Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی رہنما جاوید اقبال وڑائچ ،عامر نواز چانڈیا کی کرپشن کے الزام میں طلبی

    پی ٹی آئی رہنما جاوید اقبال وڑائچ ،عامر نواز چانڈیا کی کرپشن کے الزام میں طلبی

    پی ٹی آئی رہنما جاوید اقبال وڑائچ ،عامر نواز چانڈیا کی کرپشن کے الزام میں طلبی

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے عامر نواز چانڈیاکے گرد اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کردیا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بشیرگارڈن، رائل گارڈن اور دی پرل سٹی ہاؤسنگ سکیمیں غیرقانونی طورپر منظورکروا کر کروڑوں روپے کا سرکار کونقصان پہنچایا۔ جاوید اقبال وڑائچ نے بلدیہ رحیم یار خان اور تحصیل کونسل رحیم یار خان کی سرکاری مشینری پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال کی۔ جاوید اقبال وڑائچ کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں استعمال ہونے والی سرکاری مشینری کی مرمت بھی سرکاری خزانے سے ہوئی۔ جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 31مارچ کو صبح 10بجے طلب کرلیاہے۔قبل ازیں جاوید اقبال وڑائچ کواینٹی کرپشن پنجاب نے 27مارچ کو بھی طلب کیا تھامگر وہ پیش نہ ہوئے۔

    سابق ایم پی اے تحریک انصاف عامر نواز چانڈیانے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے فارم ہاؤس تعمیر کرلیا۔ عامر نواز چانڈیانے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے بے نامی اراضی پر بھی قبضہ کیا۔عامر نواز چانڈیانے کوٹ سیمابااورترنڈہ سیوے خان میں محکمہ تعلیم اور میونسپل کارپوریشن میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کے عوض بھی بھاری رقم وصول کی۔ عامر نواز چانڈیانے اپنے حلقے کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں میں بھی بھاری رشوت وصول کی۔عامر نواز چانڈیاکو بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے 31مارچ کوصبح 9بجے طلب کرلیاہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

  • کارکنان و قائدین کیخلاف کارروائیاں، عمران خان نے کی درخواست دائر

    کارکنان و قائدین کیخلاف کارروائیاں، عمران خان نے کی درخواست دائر

    کارکنان و قائدین کیخلاف کارروائیاں، عمران خان نے کی درخواست دائر

    چیئرمین تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں آزادانہ شرکت اور تحریک انصاف کے کارکنان و قائدین کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں کا معاملہ . تحریک انصاف نے معاملے پر عدالتِ عالیہ سے رجوع کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی ،درخواست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر بھی بطور درخواست دہندہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں .درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی ہے اور وفاقِ پاکستان، الیکشن کمیشن، وزیراعظم، وزیرِ داخلہ اور نگران وزیراعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے

     ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

     خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

    سرکاری ملازمین نے راش دینے کے بدلے خواجہ سراؤں سے گھناؤنا کام

    خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل 

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک منظم طریقے سے انتخابی عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عمران خان کیخلاف انتقامی اقدامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے،زندگی کو لاحق خطرات کے باوجود چیئرمین عمران خان کو خطرات کا شکار کرنے کا معاملہ بھی عدالتِ عالیہ کے سامنے رکھا ہے،انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی درخواست کیصورت میں عدالت کے سامنے رکھی ہیں،تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین غیرقانونی کریک ڈاؤن کیخلاف بھی عدالت سے رجوع کرچکے ہیں،ایک جامع درخواست کے ذریعے تمام پہلو معزز عدالت کے سامنے رکھے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جعلی مقدمات کی بھرمار بنیادی آئینی حقوق سے یکسر متصادم، انہیں کالعدم قرار دیا جانا چاہئے،تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کا بھی کوئی قانونی جواز موجود نہیں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے تدارک اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت معزز عدالت دے سکتی ہے،

  • ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل کا لاہور پریس کلب کا دورہ

    ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل کا لاہور پریس کلب کا دورہ

    اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل مہران موحدفرنے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، نائب صدر ظہیر احمدبابر ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی محمد نوازسنگرہ ، حافظ عدنان طارق لودھی اور رضا محمد نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر اعظم چوہدری نے قونصل جنرل کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات کومزید مضبوط بناناوقت کی اہم ضرورت ہے ، ہرخاص و عام سطح پر دونوں ممالک کی عوام کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیے تاکہ زیادہ مواقع پیدا ہوں۔

    ایرانی قونصل جنرل نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے خواہاں ہیں، ایران پر پابندیاں بہت ہیں اور پاکستان تذبذب کا شکار ہے، پاکستان کو سیب اور کھجور کی ضرورت ہے جبکہ ایران کو گوشت اور چاول کی ضرورت ہے،ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن مکمل کر لی ہے، پاکستان کی طرف سے مثبت اقدامات کی توقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہ مبارک کی پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان کلچرل مشترکات پائی جاتی ہیں،دونوں ممالک کے اقتصادی و معاشی حوالوں سے مواقع پائے جاتے ہیں،جس میں پابندیوں کے خاتمے اور دونوں ممالک کو قریب لانے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ان کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے عوام کی ضرورت ہے ایک دوسرے کو پہچانیں،ایران پاکستان کے درمیان منفی سوچ کو ختم کیا جائے جس میں میڈیا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ا ایران امریکہ کے ظالم رجیم کی زد میں ہے پاکستانی حکومت بھی امریکی پریشر میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈ اینڈ نہیں پایا جاتا لیکن اقتصادی ومعاشی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے میڈیا کے تعلقات کو مضبوط کیاجائے۔ایک دوسرے کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے قدم آگے بڑھانا ہوگا،ایران پاکستان کا بہترین ہمسائیہ ہے،ایران پاکستان کی ثقافت مشترکہ ہے لہذا ضروری ہے کہ دونوں ممالک عوام کی فلاح و بہود کے کام کریں۔

    مہران موحدفر نے کہا کہ معاشی ضرورت کے بارے میں لوگوں کو معلومات دی جائیں،امریکی غلامانہ پابندیوں سے بینکنگ چینل نہیں بنا سکے،دونوں ملکوں کی حکومتوں کو تعلقات بڑھانے کےلئے قائل کرنا ہوگا،ایران پاکستان بارڈر ٹرین اچھی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے،دونوں ملکوں کی سنگل کرنسی کو اسٹیبلش کروانا ہوگا ابراہیم ریئیسی صدر کی ترجیحات میں ہمسایوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا پہلی ترجیح ہے، خطے کے مسائل میں ہی اس کا حل بھی موجود ہے، تعلقات چین کی وجہ سے بہتر ہوئے، سعودی اور ایرانی قونصل دوبارہ کھولیں گے، افسوس سے کہنا چاہتا ہوں کہ بینکنگ چینل تاجروں کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں،بینکنگ چینل نہ ہونے سے دونوں ممالک میں تعلقات بھی مضبوط نہیں ہوئے۔انھوں نے تجویز دی کہ ایران پاکستان مشترکہ کرنسی بنائی جائے جس پر پابند اور وفادار رہیں، دونوں ممالک کے تاجر ایران پاکستان مشترکہ کرنسی پر کام اور مدد کررہے ہیں، بینکنگ چینل رکاوٹ ہے کہ ایرانی چیزیں افغانستان سے پاکستان آتی ہیں جو مہنگی پڑتی ہیں ،تاجرواتھارٹی مشترکہ کرنسی چاہتے ہیں تاکہ مسائل ختم ہو سکیں۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے اور زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے وافر مواقع فراہم کئے جائیں گے دونوں ممالک کی حکومتیں مثبت اقدامات کررہی ہیں، ازبکستان روس و چین سے مشترکہ کرنسی کا سلسلہ چل رہا ہے، ہمارا سعودی عرب سے مسائل کا حل کا فیصلہ دو طرفہ ہے، ایران و چین کی ثالثی کی مدد سے معاہدہ سے تعلقات بہتر ہوئے، خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کےلئے ایٹمی مطالبات کا انتظار نہیں کررہے بلکہ راستہ طے کررہے ہیں،ایران کی ہر ملک کے تعلقات پر خاص پالیسی ہے سعودی عرب عالم اسلام کا بڑا ملک ہے۔ پہلے بھی سعودی عرب سے تعلقات اچھے رہے ایک زمانے میں سٹریٹیجی تعلقات رہے، سعودی مسائل چھ مذاکراتی ادوار میں پیش کر دئیے گئے پھر نتیجے پر پہنچے کہ تعلقات بہتر بنانا ہوں گے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

  • نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

    لاہور: نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے، پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے پہلے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کے باعث شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچزکرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے جبکہ ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اس کے بعد راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کا امکان ہے-

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

    اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکن اور عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی، جسٹس عالیہ نیلم نے اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن کی درخواست پر سماعت کی

    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے پیر کے روز اظہر مشوانی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا عدالت نے اظہر مشوانی پر درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا

    اظہر مشوانی کے بھائی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی دائردرخواست میں ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ اظہر مشوانی کو غائب ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں، کسی بھی ادارے نے اظہر مشوانی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، تحریک انصاف اظہر مشوانی کی رہائی کےلئے ٹرینڈ چلا رہی ہے ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اظہر مشوانی کو لاہور سے دوپہر میں اغوا کیا گیا، کہاں رکھا گیا، پتہ نہیں چل رہا ہے، تحریک انصاف نے جمعہ کو اظہر مشوانی کی بازیابی کے لئے ملک گیر احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے،

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پرآسٹریلوی شہری کو لوٹ لیا

    پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پرآسٹریلوی شہری کو لوٹ لیا

    لاہور : گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری کو لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری عدنان نے کہا کہ وہ دوست کے ساتھ کھانا کھانے برکت مارکیٹ آیا جہاں ایک نامعلوم حاملہ خاتون نے اسپتال چھوڑنے کےلیے مدد کی اپیل کی، مدد کی غرض سے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا تو اچانک پولیس اہلکار آگئے۔

    ملتان: جیولری شاپ ڈکیتی پرمزاحمت پر شہری جاں بحق،ہجوم کے تشدد سے 3 ڈاکوہلاک

    عدنان کے مطابق پولیس اہلکار زبردستی گاڑی میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر 1100 ڈالر اور 35 ہزار پاکستانی روپے لوٹ لیے جب کہ پولیس اہلکاروں کی فوٹیج گاڑی میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی۔

    متاثرہ شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درخواست دے دی۔

    جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  • پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کےلیےتین سابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جن میں سابق فاسٹ بولرمورنے مورکل، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمکی آرتھر اوراینڈریو پٹک شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی نےسابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرمورنے مورکل، مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے مورنے مارکل کوبولنگ کوچ مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ اور اینڈریو پٹک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جائے گی مکی آرتھر ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

    حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے


    ویب سائٹ کے مطابق مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اور 27 سینچریاں اسکور کرنے والے اینڈریو پٹک پاکستانی کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گر سکھائیں گےپی سی بی نے مکی آرتھرکو کنسلٹنٹ مقررکرنے پررضامندی ظاہر کی ہے جبکہ وہ ڈربی شائر کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز:شاداب خان نےبڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پی سی بی نے کوچنگ گروپ کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان آئے بغیراس کے ڈائریکٹر کا کردار نبھاتے رہیں گےوہ آئندہ ماہ لاہور آئیں گے اورپھرورلڈ کپ سے پہلے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گےمورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کی مدت پوری ہونےکےبعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گےاینڈریوپٹک آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کرلیں گے، وہ 2005 سے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    ایئر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا

    لاہور: پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے،افتتاحی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کو لے کرجدہ روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرمنعقدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے،صدر عارف علوی

    میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اِئیر سیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سےجدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اس طرح ائیر سیال کی ہر ماہ جدہ کیلئے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی-

    ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کیلئے بھی جلد پروازیں چلائیں گے یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد لندن اور مانچسٹر کے لیے بھی آپریشن شروع کرے گی ، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جبکہ فضائی بیڑے میں جلد بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا ازخود نوٹس کے تمام کیسز ملتوی کرنے کا …

    ائیر سیال نے تقریباً ڈھائی سال اندرون ملک پروازوں کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغازکیا ہےائیر سیال کی افتتاحی بین الاقوامی پرواز لاہور سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئی ہے چیئرمین ائیر سیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پروازکے مسافروں کو رخصت کیا۔

  • محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج

    محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اختیارات سے تجاوز کے مقدمے میں اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جبکہ محمد خان بھٹی کی جانب سے رانا انتظار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے محمد خان بھٹی پر کرپشن کے کیس میں پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا عدالت نے محمد خان بھٹی کے درج اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ خارج کر دیا اینٹی کرپشن حکام نے ملزم محمد خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

    واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےمحمد خان بھٹی رواں ماہ 22 تاریخ کو گرفتارکیا تھا ایف آئی اے کےمطابق محمدخان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج تھا اینٹی کرپشن عدالت سے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے نے کیس میں گرفتارکیا تھا –

    دریں اثنا محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں ویڈیو میں محمد خان بھٹی کا کہنا تھاکہ ایک عدالتی شخصیت کےدو بیٹے کرپشن کر رہے ہیں، پرویز الٰہی نے کہا یہ حق میں فیصلے کراتے ہیں، اِن کا کام رکنا نہیں چاہیے ویڈیو میں محمد خان بھٹی سے سوال کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیسے مینج ہورہی ہے؟ اس پر انہوں جواب دیا کہ لاہور ہائیکورٹ علی افضل ساہی کے ذمے ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزا لٰہی نے اپنے سابق پرنسپل سیکرٹری کے ویڈیو بیان پر رد عمل میں کہا تھا کہ نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھا کرمرضی کا بیان لینا وطیرہ بن چکا ہےمریم نواز اور شریف خاندان چاہتاہے ججز ان کے دباؤ میں رہیں، شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہی ٹھیک ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایزو کابینہ ممبران کواینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایزو کابینہ ممبران کواینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق ممبر قومی اسمبلی محمد فاروق اعظم ملک، سابق ایم پی اے چوہدری محمد احسان الحق،سابق ایم پی اے صاحبزدہ محمد غنی عباسی،سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری،سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا۔پی ٹی آئی رہنماء محمد فاروق اعظم ملک کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے یکم اپریل صبح گیارہ بجے ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔سابق ایم این اے تحریک انصاف محمد فارق اعظم ملک بھی یکم اپریل کو اینٹی کرپشن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ایم پی اے تحریک انصاف چوہدری احسان الحق کو ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں غیرقانونی ٹھیکے دینے اور رشوت کے الزام میں یکم اپریل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن نے صاحبزادہ محمد غنی عباسی سابق ایم پی اے تحریک انصاف کو ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے اور بھاری رشوت وصول کرنے کے الزام میں سابق ایم پی اے صاحبزادہ محمد غنی عباسی کو 31 مارچ دن بارہ بجے طلب کیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف سمیع اللہ چوہدری کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کے الزام میں طلب کیا ہے۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دے کر بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

    سابق ایم پی اے تحریک انصاف ڈاکٹر محمد افضل کو بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کی۔تفتیشی ٹیم نے سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل کو 31 مارچ صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے۔ڈاکٹر محمد افضل 31 مارچ کو اینٹی کرپشن ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا