Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنر پنجاب کےحکم پرپرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تبدیل

    گورنر پنجاب کےحکم پرپرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ تبدیل

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہےاور ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔

    تاخیر سے ہی لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کرلیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے،شیری رحمان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی ٹوٹیفائی کردیا تھا اور چیف سیکرٹری نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا گورنر پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ وقت تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیا لہذا وہ عہدہ چھوڑ دیں-

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی تھی انہوں نے مقررہ وقت تک ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، بادی النظر میں وزیر اعلیٰ کو ایوان کی اکثریت حاصل نہیں رہی جس کے باعث انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔

    تاہم بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ کو بحال کیا۔

    عمران خان دوسروں کے پیسوں سے اپنی ضرورتیں پوری کرتے ہیں،خواجہ آصف

  • بیرونی اشاروں پر آنیوالی حکومت کے نتائج سے پہلے خبردار کیا تھا،عمران خان

    بیرونی اشاروں پر آنیوالی حکومت کے نتائج سے پہلے خبردار کیا تھا،عمران خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملک میں سر اٹھاتی دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا،معاشی ٹیم نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے عوام پر اثرات پر بریفنگ دی، معیشت کے بعد دہشتگردی سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا،

    عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ، بددیانت اور نااہل ٹولہ معیشت کا جنازہ نکال چکا، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طور مستحکم اوردہشتگری عملاً ختم ہوچکی تھی،ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے،ہماری حکومت نے ملک کو دہشتگردی سے نکال کر سیاحت کا مرکز بنایا،نااہل ٹولے کو معیشت و ملکی سلامتی سے کھیلنے کیلئے اقتدار سونپ دیا گیا،بیرونی اشاروں پر آنے والی حکومت کے نتائج سے پہلے خبردار کیا تھا،

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

     خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں

    دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے،عوام کے لیے موجودہ حالات میں خوراک پوری کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے،موجودہ حکومت میں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورصرف 5 ماہ میں گردشی قرضوں میں 500ارب کا مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ تجربہ کاروں کے تجربے کی سزا عوام کیوں بھگتیں؟،اس لئے انہیں اپنی ناکامی پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے عام انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے ۔

  • عمران خان دوسروں کے پیسوں سے اپنی ضرورتیں پوری کرتے ہیں،خواجہ آصف

    عمران خان دوسروں کے پیسوں سے اپنی ضرورتیں پوری کرتے ہیں،خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک جماعت خیرات کے پیسوں سے سیاست کرکے اسمبلی میں آئی

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سیاستدان، بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر بھر پور انداز میں پیش کیا، عمران خان کے خرچے سرکاری خزانے سے پورے ہورہے ہیں،عمران خان دوسروں کے پیسوں سے اپنی ضرورتیں پوری کرتے ہیں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی 50 کروڑ روپے ماہانہ حکومت سے لے رہے ہیں، عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست کیلئے استعمال کیے،عمران خان کو اقتدار کے علاوہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے،2018میں عمران خان کو لاکرسیاسی تجربہ کیا گیا، پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار اشرافیہ ہے،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ہر کیے گئے کام سے یوٹرن لیا،عمران خان اور اس کی پارٹی کے لوگ ایک جیسے ہیں، جس ہاتھ نے اس کو کھلایا ہے اس نے اس ہاتھ کو کاٹ دیا ہے، پی ٹی آئی دور میں ن لیگ کے بیشر رہنماوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،کسی صورت بھی بلیک میل ہو کرالیکشن نہیں کرائیں گے،نواز شریف کی بیٹی باپ کو ملنے گئی تو اسے گرفتار کر لیا گیا پی ٹی آئی دور میں ن لیگ کے بیشر رہنماوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،،یہ لوگ خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفے کیوں نہیں دیتے ؟عمران خان کی وفاداری اقتدار اور دولت کے ساتھ ہے

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

     خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں

  • پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزازبین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو

    پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزازبین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو

    پاکستانی لالہ چمن لعل کا منفرد اعزاز، بین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو

    پاکستان میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لالہ چمن لال، رحیم یار خان کے رہائشی ہیں اور 2016 سے مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق مختلف تربیتیں مکمل کر چکے ہیں۔

    لالہ چمن ملٹی کلچرل ازم کے فروغ کے لیے مختلف تنظیموں کے ساتھ "یوتھ یونایٹڈ فار سوشل چینج” اور "پیس از پوسیبل ٹوگیدر” جیسے پراجیکٹس میں کام کر چکے ہیں۔ قبولیت اور ملٹی کلچرل ازم کے فروغ کے لیے مختلف مذاہب میں موجود مماثلتوں کو اجاگر کرنے کے لیے وہ مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں جبکہ اس وقت سماج سیوا فاونڈیشن کے چیرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں سعودی ولی عہد شہزادہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بین الاقوامی مرکز برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ (کائیسڈ) میں لالہ چمن لال کو ایک سالہ گریجویٹ کی ڈگری سے نوازا گیا- چمن لعل سعودی عرب کی تنظیم کائیسڈ سے بین الاقوامی فیلوشپ کی ڈگری لینے والے پہلے پاکستانی ہندو ہیں۔ کائیسڈ ایک بین حکومتی تنظیم ہے جو مملکت سعودی عرب، جمہوریہ آسٹریا، کنگڈم آف اسپین اور ہولی سی کے فاونڈنگ آبزرور کے طور پر چلتی ہے۔

    لالہ چمن لال کو اس سال شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بین الاقوامی مرکز برائے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمہ میں 2022 کے بین الاقوامی فیلوز پروگرام کی فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا جبکہ فیلوشپ میں دنیا سے کل 56 مندوبین بلائے گئے- ان مندوبین کا دنیا کے آٹھ مختلف مذاہب سے تعلق تھا- وہاں پرتگال میں مختلف مذاہب کے عبادتی جگہوں کا دورہ کروایا گیا- تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل المیڈا ریبیرو اور تمام سینئر عہدیداران کو چمن لال نے سندھی اجرک پہناتے ہوئے اپنے پاکستانی کلچر کو فروغ دیا اور سبز ہلالی پرچم کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں کو دنیا تک پہنچایا- لالہ چمن نے تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل المیڈا ریبیرو کویقین دلایا کہ تنظیم کا ہر پیغام بین المذاہب اور بین الثقافتی جو کہ امن، پیار اور بھائی چارے کا ہے ملک کے طول و عرض میں پہنچایا جائے گا

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم صرف کاغذوں میں آزاد ہوئے ہیں

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین اور قانون کی بات کرنی چاہیے،ہم اپنی ہر ناکامی کاالزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں لگا سکتے ،جنہوں نے ملک میں مارشل لا لگایا انہوں نے جرم کیا ،سیاسی جماعتیں کیوں خود اپنے پاوں پر کھڑی نہیں ہونا چاہتیں ،کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے،نظریہ ضرورت کے تحت متنازعہ فیصلے کیے جاتے ہیں،22کروڑ کاملک ایک دوسرے سے بدلے لینے کیلئے نہیں بنا،جھوٹ ہی جھوٹ کیا یہ ہے نیا پاکستان ؟عمران خان اور ان کے لانے والوں سے سوالات تو ہونگے سیاسی جماعتیں رحم کریں، جماعتوں میں الیکشن کروائیں، عدم اعتماد کی تحریک کو اون کرتے ہیں اقتدار میں رہنے کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے،ذمہ داری اب سیاستدانوں پر 100فیصد پڑگئی ہے،سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کو اب کس بات کاڈر ہے،ملک کو ترقی کی طرف لے جانا کیا نوازشریف کا قصورتھا ؟عمران خان نے واپس آنا سیاسی جماعتوں کے پاس ہی ہے،

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ بڑی خوش بختی ہے کہ ایک اتحادی حکومت بنی ہے اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں خان صاحب آنا آپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن آئیں گے آپ ٹکریں کھا کر ، عمران خان صاحب آپ کہتے ہیں کسی کی عیب جوئی نہیں کرنی چاہیے آپ کو اب یاد آیا ہے بیٹی کو باپ کے سامنے پکڑتے تھے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

  • لاہور میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

    لاہور میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

    لاہور میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

    انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول 2022 کا افتتاح سیکرٹری محکمہ سیاحت، حکومت پنجاب، آسیہ گل نے کیا۔ انہوں نے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا محمد علی، کے ہمراہ فوڈ فیسٹیول کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت پنجاب نے پنجاب کی ثقافتی اور تاریخی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہری بھرپور اور صحت مندانہ سیاحت سے لطف اندوزہوں، لاہور کے بعد اب مری میں بھی فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیں گے،

    سیکرٹری سیاحت آسیہ گل کا کہنا تھا کہ لاہور میں منعقدہ دو روزہ فوڈ فیسٹول میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے، الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں شہری فیسٹول میں کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، فوڈ فیسٹیول میں بچوں کے لیے بھی روایتی کھیل اور انٹرنیشنل فوڈ کے اسٹالز لگائے گئے تھے، فوڈ فیسٹول میں دو روز میں ہزاروں شہری شریک ہوئے،

    سیکرٹری سیاحت آسیہ گل کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اس طرح کے مزید منصوبے لائیں گے پنجاب میں کلچرل، مذہبی اور تاریخی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے چکوال میں متعدد جھیلیں ہیں، اس شہر کو لیک سٹی کے طورپر متعارف کرائیں گے۔ عوام کو سیروتفریح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب کے مختلف دریاؤں اور جھیلوں پر ریزارٹس قائم کئے جا رہے ہیں پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے

     معروف اداکار فیروز خان نے پندرہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی

    16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، کون رہا فاتح

    سیکرٹری ٹورزم پنجاب آسیہ گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں

  • لاہور پریس کلب، سالانہ انتخابات، "کھرا سچ” کے اسد جعفری گورننگ باڈی کے رکن منتخب

    لاہور پریس کلب، سالانہ انتخابات، "کھرا سچ” کے اسد جعفری گورننگ باڈی کے رکن منتخب

    لاہور پریس کلب، سالانہ انتخابات، "کھرا سچ” کے اسد جعفری گورننگ باڈی کے رکن منتخب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، پروگرام کھرا سچ کے اسد جعفری لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں، گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے پر پروگرام کھرا سچ کے میزبان ، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان، کھرا سچ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راؤ اویس، عفیفہ راؤ، احسن، رفیع اللہ، نوید شیخ سمیت دیگر نے اسد جعفری کو مبارکباد دی ہے، باغی ٹی وی کی ٹیم نے بھی اسد جعفری کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے،

    لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2023 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پائینئر پینل، پروگریسو پینل اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا الیکشن میں1779ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔حتمی نتائج کے مطابق پائینئر پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، پائینئر پینل کی طرف سے اعظم چوہدری صدر منتخب ہوئے جنہوں نے1167 و وٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدوارناصرہ عتیق نے 571ووٹ حاصل کئے ۔ شاداب ریاض 939 ووٹ حاصل کرکے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدواران اعجاز مرزا نے512 اور یوسف عباسی نے 256 ووٹ لئے۔ نائب صدرظہیر احمد بابر نے831ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل طاہر خان نے 393 اور محمد سدھیر چوہدری نے 487 ووٹ حاصل کئے ، سیکرٹری کی نشست پرعبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور1082ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ذوالفقار علی مہتو نے652 ووٹ حاصل کئے ، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حسن تیمور جکھڑ 668 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رانا محمد اکرام نے637 اور ظہیر شیخ نے 399 ووٹ لئے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پرحافظ فیض احمد نے895 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل قمرالزمان بھٹی نے836 ووٹ حاصل کئے۔

    گورننگ باڈی کی کل9 نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد نواز سنگرا نے 713 ، عالیہ خان نے 699 ، حافظ عدنان طارق لودھی نے662 ، احمر کھوکھر نے660 ، محسن بلال نے 589 ، اسد جعفری نے569 ، رضا محمد نے 538 ، محمد کلیم نے 525 اور نفیس احمد قادری نے510 ووٹ حاصل کئے ۔

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    اس موقع پر نو منتخب صدراعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور کہا کہ پائینئر پینل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور کی صحافتی برادری آئین و قانون کی بالا دستی اور جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کو عامل صحافیوں کا مثالی ادارہ بنانے کیلئے ممبران کی فوری سکروٹنی کا اعلان کیا جبکہ کلب ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برو ز پیر اور منگل کی چھٹی اور ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • میری زوجہ محترمہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں‌ہے:حارث روف

    میری زوجہ محترمہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں‌ہے:حارث روف

    لاہور:میری زوجہ محترمہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں‌ہے:حارث روف بھی شرپسندوں کے رویے سے تنگ اگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہفتے کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ایک طرف ان کوشادی کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہے تو دوسری طرف کچھ شرپسندوں نے ان کی اہلیہ کے حوالے سے پراپیگنڈہ شروع کردیا

    بتایا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پیجز پرحارث روف کی اہلیہ مزنا مسعود کے نام سے فیک اکاونٹ شیئر کرکے ان کی کردر کشی کی کوشش کی گئی تھی ، حارث روف نے اس قسم کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خدارا اس کو چھوڑ دیں،ان کی اہلیہ اس قسم کی نہی جس قسم کا تصورپیش کیا جارہاہے

     

    بعد ازاں اتوار کو حارث رؤف نے بیگم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے صارفین کو خبردار کیا۔

    سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ‘ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری بیگم مزنا مسعود ملک سوشل میڈیا پر نہیں ہیں ،ان کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،کسی بھی دھوکے سے محتاط رہیں’۔

    یاد رہے کہ حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

  • انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی:عشرت آفرین کی شاعرانہ زندگی

    انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی:عشرت آفرین کی شاعرانہ زندگی

    انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ
    بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی

    عشرت آفرین

    تاریخ پیدائش :25دسمبر 1956ء
    | کراچی، سندھ
    رشتہ دار:علی سردار جعفری (خسر)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عشرت آفرین کا شمار پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف ترین شاعرات میں ہوتا ہے۔ وہ شاعری میں اپنے تانیثی خیالات اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کی پیدائش ۲۵ دسمبر ۱۹۵۶ کو کراچی کی ایک تعلیم یافتہ گھرانے میں ہوئی۔ کراچی یونیورسٹی سے اردو ادبیاب میں ایم اے کیا۔
    ٍ عشرت آفرین نے اوئل عمری سے لکھنا شروع کر دیا تھا، ان کی تخلیقات چودہ برس کی عمر سے شائع ہونے لگی تھیں۔ اس کے بعد ان کا یہ شعری سفر تیزی سے آگے بڑھتا گیا۔ اب تک ان کے دو شعری مجموعے ’کنج پیلے پھولوں کا‘ اور ’دھوپ اپنے حصے کی‘ شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی تخلیقات ہند و پاک سے شائع ہونے والے اہم ادبی جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
    عشرت آفرین نے ان پیج میں شامل اردو خط نوری نستعلیق کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ ان دونوں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں اور یونیورسٹی آف ٹیکساس میں اردو شعبہ سے وابستہ ہیں۔ عشرت آفرین کو ان کی ادبی خدمات کے لیے کئی اہم ادبی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    یہ نازک سی مرے اندر کی لڑکی
    عجب جذبے عجب تیور کی لڑکی

    یوں ہی زخمی نہیں ہیں ہاتھ میرے
    تراشی میں نے اک پتھر کی لڑکی

    کھڑی ہے فکر کے آذر کدے میں
    بریدہ دست پھر آذر کی لڑکی

    انا کھوئی تو کڑھ کر مر گئی وہ
    بڑی حساس تھی اندر کی لڑکی

    سزاوار ہنر مجھ کو نہ ٹھہرا
    یہ فن میرا نہ میں آذر کی لڑکی

    بکھر کر شیشہ شیشہ ریزہ ریزہ
    سمٹ کر پھول سے پیکر کی لڑکی

    حویلی کے مکیں تو چاہتے تھے
    کہ گھر ہی میں رہے یہ گھر کی لڑکی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    وحشت سی وحشت ہوتی ہے
    زندہ ہوں حیرت ہوتی ہے
    جل بجھنے والوں سے پوچھو
    غم کی کیا حدت ہوتی ہے
    رہن نہ رکھ دینا بینائی
    اس کی بھی مدت ہوتی ہے
    سارے قرض چکا دینے کی
    کبھی کبھی عجلت ہوتی ہے
    دل اور جان کے سودے جو ہیں
    ان میں کب حجت ہوتی ہے
    خود سے جھوٹ کہاں تک بولیں
    تھوڑی سی خفت ہوتی ہے
    اپنے آپ سے ملنے میں بھی
    اب کتنی دقت ہوتی ہے
    خود سے باتیں کرنے کی بھی
    اب کس کو فرصت ہوتی ہے
    کچھ کہہ لو روکھی سوکھی میں
    اپنے ہاں برکت ہوتی ہے
    سونا سی مٹی کے گھر میں
    کب ہم سے محنت ہوتی ہے
    دھان ہمارے چڑیا کھائیں
    چڑیوں کو عادت ہوت ہوتی ہے
    بچوں سے کیا شکوہ کرنا
    مٹی میں الفت ہوتی ہے
    سبز کواڑوں کی جھریوں میں
    جگنو یا حیرت ہوتی ہے
    ٹاٹ کے مٹ میلے پردوں میں
    کیا اجلی رنگت ہوتی ہے
    پھٹی پرانی سی چنری میں
    کیا بھولی صورت ہوتی ہے
    چاول کی پیلی روٹی میں
    کیا سوندھی لذت ہوتی ہے
    رلی کے ایک اک ٹانکے میں
    پوروں کی چاہت ہوتی ہے
    جاڑے اوڑھ کے سو جانے میں
    کب کوئی زحمت ہوتی ہے
    شام کو تیرا ہنس کر ملنا
    دن بھر کی اجرت ہوتی ہے

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت

    لاہور:وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں‌ وطن پرقربان ہونے والے پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی بلوچستان کے علاقے کاہان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن فہد اور 4فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،
    وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نےشہید کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہداء ہمارا مان اور قوم کے ہیرو ہیں۔شہداء نے وطن عزیز کے امن کے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہے.ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔

    خیال رہے کہ آج بلوچستان کےعلاقے کاہان میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باردوی سرنگ دھماکا صدقہ خفیہ اطلاعات پر علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔