Baaghi TV

Category: لاہور

  • ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی نئی آڈیو لیک ہوئی ہے، آڈیو لیک کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ جاری ہے، فواد چودھری کی نئی آڈیولیک میں فواد چودھری تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے جو لیڈر روز اپنی بات بدل لے

    فواد چودھری نے لیکڈ آڈیو میں کہا کہ یہ کوئی پارٹیاں ہیں، مجھے بتائیں کوئی ایک پارٹی ہے جس میں سڑکچر ہو،اور میرٹ کے اوپر ہے لیڈرلیڈر روز اپنے ویژن چینج کر لی، اوپر پرابلم ہے،آڈیو میں مزید کیا کہا گیا، سنئے،

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

     

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی کئی آڈیو سامنے آ چکی ہیں، عمران خان کی خفیہ پلاننگ، عمران خان کے یوٹرن سب سامنے آ چکے ہیں، عمران خان کی امریکی سازش کا تانے بانے بھی آڈیو نے کھول کر رکھ دیئے، عمران خان کا کردار انکی آڈیوز نے بے نقاب کر دیا ہے، ایک طرف سینیٹ میں خریدوفروخت کی انہوں نے مخالفت کی دوسری جانب انکی ایک ایسی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ خود خریدوفروخت کی بات کر رہے ہیں

  • افغانستان کا پولیو وائرس ویرینٹ لاہورپائے جانے کا انکشاف

    افغانستان کا پولیو وائرس ویرینٹ لاہورپائے جانے کا انکشاف

    پنجاب پولیو پروگرام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کا پولیو وائرس لاہور میں پایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب پولیو پروگرام کا کہنا ہےکہ پولیو کا افغانستان ویرینٹ لاہورکےسیوریج میں پایا گیاآؤٹ فال روڈ سے لیے گئے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، لاہور میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

    پنجاب پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر آبادیوں کی میپنگ کا فیصلہ کیا ہے، افغان پولیو وائرس رپورٹ ہونے پر مزید تحقیقات جاری ہیں، لاہور کی 28 یوسیز میں آئندہ ماہ پولیو مہم چلائی جائے گی۔

    قبل ازیں وزارت صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی تھی،وزارت صحت کے ترجمان اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئےکہا تھا کہ رواں برس لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پہلا وائرس پایا گیا ہے۔

    پروٹوکول واپس:پرویزالہی، عثمان بزدارسمیت متعدد شخصیات سےاضافی سیکیورٹی واپس

    وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاتھا کہ حکومت پولیو مہم کی کامیابی کے لئے پر عزم ہے، سال کی پہلی قومی پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، والدین کے تعاون سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیں گے۔

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، جو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے۔ یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔

    پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے۔ پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔

    چونیاں :چھوٹے بھائی کوقتل کرنے والے بڑے بھائی نے بھی خود کشی کرلی

    سن 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کرا دیے جانے کے بعد 2014 میں نائجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے۔

  • پرویز الہیٰ نے آج ڈرامہ کیا،فیصلے ہم کریںگے،طارق بشیر،سالک حسین

    پرویز الہیٰ نے آج ڈرامہ کیا،فیصلے ہم کریںگے،طارق بشیر،سالک حسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ق لیگی رہنماؤں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور میں کوئی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا ہے اجلاس میں چوہدری وجاہت کو پنجاب کا صدر اور کامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری بنایا ہے ایک تماشہ شاید کل بھی کریں گے

    ق لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اور پارٹی کے آئین کے خلاف ہے ہم نے بھی اسلام آباد میں ایک جنرل کونسل کا اجلاس رکھا ہوا تھا یہ اجلاس چوہدری شجاعت کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے مؤخر کیا ہے جنرل کونسل کے اجلاس میں ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، امید ہےالیکشن کمیشن بھی جلد فیصلہ کرے گا اس ڈرامے کے پیچھے ان کا فائدہ کیا ہے ہم یہ سب کو بتائیں گے پہلے یہ لوگ پی ٹی آئی میں ضم ہو رہے تھے اب چوہدری پرویز الٰہی نہ ایم پی اے ہے نہ ایم این اے ہے جس پارٹی میں جانا ہے جائیں، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جو ایم پی ایز پرویز الہٰی کے ساتھ تھے وہ ہم سے رابطے میں ہیں پہلے ہمیں ان کی ضرورت تھی مگر اب فیصلہ ہم کریں گے، صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی ہیں تو اب آئیں الیکشن لڑیں، ہم نے اپنے حلقوں میں الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ چودھری شجاعت کرینگے،

    سالک حسین نے کہا چوہدری شجاعت کو ہٹانے کی خبر صرف ٹی وی کی حد تک،انکے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں۔ پرویز الٰہی کی ق لیگ کوپی ٹی آئی میں ضم کرنیکی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے پنجاب میں نام نہاد اجلاس بلایا گیا تھا، میڈیا پر یہ خبر چلی کی چودھری شجاعت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے ایک طریقہ کار ہوتا ہے،جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے دو روز پہلے نوٹس دینا پڑتا ہے ان کے ایم پی ایز بھی پورے اس میں شریک نہیں تھے،یہ وہی کیا ہے انہوں نے جیسے 28 جولائی کو کیا تھا،پتہ نہیں ان کے اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں؟

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ چلے گئے تھے، جبکہ پرویز الہیٰ عمران خان کے ساتھ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو سالک حسین وفاقی وزیر بن گئے، اب پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی، پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، اب ق لیگ کا آج اجلاس ہوا جس میں پرویز الہیٰ کو پنجاب کا صدر اور چودھری وجاہت کو ق لیگ کا صدر بنایا گیا،

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ پرویز الہیٰ برس پڑے

  • پروٹوکول واپس:پرویزالہی، عثمان بزدارسمیت متعدد شخصیات سےاضافی سیکیورٹی واپس

    پروٹوکول واپس:پرویزالہی، عثمان بزدارسمیت متعدد شخصیات سےاضافی سیکیورٹی واپس

    سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب پرویزالہی اور عثمان بزدار سمیت متعدد شخصیات سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔سابق دور حکومت کی اعلی شخصیات سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، سابقہ حکومت میں لاہور میں ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے ہیں۔

    حکومت کی منتیں کر لیں، بات ہی نہیں سن رہے، صدر مملکت

    سابق دور حکومت میں صوبے کے وزیر اعلیٰ پرویزالہیٰ، ان کے بیٹے مؤنس الہیٰ، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹرارسلان خالد بھی شاہانہ پروٹوکول لیتے رہے۔

    پولیس حکم کے مطابق سابق وزرائے اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الہی سے اضافی سیکورٹی واپس لے کر دونوں کو گرین بک کے مطابق سیکورٹی دی جا رہی ہے، اور 554 اہلکار متعلقہ تھانوں اور یونٹس میں واپس بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    انتہائی مطلوب ملزم لیاری گینگ وارعزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار

    حکام کے مطابق پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری واپس بلا لی گئی ہے، سابق وزراء اسلم اقبال، راجہ بشارت، یاسمین راشد اور مراد راس سے کی بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    حکام نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کے مشیرخرم منور، مصدق عباسی، عمر سرفراز چیمہ، ہارون گل، پیر سیف، عباس علی شاہ اور طاہر اشرفی سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جب کہ سیکرٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ لک سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

    حکام کے مطابق مجموعی طور پر لاہور اور پنجاب پولیس کی 24 گاڑیاں اور 554 اہلکار واپس لیے گئے ہیں، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر تاحال 602 اہلکار اور افسران سیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

  • ق لیگ ٹوٹ گئی،پرویزالہٰی گروپ نے چودھری وجاہت کو بنایا صدر

    ق لیگ ٹوٹ گئی،پرویزالہٰی گروپ نے چودھری وجاہت کو بنایا صدر

    مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا

    مسلم لیگ ہاوس میں ورکنگ کونسل کا اجلاس ہوا. اجلاس میں چاروں صوبوں کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں چودھری وجاہت حسین ق لیگ کے مرکزی صدر منتخب کر لئے گئے،کامل علی اغا کو ق لیگ کا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا گیا چودھری پرویزالہٰی مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے

    میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ پرویز الہیٰ برس پڑے
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے دس ایم پی ایز کا نمبر بڑا خوش قسمت ہے۔اللہ کے بعد عمران خان کا بڑا شکر گزار ہوں جس نے وزارت اعلیٰ دی۔میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ایک سال اور مل جاتا تو یہاں آپ کو مسلم لیگ ن کے کپڑے بھی نہیں ملنے تھے۔ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے تین چار لوگ پوری پارٹی کو لے گئے۔ میں نے انکو کہا بھی کہ 25 مئی یاد ہے؟ ضرور بار بار آزمانا ہے آپ نے۔تین چار بندوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔لیکن میں حیران ہوں مونس اسکی بڑی تعریفیں کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ چلے گئے تھے، جبکہ پرویز الہیٰ عمران خان کے ساتھ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو سالک حسین وفاقی وزیر بن گئے، اب پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی، پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، اب ق لیگ کا آج اجلاس ہوا اس پر چودھری شجاعت کی جانب سے بھی بھر پور ردعمل آئے گا

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

  • آرٹیکل 62.63 کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی درخواست پر جواب طلب

    آرٹیکل 62.63 کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ ،ممبران پارلیمنٹ کیخلاف آئین کے آرٹیکل 62.63 کی اہلیت کی جانچ پڑتال کیلئے اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل بارے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی،عدالت میں الیکشن کمیشن نے جواب داخل کرا دیا. الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہےدرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے ایسے معاملات صرف پارلیمنٹ میں لائے جاسکتے ہیں،

    جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 9 اے کے تحت شہریوں کو بنیادی حقوق نہیں دیے جاتے. سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آرٹیکل 62.63 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاالیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے. اس وقت وفاقی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی تعداد 326 ہے. اسمبلیوں میں متعدد ممبران مقدمات میں ملوث اور کتنے آرٹیکل62.63 پر پورا نہیں اترتے، الیکشن کمیشن اس بارے آگاہی نہیں دے رہا. عدالت 62.63کی اہلیت نہ رکھنے اور کیسوں میں ملوث ممبران پارلیمنٹ، اسمبلیوں، ممبران سینٹ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کا حکم دے،عدالت ایسے ممبران کی سکروٹنی کے لیے نیب ایف آئی اے اور سیکورٹی فورسز پرشتمل اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے،

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  • شہباز گل پر پنجاب میں کتنے مقدمے،لکھ کر دیں، عدالت

    شہباز گل پر پنجاب میں کتنے مقدمے،لکھ کر دیں، عدالت

    لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور صوبائی داخلہ پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور صوبائی سیکرٹری داخلہ کو ایف آئی آرز سے متعلق لکھ کر دینے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ آج تک شہباز گل کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں سب کچھ لکھ کر دیں ،عدالت نے سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کر دی

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ ہوم کے مطابق شہباز گل پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، صوبائی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پولیس کی رپورٹ آ چکی ہے جس میں لکھا ہوا ہے، پنجاب میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی پرانی ایف آئی آر درج ہو تو وہ بتائیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی تک تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بلانے کا مقصد اگر کوئی مقدمہ ہے تو اس کا ریکارڈ لے کر آئے، سپریم کورٹ میں سرکاری وکیل نے بیان دیا تھا ان کے خلاف مقدمہ درج ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی

  • کلاس فیلو طالبہ پر تشدد،عدالت نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا

    کلاس فیلو طالبہ پر تشدد،عدالت نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ،ڈیفنس اسکول میں ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کی ویڈیوز بلاک کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے بچیوں سے متعلق آئندہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا ،عدالت نے جیو نیوز، ڈان ٹی وی ،جی این این،کپیٹل ٹی وی ،لاہور نیوز ،اے آر وائی کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے چینلز کے بیورو چیفس کو نوٹسز جاری کردئیے عدالت نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا .لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ویڈیو میں درخواست گزار کا چہرہ بالکل واضح اور یہ ویڈیو واقعے کا مسخ شدہ حصہ ہے، لڑائی کا واقعہ تعلیمی مخالفت میں پیش آیا، میڈیا نے لڑکیوں کے چہرے چھپائے بغیر نشر کئے، کمسن لڑکیوں کی شناخت نہ چھپانا ان کی ذاتی زندگی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے،چینلز پر فوٹیج نشر ہونے سے درخواست گزار کی تضحیک ہوئی،

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    درج مقدمے کے مطابق لاہور میں واقع ایک امریکن اسکول میں پیش آیا جہاں علیحہ عمران نامی لڑکی نے اپنے ساتھی گرلز سٹوڈنٹ ساتھی کو نشہ کرنے سے منع کیا کیا کہ وہ جان کی دشمن بن گئی واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔ متن میں کہا گیا ہے کہ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملاکرحملہ کیا ملزمان نےبیٹی کی سونےکی چین بھی چرا لی اورتشددبھی کیا۔اس ایف آئی آر میں یہ بھی بھی درج ہےکہ جب علیحہ عمران پرتشدد کیا جارہا تھا تو اس وقت وہاں کچھ لڑکے بھی پہنچ گئے اورانہوں نے تشدد زدہ علیحہ کی ویڈیوز بنائیں اور پھر وائرل کردیں‌

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد گرامی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر بہت زیادہ تشدد کیا گیا ، اس کے کپڑے پھاڑےگئے ، اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا منظروہاں ہر کسی نے دیکھا تو بعض نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کریہ ہیبتناک منظرمحفوظ بھی کرلیا جو کہ ایک واضح ثبوت ہے ، اس لیے اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اوران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

  • مؤرخ، ماہر لسانیات، ماہر بشریات اور ماہر آثار قدیمہ پروفیسر احمد حسن دانی

    مؤرخ، ماہر لسانیات، ماہر بشریات اور ماہر آثار قدیمہ پروفیسر احمد حسن دانی

    پروفیسر احمد حسن دانی پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مفکر، مؤرخ، ماہر لسانیات، ماہر بشریات اور ماہر آثار قدیمہ تھے۔

    ابتدائی زندگی
    پروفیسر احمد حسن دانی کشمیری الاصل تھے۔ وہ 20 جون 1920ء کو بسنہ، چھتیس گڑھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئانہوں نے 1944ء میں جامعہ بنارس ہندو سے ایم اے کیا۔ وہ اس ادارے سے ایم اے کی ڈگری لینے والے پہلے مسلمان طالبِ علم تھے۔ اگلے ہی برس انھوں نے محکمہ آثارِ قدیمہ میں ملازمت اختیار کر لی اور پہلے ٹیکسلا اور اُس کے بعد موہنجوڈارو میں ہونے والی کھدائی میں حصّہ لیا۔

    ڈھاکہ
    ۔۔۔۔۔
    آثارِ قدیمہ میں اُن کی بے حد دلچسپی کے پیشِ نظر انھیں برطانیہ کی حکومت نے تاج محل جیسے اہم تاریخی مقام پر متعین کر دیا۔ تقسیمِ ہند کے بعد وہ پاکستان آ گئے اور ڈھاکہ میں فرائض انجام دینے لگے۔ تعلیم و تربیت کے ابتدائی مراحل ہی میں پروفیسر دانی نے محسوس کر لیا تھا کہ آثارِ قدیمہ کی تحقیقات کو عوام تک پہنچانے کے لیے عجائب گھروں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ چنانچہ 1950ء میں انھوں نے وریندر میوزیم راجشاہی کی بنیاد رکھی۔ کچھ عرصہ بعد جب انھیں ڈھاکہ میوزیم کا ناظم مقرر کیا گیا تو انھوں نے بنگال کی مسلم تاریخ کے بارے میں کچھ نادر تاریخی نشانیاں دریافت کیں جو آج بھی ڈھاکہ میوزیم میں دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

    غیر ملکی دورے
    ۔۔۔۔۔۔
    متحدہ ہندستان میں انگریز ماہرین کے تحت کام کرتے ہوئے پروفیسر دانی کے دِل میں اس بیش بہا تاریخی، ثقافتی اور تمدنی خزانے کو دیکھنے کی تمنّا پیدا ہوئی تھی جو انگریزوں نے اپنے طویل دور میں جمع کر لیا تھا۔ پروفیسر دانی کی یہ خواہش بیس پچیس برس بعد اس وقت پوری ہوئی جب خود ان کا نام تاریخ اور عمرانیات کے مطالعے میں ایک حوالہ بن چُکا تھا۔ سن ستر کی دہائی میں انھیں انگلستان اور امریکا کے طویل مطالعاتی دوروں کا موقع مِلا۔

    اعزازات
    ۔۔۔۔۔
    احمد حسن دانی کو ان کی اعلٰیٰ ترين علمی خدمات کے صلے ميں حکومت پاکستان نے ستارہ امتياز اور ہلال امتياز سے نوازا۔ خود اُن کے علم و بصیرت کی چکا چوند جب مغربی دنیا میں پہنچی تو آسٹریلیا سے کینیڈا تک ہر علمی اور تحقیقی اِدارہ اُن کی میزبانی کا شرف حاصل کرنے کی دوڑ میں پیش پیش نظر آنے لگا۔ امریکا، برطانیہ فرانس اور آسٹریلیا کے علاوہ انہیں جرمنی اور اٹلی میں بھی اعلٰی ترین تعلیمی، تدریسی اور شہری اعزازات سے نوازا گیا۔

    گندھارا
    ۔۔۔۔۔
    گندھارا تہذیب میں بے پناہ دلچسپی کے باعث پروفیسر دانی کا بہت سا وقت پشاور یونیورسٹی میں گزرا۔ اسی زمانے میں انھوں نے پشاور اور لاہور کے عجائب گھروں کی تزئینِ نو کا بیڑا بھی اُٹھایا۔ 1971 میں وہ اسلام آباد منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے قائدِاعظم یونیورسٹی میں علومِ عمرانی کا شعبہ قائم کیا اور 1980 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی سے منسلک رہے۔

    ریٹائرمنٹ
    ۔۔۔۔۔
    ریٹائر ہونے کے بعد انھیں پتھروں پر کندہ قدیم تحریروں میں دلچسپی پیدا ہو گئی اور اواخرِعمر تک وہ گلگت، بلتستان، چترال اور کالاش کے علاقوں میں، آثارِ قدیمہ کے جرمن ماہرین کی معاونت سے قدیم حجری کتبوں کے صدیوں سے سربستہ راز کھولنے کی کوشش میں مصروف رہے۔

    وفات
    ۔۔۔۔۔
    حسن دانی گردے اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔ 22 جنوری 2009ء کو انہیں پمز ہسپتال اسلام آباد لایا گیا جہاں ان کے علاج کی کوشش کی گئی لیکن 26 جنوری 2009ء وہ 88 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

  • پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

    پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

    لاہور:چیف سیکریٹری پنجاب نے تمام سیکریٹریز سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    دستاویزات کیمطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی دور میں ترقیاتی اسکیموں کو جاری 180ارب کے فنڈز بھی روک دیے گئے۔

     

    اس سے پہلےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہواہے جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے اجلاس میں شرکت کی ہے

    محسن نقوی کی آج 24 ویں برسی منائی گئی

    اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں،شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے-

    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ

    محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم دیتے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

    لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی