Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ بھی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نےپروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائےگل اور فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا ہے یہ گیت 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ گانے میں قومی کرکٹرز نے بھی پرفارم کیا ہے۔


    پی ایس ایل کے اس ترانے کو بھی ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا پی ایس ایل سیزن 8 کا گانا آتے ہی مداحوں نے اس بار بھی ناصرف علی ظفر بلکہ گلوکارہ نصیبو لال کو بھی یاد کیا یہاں تک کہ گروو میرا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے-


    https://twitter.com/Raheelmanj467/status/1624641261616472064?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ


    https://twitter.com/DaniyalSardar10/status/1624688760813154306?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ
    واضح رہے کہ نصیبو لال نے آئمہ بیگ کے ہمراہ پی ایس ایل سیزن 6 کا گانا ‘گروو میرا’گایا تھا، جس کے آتے ہی لوگوں نے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کئی لوگ جنہوں نے’گروو میرا’ پر تنقید کی تھی، وہ اب اس کی تعریف کر رہے ہیں،جبکہ کئی صارفین نے گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل کے شروع کے تین سیزن کے گانوں کو بہترین قرار دیا۔


    https://twitter.com/KhazranSays/status/1624462147190419456?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ
    https://twitter.com/KhazranSays/status/1624461186392805379?s=20&t=YqR9AvEdO2qW8vK9u6hAXQ

  • امیر حمزہ کا قاتل پولیس نے گرفتارکرلیا

    امیر حمزہ کا قاتل پولیس نے گرفتارکرلیا

    لاہور :لاہور کے نواح میں قتل کی سنگین واردات کا ملزم گرفتارہوچکا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق ی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کے نوٹس پر قتل کی واردات میں ملوث ملزم ولائت کوگرفتارکیا گیا ہے

    گوجرہ : گناہ چھپانے کیلئے ہسپتال کی دیوار کے ساتھ مردہ نومود بچہ پھینک دیا گیا

    انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن قمرساجد کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل گھر میں گھس کر شہری امیر حمزہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ملزم ولائت کی فائرنگ سے امیر حمزہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، ملزم کو شک تھا کہ امیر حمزہ نے اس کی بیٹی کو اغواء کیا ہے،ملزم ولائت قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار گیا تھا

    گوجرہ:مسلح ڈاکوؤں نے دو مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا

    اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن صدرعبدالحنان کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،

    ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کی طرف سے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے

  • لاہور سمیت ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا انعقاد

    لاہور سمیت ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا انعقاد

    وزارت صحت نے لاہورمیں وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39اضلاع میں انسداد پولیومہم کا انعقاد کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیرصحت نے اس حوالے سے بتایا کہ 60لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے کی مہم کاآغازہورہا ہے،خصوصی پولیو مہم 13 فروری سے 9 ا ضلاع میں مکمل طورپر چلائی جائے گی-

    افغانستان کا پولیو وائرس ویرینٹ لاہورپائے جانے کا انکشاف

    وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 30اضلاع میں جزوی طور پر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی،پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں مجموعی طورپر مہم شروع ہوگی جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مہم کاآغازہورہا ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جنوری کو وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 2023ء میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    وزیر صحت نے بتایا تھا کہ گلشنِ راوی میں پائےجانے والے وائرس کا تعلق ننگرہار، افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں گذشتہ نومبر میں پایا گیا تھا-

    لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں،اگرچہ وائرس کی تصدیق ہونا تشویش کا باعث ہےتاہم وائرس کی فوری تصدیق ہونا بہتری کی علامت ہے۔ ماحول میں وائرس کی بروقت تصدیق بچوں کو پولیو وائرس سے معذور ہونے سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

    اُنہوں نے بتایا تھا کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020ء میں سامنے آیا تھا،تاہم ماحولیاتی نمونوں میں وقتاً فوقتاً اس وائرس کی تصدیق ہوتی رہی ہے اور گذشتہ برس ضلع لاہور کے چار ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ جسمانی معذوری کا سبب بننے والا پولیو پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے ہی اس وائرس سے نجات ممکن ہے۔

    پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بن گیا ، مزید بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

    لاہور سیکریٹری خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ، فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا-

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

    ذرائع کے مطابق لاہور محکمہ خوراک نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا ہے سیکریٹری خوراک نے 10ملز مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکریٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی

    ذرائع کے مطابق ملز مالکان نے دکانوں پر آٹا سپلائی روک دی فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کرنے کا پلان ہے-

    دوسری جانب سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے نہیں دیں گے، لاہور میں کچھ ملیں بند ہیں-

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نعیمہ افضل کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20 فلورملز سے آٹا سپلائی کیا جارہا ہے،آٹے کی ضرورت پوری کرنے کیلئے شیخوپورہ کی فلورملز سے سپلائی لی جارہی ہے-

    ادھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کو عام بیگز میں پیک کرنے پرفلور مل کو سیل کر دیا ، سرکاری آٹے کے بیگز تبدیل کر کے بطور اسپیشل آٹا فروخت کیا رہا تھا مل منیجر کو بھی گرفتارکرلیا انتظامیہ کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی-

    دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔

    پشاورمیں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آج فی کلو مرغی کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا زندہ مرغی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 440 روپے ہوگئی-

    ٹانک میں تھانہ گومل پر دہشتگردوں کا حملہ،بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی تین دہشتگرد گرفتار

  • ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ملزم کی ہلاکت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    لاہور:وزیراعظم نے پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے تھانے میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار شخص کی ہجوم کیخلاف ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ہفتے کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار نوجوان کو تھانے میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے پُرتشدد ہجوم کو کیوں نہ روکا؟، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے، کسی کو قانون پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی پہلی ترجیح امن ہے، امن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانے میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو معطل کردیا۔سربراہ پنجاب پولیس نے ڈی آئی جی آئی اے بی اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کیخلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی ظالمانہ اور مجرمانہ فعل ہے، جنہوں نے بھی یہ کام کیا حکومت کی ذمہ دار ہے کہ انہیں گرفتار کرے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں کہ قانون ہاتھ میں لے کر ایسا عمل کرے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

  • سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا

    لاہور: سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتے رہے:رانا محمد اقبال نے پولیس کوبتادیا ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمے میں نامزد ایکسیئن ہائی وے رانا محمد اقبال کا عدالت میں دیا گیا اعترافی بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق محمد خان بھٹی ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں کے لیے زبردستی رشوت وصول کراتے تھے۔

     

    ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال کے اعترافی بیان کے مطابق محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے فرنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    نامزد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مختلف افسران کی تعیناتیوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لی گئی جبکہ محمد خان بھٹی نے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد مختلف محکموں کا ترقیاتی کاموں کا بہت بڑا پیکیج بھی منظور کروایا اور ان کی ہدایت پر کام کے عوض 50کروڑ ان کے گھر پہنچائے، اس وقت چودھری مونس الٰہی ودیگر وہاں موجود تھے۔

    پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ مواصلات کے ایکس سی این رانا اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رانا اقبال نے رشوت دے کر یہ پوسٹ لی اور مزید ٹھیکوں کی مد میں 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ رشوت الگ سے دی۔اس مقدمے میں کئی سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی پر الزام ہے کہ انہوں اربوں روپے کے ٹھیکے قانون سے ہٹ کر دیے اور جب وہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری تھے، ان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔

  • اداکارہ نیلو کا ” جرئت انکار”  حبیب جالب کا منظوم خراج تحسین

    اداکارہ نیلو کا ” جرئت انکار” حبیب جالب کا منظوم خراج تحسین

    اداکارہ نیلو کا ” جرئت انکار”

    حبیب جالب کا منظوم خراج تحسین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    11فروری 1965 کو افروایشیائی سیمینار کے مندوبین کیلئے لاہور میں سرکاری طور پرایک ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا۔ مغربی پاکستان کے گورنر نواب آف کالا باغ نےنیلو کو شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے رقص کرنے کیلئے کہا۔ اس نے انکار کیا تو گالیاں دیں اورڈرایا دھمکایا ۔ اس بے عزتی پر نیلو نے بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں کھالیں۔ بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹر کئی دن کی کوششوں سے نیلو کی جان بچانے میں کامیاب رہے ۔
    فلمی صنعت نے اس واقعہ پر احتجاجاََ ایک دن کی ہڑتال کی۔ حبیب جالب نے نظم ’’نیلو‘‘ لکھی۔ جس کا پہلا بند یہ تھا ۔۔۔

    توکہ ناواقفِ آدابِ شہنشاہی تھی
    رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
    تجھہ کو انکار کی جرأت ہوئی تو کیونکر
    سایۂ شاہ میں اس طرح جیا جاتا ہے؟

    مشہور رائٹر، ڈائریکٹر اور فلم ساز ریاض شاہد نے نیلو کی جرأت اور عزتِ نفس کو کو یوں خراجِ تحسین پیش کیا کہ اسے شادی کی پیشکش کر دی، اور وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

    ریاض شاہد نے 1969 میں فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی پر اپنی مشہور فلم ’’زرقا‘‘ بنائی۔ زرقا کا مرکزی کردار نیلو نے ادا کیا۔

    فلم کو فلسطینیوں کی تنظیم ’’الفتح‘‘ نے بہت سراہا۔ 21 اکتوبر 1969 کو کراچی میں ایک تقریب ہوئی، جس میں ’’الفتح‘‘ کے نمائیندےخالد الشیخ نے ریاض شاہد کو یہ فلم بنانے پرمبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
    ریاض شاہد نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کیلئےفلم کی نمائش کے حقوق الفتح کو دے دئیے اور کہا کہ اس کی آمدنی جدوجہدِ آزادی میں صرف کی جائے۔

    اس موقع پر نیلو نےفلمی زندگی سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرقا ان کی زندگی کا عظیم ترین کردار تھا، اس کے بعد وہ عام فلمی کردار ادا کرنا پسند نہیں کریں گی۔
    لیک ریاض شاہد کی موت کے بعد معاشی ضرورتوں نے انہیں اس عہد پر قائم نہ رہنے دیا،اور انہیں پھر کچھہ عرصے کیلئے فلموں میں آنا پڑا

  • پنجاب سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار

    محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے کامیاب آپریشنز کے دوران صوبہ پنجاب سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    برف باری کے دوران مری میں سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگی

    پنجاب میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج بروز ہفتہ 11 فروری کو جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عفان، کاشف، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ اور احمد جان شامل ہیں، دہشتگردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔

    بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشتگردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پردلائل کی استدعا منظور

    منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پردلائل کی استدعا منظور

    لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور کر لی گئی۔

    وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف سپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیخلاف 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وکیل نے ایف آئی اے کی رپورٹ پردلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔

    بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    لاہور کے اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر مل کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔

    ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

    ایف آئی کی جانب سے نئی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سلیمان شہباز کے وکیل نے نئی رپورٹ پڑھنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل کو رپورٹ کی کاپی ملزمان کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ رپورٹ میں گواہان 131 ہوگئے ہیں، ان کے بیانات کے حوالے سے کوئی چیز ساتھ لف نہیں ہے، عدالت رپورٹ پڑھ کے دلائل دینے کیلئے سماعت ملتوی کرے۔

    خیبرپختونخوا:سیاحتی مقامات پر برفباری دیکھنےکے لیے8لاکھ سےزائد سیاحوں کی آمد

    عدالت نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گواہان سے متعلق تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا-

  • کورین ماہرین کے تجربےسےسیاحت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

    کورین ماہرین کے تجربےسےسیاحت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
    اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سووسنگپیو نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کورین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں، دوطرفہ وفود کے زیادہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں، ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا سے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر کورین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر بھی موجود تھے۔

    بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، سیاح پھنس گئے

    ادھر دوسری طرف رواں سال موسم سرما کی برفباری دیکھنے کیلیے 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔برف پوش پہاڑ دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پہنچے، سب سے زیادہ 5 لاکھ سیاح مالم جبہ پہنچے، ملکی اور غیر ملکی سیاح خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں کے اسیر بن گئے۔

    آج رات سے بارش کا امکان،مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

    ایک ماہ کے دوران 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے بالائی سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پانچ لاکھ 52 ہزار 785 سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کیا جس میں 17 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں جبکہ2لاکھ33ہزار666 سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا۔رپورٹ کے مطابق کاغان ناران میں 79ہزار548 سیاح برفباری کے مزے لینے پہنچے، دور دراز مقام اپر و لوئر چترال میں 23ہزار711 ملکی اور 31غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی، 1ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔

    سعودی عرب:عمرے اور سیاحت کیلئے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا

    خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹورازم پولیس اور عملہ تمام سیاحتی مقامات پر تعینات ہے، جہاں مستعد اہلکار سیاحوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سیاحوں کو آرام دہ سفر کے لیے سڑکوں پر بروقت برف ہٹائی گئیں اور اب بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال سیلاب کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، جس کے بعد حکومت، انتظامیہ اور پاک فوج نے سیاحت کو بحال کرنے کے لیے مواصلاتی اور رہائشی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا۔