Baaghi TV

Category: لاہور

  • مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند

    مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند

    لاہور میں زمان پارک سمیت مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، زمان پارک، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے زمان پارک گوالمنڈی، لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں بھی انٹرنیٹ متاثر ہے۔

    اسی طرح بادامی باغ، سرکلر روڈ، مصری شاہ، لنڈا بازار، قلعی گجر سنگھ میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

    قبل ازیں نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ تحریک طالبان کی ذیلی شاخ کے کمانڈر نے منصوبہ بندی کی ہے ان کا پہلا ہدف پولیس ہے، تھریٹ الرٹ ہے دہشتگرد جلسے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

  • معروف ادیب اور مترجم ستار طاہر

    معروف ادیب اور مترجم ستار طاہر

    حالات زندگی و ادبی خدمات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ستار طاہر یکم مئی، 1940ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کئی اہم جرائد کے ادارتی فرائض انجام دیے جن میں سیارہ ڈائجسٹ، قومی ڈائجسٹ، ویمن ڈائجسٹ اور کتاب کے نام سرفہرست ہیں۔ ستار طاہر نے 250 سے زائد کتابیں مرتب کیں، تین روسی کتب کا ترجمہ بھی کیا۔ ان کی تحریر کردہ کتب میں سورج بکف و شب گزیدہ، حیات سعید، زندہ بھٹو مردہ بھٹو، صدام حسین، مارشل لا کا وائٹ پیپر، تعزیت نامے اور تنویر نقوی: فن اور شخصیت کے نام سرفہرست ہیں۔

    وہ ایک اچھے مترجم بھی تھے اور ان کی ترجمہ شدہ کتب میں ری پبلک، حسن زرگر، دو شہروں کی ایک کہانی، شہزادہ اور فقیر، سرائے، تاراس بلبا اور دنیا کی سو عظیم کتابیں سرِ فہرست ہیں۔ وعدے کی زنجیر اور میرا نام ہے محبت جیسی شہرہ آفاق فلموں کی کہانیاں بھی ستار طاہر کے قلم نے لکھیں،ستار طاہر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب، مترجم، کالم نگار، صحافی اور محقق تھے۔
    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اک عالم ہے ثنا خواں آپﷺ کا (سیرت)
    تعزیت نامے
    سورج بکف و شب گزیدہ
    حیات سعید
    دنیا کی سو عظیم کتابیں
    غریب کی جورو (ترجمہ)
    تحریک پاکستان (تاریخ)
    عشق اور چھکا (ترجمہ)
    ری پبلک (ترجمہ)
    حسن زرگر (ترجمہ)
    تاراس بُلبا (گوگول کے ناول کا ترجمہ)
    عذرا (ہینری رائیڈر ہیگرڈ کے ناول کا ترجمہ)
    عذرا کی واپسی
    (ہینری رائیڈر ہیگرڈ کے ناول کا ترجمہ)
    دو شہروں کی ایک کہانی
    (چارلس ڈکنز کے ناول کا ترجمہ)
    شہزادہ اور فقیر (ترجمہ)
    سرائے (ترجمہ)
    گلیور کی سیاحتیں
    (جوناتھن سوئفٹ کے ناول کا ترجمہ)
    مونٹی کرسٹو کا نواب
    (الیگزنڈر ڈوما کے ناول کا ترجمہ)
    الوداع مسٹر چپس
    (جیمز ہلٹن کے ناول کا ترجمہ)
    روبنسن کروسو (ڈینیل ڈیفو کے ناول کا ترجمہ)
    بھٹو، مقدمہ اور سزا (سیاسیات)
    زندہ بھٹو مردہ بھٹو (سیاسیات)
    صدام حسین (سیاسیات)
    مارشل لا کا وہائٹ پیپر (سیاسیات)
    تقریر کا فن (تحقیق)
    تنویر نقوی:فن و شخصیت (تنقید و تحقیق)
    مذہب، خدا اور انسان
    زیرو ہاور
    اپنی قوت ارادی بڑھائیے
    آسانی سے دوست بنائیے
    حلقۂ دامِ خیال (کالم)
    سیر پکا دل (پنجابی ناول)
    مدیر
    ۔۔۔۔۔
    سیارہ ڈائجسٹ
    قومی ڈائجسٹ
    ویمن ڈائجسٹ
    کتاب

    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔
    حکومت پاکستان نے ستار طاہر کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر 14 اگست، 1996ء میں بعد از مرگ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔

    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ستار طاہر 25 مارچ، 1993ء کو لاہور، پاکستان میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں اسلام پورہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • پی آئی اے کی  جدہ سے کراچی کےلیے پرواز اچانک تبدیل

    پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کےلیے پرواز اچانک تبدیل

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی کےلیے پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پرواز پی کے 860 سعودی وقت کے مطابق شام 5:40 پر جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول تھی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پرواز کو جدہ سے لاہور کردیا گیاایئربس 320 کے ذریعے کراچی آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 150 سے زائد ہے۔

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    مسافروں کے مطابق جدہ سے کراچی کے مسافروں کو دو آپشن دیئے جارہے ہیں جن میں سے پہلا لاہور کی پرواز پر ایڈجسٹ ہونے کا ہے، جہاں سے مسافروں کو اتوار کی صبح دوسری ڈومیسٹک پرواز سے کراچی پہنچانے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

    پی آئی اے عملے کی جانب سے دوسرا آپشن اتوار کی رات 12 بجے تک انتظار کرنے کا دیا جارہا ہے، اس آپشن میں جدہ سے براہ راست کراچی روانہ ہونے والی پرواز کا انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے۔

    گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملتان اور کوئٹہ کے مسافروں کو بھی کم و بیش اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔

  • پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی دھمکی

    پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی دھمکی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماحماد اظہر نے پولیس افسران کو خوفناک نتائج کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا ہمارے پاس آئی جی سے لے کر سپاہی تک ہر افسر کی تفصیل موجود ہے، حکومت میں آکر ان پولیس افسروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں گے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا لاہور میں ہمارے ہزار سے زیادہ کارکن لاپتہ ہیں، جس نے بھی آئین توڑا سب کو حساب دینا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنماوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن

    زلفی بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جلسہ لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کرے گا، اوور سیز پاکستانی آزادانہ الیکشن کے لیے کھڑے ہیں، کل جیسا بھی موسم ہو آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ملوث 145زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لاہور میں سی سی ٹی وی اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے تفتیشی ٹیموں کو مزید کارکنان کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپی یونین کی اہم شخصیات سے ملاقات

    ذرائع کے مطابق لاہور لسٹوں کے مطابق گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور مینار پاکستان میں کل ہونے والے جلسے کو مبینہ طور پر ناکام بنانے کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے مزید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ لاہور میں تفتیشی ٹیموں کو سرگرم رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلومقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور لاہور مینار پاکستان میں کل کے ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے-

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو …

  • عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں قیام کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی: سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے عمران خان یا جس بھی سیاستدان کو جان کا خطرہ ہے وہ منصورہ آ جائے،الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ آئین سے بغاوت ہوگی الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں ورنہ مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر عمران خان کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، ہر گھر میں مہنگائی کی آگ لگی ہو ئی ہے زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا، ایک لاکھ 40 ہزار افراد ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں،پورا سسٹم ڈھکوسلا اور حکومت صرف سرخی پاوڈر ہے-

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں یا آزاد کشمیر جہاں ان کی حکومت ہےخود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو وہ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آ جائیں یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

    پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

  • اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحما ن نے کہا ہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں۔

    باغی ٹی وی: مفتی منیب الرحما ن کے مطابق فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہےجَو کہ حساب سے فطرہ اور فدیہ 4 کلوہو گا جس کی مقدار 480روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر 4 کلو ہوگا اورایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    مفتی منیب الرحما ن کے مطابق درجہ اول کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرہ اور ایک روزےکا فدیہ 6ہزار400روپے ہوگا۔کشمش درجہ دوم پر 4کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800روپے ہوگا-

    مفتی منیب الرحما ن نے کہا کہ روزہ توڑنےکا کفارہ 60 مساکین کو2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے حکومت نے رواں برس 2023 کے لیے زکوۃ کا نصاب جاری کیا گیا تھا وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپےرکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔

    رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

  • پاکستان بھرمیں سحری و افطاری کا پروگرام شروع کر دیا ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان بھرمیں سحری و افطاری کا پروگرام شروع کر دیا ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان بھر میں سحری و افطاری کا پروگرام شروع کر دیا ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ریلیف دینے اور رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا گرینڈ سحری و افطاری کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے،ہم پاکستان بھر میں ہزاروں افراد کے لیے سحری و افطاری کا اہتمام کر رہے ہیں-پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان سیاست کے سنہرے اصولوں کو اپناتے ہوئے لوگوں کی دہلیز پر سحری و افطاری پہنچا رہے ہیں-

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مرکزی مسلم لیگ زیر اہتمام سحری کے لیے بنائے گئے اوپن کچن کا وزٹ کرتے ہوئے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی نے نا صرف غریب لوگوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے بلکہ مڈل کلاس طبقہ بھی گھر کا کچن چلانے کیلئے پریشان ہے،ہم کردار اور عمل سے بتائیں گے کہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق سیاست کیسے کی جاتی ہے۔اس کمر توڑ مہنگائی میں ہزاروں چولہے سحری و افطار میں ٹھنڈے پڑ چکے ہیں-پاکستان مرکزی مسلم عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے میں مصروف ہے، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس حکومت کا کام عوام کو سہولت فراہم کرنا تھا وہ خواب خرگوش کی نیند سوئی ہوئی ہے،مہنگائی اس وقت ملک و قوم کے لیے ناسور بن چکی ہے پاکستان مرکزی مسلم روایتی سیاست کے انداز کو تبدیل کرنے آئی ہے،

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کیخلاف مضبوط آواز بن کر سامنے آئی ہے دعوے کی بجائے عملی اقدامات کرکے عوام کو معاشی سہولت سے مستفید کررہی ہے،پورے ملک میں سحری و افطار پروگرام یکم رمضان سے شروع ہے جو پورا مہینہ جاری رہے گا۔

    اسلام آباد بھر میں ایک لاکھ افراد تک سحری پہنچانے کیلئے سات مقامات پر اوپن گرینڈ کچن

  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا

    جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم عمران خان کو مینار پاکستان جلسہ کو نشان بنا سکتی ہے۔ ،کالعدم تنظیم سیاسی ریلیاں اور زمان پارک کو نشانہ بنا سکتی ہے ، صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت اوراجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ،حکام نے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں

    تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے، جلسے کی تاریخ چار بار بدلی گئی تا ہم آج جلسہ ہو گا، جلسے کے لئے تیاریاں و انتظامات جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی ایکشن میں ہے، حکومت نےپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا، ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمیں جلسے کی اجازت دی ، لاہور کی انتظامیہ نے اجازت میں رکاوٹیں ڈالیں نگران حکومت جانبدار ہے، نگران حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ،ہر شہر کو سیل کردیا گیا، جگہ جگہ کنٹینر لگا دئیے گئے ، اب تک 1500 سے 1800 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا، پی ڈی ایم حکومت کس منہ سے خود کو جمہوری کہتی ہے ، پی ڈی ایم کے قول و فعل میں بہت بڑا اتضاد آچکا ہے ، انہوں نے دوسرے شہروں سے لوگوں کو نہیں آنے دینا،یہ ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے جا رہے ، پر امن جلسہ ، ہمارا آئینی و قانونی حق ہے،کارکنان نے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا ،جذبہ بہت بڑا ہتھیار ہے جو سب کو ڈھیر کرسکتا ہے، آج حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوگا ، سب نے حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہونا ہے

    علاوہ ازیں پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کر رہے ، کارکنان کو جانے کی اجازت ہے، کچھ مقامات پر کینٹینر لگائے گئے ہیں وہ سیکورٹی کی وجہ سے لگائے ہیں، عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے میں شمولیت سے نہیں روکا جا رہا حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی رکھی ہے

     انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • تمام خاندانوں کیلئے بیک وقت 20 کلو آٹا دینے کی منظوری

    تمام خاندانوں کیلئے بیک وقت 20 کلو آٹا دینے کی منظوری

    اجلاس میں وفاقی وپنجاب حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے ایک آٹا تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کیلئے بیک وقت 20کلو آٹا دینے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کااطلاق 29مارچ سے ہو گااور شہریوں کو با ربارسنٹرزکے چکر لگانے کی زحمت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء او رسیکرٹریز تسلسل کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھیں اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پنجاب کابینہ نے آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70لاکھ سے زائد آٹا تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے بازاروں او رمارکیٹوں کو بھی چیک کیاجائے اور پوری انتظامیہ اس ضمن میں متحرک رہے۔ اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن او رمحکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ایڈہاک پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ سپیشل بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ آ ٹزم سینٹر کے قیام کیلئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جوہر ٹاؤن میں اراضی محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔پنجا ب کابینہ کے اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کی تنظیم نو کی جائے گی۔

    عامرمیر نے مری میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا 

    مفت آٹے کی ذلت آمیز دستیابی نے نااہلی کے پول کھول دیے، خالد مسعود

    مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے

    کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سنٹرز میں 1050بچے موجود ہیں جبکہ ادارے کے عملے کی تعداد 750ہے۔اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سنٹرز میں موجود بچو ں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ او رلاہو رانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی۔اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کمیٹی کے کو چیئرمین ہوں گے۔ اجلاس میں لاہور، فیصل آباد،راولپنڈی او رگوجرانوالہ کی ڈرگ کورٹ میں چیئرپرسن کی آسامیو ں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2020-21 اور 2021-22 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کے پہلے 10 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی

  • جلسہ گاہ کو جانیوالے والے راستوں کی بندش، پی ٹی آئی پہنچی عدالت

    جلسہ گاہ کو جانیوالے والے راستوں کی بندش، پی ٹی آئی پہنچی عدالت

    لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان جلسہ گاہ کو جانیوالے والے راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے دائر کی ،درخواست میں چیف سیکرٹری. ڈی سی لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دی تھی،لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکا جا رہا ہے یہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نگراں حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لاہور ہائی کورٹ فوری طور پر راستے کھولنے کا حکم دے،

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو دقریشی کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمیں جلسے کی اجازت دی ، لاہور کی انتظامیہ نے اجازت میں رکاوٹیں ڈالیں نگران حکومت جانبدار ہے، نگران حکومت ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ،ہر شہر کو سیل کردیا گیا، جگہ جگہ کنٹینر لگا دئیے گئے ، اب تک 1500 سے 1800 کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کا سارا زور پی ٹی آئی کے ورکرز کواُٹھانے پر ہے ،پولیس آفیسر حراست میں ورکرز کی جیبوں سے پیسے نکال کر ہتھیا لیتے ہیں میں پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ سی آئی اے تھانے میں پچھلے پانچ دنوں سے جیل میں گل سڑ رہے ہیں، یہ سب اظہر مشوانی ہیں، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پورا لاہور شہر اسوقت کینٹینروں سے بھرا ہوا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کو ردی میں پھینک دیا گیا ہے، ملک میں فاشزم ایسا ننگا ناچ دکھارہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی، آج کے جلسے میں تمام پابندیوں کو توڑ کر لاکھوں لوگ شامل ہونگے،

     انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے 500سے زائد کنٹینرز پکڑے جانے پر اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ پورا لاہور شہر جام کر دیا گیا ہے ، یہ نگران حکومت کیا چاہتی ہے ٹرانسپورٹرز کے نقصان کی کا ازالہ کون ادا کرے گا کروڑوں روپے کے مال سے بھرے کنٹینر لاہور کی سڑکوں پر لاوارث پڑے ہیں۔ سپریم کورٹ پنجاب حکومت کے اس قانون کے خلاف کاروائی کا نوٹس لے۔ سپریم کورٹ ٹرانسپورٹرز کی مدد کرے، یہ ظلم اب ناقابل برداشت حد پر پہنچ چکا ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کر رہے ، کارکنان کو جانے کی اجازت ہے، کچھ مقامات پر کینٹینر لگائے گئے ہیں وہ سیکورٹی کی وجہ سے لگائے ہیں، عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور انکی جانوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشتگردی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جلسے میں شمولیت سے نہیں روکا جا رہا حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی رکھی ہے

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قاتلانہ حملہ میں 11 گولیاں ماری گئیں ، 127 مقدمات درج کیے گئےعمران خان کے گھر پرمتعدد حملے اور کارکنان پر تشد د کیا گیا ، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی ، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں یورپی پارلیمنٹ ،ہاؤس آف کامن ، آئی پی یو، سی پی اے سمیت دنیا کے مختلف فورمز کو خطوط، بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے لانا چاہتا ہوں ، عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے

    تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے سے عمران خان خصوصی خطاب کریں گے، جلسے کی تاریخ چار بار بدلی گئی تا ہم آج جلسہ ہو گا، جلسے کے لئے تیاریاں و انتظامات جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی ایکشن میں ہے، حکومت نےپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا، ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جلسے کے حوالہ سے عمران خان کہتے ہیں کہ آج رات مینارِپاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہےاور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلےتمام ریکارڈز توڑ دےگا۔ میری لاہور میں سب کو دعوت ہے کہ نمازِتراویح کے بعد اس تاریخی جلسےمیں شریک ہوں۔ میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گاکہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کےاس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے۔ یہ(مجرم)لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپکا بنیادی حق ہے چنانچہ اپناحق استعمال کیجئےاور مینارِ پاکستان کےاس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں