Baaghi TV

Category: لاہور

  • مفت آٹے کی تقسیم ،بھگدڑ سے دو خواتین،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

    مفت آٹے کی تقسیم ،بھگدڑ سے دو خواتین،پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی

    جہانیاں میں مفت آٹا پوائنٹ پر پولیس تشدد سے بھگڈر خاتون کا بازو ٹوٹ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے پہلی بار غریب شہریوں کے لئے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا تو پنجاب کے کئی شہروں میں بدامنی، دھکم پیل دیکھنے میں آئی ، آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی اموات ہو چکی ہیں،

    جہانیاں میں خواتین کے مفت آٹا پوائنٹ پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، اس دوران خاتون کا بازو ٹوٹ گیا,ریسکیو 1122 نے شدید زخمی خاتون کے ساتھ ملنے والا مفت آٹا بھی ہسپتال منتقل کردیا, خواتین کے مفت آٹا سنٹر میں بد نظمی دھکم پیل دینے میں آئی، پولیس نے مفت آٹا لینے آنے والی خواتین کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈنڈے اٹھا لئے آٹا لینے آئی 2 خواتین پولیس تشدد اور بھگدڑ سے شدید زخمی ہوگئی, زخمی خاتون آمنہ بی بی زوجہ محمد ارشد کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی دوسری زخمی خاتون کو فسٹ ایڈ کو بعد گھر چھوڑ دیا گیا, شدید زخمی خاتون آمنہ بی بی کے ساتھ ریسکیو نے آٹا کے ملنے والے مفت تھیلے بھی ہسپتال میں منتقل کردیئے. شدید زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا,

    ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق بھی مفت آٹا کے لئے آنے والی خواتین کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر موجود تھے، خواتین کا کہنا ہے کہ مفت آٹا سنٹر پر انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کئے گئے ہیں گزشتہ روز مفت آٹا کے لئے ایک خاتون جانبحق اور دو بے ہوش ہوئی تھیں, مفت آٹا سنٹر پر انتظامات بہتر کئے جائیں,

    دوسری جانب پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم ،نگرانی کے لئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ وزیر بلدیات ابراھیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کریں گے ۔ وزیر بلدیات ابراھیم مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن روانہ ہو گئے۔ ابراھیم مراد راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور ضلع لیّہ میں مفت آٹا تقسیم کرنے کی نگرانی کریں گے ۔

    علاوہ ازیں ملتان میں جامعۃالعلوم نزد مدنی چوک کے قریب فری آٹا تقسیم سینٹر کے دوران دھکم پیل ہوئی جس کی وجہ سے تین سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کمانڈ کنٹرول نے فوری طور پر موقع پر موجودہ موٹر بائیک سٹاف کو الرٹ کیا اور قریبی اسٹیشن سے مزید ریسکیو ایمبولینس , موٹر بائیک بھجوا دی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور مریضوں کی فوری طبی امداد شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اب تک 10 سے زائد مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جاچکی ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور دو مریضوں کو فوری طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے۔

    عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا 

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

    مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

    مفت آٹے کی تقسیم،بھگدڑ مچنے سے ایک اور خاتون کی موت

  • سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر، عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر، عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر، اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ کو تحقیقات کیلئے 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا اور قبضہ شدہ سرکاری اراضی کے دو کنال رقبہ پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا۔ عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے دو کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے محکمہ مال کے افسران کو بھی متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تحقیقات کیلئے 28 اور 25 مارچ کو طلب کیا تھا لیکن وہ دونوں دن پیش نہ ہوئے۔ رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے اپنی بہن فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا۔ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مؤثر ہو گئی تھی۔ ڈاکٹر ظہیر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سابق گورنر نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا اور حلف لینے کے سات دن بعد اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     

  • شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت مل گئی

    شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شہباز گل عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دیعدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ہے عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

    عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل نے میڈیا سے بھی مختصر بات کی ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی انکے ہمراہ تھے، میڈیا سے بات چیت کے دوران شہباز گل نے راجہ ریاض پر کڑی تنقید کی

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

    بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

    فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

    مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

    واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج ہوئے تھے اور شہباز گل کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم شہباز گل کو بعد میں ضمانت پر رہائی ملی، موجودہ حکومت نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا تھا

  • خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس

    خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس

    احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے، وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ 6.2 او 12 ملین اکاؤنٹ میں آنے کا الزام ہے،زمین کی جگہ پلاٹ لینے کا الزام ہے،ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہ ریکارڈ ہوئے وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں لا سکے۔ عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی

    احتساب عدالت نے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا ،عدالت نے نئی نیب ترامیم کے تحت ریفرنس چئیرمین نیب کو واپس بھجوایا، عدالت نے کہا کہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،

    واضح رہے کہ خواجہ برادران کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں رہے بعد ازاں سپریم کورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سینیٹ اجلاس میں لوگوں کو اغوا کرکے پیسے دینے پر مجبورکئے جانے کا انکشاف

  • قاسم علی شاہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    قاسم علی شاہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں قاسم علی شاہ کو الحمراء آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنر کا چئیرپرسن تعینات کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر اعلی کو تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں ہے قاسم علی شاہ سمیت ممبر بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائیں،نگراں وزیر اعلی کو دائرہ اختیار سے باہر نکل کر تعیناتیاں کرنے سے روکا جائے،

    واضح رہے کہ قاسم علی شاہ کو نگران حکومت نے عہدہ دیا تو تحریک انصاف کے وکیل قاسم علی شاہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں گئے تھے اور اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے درخواست خارج کر دی تھی اور قاسم علی شاہ کو عہدے پر برقرار رکھا تھا، اب قاسم علی شاہ کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس پر ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں،

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویرلیک ہوئیں‌:اوربھی آسکتی ہیں:

    قاسم علی شاہ کی عمران خان پر تنقید، پی ٹی آئی ٹرولز آگ بگولا ہوگئے.

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع

    رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع

    سابق وزیراعظم عمران خان کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی کے جوالہ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہیں

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ سٹی رینالہ خورد اور تھانہ سٹی ساہیوال میں دی گئی ہیں، درخواست کاشف مجید ایڈوکیٹ کی مدعیت میں دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے بیان میں کہا کہ عمران خان رہے گا یا ہم رہیں گے، رانا ثنااللہ کی کھلی دھمکی ہے،وزیر داخلہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے ،رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عمران خان کو دھمکیاں دے کر ملکی حالات خراب کر رہا ہےدرخواست میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل بھی وزیر آباد میں عمران خان کو جان سے مارنے کے لیے حملہ کرایا گیا تھا۔

    ساہیوال میں بھی وزیر داخلہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پی ٹی آئی کے رہنما و صدر لائرز فورم ملک سجاد اعوان ایڈووکیٹ نے تھانہ سٹی میں جمع کرائی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اشتعال انگیز بیان دے کر یہ عمران خان کو مروانا چاہتا ہے مقدمہ درج کیا جائے

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

     نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا

  • باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹرملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار

    باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹرملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار

    تھانہ کینٹ پولیس نے ملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: ملک رمضان اسراء کے گھر پر حمد ایوب نامی شخص نے قبضے کے لئے حملہ کیا تھا ملزم کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروانے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا تا ہم بااثر افراد نے ملزم کو چھڑوا لیا تھا جس کے بعد محمد ایوب نے ملک رمضان کے گھر پر حملہ کیاجس کےبعد رمضان اسرا نے دوبارہ شکایت درج کروائی جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے-

    ڈیرہ اسماعیل خان میں باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسرا کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا تھاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک رمضان کاکہنا ہے کہ محمد ایوب نامی شخص نے ان کے گھر پر قبضے کے لئے حملہ کیا ہے جس کے بعد وہ گھر میں محصور ہو گئے ہیں ملک رمضان سمیت پورا خاندان گھر میں محصور ہو چکا ہے۔

    ملک رمضان نے محمد ایوب نامی شخص کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروائی تھی اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا تا ہم بااثر افراد نے ملزم کو چھڑوا لیا جس کے بعد محمد ایوب نامی شخص نے ملک رمضان کے گھر پر حملہ کیا ہے۔

    ملک رمضان اسرا کا کہنا ہے کہ محمد ایوب نامی شخص ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس مقام پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وہ جگہ انہوں نے خریدی ہوئی ہے اور سارے دستاویزی ثبوت انکے پاس موجود ہیں پولیس کو بھی ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی تھی تا ہم پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے بعد چھوڑ دیا ملک رمضان کا کہنا تھا کہ اعلی حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور ملزم کے خلاف فوری کاروائی کریں-

  • آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کو تیار ہوں

    آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کو تیار ہوں

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہےالیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔

    پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کا کلیدی کردار ہے،رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے رانا ثنا اللہ بزدل آدمی ہے قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

    وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اےپی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عدلیہ پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہیں، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔

  • مریم نواز بھائی کی مقروض،کیپٹن ر صفدر دوستوں کے مقروض

    مریم نواز بھائی کی مقروض،کیپٹن ر صفدر دوستوں کے مقروض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے

    مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں،مریم نواز 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں،مریم نواز نے قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں، مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں 1 ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں، مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز نے 3 برس میں 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی، مریم نواز نے 3 برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں

    مریم نواز محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے کی شیئر ہولڈر ہیں، مریم نواز حمزہ سپننگ ملز میں 16 لاکھ اور جنید پولٹری فارمز میں 90ہزار روپے مالیت شیئرز کی مالک ہیں ،مریم نواز کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں، مریم نواز کے بینک اکاؤنٹس میں 78 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • ڈیجیٹل مردم شماری،خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    ڈیجیٹل مردم شماری،خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    لاہور(آصف محمود) پاکستان میں بسنے والی خواجہ سرا کمیونٹی کا کہنا ہے ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل ہوگا،کیونکہ زیادہ ترخواجہ سراؤں کے پاس ” ایکس ” کیٹگری کے شناختی کارڈہی نہیں ہیں،خواجہ سراؤں کو آج بھی بعض عرب ممالک میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے، دوسری طرف اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کسی بھی شخص کے لئے جنس کے ازخود تعین کا اختیاردرست نہیں ہے، ٹرانس جینڈرکمیونٹی میں گورو کے کردارکی بھی کوئی شرعی اورقانونی حیثیت نہیں ہے

    ملک بھرمیں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے ،ڈیجیٹل مردم شماری میں افراد کی جنس کی تین گیٹگریز رکھی گئی ہیں جن میں مرد، عورت اورخواجہ سرا کی کیٹگری شامل ہے۔ تاہم خواجہ سرا برادری سمجھتی ہے کہ جب تک نادرا کے ریکارڈ میں کوئی فرد بطور ٹرانس جینڈر رجسٹرڈ نہیں ہوگا وہ ازخود مردم شماری کے دوران اپنی جنس بطور ٹرانس جینڈر نہیں لکھ سکتاہے

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے سرگرم اوراپنی کمیونٹی کی فوکل پرسن زعنائیا چوہدری نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا ” کوئی فرد خود کواسی وقت ٹرانس جینڈر لکھوا سکتا ہے اگراس کے پاس ایکس کیٹگری کا شناختی کارڈ ہوگا جبکہ خواجہ سراؤں کے لئے ایکس کیٹگری کا کارڈ اورپاسپورٹ بنوانا آج بھی انتہائی مشکل کام ہے۔ اس کے علاوہ والدین کبھی بھی یہ نہیں بتائیں گے کہ ان کا کوئی بچہ خواجہ سرا ہے۔اسی طرح اکثرخواجہ سرا اپنے خاندان سے الگ ،دوسرے علاقوں میں رہتے ہیں اس لئے ان کی فیملی ان کو قبول ہی نہیں کرتی ہے

    لاہورسے تعلق رکھنے والی ایک اورمعروف آرٹسٹ اورخواجہ سرا جنت علی کہتی ہیں ایک تووالدین یہ تسلیم نہیں کرتے کہ ان کا کوئی بچہ خواجہ سرا ہے اور دوسرا خود کوئی خواجہ سرابچہ جواپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے وہ اپنی جنس سے متعلق بتاتا ہے کیونکہ اسے خطرہ ہے اگرسچ بتایا تواسے گھرسے نکال دیا جائیگا اوراس کا خاندان اسے قبول نہیں کرے گا اس لئے وہ جھوٹ کے سہارے پروان چڑھتا ہے

    خواجہ سراؤں کے مطابق یواے ای سمیت کئی عرب ممالک ایسے ہیں جہاں خواجہ سراؤں کو سفرکی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ اگرمردیا عورت کی کیٹگری والے پاسپورٹ کے ساتھ ان ممالک کا سفرکیا جائے توائیرپورٹ پر ان کے ساتھ انتہائی غیرمناسب سلوک کیا جاتا ہے اوربعض اوقات وہ لوگ ڈی پورٹ بھی کردیتے ہیں۔ زعنائیا چوہدری کے مطابق ان کے پاس چونکہ ایکس کیٹگری کا پاسپورٹ ہے تواس وجہ سے انہیں یواے ای کا ویزاہی نہیں مل سکا تھا

    بعض خواجہ سرا ایکس کیٹگری کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ اس لئے بھی نہیں بنواتے کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ اس طرح وہ عمرہ اورحج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکیں گے تاہم حال ہی میں خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے

    خواجہ سرابرادری نے تجویزدی ہے کہ مردم شماری میں خواجہ سرابرادری کی حقیقی تعداد کا تعین کرنے کے لئے مردم شماری ٹیموں کے ساتھ خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا جائے اوراگرکوئی خاندان اپنے کسی بچے ،گھرکے کسی فرد کی جنس کو چھپاتا ہے تواس کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ خواجہ سرابرادری کے مطابق ان کی کمیونٹی زیادہ ترگروپ کی شکل میں رہتی ہے اور ان کا گورو ہی ان کے لئے ماں باپ کا درجہ رکھتا ہے اس لئے مردم شماری میں ان کے گورو کو گھرکا سربراہ اور ان کے چیلوں کو گھر کے فرد کے طور پر رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے

    تاہم اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کہتے ہیں خواجہ سرابرادری میں گورو کا جو تصور ہے اس کی کوئی شرعی اورقانونی حیثیت نہیں ہے۔ قبلہ ایاز نے بتایا کسی بھی فرد کے لئے اپنی جنس کے ازخود تعین کا کوئی اختیارنہیں ہے۔ ٹرانس جینڈر پرسنز پروٹیکشن رائٹس رولز میں متعدد دفعات اور شقیں شریعت سے ہم آہنگ نہیں ہیں، ٹرانس جینڈرز ایکٹ 2017 اور 2018 کی متعدد دفعات غیراسلامی ہیں، جو دفعات شریعت سے ہم آہنگ نہیں انہیں تبدیل ہونا چاہیے، جنس کے خود تعین کا اختیار درست نہیں ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے خود اختیار کردہ شناخت سے متعلق دفعات غیرشرعی قرار دیں۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ سراؤں میں گورو کا جودرجہ ہے اس کی کوئی قانونی اورشرعی حثیت نہیں ہے۔ گورو ،خواجہ سراؤں کے استحصال اورغلامی کی جدید شکل ہے، ریاست خواجہ سراؤں کی فلاح وبہبود کے لئے ادارے قائم کرے اوروالدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو چاہے وہ خواجہ سرا ہی کیوں نہ ہوں انہیں قبول کریں۔