڈلے کو نئے آر ٹی ایس سےاقتدارپرلانا چاہتی ہیں،جاوید لطیف

    بین الاقوامی قوتیں لاڈلے کو نئے آر ٹی ایس سےاقتدارپرلانا چاہتی ہیں،جاوید لطیف

    وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرف سیاسی عدلیہ معاشی و اخلاقی بحران نظر آ رہا ہے،جب ڈی چوک میں سپریم کورٹ فیصلے کی چھتری تلے فتنے کو آنے کی اجازت ملی اور حکم عدولی کو نوٹس ہوا تو کہا اسد عمر کو پتہ معلوم تھا مجھے نہیں حکم عدولی کا پتہ چلا ،لاڈلا کہتا نوے روز میں الیکشن ہونے چاہئیں جب آرٹیکل 63اے کا سہارا لے کر پنجاب حکومت کو گرانے کےلئے استعمال ہوا، وقار دینے والا نااہل ہوگیا لیکن ووٹ شمار نہیں ہوگا تو آئین دوبارہ لکھا گیا ، لاڈلے کو آئین میں ترمیم سے خواہش پوری کرنے کا موقع دیا گیا،نظریہ ضرورت 58میں جسٹس منیر نے مارشل لاء کو تحفظ دینے کےلئے بے دریغ استعمال کیاگیا ،عمرانی فتنہ کو موقع دینے کے لئے عمرانی نظریہ دیا گیا کوئی بتائے کہ از خود نوٹس اس وقت کیاجاتاہے جب قومی ضرورت ہوتی ہے،قومی مفاد میں ازخود نوٹس لیتے جاتے تو عتیقہ اوڑھو شراب پر ازخود نوٹس ہوتا ،گلی میں پانی پر از خود نوٹس ہوتا ہے لیکن آنکھوں سے کبھی نہیں دیکھا ذؤالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے اعتراف جرم کر لیں، وہ ججز بھی اعتراف جرم کر لیں جنہوں نے نوازشریف کو نااہل کیا تمام جرم کے باوجود کبھی نہیں سنا فل کورٹ بناکر سپریم کورٹ پر دھبہ لگا کوئی پھانسی تو کوئی تاحیات نااہل بن گیا،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کیسا انصاف کا ترازو کا پلڑا ہے 2002,2008میں نوازشریف نااہل ہو اور الیکشن ہوا ، کیا 2023کا الیکشن بھی قبول کرلیں ؟ لیکن قبول نہیں کریں گے،نوازشریف کو غدار سیلسلین مافیا کہا گیا کیا اس پر ازخود نوٹس ہوا ، عمران خان بدکردار ہونے اور کرپٹ ، آئین سے کھلواڑ کرنے کے باوجود وہ رجسٹرڈ صادق و امین ہے الیکشن کی جلدی اس لئے ہے کہ کہیں عمران خان کا صادق و امین کا نقاب اتر جائے،کیا انصاف و آئین و مذہب اس بات کی اجازت دیتا بے گناہ کو گنہگار قرار دیدیں ،ثبوتوں کے باوجود ایک بدکردار ملک دشمن للکارتا پھرے اور اسے نوٹس نہیں ہوتا۔ جب اداروں پر پیٹرول بم پھینکا گیا تو کیا اسوقت از خود نوٹس نہیں ہونا چاہئے تھا ،جب سائفر لہرایا گیا اور جب اداروں کو سہولت کاروں کو پکارا جا رہا ہے اس وقت از خود نوٹس کیوں نہیں لیا گیا ،جب ایک بے گناہ کو سزا دی تو کسی کو خط نہیں لکھا ججز کو دھمکیوں کا نہیں کہا نہ ہی عدالتوں پرحملے کا کہا، نوازشریف نے تکلیفوں کے لئے لب نہیں کھولے دس سال جبرا پاکستان سے باہر رکھا گیا یہ پاکستان کے قیمتی سال ضائع ہوئے،اس وقت از خود نوٹس لینا چاہئے تھا جب پینتیس کلو والا آٹا سو سے تجاوز کر رہاتھا اور معیشت تباہی کی طرف جا رہی تھی،اس وقت از خود نوٹس ہونا چاہئیے تھا جب دو ہزار اٹھارہ میں آر ٹی ایس بند کرکے عمران خان کو جتوایا گیا

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پنکی پیرنی کے لئے تڑپنے والے سن لیں جب باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا جارہا تھا تو اسوقت از خود نوٹس کو خواہش نہیں کی کہ میرے لئے ہو،جب ملک میں قرارداد منظور ہو رہی ہیں تو اس کے پیچھے نوازشریف کھڑا ہے وہ کسی وقت بھی تحریک کا اعلان کرے گا،نوازشریف پارلیمنٹ کی بالادستی کےلئے کسی بھی حد تک چلا جائے گا،-بات اگر ججز کے فیصلوں یا اسٹیبلشمنٹ تک جاتی تو خاموش رہتا لیکن بات آگے نکل گئی ہے وہ قوتیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں وہ حرکت میں ہیں، پاکستان ہر حال سے معاشی سیاسی و عدالتی بحران سے کمزور نظر آ رہا ہے بین الاقوامی قوتیں ملکی اداروں کو دبا کر ملکی مفاد کے خلاف فیصلہ کرنا چاہتی ہیں، مالیاتی ادارے ایک کے بعد دوسری ڈیمانڈ رکھ رہے اس لئے ہو رہا کیونکہ خطے کا نقشہ تبدیل ہو رہا ہے،بین الاقوامی قوتیں چاہتی ہیں پاکستان چین کے سامنے کھڑے ہوجائیں عالمی قوتیں عمران خان سے وہ باتیں منوا رہی جس سے اداروں پر پریشر بڑھ رہا ہے،بین الاقوامی قوتیں عمران خان جیسے لاڈلے کو نئے آر ٹی ایس سے اقتدار پر لانا چاہتی ہیں ،تین چار کا فیصلہ میں کوئی کہے گا تین کا فیصلہ مانوں چار کا نہ مانوں،آج کیوں خواہش کی جا رہی ہی اکثریت کے بجائے اقلیت کے فیصلے کو مانوں نوازشریف کے جرم میں ایک ایک کردار ثبوت دے چکے کہ انصافی ہوئی،کھلے دل سے کہہ رہے تین سے ایک جج کہہ دے نوازشریف کو سزا درست ہے یا پھر کہہ دیں فل کورٹ بناکر قوم سے انصافی کا ازالہ کردیں،کچھ آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں اسلام آباد استعفی لینے کےلئے آئیں گے ،جو فیصلہ مانیٹری 2017 میں بنا تو کم از کم دو ججوں کو استعفی دے دینا چاہئیے تاکہ ادارے کا بھرم رہ جائے،

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

  • عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بینچ 12 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا، درخواست میں عمران خان ، چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر فریق ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکا ہے الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا، اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر درخواست پر کارروائی نہیں کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف ایک بار پھر درخواست دائر

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف ایک بار پھر درخواست دائر

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    راجہ ریاض کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجہ ریاض غیر قانونی طور پر اپوزیشن لیڈر بنے ہیں ۔ اسمبلی میں تقریر کے دوران بھی راجہ ریاض نے بہت کچھ واضح کردیا ہے ۔عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک جواب بھی داخل نہیں کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھا گیا کہ تفصیلات فراہم کی جائیں ۔تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی جواب داخل کیا گیا۔عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری غیر آئینی قرار دے ۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواست دائر کی تھی جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے سپیکر کو درخواست دی تا ہم سپیکر نے درخواست نمٹا دی، جس کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت پہنچ گیا

     راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت

     اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

    ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی