Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟

    پاکستان تحریک انصاف کے 25 مارچ کو ہونے والے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے پارک کے چھوٹے پودے تباہ ہو گئے ، گیٹوں پر لگے تالے بھی توڑ دیئے گئےاور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔

    عمران خان کو لاؤنچ ہی عدم استحکام کیلئے کیا گیا ہے. مریم نواز شریف

    گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کے مطابق پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی اور اب مزید نقصان ہوا ہے جس کی رپورٹ تیار کرکے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھجوائیں گے۔

    شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کے پودوں اور پارکس سے زیادہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

  • عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام باد روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہےعمران خان ممکنہ طورپر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں ضمانت سمیت 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔


    عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’آج عمران خان پر درج 7 مقدمات میں ہم ان کی عبوری ضمانت کروایں گے، پچھلی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی صورت حال کے بر عکس ہم سیدھا ہائی کورٹ میں جا رہے ہیں تمام مقدمات میں کل ہی دائری ہو گی اور کل ہی عبوری ضمانت لیں گے۔


    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کرےگی عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، پہلےکی طرح طرزعمل اپنایا تو پولیس بلا تفریق قانونی طریقہ اپنائے گی قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

  • پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کیئے جانے کا انکشاف

    پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کیئے جانے کا انکشاف

    پنجاب میں فلورملوں کو ناقص گندم فراہم کے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سیکرٹری خوراک نےاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پاک پتن کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی نشاندہی پر محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    شہریوں کو ناقص آٹا ملنے کی مسلسل شکایات کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے انسپکشن کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ ضلع پاکپتن کی فلور مل کو سرکاری کوٹے سے فراہم کی جارہی گندم ناقص ہے۔ تاہم جس پر محکمہ خوراک پنجاب نے اپنے نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول ساجد رفیق کو کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں
    سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو کا کہنا تھا کہ افسران آٹا کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں، کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان

    انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ ، انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عمران خا ن نے انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے،اعجاز چودھری ،ریاض فتیانہ اوررائےعزیزاللہ الیکشن سیل کےممبرنامزد ہوئے ہیں،پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھےگا اور ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔

    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت

    چیئرمین پارٹی عمران خان نے کہا کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے مطابق انتخابات ہوکررہیں گے،حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ،انتخابی عمل سبوتاژ کرنےکےخلاف آئینی ،قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔

    آپ کا خط پی ٹی آئی کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے،وزیر اعظم کا صدر …

  • اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    مسلم لیگ ن کےرہنماخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنےوالے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان نے گمراہی اور نفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پرپیگنڈا کیا گیا،دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنےوالے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔


    انہوں نےمزید کہا کہ عمران حکومت نےنالائقی سے ملک کوقرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلےدبایا،اسٹیبلشمنٹ کا منظور نظرعمران اب پاکستان مخالف طاقتوں کامہرہ بنا ہواہےپی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ قومی مفادات کیخلاف استعمال کیجارہی ہے-


    انہوں مزید کہا کہ اقتدارکیلئے فاشسٹ عمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے 2018 میں آئین جمہوریت اورعوامی امنگوں کو کُچل کر عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی توپاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہوتا عمران خان کی 4 سالہ حکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلادیں ،ملکی سالمیت کوشدید خطرات لاحق ہوگئے-


    وفاقی وزیر نے کہا کہ سلیکٹڈ کا جھٹکا ہوا تو الیکٹڈ کی یاد آئی ظُلم جھوٹ سازش اور لوٹ مار کا حساب دیئے بغیر جان نہیں چھُوٹے گی۔چیخنا چلانا قلا بازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئے گا۔

  • مینار پاکستان جلسہ: عمران خان کی تقریر کے دوران  کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے

    مینار پاکستان جلسہ: عمران خان کی تقریر کے دوران کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے

    لاہور: گزشتہ رات مینار پاکستان جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر کے دوران کئی رہنما اورکارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے-

    باغی ٹی وی : عمران خان کی تقریر کے دوران پنڈال چھوڑ کر جانے والوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد،قاسم سوری،راجہ بشارت اور پرویز خٹک شامل ہیں جب میڈیا نمائندے نےڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ آپ تقریر چھوڑ کر جا رہی ہیں؟ کارکنان بھی واپس جا رہے ہیں کیا معاملہ ہے؟ پہلی دفعہ ایسا ہو اہے تو یاسمین راشد نے کہا کہ میں بالکل تقریر چھوڑ کر نہیں جا رہی میری طبیعت ٹھیک نہیں،میرا خیال ہے کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں اب آپ خبربنائیں گے؟

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    یہ ہی سوال سابق ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری سے کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان کی تقریر ختم ہو چکی ہے تو ہی میں جا رہا ہوں واپس-

    معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا

  • عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار ایک چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر عثمان ڈار کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھایا گیاعثمان ڈارایک چنگچی رکشےمیں بیٹھ کر مینار پاکستان کی طرف جارہے ہیں ویڈیو میں عثمان ڈار نے چنگچی رکشہ ڈارئیور کا تعارف کرایاساتھ ہی اویس نامی چنگچی رکشہ ڈارئیور کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے عثمان ڈار کو رکشے پر بٹھایا یہ ہمیں مینار پاکستان جلسے تک لے کر جا رہے ہیں-

    معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا


    ویڈیو میں عثمان ڈار نےکہا کہ پنجاب حکومت کو عمران خان اور مینار پاکستان جلسے کا اتنا خوف تھا کہ جگہ جگہ کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کی گئیں لاہویوں سمیت ملک بھر سے آئے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے باعث شہر بھر میں مختف سڑکوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بند تھی۔ پی ٹی آئی کارکنان سمیت رہنماؤں کو بھی جسلہ گاہ پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

    پی ٹی آئی جلسہ :ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی،عمران خان

  • معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا

    معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی چیئرمین عمران خان گزشتہ رات مینار پاکستان جلسے میں نے 10 نکاتی پلان پیش کیا-

    باغی ٹی وی: مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کیا انہوں نے کہا ہماری حکومت آئی تو ہم سیاچن، معیشت، سرمایہ کاری، برآمدات، اداروں کی ری سٹر کچر نگ، جوانوں کیلئے آسان قرضے، سستے مکان، زراعت، نجی آبادیوں کیلئے پلان پیش کر دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جو آج طاقت میں ہیں ان کو ایک پیغام جانا چاہیے لوگوں کا جنون کنٹینرز نہیں روک سکتے، جلسہ فیل کرنے کے لیے خوف ہراس پھیلایا گیا باہر کے لوگوں کو ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے دیکھا ہے، باہر کے لوگوں کو امر بالمعروف پر چلتے دیکھا ایک قوم میں اصل آزادی تب ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی سے ہمیں جو آزادی ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔ ہماری بدقسمتی یہ ہےکہ ڈیموکریٹس نے بھی قانون کو نہیں چلنے دیا۔

    پی ٹی آئی جلسہ :ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور جرائم پیشہ افراد کو ہم پر مسلط کیا گیا اور سازش کے تحت ملک کو دلدل میں پھنسایا گیا ہے لیکن لوگوں کا جنون طاقت سے نہیں روکا جا سکتا اور جب اللہ دلوں میں سوچ ڈال دے تو پھر کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی میں نے کئی ممالک میں وقت گزار کر دیکھا کہ لوگ نا انصافی کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں اور میں نے اپنی قوم کو بھی ہر ظلم برداشت کرتے دیکھا لیکن جو قوم ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی وہ غلام بن جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نےسمجھایا صرف آزاد لوگوں کی حیثیت ہوتی ہے اور خوف کی غلامی کرنے والے جانوروں سے بھی نیچے چلے جاتے ہیں جب قانون کی حکمرانی نہیں آئی تو یہاں جنگل کا قانون رہا ہے، جس ملک میں طاقتور کمزور پر ظلم کرسکے ان کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں لیول پیلنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو، میرے اوپر کیسز کی سینچری تو ہوگئی ہے اب ڈیڑھ سو پر جارہا ہوں، مجھ پر دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں۔

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرداری سسٹم مسلط ہے۔ جو ظلم کر رہا ہے۔ لوگ بے بس ہیں۔ اندرون سندھ کوئی آدمی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والا نہیں۔ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے۔ حقیقی آزادی تب ملے گی جب ملک میں انصاف ہوگا۔ ملک میں انصاف ہوگا تو پاکستانیوں کو یورپ نہیں جانا پڑے گا۔ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں۔ لیکن قانون نہیں۔ یورپ جاتے ہوئے خاتون ہاکی پلیئر ڈوب گئی۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے۔ ملک کیسے اٹھ سکتا ہے۔ 25 مئی کو ہم نے مارچ کیا تو گھروں میں گھس کر لوگوں کو اٹھا کر لے گئے۔ پی ڈی ایم نے ہمارے دور میں تین مارچ کئے۔ کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی۔ یہاں جنگل کا قانون ہے۔ ہمارے دو ہزار کارکنوں کو اٹھا لیا۔میرے خلاف توہین مذہب، غداری کا کیس بنایا گیا۔ زمان پارک میں موجود لوگوں پر بیلٹ گنز کا استمال کیا گیا۔ پارک پر ایسے حملہ کیا گیا جیسے عمران خان کوئی بڑا دہشتگرد تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے ڈان لیکس، میمو گیٹ والے لوگ ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔ آصف زرداری جیسا شخص ملک کے فیصلے کر رہا ہے۔ میں سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آ گیا اور ملک میں ہی ہوں۔ مجھے غدار بنا دیا گیا۔ قوم آزاد ہو رہی ہے ان کی کوشش ہے لوگ ڈر کر ظالموں کو قبول کرلیں۔ اللہ کے ہاتھ میں عزت اور ذلت ہے۔ قوم خوف پر قابو پا رہی ہے۔ ناکام کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ پنجاب میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ ملک دیوالیہ ہو رہا ہے۔ پھر تو 8اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں ہونگے۔ مجھے پتہ ہے کسی کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔ قرضوں کی اقساط بڑھتی جا رہی ہیں۔ دوسرا مسئلہ ملک میں ڈالر کی کمی ہے۔ ماضی میں ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ نہیں دی گئی۔ پاکستان کی امپورٹ بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں سرجری کرنا پڑے گی۔

    چترال : میونسپل کمیٹی کے خاکروب 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،مجبوراََاحتجاجی دھرنا دے …

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا گورننس سسٹم ٹھیک کرنا پڑے گا۔ اس کیلئے رول آف لاءلانا پڑے گا۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ گورننس‘ انصاف کا نظام ٹھیک کر لیں تو اوورسیز پاکستانیز سرمایہ کاری کریں گے۔ملک میں ڈالر لانے والے کو وی آئی پی بنائیں گے۔ چین سے ملکر زراعت ٹھیک کریں گے، الیکشن ہی ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع دیا تو ہم نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور ہم شارٹ ٹرم پلان پر ہر پاکستانی کو برآمدات پر لگا دیں گے کیونکہ مجھے خوف ہے انڈسٹریز اور برآمدات بند ہو رہی ہیں جبکہ آمدنی سکڑتی جا رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی جلسہ :ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی،عمران خان

    پی ٹی آئی جلسہ :ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی چیئرمین عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ سے مینار پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا خطاب جاری ہے-

    باغی ٹی وی : عمران خان کے خطاب کیلئے جلسہ گاہ میں بلٹ پروف کیبن لگادی گئی ہے جہاں سے چیئرمین تحریک انصاف جلسے کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان زمان پارک سے مینار پاکستان کیلیے روانہ ہوئے تو کارکنوں کی بڑی تعداد اُن کے ساتھ موجود تھی جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ان کی گاڑی کو حصار میں لیا ہوا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی کے لیے راستہ بنایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں وہ نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے 1600 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ پہنچنے سے روکنے کےلیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

    مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہر قسم کی رکاوٹ کے باوجود عوام اتنی بڑی تعداد میں مینار پاکستان آئے، آج میں بتاؤں گا کہ کس طرح ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہےایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش کے تحت ہمارے ملک پر جرائم پیشہ کو مسلط کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جو آج طاقت میں ہیں ان کو ایک پیغام جانا چاہیے لوگوں کا جنون کنٹینرز نہیں روک سکتے، جلسہ فیل کرنے کے لیے خوف ہراس پھیلایا گیا باہر کے لوگوں کو ظلم کے سامنے کھڑے ہوتے دیکھا ہے، باہر کے لوگوں کو امر بالمعروف پر چلتے دیکھا ایک قوم میں اصل آزادی تب ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی سے ہمیں جو آزادی ملنی چاہیے تھی وہ نہیں ملی۔ ہماری بدقسمتی یہ ہےکہ ڈیموکریٹس نے بھی قانون کو نہیں چلنے دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جب قانون کی حکمرانی نہیں آئی تو یہاں جنگل کا قانون رہا ہے، جس ملک میں طاقتور کمزور پر ظلم کرسکے ان کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں لیول پیلنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو، میرے اوپر کیسز کی سینچری تو ہوگئی ہے اب ڈیڑھ سو پر جارہا ہوں، مجھ پر دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کی تاریخ کی تبدیلی پر کہا ہے کہ 30 اپریل کو 8 اکتوبر سے اس لیے بدلا ہے کیونکہ اس وقت عارف علوی صدر نہیں ہوں گے۔ہماری فوج سے لڑائی نہیں ہے، صحافیوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری کسی چینل سے لڑائی نہیں ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس والوں تم نے ایک درویش ظل شاہ کو مارا ہے قوم عمران خان کے ساتھ ہے، چوروں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے، چورو، لیٹرو! قوم عمران خان کی قیادت میں اکٹھی ہوچکی ہے تم اپنی سیاست نہیں اس ریاست کو تباہ کرنے آئے ہو 12 مہینے سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں، آئی ایم ایف آپ پر تھوک نہیں رہی۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے قوم کو عمران خان نے بیداری دی ہے۔ سب کو کہتا ہوں آؤ بیٹھو، الیکشن کا فیصلہ کرو پاکستان کے قومی اثاثے ہمارے دفاع کے ضامن ہیں۔

    دوسری طرف پنجاب حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تردید تو ضرور کی لیکن تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا ہےجس میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ملک میں انتشار پھیلانے کیلیے پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے لیے 25 خود کش حملہ آور لاہور بھیجے گئے ہیں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ مینار پاکستان گراؤنڈ جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے لاہور میں مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔

    ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ اقدامات سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیے گئے، حفاظتی اقدامات کو راستہ روکنے کا تاثر نہ دیا جائے نگراں وزیرِ اطلاعات عامر میر نے تمام راستے بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تھریٹ الرٹ ہے، دہشت گرد جلسے پر تعینات پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ناکوں کا مقصد عوام کو تکلیف دینا نہیں بلکہ تحفظ دینا ہے۔

    پنجاب پولیس نے سراغ رساں کتوں اور میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے جلسہ گاہ کی تلاشی لی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ جلسہ گاہ معائنہ کیا۔

  • مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند

    مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند

    لاہور میں زمان پارک سمیت مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، زمان پارک، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے زمان پارک گوالمنڈی، لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں بھی انٹرنیٹ متاثر ہے۔

    اسی طرح بادامی باغ، سرکلر روڈ، مصری شاہ، لنڈا بازار، قلعی گجر سنگھ میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

    قبل ازیں نگراں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ تحریک طالبان کی ذیلی شاخ کے کمانڈر نے منصوبہ بندی کی ہے ان کا پہلا ہدف پولیس ہے، تھریٹ الرٹ ہے دہشتگرد جلسے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔