Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہوررنگ روڈ:کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے

    لاہوررنگ روڈ:کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے

    لاہور:رنگ روڈ ، کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے،اطلاعات کے مطابق رنگ روڈ پر کار سوار جوڑے کو ہراساں کرتے رقم کا مطالبہ کرنے والےپولیس اہلکار پکڑے گئے،رنگ روڈ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    ننکانہ : موٹر وے ایم 3 پر تیز رفتار ہائی ایس وین بے قابو ہو کر الٹ گئی،2 جاں…

    رنگ روڈ پر کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے ابن مسعود اور اہلکار نواز کو پکڑ کر بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔ہیڈ کانسٹیبل ابن مسعود ڈولفن ہیڈ کوارٹرسول لائنز اور نواز پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات ہے اور دونوں اہلکار رنگ روڈ پر کار سوارعرفان اور اسکی دوست کو حراساں کرکے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔اسی دوران رنگ روڈ پر گشت کرتے انسپکٹر انصر نے اہلکاروں کو پکڑ کر بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا

    برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

    پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پروارداتوں کے پیش نظر دونوں اہلکاروں سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایس پی ڈولفن نے اہلکار مسعود کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری طرف ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلوں سے ڈولفن ہیڈ کوارٹر کو خطرہ،سکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈولفن ہیڈکوارٹر میں اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    جر ائم میں ملوث 18گینگ کے 42 ارکان سمیت 474 ملزمان

    ڈولفن اہلکاروں سے ڈولفن ہیڈکوارٹر کو خطرہ لاحق ہوگیا، ڈولفن ہیڈکوارٹر میں ڈولفن اہلکاروں کی موٹرسائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، پابندی کے بعد ڈولفن اہلکاروں نے ذاتی موٹرسائیکلیں والٹن روڈ کے سروس روڈ پر پارک کر دیں، ایس پی ڈولفن توقیر نعیم نے موٹرسائیکلیں ہیڈ کوارٹر میں لانے پر پابندی لگائی جبکہ موٹرسائیکلوں کی بھرمار سے ڈولفن ہیڈ کوارٹر پارکنگ اسٹینڈ بن گیا۔

    ڈولفن ہیڈ کوارٹر کے باہر موٹرسائیکلوں کی بھرمارسے مزید سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، فورس حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظرموٹرسائیکلیں اندر لیجانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

    800 پولیس اہلکاروں کے ساتھ پولیو مہم کا آغاز

    ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لے کر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے مل کرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

  • پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات  پرویز الہیٰ کو دے دئیے گئے

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دے دئیے گئے

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ، الیکٹورل کالج کے عہدیداروں نے اختیار پرویز الہیٰ کو دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کے معاملے پر اہم فیصلے پرغور کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ق لیگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ق کے الیکٹورل کالج کے تمام عہدے دار شریک ہوئے۔

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    شرکاء نے پی ٹی آئی کے ساتھ ضم ہونے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اجلاس میں ارکان نے ضلعی سطح پربھی پارٹی عہدیداروں سےمشاورت کی تجویز دے دی شرکاء نے پرویز الہیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہیٰ کو تفویض کردیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی سطح پرپارٹی عہدیداران سے بھی مشاورت کی جائے گی، تمام ضلعی عہدیداران کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے، مسلم لیگ ہاؤس میں بھی عہدیداران کا اجلاس بلایا جائے گا، پرویز الٰہی خود بھی عہدیداران سے خطاب کریں گے خواتین ونگ پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی خواتین عہدیداران سے مشاورتی عمل کاآغازکریں گی وکلا ونگ، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ، یوتھ ونگ، علماء ، کسان ، کلچر، تاجر، ڈاکٹر سمیت تمام ونگز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ۔

    اجلاس میں شریک عہدے داران نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمارے لیڈر ہیں، ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پوری سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالہیٰ کے شانہ بشانہ ہیں۔

    اس حوالے سے پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا میں نے پرویز الٰہی کو تجویز دی ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا ہم نے اس معاملے پر اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں فیصلہ کریں گے۔

    اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور شوکاز بھی جاری کیا ہےشوکاز میں چوہدری شجاعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا،پرویز الہٰی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت دیں، مسلم لیگ ق بطورسیاسی جماعت اپنا ووٹ بینک، ڈسپلن، منشور اور ضابطہ رکھتی ہے، پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ہیں۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

  • پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر  پروازوں کا شیڈول متاثر

    پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھندکی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 6000 میٹر ہےپرواز پی اے 475 کی ریاض سے لاہور آمد دوپہر 12:20 کے بجائے شام 07:20 تک مؤخر کی گئی ۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    پرواز پی اے411 کی دبئی سےلاہور آمد رات 09:10 کے بجائے کل صبح 03:15 بجے تک مؤخر کی گئی ہے پرواز پی اے 410 کی لاہور سے دبئی روانگی دوپہر 01:10 کے بجائے رات 08:20 تک مؤخر کردی گئی ۔

    دبئی سے نجی ائیرلائن کی پرواز پی ای 411 تاخیرکا شکار ہوئی، نجی ائیرلائن کی کراچی سے لاہور روٹ کے اپ ڈاؤن کی پروازیں پی اے 405 اور پی اے 406 منسوخ کی گئیں جدہ سے سعودی ائیرلائن کی لاہور آمدکی پرواز ایس وی 738 اور روانگی کی پرواز ایس وی 739 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی حد نگاہ 5000 میٹر ہونے کی وجہ سے لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوئی جس بناء پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 اور پی کے 341 منسوخ کردی گئیں۔

    ملتان ائیرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر رہا، موسمی خرابی کے باعث ملتان سےکراچی کے لیے پی آئی اے پرواز پی کے 330 اور پی کے 331 تاخیر کا شکار ہوئی ملتان جدہ روٹ پر قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 739 اور ایس وی 740 بھی تاخیرکا شکار ہوئی۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

  • فیفا اور اے ایف سی کے وفد کا فٹ بال ہاؤس کا دورہ

    فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفد نے پیر (16 جنوری) کو فٹ بال ہاؤس کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی : وفد میں ایم اے گورننس (فیفا) کے سربراہ رالف ٹینر، ریجنل آفس ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر (فیفا) آندرے واشکیوچ اور ساؤتھ ایشیا یونٹ (اے ایف سی) کے سربراہ پرشوتم کٹل شامل تھے-

    بلدیاتی انتخابات،کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں پر برتری

    مہمانوں نے فیفا کی مقرر کردہ PFF نارملائزیشن کمیٹی (NC) کے چیئرمین ہارون ملک اور NC ممبران سے ملاقات کی مہمانوں کو پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال، قومی اور بین الاقوامی سطح پر جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی-

    مزید برآں، پاکستان فٹ بال کنیکٹ (PFC) کے تحت کلبوں کی رجسٹریشن کے لیے موبائل یونٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ اس موبائل یونٹ ‘PFF @Your Doorstep’ پروگرام کے تحت، فیڈریشن کے نمائندے کلبوں اور اکیڈمیوں کے دروازے پر پہنچ کر انہیں PFC پروگرام کی تکمیل میں سہولت فراہم کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

    اس پروگرام کا مقصد ان کلبوں اور اکیڈمیوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے جو سیلاب، موسم کی خراب صورتحال اور دیگر مسائل کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کروا سکے۔

    وفد ‘PFF@Your Doorstep’ کی لانچنگ تقریب کا بھی حصہ تھا سرکاری پی ایف ایف ٹون بھی شروع کیا گیا-

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

  • باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ،دفتر میں کاٹا گیا کیک

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ،دفتر میں کاٹا گیا کیک

    باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی دفتر میں باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں لاہور سے معروف صحافی جان محمد رمضان، لائف کوچ رحمان عباس، باغی ٹی وی کے اینکر زین العابدین، عظیم بٹ و دیگر موجود تھے، جان محمد رمضان، رحمان عباس نے باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ پر باغی ٹی وی ٹیم کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

    ڈیجیٹیل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی نے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 11 سال مکمل کرلیے ہیں‌،باغی ٹی وی کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی، باغی ٹی وی نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں-

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت 

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

     باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر باغی ٹی وی آفس میں کیک کاٹا گیا

    قبل ازیں باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر قصور میں بھی کیک کاٹا گیا تقریب میں عطامحمد قصوری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ قصور, عاطف سعید الرحمن مسلم لیگ ن , محمد عامر بھٹی ایڈووکیٹ , سینئرصحافی عباس علی بھٹی, عابد علی بھٹی, عمران علی بھٹی, علی شیر سندھو, حسنین بھٹی صدر نیشنل پریس کلب کھڈیاں, انس علی بیوروچیف A1 TV قصور, میاں شہزاد صدر پی ٹی آئی قصور, حافظ نعمان حمید قصوری سوشل میڈیا پی ٹی آئی قصور و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر ننکانہ صاحب میں سینئر صحافیوں کی موجودگی میں کیک کاٹنے کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب ڈی جی خان میں ایک تقریب میں باغی ٹی وی کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا،اس تقریب میں ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی

  • قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں، عمران خان

    قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں، عمران خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں

    صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اپریل میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ہم قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان کر رہے ہیں، رن آف الیکشن ہوا تو موقع کے مطابق فیصلہ کریں گے،قومی اسمبلی میں نہ گئے تو یہ راجہ ریاض کے ساتھ ملکر نگران حکومت لے کر آئیں گے،ان میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں،ن لیگ کے ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ابھی بھی سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ہماری سندھ میں تنظیم کمزور ہے، پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتی،جے آئی ٹی پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مجھے مکمل صحت یاب ہونےمیں 2 ہفتے لگیں گے،عمران خان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے،جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے،کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کااندازہ ہوگیا ہے،پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑے گا آہستہ آہستہ یہ لوگ تمام چیزوں پر نظرثانی کریں گے،ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے،پنجاب میں بھرپور الیکشن لڑیں گے،
    نوازشریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی،شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں ،سیاستدان بنیں،

  • چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    چودھری شجاعت نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت نےپرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کردی
    مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت نےپرویزالہٰی کوشوکازنوٹس جاری کردیا ،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا، آپ سے آپ کےغیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے، مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپناتشخص اورووٹ بینک رکھتی ہے،مسلم لیگ ق پارٹی ڈسپلن اور منشور و ضابطہ رکھتی ہے،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی آپ کےمیڈیا بیانات سے معلوم ہوتی ہےچودھری پرویزالہٰی کو7دن میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہیں

    مونس الہٰی، حسین الہٰی اورسینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس
    علاوہ ازیں مونس الہٰی، حسین الہٰی اورسینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ پتہ چلا ہے کہ آپ کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ ق کی امانت ہیں، آپ کسی اور سیاسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو پارٹی کی امانت واپس کر دیں،قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ٰہوں،ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ ق آپ کو ڈی سیٹ کرا دے گی،مسلم لیگ ق کے رہنماوں کو شوکاز نوٹس کا جوا ب دینے کیلئے 7روز کی مہلت دی گئی ہے، ،شوکاز نوٹس سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، پرویز الہیٰ کہتے ہیں ق لیگ ضم ہو جائے گی، اس ضمن میں پرویز الہیٰ نے اپنی قریبی دوستوں سے مشاورت کر لی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

  • پولیو ورکرز کی دستک نونہالوں کو معذوری سے بچاؤ کا بہترین راستہ

    پولیو ورکرز کی دستک نونہالوں کو معذوری سے بچاؤ کا بہترین راستہ

    جنرل ہسپتال میں انسدادپولیو مہم: موبائل ٹیم تشکیل،7کاؤنٹرز 22جنوری تک فنکشنل رہیں گے
    پولیو ویکسین کی مسنگ بچوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے، سوسائٹی کردار ادا کرے
    والدین روزانہ صبح 8سے شام4بجے تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلا سکتے ہیں:پرنسپل پی جی ایم آئی
    پرنسپل پوسٹ گر یجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی گھر وں پر دستک نو نہالوں کو معذوری سے بچاؤ کابہترین راستہ ہے لہذا والدین اپنے پھول جیسے بچوں کے بہتر مستقبل اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو ورکرز کی ان ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ اُن کے نو نہالوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے اور ملک و قوم کا مستقبل بھی محفوظ ہو سکے۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتے ہوئے مریضوں و اُن کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسر صاحبان و دیگر سینئرڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پروفیسر الفرید ظفر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں عوامی سہولت کے لئے 7کاؤنٹر ز اور ایک موبائل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو روزانہ صبح8سے سہ پہر4بجے تک والدین کے ساتھ ہسپتال آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جبکہ یہ قومی مہم 22جنوری تک فنکشنل رہے گی۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہنا تھا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے علاوہ ہمارے ہمسائے ممالک بھی عوامی تعاون کے ساتھ پولیو کی بیماری کا خاتمہ کر چکے ہیں لیکن بد قسمتی سے دنیا کے 3ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے اس مسئلے سے ابھی تک دامن نہیں چھڑا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کی مسنگ بچوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے جبکہ بین الاقوامی برادری بھی اس مرض کے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے تمام افراد کو بلا تفریق عمر پولیو کے قطرے پلانے لازمی قرار دے رکھے ہیں جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔پروفیسرالفرید ظفر نے میڈیا، سول سوسائٹی، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ والدین میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق شعور اجاگر کریں تاکہ اس بیماری کا پاکستان سے بھی جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکیکیونکہ اس ضمن میں سوسائٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں ہمیں انفرادی و اجتماعی طور پر بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچاؤ کے قطرے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پلانے کو یقینی بنانا ہوگا۔

    پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

     تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    پولیو ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

    مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

  • ق لیگ کہیں نہیں جا رہی، پرویز الہیٰ اپنی باتیں یاد کریں، سالک حسین

    ق لیگ کہیں نہیں جا رہی، پرویز الہیٰ اپنی باتیں یاد کریں، سالک حسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ کہیں نہیں جا رہی قائم و دائم رہے گی، پرویز الہیٰ کسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو خوشی سے جائیں

    ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالہ سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر، سالک حسین کا کہنا تھا کہ ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو رہی پرویز الہی کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے پرویز الہی بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اپنی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں جس شخص کو آج آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کی وجہ سے پارٹی کی پہچان اور عزت ہے مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھے گی چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ق لیگ کہیں ضم نہیں ہورہی اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتا ہے تو ایک گروپ جائے گا.

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے، پرویز الہیٰ کہتے ہیں ق لیگ ضم ہو جائے گی، اس ضمن میں پرویز الہیٰ نے اپنی قریبی دوستوں سے مشاورت کر لی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک