Baaghi TV

Category: لاہور

  • ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

    ملکی اورغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش،چینی مسافر گرفتار

    لاہور: کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    چائنیز شہری کو لوٹنے والا گرفتار،لوٹا گیا سامان برآمد

    حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    قبل ازیںایف آئی اے بینکگ سرکل پشاور نےکارروائی کرتےہوئےغیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضے سے 21270 سعودی ریال 72 لاکھ چالیس ہزار روپے برآمد ہوئے –

    ملزمان حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے ۔تینوں ملزمان کے موبائل فون لے کر فرینزک کے لئے بھجوا دیئےگئے ملزمان کو ضلع دیر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تینوں ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

  • رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    رائیونڈ سندر سٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ سندر اسٹیٹ میں پیپر مل میں آگ لگ گئی
    اطلاع پر فائر بریگیڈ ، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آگ فیکٹری کے گودام میں لگی، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں تاہم گتہ ہونے کی وجہ سے آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جا سکا،صدر سندر اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ سندر اسٹیٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیئے قریبی سوسائیٹیوں سے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں، آتشزدگی سے کتنا نقصان ہوا یہ آگ بجھنے کے بعد ہی اندازہ لگایا جا سکے گا،

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    سندر انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ.ڈی سی لاہور محمد علی نے نوٹس لے لیا.ڈی سی لاہور محمد علی نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی.ریسکیو 1122 کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں.آگ بجھانے کا عمل جاری ہے.ڈی سی لاہور محمد علی نے آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی

  • اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پشاور سے لاہور منشیات کی بھاری مقداراسمگل کرنے کی 2 مختلف کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

    اے این ایف نے کالا شاہ کا کو انٹرچینج کے قریب کار سے 49 کلو 200 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    دوسری کارروائی میں صوابی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 50 کلو 400 گرام چرس اور 15 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے چترال اور اپر دیر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں پشاور حیات آباد رنگ روڈ کے قریب مختلف اسکولوں میں منشیات سپلائی کرنے والے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے 4 کلو 890 گرام چرس برآمد ہوئی ہے راوی ٹول پلازہ کے قریب کار سے 19 کلو 200 گرام چرس اور1 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے چارسدہ اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • نوجوان پاکستان کا مستقبل مگر؟ تجزیہ : شہزاد قریشی

    نوجوان پاکستان کا مستقبل مگر؟ تجزیہ : شہزاد قریشی

    آج 75 سالوں میں وطن عزیز جہاں کھڑا ہے اور جس حال میں کھڑا ہے یہاں تک پہنچانے میں آمریت اورجمہوریت کے علم برداروں دونوں کا ہاتھہ ہے۔ا س ملک اور عوام کے ساتھ بہت کھلواڑ ہو چکااس ملک کو پالیسی سازوں ،قانو ن سازوں ، معیشت دانوں کی ضرورت ہے۔ مسخرے سیاستدانوں نے اس ملک کو ہر سطح پر لاغر بنا دیا کیونکہ یہ خود بھی لاغر ہیں ان کی سوچ بھی لاغر ہو چکی ہے-

    کسی بھی ملک کا سرمایہ نوجوان ہوتے ہیں ملک کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری سے تنگ آکر جرائم کی دنیا میں جا رہے ہیں کچھ پڑھے لکھے نوجوان مجبوری سے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں میں قاصد اور نائب قاصد کی نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔ ملک کا بہترین سرمایہ اور اس کے روشن مستقبل کی ضمانت پڑھے لکھے نوجوان ہیں آج کے نوجوان کل کے نہایت ہی ذمہ دار افراد کہلائیں گے ملک کے فیصلہ ساز اداروں سیاسی رہنمائوں کو ملک کے اس مستقبل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    لاکھڑاتی ٹانگوں والوں، لاغر جسم والوں کے لئے اقتدار میں لانے کے لیے سیاستدان ایک دوسرے کے لئے کوشش کر سکتے ہیں تو ملک کے مستقبل ان پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کی فکر کون کرئے گا؟ملک میں نوجوانوں میں ایک عزم وحوصلہ موجود ہے لیکن انہیں تربیت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ماضی کی حریف سیاسی جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم ابھی تک تو ایک دوسرے کے ساتھ ہیں آگے چل کر کیا ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔

    ماضی میں پنجاب نواز لیگ کا گڑھ تھا لیکن اس قلعے میں نقب عمران خان نے لگائی ہے اسی طرح کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے نقب لگائی ہے پنجاب کو دوبارہ فتح کرنے کے لئے نواز شریف نے اختیارات کے ساتھ مریم نواز کو پنجاب فتح کرنے کے لئے لندن سے روانگی کا حکم دیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ نواز لیگ کی مستقبل کی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا تاہم یہ بات طے ہے کہ مریم نواز کی مقبولیت عمران خان کی سیاست کا مقابلہ کر سکتی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا مریم نواز پنجاب کو دوبارہ فتح کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ عمران خان نے بھی اعلان کیا ہےکہ اُن کے پاس ابھی بہت کارڈ ہیں جو کھیلیں گے۔ کیا مریم نواز ووٹ کو عزت دو کا کارڈ کھیلے گی یا پھر کوئی اور کارڈ کھیلیں گی۔

  • کوئی ہنسے یا روئے: کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا:سراج الحق

    کوئی ہنسے یا روئے: کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا:سراج الحق

    لاہور:کراچی میں میئر ہمارا ہوگا ، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ کس کومیئر بنائیں ، کراچی میئر کے حوالےسے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ زرداری صاحب روئیں یا ہنسیں، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا، مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے، عوام سیاسی و معاشی دہشت گردوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

    نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ؛ محمود خان اوراپوزیشن لیڈر درانی میں مشاورت کا آج آخری…

    اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آپ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کریں، اگر پیپلزپارٹی کام کرنا چاہتی ہے تو لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، خیرپور اور حیدرآباد کو آباد کریں، چودہ سال سے پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے، سندھ میں آج بھی غربت ناچ رہی ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے۔

    پاکستان اورروس کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت 3 معاہدوں پر دستخط

    انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب، ہمارے مینڈیٹ کو خوشی یا رونے سے قبول کرنا ہی پڑے گا، ساری دنیا بھی ساتھ مل جائے آپ کراچی کے مینڈیٹ کو ہضم نہیں کرسکیں گے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں، اگرآپ نے ہماری بات نہ سنی تو پھر لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہو جائے گا، پھروہ ہوگا جس کا آپ تصورنہیں کرسکتے، زرداری اپنے حصے اور ہم اپنے حصے کا کام کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ڈالر کو 200 روپے تک لانے کا وعدہ کیا تھا، آج ڈالر 277 تک چلا گیا ہے، ان کو صرف ایک ہی کام بھیک مانگنا آتی ہے، مسائل کا حل صرف اورصرف جماعت اسلامی ہے، اللہ نے موقع دیا تو سودی نظام کو دفنا کر دم لیں گے اور عدل و انصاف کا نظام لائیں گے۔

    ہم نے آنے کا فیصلہ کیا انہوں نے اجلاس موخر کردیا، شاہ محمود قریشی

    امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا ہے، ملک سیاسی، معاشی اور اخلاقی طور پر ڈیفالٹ ہوگیا ہے، آج ملک میں عوام کا کوئی والی وارث نہیں، آج ایل سیز نہیں کھل رہیں، 6 ہزار کے قریب کینٹینرز کھڑے ہیں، دس کلو آٹے کے لئے لوگ ذلیل ہو رہے ہیں، پاکستان میں اس وقت احتساب کے دروازے بند ہیں، اسرایئل کا وزیراعظم کرپشن کرے تو جیل، پاکستان میں نیب کے پر کاٹ دیے گئے ہیں۔

  • نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری،مختلف نام زیر غور

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری،مختلف نام زیر غور

    پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری پر مشاورت کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سپیکر ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ملاقات میں دونوں رہنما اپنے اپنے نام پیش کریں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دو ریٹائرڈ بیوروکریٹس صاحبزادہ سعید اورجاوید اقبال کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، پی ٹی ائی نے دو شخصیات پر اتفاق کر لیا ہے، حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

    پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے؟ ملک احمد خان

    جاوید اقبال خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری، صاحبزادہ سعید اہم عہدوں پر کام کر چکے ہی، صاحبزادہ سعید خیبرپختونخوا کی پی ٹی ائی حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان آج 2 نام اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے ساتھ ملاقات میں پیش کریں گے۔

    پاکستان گرل گائیڈزایسوسی ایشن، نیشنل کلینرپروڈکشن سینٹرکے درمیان مفاہمت کی یادداشت…

    دوسری جانب اپوزیشن نے سابق آئی جی ظفر اللہ خان اور سابق چیف جسٹس دوست محمد کا نام تجویز کیا ہے، ظفراللہ خان کا نام اے این پی جبکہ سابق چیف جسٹس دوست محمد کا نام جے یو آئی نے دیا ہے، وزیراعلی محمود خان اور اکرم درانی نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے دیگر نام بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے،بزدار کا گورنر کو خط

    ادھر پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقررکا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

  • پی آئی اے کے سی ای او کیلئے تیسری بار اشتہار شائع کرنیکا فیصلہ

    پی آئی اے کے سی ای او کیلئے تیسری بار اشتہار شائع کرنیکا فیصلہ

    اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو افسر کی ایک بار پھر تلاش کا آغاز کردیا گیا۔ قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےتیسری بار اشتہار جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

     

    پاکستان انٹرنیشن ایئر لائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے قومی ایئر لائن میں 3 سالہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو افسر (س ای او) کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی منظور دیدی۔

     

    قومی ایئر لائن ایک سال سے کل وقت سی ای او سے محروم تھی، ممکنہ انتخاب سے قومی ایئرلائن کو ایک سال بعد کل وقتی سی ای او دستیاب ہوگا، موجودہ قائم مقام سی ای او عامر حیات 22 اپریل 2022ء سے اس عہدے پر فائز ہیں، عامر حیات کو سابق سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ریٹائرمنٹ پر یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ عامر حیات سابق سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ارشد ملک کے ساتھ پاک فضائیہ سے آئے ڈیپوٹیشن افسران ٹیم کا حصہ تھے، وہ ان کی ایئرلائن میں تعیناتی کی مدت میں دوسری بار جون 2023ء تک اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    اس عہدے کیلئے درکار اہلیت اور تجربے کے حامل امیدوار کیلئے اشتہار اتوار کے قومی اخبارات میں شائع ہوگا، سابق سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی سے اب تک نئے سی ای او کی تلاش کیلئے تیسری بار اشتہار جاری کیا جارہا ہے۔

  • نگران وزیراعلیٰ کیلئے متنازعہ نام سامنےآیا تو عدلیہ سمیت ہرجگہ جائیں گے: پی ٹی آئی

    نگران وزیراعلیٰ کیلئے متنازعہ نام سامنےآیا تو عدلیہ سمیت ہرجگہ جائیں گے: پی ٹی آئی

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

    اجلاس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے رکن راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی اس کے اجلاس میں دو دو نام پر بات ہوئی، جو نام ہم نے دیے ان کو اگر کسی بھی پیمانے پر دیکھیں تو اپوزیشن سے بہتر ہیں، دو دنوں سے نامزد لوگوں کی درگت بن رہی ہے، وہ فیصلے کریں جو عوام کو قابل قبول ہوں، آج بھی جو نام ہم نے دیے وہ اپوزیشن کے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔

    ٹھٹھہ : سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگرکا بیٹا ودیگر نے ہماری زمینوں پر قبضہ…

    راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن دو ناموں پر اڑی رہی، ہم نے نصیر احمد کا نام بھی دیا، دو بیوروکریٹس کے نام دیے، فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں اطراف کے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، ہمارے پاس سارے فورم موجود ہیں، اگر کسی ایسے شخص کو سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا نکال سکتے ہیں،عمران خان

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے نگران وزیر اعلیٰ پر فیصلہ کرنا تھا نوید چیمہ، احمد نواز سکھیرا اور نصیر احمد خان کے نام سامنے رکھے، جس کا کردار اچھا ہو ایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو اسے آگے لایا جائے، احمد نواز سکھیرا ہمارے اور ان کے دور میں بھی کام کرتے رہے، تجربہ کار لوگوں کو سامنے لایا جائے۔

    پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے؟ ملک احمد خان

    ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ 3 ماہ کے لئے غیر جانبدار الیکشن کروانے ضروری ہیں، ایسا نگران وزیر اعلیٰ ہو جس کا تجربہ ہو، ہمارے سارے نام غیر جانبدار ہیں، کاش اپوزیشن ہمارے ساتھ بات کرتی، اب الیکشن کمیشن میں فیصلہ چلا گیا ہے۔

  • لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    لاہور:لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی نشے کا رواج پکڑرہا ہے،کوئی نشہ کررہا ہے تو کوئی نشے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے، ایسی ہی ایک کوشش ایک لڑکی کو مہنگی پڑگئی جب ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    گولیاں چل گئیں،سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس کے ڈرائیور کی ہوئی موت

    ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں واقع ایک امریکن اسکول میں پیش آیا جہاں علیحہ عمران نامی لڑکی نے اپنے ساتھی گرلز سٹوڈنٹ ساتھی کو نشہ کرنے سے منع کیا کیا کہ وہ جان کی دشمن بن گئی

    بھائیوں سے پیسے کیوں نہیں منگوائے شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔

    فرسٹ ائیر کی طالبہ 25 روز بعد پولیس نے کروائی بازیاب

    متن میں کہا گیا ہے کہ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملاکرحملہ کیا ملزمان نےبیٹی کی سونےکی چین بھی چرا لی اورتشددبھی کیا۔اس ایف آئی آر میں یہ بھی بھی درج ہےکہ جب علیحہ عمران پرتشدد کیا جارہا تھا تو اس وقت وہاں کچھ لڑکے بھی پہنچ گئے اورانہوں نے تشدد زدہ علیحہ کی ویڈیوز بنائیں اور پھر وائرل کردیں‌

     

    پولیس رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد گرامی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر بہت زیادہ تشدد کیا گیا ، اس کے کپڑے پھاڑےگئے ، اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا منظروہاں ہر کسی نے دیکھا تو بعض نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کریہ ہیبتناک منظرمحفوظ بھی کرلیا جو کہ ایک واضح ثبوت ہے ، اس لیے اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اوران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

    پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود واقعے میں ملوث کسی لڑکی کو گرفتار نہیں کیا۔

  • کون ہو گا نگران وزیراعلی پنجاب،پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی

    کون ہو گا نگران وزیراعلی پنجاب،پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈ لاک برقرار،نگران وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

    نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ اب الیکشن کمیشن میں جائے گا ،تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا ان کے نام نہ دیں جن کا کریمینل ریکارڈ ہو،انہوں نے ہماری درخواست سے اتفاق نہیں کیا،اب ان کے دونوں نام اور ہمارے دونوں نام الیکشن کمیشن کے پاس جانے ہیں،ہمیں ان کے ناموں پر جو بھی اعتراض ہوا وہ اپنے ناموں کیساتھ لف کریں گے، انہیں ہمارے ناموں پر اعتراض ہو تو وہ بھی اپنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں،ہمارے نام ان کے دیئے ہوئے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں،توقع کرتے ہیں الیکشن کمیشن کو آزادانہ فیصلہ کرنا چاہئے،

    تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کمیٹی اجلاس میں ہم نےنگران سیٹ اپ کیلئے نام فائنل کرنا تھا، صوبے کو ایسے شخص کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو معاملات بہتر طریقے سے چلائے، ہمارے ناموں میں سے کسی نام پر اتفاق ہو جاتا تو مشکل نہ ہوتی،جس کا کردار اچھا اورایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو اسے آگے لایاجائے،احمد نواز سکھیرا ہمارے اور انکے بھی کام کرتے رہے، ہاشم بخت جوان کا کہنا تھا کہ 3ماہ کےلئے غیر جانبدار الیکشن کروانے ضروری ہیں، ایسا نگران وزیر اعلی ٰہو جس کا تجربہ ہو،

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہیں ہو سکے،آج ہم کسی بھی چیز پر اتفاق رائے نہیں کر پا رہے،پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہ ہوسکی،ممبران کو ڈکٹیشن دے کر بھیجا جاتا ہے افسوس کی بات ہے کہ ہم اتفاق کے بغیر جا رہے ہیں،

    ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ معاملات سیاسی طور پر حل ہونے کے مواقع ہوتے ہیں مگر یہاں نہیں ہیں،نگران وزیراعلیٰ کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا،عمران خان کی نیب نے احدچیمہ کو جیل میں ڈالا،احد چیمہ ایک قابل شخص ہیں، احد چیمہ کو3 سال حبس بے جا میں رکھا گیا، اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے دونوں قابل شخصیات کے نام دیئے،غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،احد چیمہ بہترین انداز میں انتخابات کر اسکتے ہیں، بدقسمتی سے معاملہ سیاسی طور پر حل نہ ہو سکا،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

     پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،