Baaghi TV

Category: لاہور

  • پرویز الہیٰ کو گرفتارکرلیا جاتا تو پنجاب کا یہ حال نہ ہوتا:حبا فواد چوہدری

    پرویز الہیٰ کو گرفتارکرلیا جاتا تو پنجاب کا یہ حال نہ ہوتا:حبا فواد چوہدری

    جہلم:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے پروزیر الہی کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔‘نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔حبا چوہدری نے کہا کہ ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔ ہم پریشانی میں ہیں اور پرویز الٰہی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔‘

    حبا چوہدری نے بتایا کہ گھر کے اسٹاف نے بتایا فواد چوہدری کو اٹھانے کے لیے 14 لوگ آئے تھے، شوہر کو تو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں، عدالت میں ان کو بتایا گیا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرے گھر لوگ بھیجے جا رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، عدالت میں بھی لوگ بھیجے جا رہے تھے ہم نے کون سی دہشت گردی کی ہے۔‘

    پرویز الہی کی فواد چودھری کو گالیاں دیتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک

    دوسری جانب رات گئے پرویز الہی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔ پرویز لہی نے ٹویٹ کی کہ ’آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں. فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں. میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔‘

    قبل ازیں پرویز الٰہی نے جمعرات کے دن میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’میں نے پی ٹی آئی والوں کو کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔‘انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ایک سال تک مزید کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔‘’لیکن خان صاحب کے ساتھ جو بیٹھنے والے لوگ تھے وہ پارٹی کو لے کر بیٹھ گئے، تین چار بندوں کی وجہ سے، ان میں سے ایک بے چارہ (فواد چودھری) جس کا مجھے بہت افسوس ہے اگر پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام بن جاتا اور شاید اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔‘

    پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا

    چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ قدرتی امر ہے کہ ن لیگ والے بھی یہ ہی چاہ رہے تھے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔‘’میں نے انہیں کہا کہ آپ کو 25 مئی یاد ہے، آپ پھر کیوں بار بار ان ہی لوگوں کو آزماتے ہیں جو پہلے ہی آزمائے ہوئے ہیں ایسا نہ کریں۔‘چودھری پرویز الٰہی کے مطابق ’ان لوگوں نے عمران خان کو غلط مشورے دیے اور آج اس فیصلے کا نتیجہ دیکھ لیں۔‘

  • پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ درج

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے خلاف ایف آئی آر تھانہ فیروزوالہ، ضلع شیخوپورہ میں درج کروا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرفرخ حبیب پر پولیس سے ڈکیتی کرنے کے الزام میں یہ ایف آئی آر کاٹی گئی ہے

    انتہائی مطلوب ملزم لیاری گینگ وارعزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار

    اس ایف آئی آر میں اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ ملزم فواد چوہدری کو گرفتارکرکے اسلام آباد کےلیے جب کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر پہنچے تو وہاں کچھ لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیاں لگا کرپولیس کا راستہ روکا، ان میں سے ایک گاڑی پر فرخ حبیب بھی تھے جہنوں نے پولیس کی وردیاں پھاڑ دیں

    پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا

    وفاقی پولیس کی مدعیت میں فرخ حبیب کے خلاف تھانہ فیروز والا میں درج وفاقی پولیس کے افسر عدیل شوکت کی مدعیت میں ڈکیتی ملزم کو چھڑانے کی دفعات کے تحت درج کالا شاہ کاکو کے قریب کچھ لوگوں نے ڈکیتی کرنے کی کوشش کی فواد چودھری کوبھی چھڑانے کی کوشش کی کانسٹیبل کاوائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس،تفتیشی افسر چالان پیش کرنے میں ناکام

    فرخ حبیب کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں لکھا گیاہےکہ اس ایف آر میں تھانہ کوہسارکے ایس ایچ او نے استدعا کی ہے کہ فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • آدھے جان کے دشمن تھے اور آدھے جان سے پیارے لوگ:حمیدہ شاہین کے یوم پیدائش پرخراج تحسین

    آدھے جان کے دشمن تھے اور آدھے جان سے پیارے لوگ:حمیدہ شاہین کے یوم پیدائش پرخراج تحسین

    کس کے ساتھ ہماری یک جانی کا منظر بن پاتا
    آدھے جان کے دشمن تھے اور آدھے جان سے پیارے لوگ

    حمیدہ شاہین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    26 جنوری 1963 یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اردو کی ایک بہتر پاکستانی شاعرہ پروفیسر حمیدہ شاہین صاحبہ 26 جنوری 1963 کو سرگودھا پنجاب میں پیدا ہوئیں۔ وہ 1988 میں گورنمنٹ کالج سرگودھا میں لیکچرر تعینات ہوئیں اور ٹھیک 32 برس بعد اپنی سالگرہ کے دن 26 جنوری 2020 میں ترقی کرتے ہوئے 20 گریڈ میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ جبکہ آج اپنی سالگرہ کے دن 60 سال کی عمر کو پہنچ کر گورنمٹ ملازمت سے سبکدوش ہو گٙئی ہیں۔ حمیدہ شاہین صاحبہ کے اب تک 3 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں ، دستک، دشت وجود اور”زندہ ہوں” شامل ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نمونہ کلام

    کھیل میں کچھ تو گڑ بڑ تھی جو آدھے ہو کر ہارے لوگ
    آدھے لوگ نِری مٹی تھے ، آدھے چاند ستارے لوگ

    اُس ترتیب میں کوئی جانی بوُجھی بے ترتیبی تھی
    آدھے ایک کنارے پر تھے ، آدھے ایک کنارے لوگ

    اُس کے نظم و ضبط سے باہر ہونا کیسے ممکن تھا
    آدھے اس نے ساتھ ملائے ، آدھے اس نے مارے لوگ

    آج ہماری ہار سمجھ میں آنے والی بات نہیں
    اُس کے پورے لشکر میں تھے آدھے آج ہمارے لوگ

    کس کے ساتھ ہماری یک جانی کا منظر بن پاتا
    آدھے جان کے دشمن تھے اور آدھے جان سے پیارے لوگ

    ان پر خواب ہوا اور پانی کی تبدیلی لازم ہے
    آدھے پھیکے بے رس ہو گئے ، آدھے زہر تمہارے لوگ

    آدھی رات ہوئی تو غم نے چپکے سے در کھول دیے
    آدھوں نے تو آنکھ نہ کھولی آدھے آج گزارے لوگ

    آدھوں آدھ کٹی یک جائی ، پھر دوجوں نے بیچوں بیچ
    آدھے پاؤں کے نیچے رکھے ، آدھے سر سے وارے لوگ

    ایسا بندو بست ہمارے حق میں کیسا رہنا تھا
    ہلکے ہلکے چن کر اس نے آدھے پار اُتارے لوگ

    کچھ لوگوں پر شیشے کے اُس جانب ہونا واجب تھا
    دھار پہ چلتے چلتے ہو گئے آدھے آدھے سارے لوگ

    حمیدہ شاہین

  • فواد چوہدری سے پرویزالہٰی نے معذرت کرلی

    فواد چوہدری سے پرویزالہٰی نے معذرت کرلی

    لاہور:پرویزالہٰی نے فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کرلی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کرلی۔اپنے بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ تقریر کے دوران فوادچوہدری سےمتعلق جو گفتگو کی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر معذرت خواہ ہوں۔

    ٹھٹھہ : بھنبھور میں محکمہ مائنز اینڈ منرل کے زبردستی نمک کی فیکٹری بندکرانے پر…

    سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھےکہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔

    پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔اس پر حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کیا سیاست ہے کہ کبھی ایک سے مل کر پنجاب حکومت بنالیں کبھی دوسرے کے ساتھ اور کبھی کوئی اور سازش کر کے۔

    لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس،تفتیشی افسر چالان پیش کرنے میں ناکام

    حماد اظہر نے کہا کہ ووٹ بینک کوئی ہے نہیں، چار بندے اِدھر سے لیے، چار اُدھر سے اور پارٹی بنالی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی توڑتے وقت اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا، کل فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا، وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔

  • پرویز الہی کی فواد چودھری کو گالیاں دیتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک

    پرویز الہی کی فواد چودھری کو گالیاں دیتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک

    لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    آڈیو لیک میں پرویز الہی کسی شخص سے بات کر رہے ہیں اس میں پرویز الہی فواد چودھری کی گرفتاری پر بات کر رہے ہیں۔ پرویز الہی کہتے ہیں کہ فواد چودھری کو صبح پانچ بجے گرفتار کیا گیا اگر اس کو۔۔۔۔۔۔۔گالی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں بچ جانی تھیں۔ دوسرا بات کرنے والا شخص مسکراتے ہوئے جواب دیتا ہے کہ بالکل ٹھیک۔۔۔پرویز الہی پھر فواد چودھری کو گالی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اسکو مہینہ پہلے پکڑتے تو اسمبلیاں بچ جانی تھیں۔ دوسرے شخص نے بھی اس بات کہ تائید کی

    پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    مبینہ آذیو کلپ 33 سیکنڈ کا ہے جس میں پرویز الہی چار بار فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں پرویز الہی فواد چودھری کے بارے جو زبان استعمال کر رہے ہیں انتہائی گندی اور ننگی گالیاں دے رہے ہیں

    پشاور؛ منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں ق لیگ کے اجلاس میں بھی پرویز الہی اپنے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ فواد چودھری کو پہلے پکڑ لیتے تو اسمبلیاں بچ جانی تھیں میں کہتا رہا کہ 25 مئی کو یاد رکھو لیکن کسی کو سمجھ نہیں آ رہی تھی

    واضح رہے کہ فواد چودھری کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔تھانہ کوہسار اسلام آباد میں فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے فواد چودھری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں

  • گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والا ملزم گرفتار

    گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والا ملزم گرفتار

    لاہور:بادامی باغ ڈولفن ٹیم نے سنیچنگ کی واردات ناکام بنادی ڈولفن پولیس ترجمان کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے دوسرا ڈاکو بھی محافظ بادامی باغ نے راؤنڈ اپ کر لیا۔

    لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس،تفتیشی افسر چالان پیش کرنے میں ناکام

    اس دوران ڈولفن پولیس بادامی باغ نے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والا ملزم گرفتار کرلیا۔2مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 21لاکھ چھینے تھے۔دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر شہری کی ریکی کرتے ہوئے آ رہے تھے۔شہری نے رقم بیگ میں رکھی ہوئی تھی گھی /آئل کمپنی کا سیلز مین ہے۔ڈولفن نے ملزم کے قبضہ سے21لاکھ، پستول،موٹر سائیکل برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کو برائے کارروائی تھانہ بادامی باغ کے حوالے کر دیا گیا۔

    شہر قائد، گھناؤنا دھندہ کرنیوالی برقع پوش خاتون گرفتار

    ایک اور واقعہ میں ہنجروال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل سینچر گینگ گرفتارکرلیا ہے، پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان میں مدثر ریاض اور وقار شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ،

    جرمنی میں ٹرین پرچاقوحملےمیں2افرادہلاک،متعدد زخمی

    انچارج انوسٹی گیشن ہنجروال رانا شرافت علی کا کہنا تھا کہ ملزمان گن پوائنٹ پر سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

  • لاہور:آئل ڈپو میں آگ لگ گئی،3 افراد جھلس کر زخمی

    لاہور:آئل ڈپو میں آگ لگ گئی،3 افراد جھلس کر زخمی

    لاہور:آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کیلئے آپریشن شروع کردیا، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو چند گھنٹوں میں بمع آلہ قتل گرفتار کرلیا

    لاہور کے علاقے کالا خطائی روڈ پر قائم آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، آئل ڈپو میں کئی افراد موجود ہیں، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے اور پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے کے باعث 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    انتہائی مطلوب ملزم لیاری گینگ وارعزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار

    ادھر ایک اور واقعہ میں لاہور میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر مالکان نے تشدد کے دوران جلادیا۔بھٹہ چوک میں چوری اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مالکان نے کم سن ملازمہ پرمبینہ تشدد کرکے آگ بھِی لگادی۔ مریم کی ٹانگیں بری طرح جھلس گئیں۔متاثرہ لڑکی مریم کا کہنا ہے کہ دوسال سے سب انسپکٹراکمل اورسب انسپکٹرندیم کی بہن کے گھرملازمت کررہی تھی ، ورثاء کہتے ہیں انصاف دیا جائے۔

    لڑکی کی مبینہ خود کشی کا کیس،تفتیشی افسر چالان پیش کرنے میں ناکام

    ملزم معاملہ دبانے کے لئے15 روزتک بچی کاعلاج گھر پر کرتے رہے، متاثرہ ملازمہ کا الزام ہے اس حالت میں بھی کام لیا جاتا رہا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے ملزمان کوسخت سزا دینے کی سفارش کردی۔پولیس نے دو پولیس آفیسر بھائیوں اور ان کی بہن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں وقوعہ کی تاریخ بیس جنوری درج کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے بچی میواسپتال میں زیرعلاج ہے، آگ دانستہ طور پرلگائی گئی یا حادثہ تھا تفتیش سے واضع ہوگا،ملزموں کوجلد گرفتار کرلیں گے۔

  • پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا

    پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا

    لاہور:پپنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اُٹھالیا۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں۔

    ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔

     

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

     

    ادھرخیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 15 وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔مالا کنڈ سے تعلق رکھنے والے سابق آئی جی پولیس سید مسعود شاہ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کے سمدھی ہیں۔

    صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کا تعلق پشاور سے ہے، وہ پشاور ہائیکورٹ کی جج اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بطور ممبر فرائض انجام دے چکی ہیں۔صوبائی وزیر بیرسٹر سانول نذیر کا تعلق بنوں سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔شاہد خان خٹک کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ اے این پی کے ٹکٹ سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔

    پرویز الہیٰ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    صوبائی وزرا تاج محمد آفریدی اور منظور آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ منظور آفریدی کا تعلق جے یو آئی سے ہے جبکہ ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔تاج محمد آفریدی سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں کی جانے والی ہنگامہ آرائی ذمہ دارکومعطل کردیا گیا

    پشاور سے تعلق رکھنے والے عدنان جلیل کاروباری شخصیت ہیں اور اے این پی کے مرحوم رہنما حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے ہیں۔محمد علی شاہ کا تعلق سوات سے ہے اور ان کی مسلم لیگ ن سے وابستگی ہے۔ نگران کابینہ کے رکن معروف صنعت کار حاجی غفران کا تعلق ضلع صوابی سے اور یہ سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کے سمدھی ہیں۔

    صوبائی نگران وزیر فضل الہٰی بھی صنعتکار ہیں۔ صوبائی وزیر بخت نواز کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے اور یہ سابق صوبائی وزیر عالم زیب خان کے صاحبزادے ہیں۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر خوشدل خان کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔ عبدالحلیم قصوریہ بھی رکن صوبائی اسملبی رہ چکے ہیں۔بنوں سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے حامد شاہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رہ چکے ہیں جبکہ شفیع اللہ خان کو بھی صوبائی وزیر بنایا گیا ہے۔

  • جنرل ہسپتال:لیڈی ڈاکٹر زکی فرض شناسی، زچہ و بچہ کی جان بچا لی

    جنرل ہسپتال:لیڈی ڈاکٹر زکی فرض شناسی، زچہ و بچہ کی جان بچا لی

    جنرل ہسپتال:لیڈی ڈاکٹر زکی فرض شناسی، زچہ و بچہ کی جان بچا لی

    جنرل ہسپتال لاہور کی لیڈی ڈاکٹرز نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی جان بچا لی۔ ضلع قصور سے 22سالہ حاملہ خاتون سمیرا کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ایل جی ایچ کے گائنی آؤٹ ڈور میں لایا گیا جہاں طبی معائنہ کے دوران ہی مریضہ نے بچی کو جنم دے دیا، ڈیوٹی پر موجود گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے سٹاف کے ہمراہ ڈلیوری کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کر کے زچہ و بچہ کی جان بچائی۔

    ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کم وزن اور کمزور صحت کے ساتھ پیدا ہو ئی ہے جس کو نرسری اور اس کی ماں کو گائنی وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں معروف گائنا لوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ اپنا طبی معائنہ باقاعدگی سے کراتی رہیں۔ معالج کی جانب سے ڈلیوری کے متوقع وقت اور تاریخ سے قبل ہسپتال سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گائنی آؤٹ ڈور میں موجود دیگر خواتین نے طبی معائنے کے دوران ڈلیوری کے موقع پر ڈاکٹرز و عملہ کی پیشہ وارانہ لگن کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ ڈاکٹرز نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر طبی سہولیات باہم پہنچا کر ماں بیٹی کی جان بچائی۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

  • فواد چودھری پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔ پرویز الہیٰ

    فواد چودھری پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔ پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے، بولے، میں نے کہا تھا اسمبلیاں توڑنے میں جلد بازی نہ کریں، مجھے کام کرنے دیں لیکن نہیں مانا گیا

    ق لیگ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے دس ایم پی ایز کا نمبر بڑا خوش قسمت ہے۔اللہ کے بعد عمران خان کا بڑا شکر گزار ہوں جس نے وزارت اعلیٰ دی۔میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے تین چار لوگ پوری پارٹی کو لے گئے۔ میں نے انکو کہا بھی کہ 25 مئی یاد ہے؟ ضرور بار بار آزمانا ہے آپ نے۔تین چار بندوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔لیکن میں حیران ہوں مونس اسکی بڑی تعریفیں کرتا ہے۔

    سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 5سالوں کے برابرکام کیا ہے،اللہ کے بعد عمران خان نے وزارت اعلیٰ دی،عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کااختیاردیا ہوا تھا، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،شہبازشریف کو سوائے مانگنے کے کچھ نہیں آتا،ہماری حکومت میں عوام کو سستا آٹ ادیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاکام صرف الیکشن کرانا ہوتا ہے،محسن نقوی کے پاس صرف ڈھائی مہینے کی نوکری ہےاگر کیسز بنانے ہیں تو کیا ہوجائے گا،کیا واپس گھر نہیں آنا اگرنگران وزیراعلیٰ بنے ہوتو کوئی اچھا کام کرکے جاو،انتقامی کارروائیاں نگران وزیراعلیٰ کیسے کرسکتا ہے،ہم نے اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ لڑنا ہے

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک