Baaghi TV

Category: لاہور

  • الحمراء میں سہ روزہ داستان گوئی فیسٹیول کا آغاز

    الحمراء میں سہ روزہ داستان گوئی فیسٹیول کا آغاز

    لاہور:لاہور کےالحمراء میں سہ روزہ داستان گوئی فیسٹیول کا آغا ز ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کےالحمراء آرٹس کونسل میں سہ روزہ جشنِ داستان گوئی فیسٹیول منایا جارہا ہے جس کا آغاز نامور داستان گو بدر خان نے داستان ِخسر وسنا کرکیا۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ

    الحمراء کےایگزیکٹوڈائریکٹر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر خسرو کی داستانیں نہ صرف ان کے اپنے زمانے میں بلکہ آج تک ہر کسی کہ زبان زد عام ہے۔ انہوں نے مشید کہا کہ امیر خسرو صوفی بھی تھا، سنگیت کار بھی،شاعر، درویش اور موجد بھی تھا۔

    آصف زرداری سے متعلق عمران خان کے بیان پر بلاول کا بھرپور ردعمل

    ذوالفقار علی زلفی نےکہا کہ نامور داستان گو بدرخان ٗآج کی نئی نسل کو امیرخسرو کی داستانیں سنا کر بڑی ذمہ داری نبھا رہے ہیں امیر خسرو جنھوں نے3 زبانوں میں شاعری کی اور7 بادشاہوں کا دور دیکھا اور کئی راگ اور راگنیاں ایجاد کیں علاوہ ازیں قوال،قوالی،پہیلی،خیال، ترانہ اور ایمن بھی، اور وہ بلاشبہ تیرھویں اور چودھویں صدی کی اہم ہستی ہیں جنھوں کے فارسی میں 4 لاکھ سے زائد اشعارتخلیق کئے۔

    نامور داستاں گو بدر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ داستانیں ہمارے شہروں،گاؤں، گلی،محلوں،چوک چوراہوں، میلوں ٹھیلوں اور چوپالوں میں بڑے شوق سے سنی اور سنائی جاتی ہیں۔جشن داستان گوئی فیسٹیول لاہور میں تین روز تک جاری رہے گا۔

  • پنجاب میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش قرار

    پنجاب میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش قرار

    پنجاب میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش قرار

    صوبہ بھر میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش ہے۔اس وقت گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ڈائریکٹر خوراک پنجاب شوذیب سعید نے محکمہ خوراک کے کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وفاق نے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ وفاق سے دو لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم پنجاب آ چکی ہے اور بقیہ اڑھائی لاکھ ٹن گندم بھی جلد پنجاب پہنچ جائے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ صوبے میں 15لاکھ میٹرک ٹن کے ذخائر موجود ہیں جبکہ یومیہ 26ہزار میٹرک ٹن کی فراہمی جاری ہے۔ شوذیب سعید نے مزید کہا کہ ل اس وقت ایوریج قیمت 42 سو روپے ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرکنگ پوائنٹس پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو بلیک میل کرنے اور ذخیرہ اندوزوں سے بچایا جا سکے۔ شوذیب سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیس کلو کی جگہ دس کلو والے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ خلاف ورزی پر ملوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر خوراک پنجاب نے واضح کیا کہ 1100 سے زائد ملوں کا کوٹہ بند کیا جا چکا ہے گیا اور کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی یا ملاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ڈائریکٹر خوراک پنجاب نے کہا کہ مارچ میں رمضان المبارک شروع ہورہا ہے اورامید ہے جلد حکومت وقت کی جانب سے رمضان پیکج کا بھی اعلان ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور نسیم افضل نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ روزانہ پانچ لاکھ سے زائد بیگ تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ ابھی تک ایکشن لیتے ہوئے پچیس ہزار سے زائد ملوں کا کوٹہ معطل کیا جا چکا ہے اور ایک ہزار سے زائد دکانداروں کے لائسنس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم جنرل ہسپتال پہنچ گئے

    نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم جنرل ہسپتال پہنچ گئے

    نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم جنرل ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔

    پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج اینڈپوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کااستقبال کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں فیکلٹی ممبران اورملک بھرسے آئے آنکولوجسٹس اور گائنو کولو جسٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عباس کھوکھر، ڈاکٹرمظہرحسین، ڈاکٹرآمنہ احسن، پروفیسرطیبہ وسیم، پروفیسرعائشہ ملک، پروفیسرزیباعزیز، پروفیسر اے وسیم یوسف، پروفیسرراشدلطیف خان، پروفیسرندرت سہیل، سہیل چغتائی ودیگرڈاکٹرزموجودتھے۔

    نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہسپتال لاہوردکھی انسانیت کی خدمت میں بنیادی کردارادا کررہاہے۔ پنجاب میں سوسائٹی آف گائنوکولوجی اینڈ آنکولوجی رجسٹرڈ کروائی جا رہی ہے۔ سوسائٹی پنجاب میں کینسرکے مریضوں اورماں اوربچہ کی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ سوسائٹی آف گائنوکولوجی اینڈآنکولوجی کوایس ای سی پی سے باقاعدہ رجسٹرڈکروایا جائے گا۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفریدسوسائٹی کے صدرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ سوسائٹی سکریننگ، پروینشن اورویکسی نیشن میں اہم کرداراداکرے گی۔ سوسائٹی کے تحت کری کولم کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سوسائٹی آف گائنوکولوجی اینڈ آنکولوجی کے عہدیداران نے آج خدمت انسانیت کا باقاعدہ حلف اٹھالیاہے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ویژن کے مطابق سوسائٹی کو مریضوں کیلئے سود مند بنائیں گے۔ جنرل ہسپتال لاہورمیں ہرآنے والے مریض کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے

  • نابالغوں کو سگریٹ کی فروخت روکنے کی درخواست دائر

    نابالغوں کو سگریٹ کی فروخت روکنے کی درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں نابالغوں کو سگریٹ کی فروخت روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے خضر قریشی نے دائر کی ، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے ۔حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے ۔ عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دے ۔، عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

    تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

    سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں پابندی کے باوجود کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت کی جاتی ہے، تعلیمی اداروں کے باہر بھی منشیات کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے،تمباکو نوشی سے دنیا میں ہرسال 70 لاکھ افراد لقمہ اجل بنتے ہیں اور ان میں سے 20 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کے باعث دل کی بیماریوں، فالج اور ہارٹ اٹیک سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ طویل مدت تک تمباکو نوشی زندگی 12 سے 15 سال تک زندگی کو کم کردیتی ہے۔ یہ عام غلط فہمی ہے کہ طویل عرصہ تک سگریٹ نوشی کے بعد اس کو ترک کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا حالانکہ جیسے ہی آپ سگریٹ نوشی ترک کرتے ہیں اس سے پھیپھڑوں کی شدید بیماریاں اور کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتےجاتے ہیں، تمباکو نوشی کے باعث ہارٹ اٹیک اور فالج کے ساتھ پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر بھی اموات کی بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں تقریبا 3 کروڑ افراد تمباکو نوش ہیں جن میں اکثر سگریٹ نوش ہیں۔ ملک میں لاکھوں دکانیں ایسی ہیں جہاں سگریٹ آسانی سے دستیاب ہیں۔

  • عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نوٹس،کیس سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نوٹس،کیس سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کاروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،

    رجسٹرار ہائیکورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کر دی ، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہرام سرور شامل ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کاروائی کو ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا ہے

    عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا یے، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا، چیرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجیے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے،عدالت درخواست گزار کی استدعا پر حتمی کاروائی تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکنے کا حکم دے،عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف قانون اقدام کی کالعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

    مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

    پارٹی پہاڑ، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہو گا، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کےہمراہ ہیں ، مریم نواز کا پاکستان پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی شاہدخاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ پاک سر زمین شاد باد

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپسی کیلئے تیاری کررہے ہیں،پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہو گا،عمران خان نے سیاسی مخالفین کیساتھ جو کچھ کیا اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی، نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں،مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں،نوازشریف اور شہبازشریف نے اہم ذمہ داریاں دی ہیں ماضی کی طرف دیکھتی ہوں توخوف آتاہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایاگیا، میری تربیت نواز شریف نے کی ہے ،ساڑھے تین ماہ بعد وطن واپس آئی ہوں ،4ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا،پیر سے رمضان تک مکمل پلاننگ کےساتھ شیڈول لیکر آئی ہوں ،نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتی، عمران خان اور حواریوں کے ساتھ جو ہوگ اوہ مکافات عمل ہوگا،پارٹی کو نئی سمت دیں گے اورنوجوانوں کو آگے لائیں گے،شاہد خاقان نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا،جاوں گا تو گھرجاوں گا،پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں،شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف اورپارٹی سے 3 دہائیوں کا ساتھ ہے،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورنوازشریف اکٹھے نیچے گئے تھے،نوازشریف بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں پارٹی کیلئے قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل دیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے، نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آ رہے ہیں ،نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا،نوازشریف اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے مجھے احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے،نوازشریف کو احساس ہےکہ ملک میں مہنگائی ہے،نوازشریف کو ملک سے نکالنا ایک بڑا سانحہ تھا،ن لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے،
    ترقی کرتاہوا پاکستان واپس آئےگا،سازش کرنے والے سارے کردار اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں،وہ دن دور نہیں جب نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، آج ان کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے جو کہتے تھے مہنگائی کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی، رونے کی تیاری کر لو اب باقی کی زندگی رونا پڑے گا، خیبرپختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان میں حکومت کرنے والے ذمہ دارہمیں قرار دے رہے ہیں،عمران خان نے حکومت خود توڑی اوراب رو بھی خود رہا ہے،8 ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے چار سال کا حساب دینا ہوگا، ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں الیکشن جب بھی ہوں گے ن لیگ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گیمیں آپ سے وعدہ کرتی ہوں پارٹی کیلئے ایک منٹ نہیں بیٹھوں گی، نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے تمام کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے،

    مریم نواز شریف کی آمد کے موقع پر جاتی عمرہ انٹری گیٹ کو پھولوں سے سجا دیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    جنید صفدر مریم نواز کو لینے جانی امراء سے ائیرپورٹ کے لیئے روانہ ہوئے، جنید صفدرنے والدہ کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا، مریم نواز کا لاہور ایئر پورٹ پر کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کے لیے آرہی ہیں، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کرلیا جائے گا ،مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کے لئے لاکھوں کی تعداد میں کارکن پہنچیں گے لاہور ائرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ لگ گیا ہے راستوں پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کے پورٹریٹ بھی آویزاں کئے گئے ہیں مریم نواز کے لئے کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا مریم نواز کنٹینر سے کارکنوں سے خطاب کریں گی سائونڈ سسٹم اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے استقبالیہ سے باہر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں، کارکنان واک تھرو گیٹس سے گذر کر ہی استقبالیہ کی طرف جا سکیں گے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی،پارٹی رہنما، کارکنان اورعوام مریم نواز کا خوشی سے انتظار کر رہے ہیں مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی،

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    قبل ازیں مریم نواز کی پاکستان واپسی ، پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوسکتی ہے ،جہاز عملہ کے مطابق پرواز کے اندر ن لیگ کے کارکن کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے،پی آئی اے عملے کی جانب سے ایمبولینس طلب کرلی گئی جہاز کو واپس ہینگر میں لے جایا جا رہا ہے،مریم نواز وطن واپسی کیلئے ابوظہبی ائرپورٹ پہنچیں تو مریم نوازکے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے

  • پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

    پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی۔پولیس کے مطابق طلبا تنظیم نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس پر انہیں سیکیورٹی اسٹاف نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا۔

    تصادم کے بعد مشتعل طلبا نے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو طلبا تنظیم کے کارکنوں نے اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔

    بعد ازاں پولیس نے احتجاجی طلبا کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور لاٹھی چارج کیا اور انہیں وی سی آفس کے سامنے سے منتشر کردیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین اور پولیس اہلکاروں نے جلتے ہوئے ٹائر ایک دوسرے پر بھی پھینکے۔

    بعد ازاں ایس پی اقبال ٹاؤن مزید نفری کے ساتھ یونیورسٹی پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں پر حملہ کرنے والی تنظیم کے مشتعل کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    لاہور:پارٹی قائد نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن نےعام انتخابات کے تیاریاں شروع کردیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لیگی ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کا آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز کے جلسوں اورریلیوں میں بھرپور عوامی شرکت اور لیگی امیدواروں کو رابطہ مہم میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کردی۔

    وزیراعظم نے کہا اتحادی حکومت نے ذاتی سیاسی مفادات پرقومی مفادات کو ترجیح دی۔عوام کی تکلیف کا احساس ہے جلد ازالہ ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں ملک کو دیوالیہ ہونےسے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے، جن کی سیاسی قیمت ادا کی۔ انتخابات میں پوری تیاری اورہوم ورک کے ساتھ جائیں گے۔

    ادھرمسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزز مریم نواز کل (ہفتہ کو) ابوظہبی سے لاہور پہنچیں گی، گزشتہ 4 سالوں کے دوران انہوں نے جیل و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، وہ ساڑھے 3 ماہ اپنے والد کے پاس لندن قیام کر کے ملکی سیاسی محاذ پر نئی انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔

    شریف خاندان نے مریم نواز کو 2011ء میں سیاسی میدان میں اتارا، مریم نواز نے سیاسی اُتار چڑھاؤ دیکھے اور 13 جولائی 2018ء کو پہلی مرتبہ جیل گئیں اور اڈیالہ جیل میں والد کے ساتھ ایون فیلڈ کیس میں سزا کاٹی۔مریم نواز نے نیب حراست اور ایون فیلڈ کیس میں عمران دور حکومت میں 158 روز جیل کی قید کاٹی۔

    مریم نواز نے اپنے والد کے ساتھ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ ریلیوں کی قیادت بھی کی، عمران حکومت کے دوران اپنے والد کی رہائی کی ناصرف بہادری کے ساتھ مہم چلائی، عمران خان حکومت کی جانب سے ان کی کوریج اور آواز کو دبایا گیا تاہم انہوں نے سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔مریم نواز ایون فیلڈ کیس میں سزا کالعدم ہونے پر بری ہوئیں جبکہ نیب ریفرنس میں ان کا ضبط پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ سے اکتوبر 2022ء میں انہیں واپس ملا، جس کے بعد وہ اپنے والد کے پاس لندن پہنچ گئیں۔

    مریم نواز نے لندن میں ساڑھے 3 ماہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ سیاسی مشاورت اور تنظیم سازی پر کام کیا جبکہ چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر کے عہدے ملنے کے بعد وہ ہفتے کی شام 3 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچ رہی ہیں، جہاں پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے ان کے شاندار استقبال کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت خراب کی، نیازی کی تباہی آج ہماری حکومت ٹھیک کررہی ہے۔ وزیر خزانہ نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے ڈالا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی کی تباہی آج ہماری حکومت ٹھیک کررہی ہے، انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا اور ملک کے 4 سال خراب کردیئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ آپ مان چکے ہیں کہ چوری شدہ الیکشن کے ذریعے آپ کو لایا گیا، آپ نام بھی بتاچکے کہ کون آپ کو لایا تھا، آپ کو اچھی بھلی معیشت ملی تھی، اس پر کام کرنے کے بجائے سیاسی انتقام کی پالیسی پر نہ چلتے تو آج پاکستان اس حالت کو نہ پہنچا ہوتا جہاں آج کھڑا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آپ کی سوچ ہے کہ آپ کی سیاست جاتی ہے تو ریاست بھی جائے، عمران خان نے جی ڈی پی پر غلط بیانی کی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی میں 379 ڈالر اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی دور میں صرف 30 ڈالر کا اضافہ ہوسکا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان عمران حکومت کی وجہ سے آیا، یہ سیاسی انتقام میں لگے رہے، معیشت پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی حکومت نے روپے کا بیڑہ غرق کیا، عمران خان جس ملک بھی گئے پاکستان کو بدنام کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے، عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے۔ عمران نیازی میں آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی (جی ڈی پی) کی شرح 6.10 فیصد جبکہ پی ٹی آئی دور میں 5.8 فیصد تھی، ہمیں 244 ارب ڈالر کی معیشت ملی تھی جسے ہم پانچ سال میں 356 ارب ڈالر تک لے کر گئے، معیشت میں 112 ارب ڈالر اضافہ کیا، پی ٹی آئی 4 سال میں اسے صرف 26 ارب ڈالر اضافہ سے 382.4 ڈالر تک لے جاسکی۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، قوم کو لیکچر نہ دیں، ملک کو تباہ کرنے پر معافی مانگیں، عمران خان بتائیں آپ نے کتنی لوڈشیڈنگ ختم کی، ن لیگ حکومت میں آئی تو 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ملی تھی، عمران خان یا تو لاعلم ہیں یا ان کو غلط معلومات دی جاتی ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تمام معاشی اشاریوں کا انہوں نے بیڑہ غرق کیا، پی ٹی آئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے 17 ارب ڈالر پر چھوڑ کرگئی، عمران خان عوام کو گمراہ کرنا بند کریں، پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ گئی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی حقائق پر سابق وزیراعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے معاشی ماہرین لے آئیں، اعداد و شمار پر بحث کرلیں، عمران خان 55 لاکھ نوکریاں دینے کا کوئی ثبوت دکھادیں، ان کا ماننا ہے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ عوام کو سچ لگنے لگے۔

  • 27 جنوری:جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں سرعام دو پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا

    27 جنوری:جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں سرعام دو پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا

    27 جنوری 2011

    جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں سرعام دو پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ریمنڈ ڈیوس ایک امریکی شہری تھا جس کی تاریخ پیدائش 2 اکتوبر 1974 یے۔ریمنڈ ڈیوس لاہور میں تعینات امریکی ذیلی سفارتخانے کا ملازم تھا جس نے 27 جنوری 2011 کی دوپہر لاہور کے مصروف ترین چوک مزنگ چونگی کی عابد مارکیٹ کے قریب گاڑی چلاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتولین کے نام فہیم اور فیضان تھے ۔ ریمنڈ کا بیان تھا کہ ان میں سے ایک نوجوان نے اس پر پستول لہرایا تھا۔ قتل کے وقوع سے اس نے امریکی سفارت سے مدد طلب کی جس کے نتیجہ میں ایک امریکی تیز رفتار سفارت گاڑی غلط سمت سے یکطرفی سڑک پر دوڑتی آتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ اس ہلاک ہونے والے کا نام عبادالحق ہے۔ بعد میں پولیس نے ریمنڈ کو گرفتار کر لیا۔

    ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپوٹ میں دونوں نوجوانوں کے جسموں میں پیوست ہونے والی گولیوں کی تفصیلات کچھ اس طرح درج تھیں۔

    دونوں کو مجموعی طور پر9 گولیاں ماری گئیں اور صرف ایک ایک گولی انہیں سامنے سے لگی۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے شعبہ طب شرعی کے ڈاکٹرز نے اس واقعہ میں ہلاک ہونیوالے فیضان حیدر اور فہیم شمشاد کا پوسٹ مارٹم کیا۔رپورٹ کے مطابق27 جنوری 2011 کو نوجوان فہیم شمشاد کی لٹن روڈ موقع پر ہی2 بج کر 45 منٹ پرگولیاں لگنے سے موت واقع ہو ئی۔جس کی لاش کا پوسٹ مارٹم تقریبا22 گھنٹے30منٹ بعد کیا گیا۔ فہیم کے جسم پر زخموں کے4 نشان تھے ، اس کے جسم پر گولیاں بھی4لگیں۔ فہیم کو ایک گولی سر کے پیچھے دائیں طرف دوسری سامنے سے پیٹ پر جو آر پار ہو ئی،تیسری گولی کمر پر بائیں جانب،چوتھی بائیں کلائی پر لگی جو فہیم کی بائیں ٹانگ کی ران کو چھو کر گزر گئی۔

    دوسرے نوجوان فیضان حیدر کی پوسٹ مارٹم کے مطابق اس کی موت واقعہ کے ایک گھنٹے35 منٹ بعد اسپتال میں ہوئی۔اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم 19 گھنٹے55 منٹ بعد شروع ہوا۔فیضان کے جسم پر زخموں کے6 نشانات پائے گئے جن میں5گولیوں کے جبکہ ایک آپریشن کا ہے۔فیضان کو ایک گولی سامنے سے چھاتی کے دائیں طرف، جبکہ دوسری بائیں کولہے سے آر پار ہوئی،تیسری گولی کمر کی بائیں جانب عقب سے ،اور دو گولیاں بائیں ران سے چھو کر گزر گئیں۔ دونوں کو صرف ایک ایک گولی فرنٹ سے لگی اور دونوں کو باقی گولیاں عقب سے ماری گئیں۔۔

    امریکی سفارت خانہ نے دعوی کیا کہ ریمنڈ سفارت کار ہے اور اس لیے اسے گرفتار یا سزا نہیں دی جا سکتی۔ اطلاعات کے مطابق ریمنڈ امریکی نجی ادارے کا ملازم تھا جو تجارتی ویزا پر پاکستان میں داخل ہوا، اور پاکستان میں سی آئی اے کی طرف سے جاسوسی میں ملوث تھا اس لیے اس پر دوہرے قتل کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔لاہور کی عدالت نے ریمنڈ کو ملک سے باہر بھیجنے پر پابندی لگاتے ہوئے جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔جب کہ موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والی گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو کر امریکہ پہنچ گیا۔

    ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ایک نوجوان کی بیوہ شمائلہ نے انصاف نہ فراہم ہونے کے خدشہ پر 6 فروری 2011 کو احتجاجاً خود کشی کر لی اور مقتول کے دیگر لواحقین نے بھی انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود کشی کی دھمکی دی تھی ۔

    امریکی صدر براک اوباما نے 15 فروری 2011 کو خود ریمنڈ ڈیوس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘ہمارا سفارت کار ہے’ اور انھیں ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔سابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ دینے کے بعد انکشاف کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتکار کا درجہ حاصل نہیں تھا ۔ریمنڈ کی اصلیت ایک تجربہ کار جاسوس ہونے کے ناطے سے صوبہ پنجاب کی انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ ریمنڈ کو امریکی دوران حراست قتل نہ کر دیں۔

    23 فروری 2011 کو مبینہ طور پہ پاکستانی اور امریکی فوج کے سربراہان جنرل کیانی اور ایڈمرل مائیک ملن کے درمیان عمان میں ایک ٹاپ سیکرٹ ملاقات ہوئی جس کا بڑا حصہ اس بات پر غور کرتے ہوئے صرف ہوا کہ پاکستان عدالتی نظام کے اندر سے کیسے کوئی راستہ نکالا جائے کہ کسی نہ کسی طرح ریمنڈڈیوس کی گلوخلاصی ہو جائے۔

    25 فروری 2011ء کو ریمنڈ کے امریکی "خاندان کے افراد” لاہور پہنچے۔

    16 مارچ 2011ء کو مقتولین کے ورثاء کی طرف سے معافی بعوض 2 ملین ڈالر دیت کے وعدہ پر عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کو بری کر دیا۔ 16 مارچ 2011 کی دوپہر کو جب عدالت کی کارروائی شروع ہوئی تو جج نے صحافیوں سمیت تمام غیرمتعلقہ لوگوں کو باہر نکال دیا۔

    پنجاب کی حکومت کے وزیر انصاف رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں کیونکہ مقتولین کے ورثا کی طرف سے معافی کے بعد وہ قانوناً کچھ نہیں کر سکتے۔ تاہم واضح رہے کہ ملکی قانون کے تحت پنجاب حکومت (یا پولیس) یہ فیصلہ کرتی ہے کہ مقدمہ شرعی قانون کے تحت قائم کیا جائے (جس میں خون بہا کی اجازت) ہے یا روایتی قانون کے تحت (جس میں قصاص کے عوض ورثا معاف نہیں کر سکتے)۔

    رہنما مسلم لیگ ن صدیق الفاروق کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے قصاص کے تحت مقدمہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور قصاص کی رقم بھی خادم الحرمين الشريفين ہی نے ادا کی۔

    جونہی عدالتی کارروائی مکمل ہوئی، ریمنڈ ڈیوس کو ایک عقبی دروازے سے نکال کر سیدھا لاہور کے ہوائی اڈے پہنچایا گیا جہاں ایک سیسنا طیارہ رن وے پر ان کا انتظار کر رہا تھا۔چناچہ امریکی ریمنڈ ڈیوس کو بذریعہ ہوائی جہاز افغانستان لے گئے۔