Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے،حماد اظہر

    عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے،حماد اظہر

    لاہور،عمران خان کی پارٹی سینئر رہنماوں سے مشاور ت جاری ہے،لاہور ہائیکورٹ میں پیشی اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی مشاورت کی جائے گی-

    باغی ٹی وی :فوادچودھری ،شفقت محمود،حماداظہراوردیگر مشاورتی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماوں کی قافلوں کی صورت میں زمان پارک آمد کاسلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑیوں کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوگئی-

    زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جہاں جہاں عدالتوں نے عمران خان کو بلایا وہ پیش ہوئے،عمران خان پر 70سے زائد مقدمات درج ہیں،عمران خان کی جان کو سیریس تھریٹس ہیں،لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کو پیشی کیلئے بلایا ہے،عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں اور قانون کااحترام کیا ہے-

    فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان 5 بجے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عدالت کے سامنے عمران خان کی میڈیکل رپورٹس بھی رکھیں ،ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہر قسم کی دھکم پیل سے بچانا ہے،جو سیکیورٹی خدشات ہیں ان کا ذکر عمران خان صاحب خود بھی کر چکے ہیں-

    حماداظہر نے کہا کہ عمران خان آدھے گھنٹے میں زمان پارک سے لاہورہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوں گے،عمران خان 4 بجے لاہورہائیکورٹ پہنچ جائیں گے-

  • مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں ہوتا؟ خود ہی حقیقت بتا دی

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں ہوتا؟ خود ہی حقیقت بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز ہاتھ میں گلاس پکڑے ہمیشہ نظر آتی ہیں، مریم نواز کے گلاس میں کیا ہوتا ہے اور یہ گلاس انکے ہاتھ میں کیوں ہوتا ہے اس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث چلتی رہی تا ہم اب مریم نواز نے خود اس گلاس کے بارے میں بتا دیا ہے

    نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مریم نواز سے اینکر سلیم صافی نے سوال کیا کہ جادو ٹونے سے مجھے یاد آیا کہ آپ بھی ایک مخصوص قسم کا گلاس ہاتھ میں لیے پھرتی ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ جادو سے بچنا چاہتی ہیں؟ جس کے جواب میں ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جو گلاس کی آپ نے بات کی وہ بھی سن لیں وہ میرا کافی کا مگ ہے اگر ایک تجسس برقرار ہے تو رہنے دیں ، اینکرسلیم صافی نے پھر استفسار کیا کہ یہ جادو ٹونے کا اثر توڑ دیں یہ جادو کرنے کے لیے نہیں ہے جس پرن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ جادو ہمارے دین میں حرام ہے

    مریم نواز گھر میں ہوں، سفر میں یا کسی میٹنگ میں، گلاس ہمیشہ مریم نواز کے ہاتھ میں نظر آتا ہے ،کار میں سواری کے دوران اور ملاقاتوں کے وقت بھی گلاس مریم کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے، مریم نواز سے اس گلاس کے بارے میں پہلے بھی ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ لسی نہیں پیتی بلکہ اس گلاس میں کافی پیتی ہیں

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • عمران خان پانچ بجے پیش ہوں، عدالت نے دیا آخری موقع

    عمران خان پانچ بجے پیش ہوں، عدالت نے دیا آخری موقع

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل استفسارکیا کہ عمران خان کہاں ہیں ؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کچھ دیر تک لاہور ہائیکورٹ میں پہنچ جائینگے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہم نے 2 بجے طلب کیا تھا،عمران خان اب تک پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل نے کہا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک مشکلات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہوسکے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات میں نے تو نہیں کرنے، عمران خان کتنی دیر تک پیش ہوجائینگے؟ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت 15منٹ تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ جتنی نشستیں ہیں اتنی ہی وکلاء کمرا عدالت میں بیٹھیں،وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مال روڈ پر ٹریفک بہت زیادہ جام ہے،آئی جی پنجاب ایک گھنٹہ دے دیں ہم مال روڈ کلیئر کر دیں گے، عمران خان اپنی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی درخواست کس نے کس کے کہنے ہر فائل کی؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کے دستخطوں سے یہ درخواست فائل نہیں ہوئی،ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہاکہ میں نے کوئی درخواست فائل نہیں کی، وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ میں عدالت سے حفاظتی ضمانت مانگ ہی نہیں رہا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیے تھا معافی مانگتے، اب میں شوکاز نوٹس جاری کروں گا، آپ تسلی سے جواب تیار کیجیے گا،

    لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کو سیکشن 476 پڑھنے کی ہدایت کی،وکیل نے کہا کہ عدالت اگر کل تک کا وقت دے تو عمران خان پیش ہوجائیں گے، رجسٹرار نے گاڑی مسجد گیٹ سے داخل ہونے کی درخواست بھی مسترد کی، ہمیں کہا گیا تھا کہ مال روڈ ٹریفک کے لیے فری ہوگا ہم نے سیکیورٹی کے معاملے پر پولیس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں شوکاز نوٹس اور توہین عدالت کا نوٹس دیتا ہوں،آپ تین ہفتے لے لیں، سکون سے جواب تیار کرلیجیے گا، وکیل خواجہ طارق نے کہا کہ میں عمران خان کو کل ہی پیش کر دوں گا،عدالت نے کہا کہ عمران خان لیڈر اور رول ماڈل ہیں ، وکیل نے کہا کہ ہم آنا چاہتے ہیں لیکن آنے نہیں دیا جا رہا،آپ کسی کو بھی ساتھ بھیج دیں بیشک چیک کرلیں،آپ 4یا5 بجے کےلیے رکھ دیں ہم ابھی پیش کر دیتے ہیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپکو بار بار موقع دیا، جس طرح آپکو سہولت دی ایسی کسی نے نہیں دی ہوگی،

    لاہو رہائیکورٹ نے عمران خان کو 5بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا وکیل نے عدالت کو عمران خان کو 5 بجے تک پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا

    عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں تو وہیں زمان پارک میں بھی پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں، عمران خان کی پیشی کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں،عمران خان کو ہائیکورٹ کے گیٹ سے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت تک جانا پڑے گا،ہائیکورٹ کے گیٹ سے کمرہ عدالت تک کا فاصلہ 300 میٹر سے 400 میٹر تک کا ہے

  • عمران خان کی عدالت پیشی ،عدالت کے باہرعارضی وہیل چیئرسلائیڈ لگا دی گئی

    عمران خان کی عدالت پیشی ،عدالت کے باہرعارضی وہیل چیئرسلائیڈ لگا دی گئی

    عمران خان کی عدالت پیشی ،جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر عارضی وہیل چیئر سلائیڈ لگا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے بقیہ تمام کیسز کو کیلئے ملتوی کردیا گیا،عدالتی عملہ کا کہنا ہے کہ آج کے بقیہ تمام کیسز میں تاریخ بعد میں دی جائے گی،

    عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ نے طلب کر رکھا ہے، عمران خان نے آج عدالت پیش ہونا ہے تا ہم عمران خان کو گرفتاری کا بھی خدشہ ہے، عمران خان نے عدالت میں درخواست دائر کی جس کو مسترد کر دیا گیا، عمران خان نے اب اپیل دائر کی ہے جس میں سیکورٹی فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنان عدالت کے باہر پہنچ چکے ہیں، عمران خان زمان پارک میں ہی موجود ہیں، انکی وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے،

    عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں تو وہیں زمان پارک میں بھی پی ٹی آئی کارکنان موجود ہیں،عمران خان کی پیشی کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں،عمران خان کو ہائیکورٹ کے گیٹ سے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت تک  جانا پڑے گا،ہائیکورٹ کے گیٹ سے کمرہ عدالت تک کا فاصلہ 300 میٹر سے 400 میٹر تک کا ہے

  • سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے،اسد عمر

    سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے،اسد عمر

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کوئی عام پاکستانی نہیں ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر منصوبے کےتحت قاتلانہ حملہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی کے انتظامات کی ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے، جس ہڈی میں گولی لگی عمران خان کی وہ ہڈی ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی،اگر ذرا سا بھی جھٹکا لگتا ہے تومزید 2 سے 3 ماہ ان کو چلنے میں دشواری ہوگی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر اکتوبر میں پرامن مظاہرہ کیا گیا، احتجاج پر 21 اکتوبر کو دہشت گردی کے پرچے کاٹ دیئے گئے،دہشت گردی کا پرچہ ایک ایسے واقعے پر کاٹاگیا جس میں وہ خود موجود نہیں تھےعمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہےانہیں کسی عدالت میں جانے پر اعتراض نہیں تھا، نومبر میں عمران خان پر حملہ کروایا گیا، عمران خان کا انا کا مسئلہ نہیں ہے، ڈاکٹرز کی ہدایات کی وجہ سے عدالتوں میں نہیں جا رہے۔

    انہوں نے کہا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لئے ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہےاگر الیکشن 9 روز میں نہیں کرائے تو ان کو آئین توڑنا پڑے گا، عدلیہ مجھ پر عمران خان پر توہین عدالت کا کیس چلا چکی ہے، امید ہے سب کے ساتھ برابری والا رویہ رکھا جائے گا، یہ سارے ملک میں سنسنی پھیلا رہے ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ ،خواجہ آصف پر غداری کا پرچہ کب کٹوائیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی سے عوام پس چکے ہیں، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھانے کا اعلان ہوا ہے، روزمرہ کی ضرورت پوری کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے، یہاں سیاسی انتشار پیدا کیا گیا، سیاسی بحران نےمعاشی بحران کو جنم دیا ہےاگلے 3 ماہ بعد اس سے بھی زیادہ حالات خراب ہوں گے، پوراحکومتی نظام عمران خان کی گرفتاری میں لگا ہوا ہے، گھر بیٹھے ہوئے ٹویٹ کرنے والے بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہیں کرو گے معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے عدالت پیش نہ ہونے کی دو وجوہات تھیں، ٹانگ کا زخم اور سکیورٹی خدشات، وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے 25 پیشیاں بھگت چکے ہیں-

    رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی،خاص جگہ پہنچنے کے لیے عمران خان کی گاڑی کواجازت نہیں دی گئی ،عمران خان عدالت جانے کے لیے تیار ہیں،لاہو رہائیکورٹ سے استدعا ہے درخواست منظور کی جائے ،عمران خان پر حملے کا خدشہ ہے ،ہمارا آج یہی سوال ہے اگر عمران خان کو کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا۔

  • عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

    عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھا ہے

    خط میں اکتوبر میں دائر آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی ، خط میں چیف جسٹس اور دیگر ججز سے شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے تحفظ کیلئے اقدامات کی استدعا بھی کی گئی، عمران خان نے معاملے سےمتعلق 8 اہم سوالات بھی چیف جسٹس اور ججز کے سامنے رکھ دیئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے مشکوک اور غیرمصدقہ آڈیوز ویڈیوز کےمنظرِ عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاثر ملتا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر،ہاؤس کی خفیہ نگرانی یا بات چیت کی خفیہ ریکارڈنگز معمول تھا،ایوانِ وزیراعظم ریاست کا حساس ترین جگہ ہے جہاں حساس معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے، قوی شواہد موجود ہیں کہ غیرمصدقہ و جعلی آڈیوزویڈیوز سے تنقیدی آوازوں کو دبایا جانا مقصود ہے،

    خط میں مزید کہا گیا کہ مجھ سمیت کئی سابق سرکاری شخصیات اور عام افراد تیار کردہ لیکس کا نشانہ بن چکے ہیں، دیگر بہت سے افراد کے ساتھ اعظم سواتی کے پرائیویسی کے بنیادی آئینی حق کو بری طرح پامال کیا گیا، پاکستان میں آئین کی تخلیق کے دوران متعدد حقوق کو دستور کا حصہ بنایا گیا، دستور کا آرٹیکل 4 ہر شخص کو قانون کا تحفظ فراہم کرتا اور قانون ہی کے تحت سلوک کا حق دیتا ہے،

  • پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان  کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور:عدالت پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تحریکِ انصاف کے مزید 70ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-

    دوران سماعت عدالت پی ٹی آئی کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا مؤقف نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد روکنے کا حکم دے۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ میں عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7مارچ کو سنا جائے گا۔

  • عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

    عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

    لاہور: عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان نے بالآخر لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے گزشتہ روز عدالت میں سیکیورٹی کی درخواست کی تھی-

    سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی سیکیورٹی ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کے اندر بھی سیکیورٹی کا جائزہ لیا،عمران خان پرپہلے قاتلانہ حملہ ہوچکا ان پر دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے-

    فرخ حبیب نے کہا کہڈاکٹرز نےٹانگ کی ہڈی فریکچر ریکوری کےلیے دھکم پیل سے احتیاط کی ہدایات دی ہیں جس پر ایڈمن سےعمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت مانگی ہے –

    عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا لیکن عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،لاہور ہائیکورٹ پیشی پر لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی-

    لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا-

    واضح رہےکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کیا تھا۔

    عدالت نے عمران خان کو آج طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں آ کر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عدالت نے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

  • لاہورمیں فیض فیسٹیول،کراچی میں لٹریچرفیسٹیول اختتام پزیر: ہزاروں افراد کی شرکت

    لاہورمیں فیض فیسٹیول،کراچی میں لٹریچرفیسٹیول اختتام پزیر: ہزاروں افراد کی شرکت

    لاہور::کراچی: ممتاز شاعر فیض احمد فیض کی یاد میں منعقدہ تین روزہ فیض فیسٹیول اپنی ادبی اور ثقافتی رعنائیوں کے ساتھ ختم ہوگیا۔ لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے اس ادبی اور ثقافتی فیسٹول میں اندرون ملک سمیت بیرون ملک سے بھی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

    faiz3

     

    میلے کا اہتمام فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کیا تھا اور فیض میلے کے دوران الحمرا کی عمارت کو فیض احمد فیض کی تصویروں اور ان کے کلام پر مبنی بینروں سے سجایا گیا تھا۔تین روزہ فیسٹول کے دوران مختلف سیشنز میں ادب، سیاست، آرٹ، کلچر، تھیٹر اور ڈرامہ سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے دو سو سے زائد ماہرین نے اظہار خیال کیا۔

    faiz2

    اس موقع پر الحمرا آرٹ گیلری میں ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔شہریوں کو فیض کے نام خط لکھنے کے لیے ایک اسٹال سجایا گیا تھا جبکہ فیسٹول میں رقص،کتھک ڈانس،ڈھول پرفارمنس اورقوالی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

    faiz4

    فیسٹول کے آخری روز کشورناہید، افتخارعارف، اداکارہ سجل علی، سمیعہ ممتاز، ثانیہ سعید، منیزہ ہاشمی، بھارت سے آئے ہوئے نامور شاعر جاوید اختر، انورشعور اور خورشید رضوی سمیت دیگر شخصیات نے مختلف سیشن میں اظہار خیال کیا۔

    faiz5

    فیض احمد فیض کی شاعری،ان کی سوانح حیات، داستان گوئی،ملکی سیاسی،معاشی صورتحال،ادب اور ثقافت سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی جبکہ آخری روز مجموعی طور پر 25 سیشن ہوئے۔

     

    ادھرکراچی لٹریچر فیسٹول کا 14 واں ایڈیشن ادب سے شغف رکھنے والوں کی بڑی تعداد کی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں مختلف سیشنز نے سامعین کو بحث ومباحثہ اور فکر انگیز گفتگو میں بھر پور انداز میں شرکت کا موقع دیا۔

    تیسرے روز کا آغاز دنیا بھر کے مقبول ترین کھیل کرکٹ پر بحث سے ہوا، پینلسٹ میں شامل لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم،علی خان، احمر نقوی اور حدیل عبید نے اپنی گفتگو سے سامعین کو بہت زیادہ محضوظ کیا، سیشن کے نظامت کے فرائض ندیم فاروق پراچہ نے ادا کئے، سیشن میں وسیم اکرم کی کتاب”سلطان“ اور علی خان کی کتاب  Cricket     in     Pakistan: Nation, Identity and Politics کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

     

    جیسمین ہال میں  Faith and Intellect  کے عنوان سے نمایاں پینل بحث ومباحثہ میں فکری گفتگو کی گئی جس کے نظامت کے فرائض غازی صلاح الدین نے ادا کئے، پینلسٹ میں قیصر بنگالی، سید سلیم رضا اور سید شبر زیدی شامل تھے جنہوں نے اعتقاد اور علت کے درمیان ربط اور مذہبی اعمال میں عقل پر گہری گفتگو کی۔

    klf1

    Climate Justice and Embedded Injustices کے عنوان سے سیشن میں احمد شبر، زہا تونیو اور عافیہ سلام نے موسمیاتی تبدیلی کے کمزور طبقات پر اثرات پرروشنی ڈالی اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

    فیسٹول کے تیسرے دن کا سب سے نمایاں سیشن  From Silver Screen to Mini Screen: Goldmine of OTT Media  کے عنوان سے تھا جس کے نظامت کے فرائض سیفنہ دانش الہیٰ نے ادا کئے، پینلسٹ میں فصیح باری خان اور صنم سعید شامل تھے۔پینلسٹس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارمز خاص طور پراو ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے مزید تخلیقی آزادی اور وسیع تر سامعین تک رسائی فراہم کرکے مواد کے تخلیق کاروں کے لیے امکانات کو بڑھایا ہے۔

    پاکستان کے معروف دانشور جاوید جبار اور شمیم احمد  نے ”The Equitable Tax“ پر ہونے والی گفتگو میں شرکت کی، سیشن میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق مسائل  اور اقتصادی مساوات اور انصاف کے حصول میں اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    klf3

    ”دوسری ملاقات“ کے عنوان سے سیشن میں انور مقصود اور ان کی شریک حیات عمرانہ مقصود نے کے ایل ایف کے مین گارڈن یں احمد شاہ کے ساتھ گفتگو کی۔

    Saints, Sufis and Shrines: The Mystical Landscape of Sindh کے عنوان سے سیشن نے لوگوں کی کافی توجہ حاصل کی۔

    Pakistan’s Economy: Depth and Resilience   کے عنوان سے سیشن میں مفتاح اسماعیل، اکبر زیدی، محمد اورنگزیب اور اظفر احسان نے پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کی۔ سیشن میں زراعت، انڈسٹری اور خدمات کے شعبوں کی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    اختتامی تقریب کے دوران مین گارڈن میں نوری کی شاندار پرفارمنس نے سامعین کو اپنی گرفت میں جکڑ لیا۔علی حمزہ اور علی نور کے گانوں نے سامعین پر نشہ طاری کیا جو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔

  • پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی

    پاک افواج پولیس اور دیگر قومی سلامتی کے ادارے داخلی اور سلامتی اور امن و امان کے لئے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔ دوسری طرف سیاسی حالات کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے ایک طرف ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے دوسری طرف ہماری سیاسی جماعتیں بشمول حکمران جماعت سلیکٹڈ سے لے کر امپورٹڈ کی کہانیاں عوام کو سنا رہی ہیں۔ سلیکٹڈ کو لانے والے کون تھے اور امپورٹڈ کو لانے والے کون ہیں؟ جبکہ ہمارا ازلی دشمن بھارت اس زہریلے پروپیگنڈے سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔

    بھارتی ٹی وی چینلز پاکستان کو اور پاک فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت کا اصل نشانہ پاک فوج ہے پاکستانی عوام میں اس تاثر کو اجاگر کیا جا رہا ہے جس فوج کے لئے عوام جان دینے پر تیار ہیں وہ ملکی سلامتی کے لئے کم اور حکومتیں بنانے اور حکومتیں گرانے میں لگی ہے بھارت کو یہ موقع ہماری سیاسی جماعتیں بشمول حکمران فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ انہی جماعتوں سے منسلک سوشل میڈیا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے تاہم بھارت یہ بھول گیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتی ہے اور اس طرح کے کئی پروپیگنڈے پہلے بھی ہوتے رہے عوام کی اکثریت نے کبھی اس قسم کے پروپیگنڈے کو قابل توجہ نہیں سمجھا۔ تاہم ملکی سیاستدانوں بشمول حکمرانوں کو اس ملک اور بائیس کروڑ عوام کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے پاک فوج کو نشانہ بنا کر آپ کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بھارت سمیت بعض عالمی سیاسی کھلاڑی پاکستان میں امن و امان کی فضا کو مخدوش ہی دیکھنا چاہتے ہیں ایک کمزور پاکستان ان کے مفاد میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن اور محب قوم شخصیات اور عناصر کو چھانٹ چھانٹ کر اہم عہدوں اور ذمہ داریوں پر تعینات کیا جائے اور وطن عزیز کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جس بے حسی اور سنگدلی اور ناعاقبت اندیشی کے ساتھ ٹویٹ پر قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پی ایس ایل کی بین بجانے کا عزم کیا قومی خزانے پر پلنے والے خودساختہ نام نہاد دانشور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کے پیش نظر اس نام نہاد دانشور کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی وزارت اور اپنے والد (مرحوم) خواجہ صفدر کی یاد تازہ کر دی۔