Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں۔

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے کرکٹرز کو گاڑیاں دینے کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اوول گراؤنڈ میں سجائی لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور کرکٹرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان تقریب کے لیے اوول گراؤنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔


    سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی جوش و جذبے سے کھیلتے ہیں،اور لاہور قلندرز کو فیملی کی طرح سمجھتے ہیں ان کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کھلاڑیوں کا خیال رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ اپنے کرکٹرز کا تو خیال رکھتی ہی ہے لیکن جس طرح یہ اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں یہ بھی زبردست ہے۔

    قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ لاہور قلندرز کی فیملی کا اظہار ہے جو یہ اپنے کرکٹرز کے ساتھ کررہے ہیں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ہر کھلاڑی کو انفرادی کارکردگی پر انعامات دیئے،یہ چیز کھلاڑیوں کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے۔


    جی سی یو کے وا ئس چانسلر اصغر زیدی نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا طلبہ کے سامنے تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا کہا کہ اس طرح نوجوانوں میں محنت کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے-

    جی سی یو کے آڈیٹوریم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور قلندرز نے میٹ اینڈ گریٹ کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں طلبہ نے کرکٹرز سے سوالات کیے ،دوران سیشن آڈیٹوریم کرکٹرز کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کا سیشن رکھا تھا۔

  • پی ٹی آئی خواتین کومولانا فضل الرحمان کیخلاف خط لکھنےکی بجائےان کا شکرگزارہونا چاہیے،ترجمان جے یو آئی

    پی ٹی آئی خواتین کومولانا فضل الرحمان کیخلاف خط لکھنےکی بجائےان کا شکرگزارہونا چاہیے،ترجمان جے یو آئی

    پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز کے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کےخلاف خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کو خط لکھنے پر جے یو آئی کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خواتین کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف خط لکھنے کی بجائے ان کا شکر گزار ہونا چاہیے عمران نیازی کی گزشتہ روز کی آڈیو لیک کے بعد خواتین کو پی ٹی آئی چھوڑ دینی چاہئے ۔

    پی ٹی آئی کی خواتین ایم پیز کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف کے پی کمیشن برائے وقار نسواں کو خط

    ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ خواتین کو جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ،عمران نیازی جیسے مغربی تہذیب کے دلداہ شخص کے پاس خواتین کی ناموس مزاق کےعلاوہ کچھ نہیں ۔

    اسلم غوری نے کہا کہ خط لکھنے والی خواتین کو اچھی طرح علم ہے کہ پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہےمولانا فضل الرحمان کو نیازی کے جلسوں سے تربیت یافتہ کارکنوں کی گندی ذہنیت قوم کے سامنے آشکار کرنے کیلئے بات کرنا پڑی ۔

    اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام…

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی گندگی بارے بات کرتے ہوئے یہ سب کچھ کہنا ضروری تھانیازی اخلاق اور اقدار سے عاری ،ذہنی مریض ہے نیازی کا ایجنڈا ہی ملک پر بے حیائی اور فحاشی کو مسلط کرنا ہے ۔

  • پنجاب میں پھر آئینی بحران کا خدشہ

    پنجاب میں پھر آئینی بحران کا خدشہ

    پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران کا خدشہ پید اہو گیا۔

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدر ی پرویز الٰہی کو آج اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیےاجلاس بلانے سے انکار کردیا ہے۔

    اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے رولنگ دی کہ گورنر کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم آئین اور رولز آف پروسیجر کے خلاف ہے۔ اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ نمٹادیا۔

    سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس چل رہا ہو تو ایوان کا دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

    دو صفحات پر مشتمل رولنگ میں لکھا پنجاب اسمبلی کا جاری سیشن اسپیکر نے طلب کیا۔ گورنر پنجاب اس کو ختم نہیں کرسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ وزیراعلیٰ پر اعتماد کا معاملہ صرف اس اجلاس میں زیربحث آئے گا جو خصوصی طور پر اس کیلئے بلایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے میں یہ بھی کہہ چکی ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کم از کم دس دن دیئے جانا چاہیں۔ اسپیکر نے اپنی رولنگ میں مزید لکھا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے سیشن کی منسوخی کا آرڈر بھی جاری نہیں کیا گیا۔ اس لئے گورنر اپنے بلائے ایک سیشن کے دوران دوسرا سیشن نہیں بلاسکتے۔

    اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو غلط فہمی ہے کہ قانون آئین سے ماورا ہے، آئین کے مطابق گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر کے حکم کے بعد اسپیکر کے پاس رولنگ جاری کرنے کا استحقاق نہیں رہتا۔ آئین کے مطابق اعتماد کے ووٹ کےلیے دن کا تعین گورنر نے کرنا ہوتا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا ورنہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، عدالت بھی انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی پی ٹی آئی کی مزید دو دن وزارت اعلیٰ بچانے کی کوشش، ایجنڈے پر موجود تمام کارروائی جمعے تک موخر کر دی۔

    دوسری جانب نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ماہرامور قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایک دن میں اسمبلی کے دو سیشن ہوسکتے ہیں۔ انیس سو چھیاسٹھ اور انیس سو تہتر میں قومی اسمبلی کے دو سیشنز ہوتے تھے۔ جس دن اسپیکر نے سیشن بلایا ہو، اس دن دوسرا سیشن بھی ہوسکتا ہے اعتزاز احسن نے کہا معاملہ عدالت میں ہی جائے گا۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    آئی این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے کراچی سے سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے تندوروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں تندور کے ذریعے منشیات جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے 6 تندوروں میں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد کرلی۔ کورئیر آفس کے ذریعے سامان بھجوانے والے ملزم کو منصوبے کے تحت طلب کرکے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت خیبر کے رہائشی اقرار احمد کے نام سے ہوئی، جو پہلے بھی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی کی بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچ چُکے ہیں، جس پر اے این ایف نے 2 تندور سہراب گوٹھ کے قریب سے اور 3 لیاری کے قریب سے برآمد کر لیے گئے۔ 11 تندوروں میں سے مجموعی طور پر جذب کی گئی 88 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 285 سےقطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 120 چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ائیرپورٹ سے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 629 سے دوحہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی، جس پر حکام نے پاکپتن کی رہائشی خاتون اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تمام گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    نہر میں نہاتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے تین سگی بہنیں ڈوب گئیں

  • پاکستان کے قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق حفیظ جالندھری کا یوم وفات

    پاکستان کے قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق حفیظ جالندھری کا یوم وفات

    تشکیل و تکمیل کے فن میں جو بھی حفیظ کا حصہ ہے
    نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

    ابو الاثر حفیظ جالندھری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مقبول رومانی شاعر اور افسانہ نگار تھے جنہوں نے پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق کی حیثیت سے شہرتِ دوام پائی۔ ملکہ پکھراج نے ان کی نظم ابھی تو میں جوان ہوں کو گا کر شہرت دی۔

    حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    حفیظ جالندھری ہندوستان کے شہر جالندھر میں 14 جنوری 1900ء کو پیدا ہوئے۔ آزادی کے وقت 1947ء میں لاہور آ گئے۔ آپ نے تعلیمی اسناد حاصل نہیں کی، مگر اس کمی کو انہوں نے خود پڑھ کر پوری کیا۔ انھیں نامور فارسی شاعر مولانا غلام قادر بلگرامی کی اصلاح حاصل رہی۔ آپ نے محنت اور ریاضت سے نامور شعرا کی فہرست میں جگہ بنالی۔ حفیظ جالندھری پاک فوج میں ڈائریکٹر جنرل مورال، صدر پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے۔

    ادبی خدمات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے۔ تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیا کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔ حفیظ جالندھری کا دوسرا بڑا کارنامہ پاکستان کا قومی ترانہ ہے اس ترانے کی تخلیق کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ حفیظ جالندھری نے یہ خوب صورت قومی ترانہ احمد جی چھاگلہ کی دھن پر تخلیق کیا تھا اور حکومت پاکستان نے اسے 4 اگست 1954ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا تھا۔

    حفیظ جالندھری کی شاعری کی خوبی اس کی غنائیت ہے۔ وہ خود بھی مترنم تھے اس لیے انہوں نے ایسی لفظیات کا انتخاب کیا جو غنائیت کے پیکر پر پورے اترتے ہیں۔ غنائیت کا سبب ان کی گیت نگاری بھی ہے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں فوجی گیت لکھے تھے اور گیت کو بھی انہوں نے نئے پیکر عطا کیے۔ شاید اسی لیے آج تک حفیظ جالندھری کی شناخت ابھی تو میں جوان ہوں کے حوالے سے کی جاتی ہے۔ بلا شبہ یہ ایک پر اثر گیت ہے کیوں کہ اس میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں وہ اپنی جگہ پر نگینے کی طرح جڑے ہوئے ہیں اور سامع کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ حفیظ کی غزلوں کا سرمایہ کافی ہے اور حفیظ خود کو غزل گو کہلوانا پسند کرتے تھے۔ انہوں نے غزل میں بہت سے نئے تجربات کیے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سلیس زبان کا استعمال کیااور گرد و پیش کے واقعات کو اپنی غزلوں کا موضوع بنایا۔ ایک طرح سے انہوں نے غزل کو فطری پوشاک عطا کی۔ ان کے یہاں روایت سے بغاوت ملتی ہے۔

    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔
    حفیظ جالندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ بار، تلخابہ شیریں، سوزو ساز، افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر،گیتوں کے مجموعے ہندوستان ہمارا،پھول مالی، بچوں کی نظمیں اپنے موضوع پر ایک کتاب چیونٹی نامہ، شاہنامہِ اسلام 4جلد، بزم نہیں رزم، چراغِ سحر، تصویرِکشمیر، بہار کے پھول

    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    پاکستان کے قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو لاہور پاکستان میں 82 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ وہ مینار پاکستان کے سایہ تلے آسودہ خاک ہیں۔

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں
    کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے

    دوستوں کو بھی ملے درد کی دولت یا رب
    میرا اپنا ہی بھلا ہو مجھے منظور نہیں

    حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی
    نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی

    دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف
    اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

    آنکھ کمبخت سے اس بزم میں آنسو نہ رکا
    ایک قطرے نے ڈبویا مجھے دریا ہو کر

    وفا جس سے کی بے وفا ہو گیا
    جسے بت بنایا خدا ہو گیا

    یہ ملاقات ملاقات نہیں ہوتی ہے
    بات ہوتی ہے مگر بات نہیں ہوتی ہے

    وفاؤں کے بدلے جفا کر رہے ہیں
    میں کیا کر رہا ہوں وہ کیا کر رہے ہیں

    دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکا
    کم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں

    کوئی چارہ نہیں دعا کے سوا
    کوئی سنتا نہیں خدا کے سوا

    بے تعلق زندگی اچھی نہیں
    زندگی کیا موت بھی اچھی نہیں

    بھلائی نہیں جا سکیں گی یہ باتیں
    تمہیں یاد آئیں گے ہم یاد رکھنا

    دل لگاؤ تو لگاؤ دل سے دل
    دل لگی ہی دل لگی اچھی نہیں

    زندگی فردوس گم گشتہ کو پا سکتی نہیں
    موت ہی آتی ہے یہ منزل دکھانے کے لیے

    ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آ سکے
    تم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکے

    کوئی دوا نہ دے سکے مشورۂ دعا دیا
    چارہ گروں نے اور بھی درد دل کا بڑھا دیا

    ہم سے یہ بار لطف اٹھایا نہ جائے گا
    احساں یہ کیجئے کہ یہ احساں نہ کیجئے

    الٰہی ایک غم روزگار کیا کم تھا
    کہ عشق بھیج دیا جان مبتلا کے لیے

    ہاتھ رکھ رکھ کے وہ سینے پہ کسی کا کہنا
    دل سے درد اٹھتا ہے پہلے کہ جگر سے پہلے

    اب مجھے مانیں نہ مانیں اے حفیظؔ
    مانتے ہیں سب مرے استاد کو

    مری مجبوریاں کیا پوچھتے ہو
    کہ جینے کے لیے مجبور ہوں میں

    او دل توڑ کے جانے والے دل کی بات بتاتا جا
    اب میں دل کو کیا سمجھاؤں مجھ کو بھی سمجھاتا جا

    آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیے
    آدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیے

    تشجیل و تکمیل فن میں جو بھی حفیظ کا حصہ ہے
    نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

    اے حفیظؔ آہ آہ پر آخر
    کیا کہیں دوست واہ وا کے سوا

  • پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

    لاہور: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : شیریں مزاری کےاہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے 75 بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اداکی جائےگی۔

    شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تاش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔

  • عمران خان کی تیسری آڈیو لیک۔ تہلکہ مچ گیا۔ تخت پنجاب، اقتدار کا کھیل الجھ گیا

    عمران خان کی تیسری آڈیو لیک۔ تہلکہ مچ گیا۔ تخت پنجاب، اقتدار کا کھیل الجھ گیا

    لاہور:عمران خان کی پئے در پئے آڈیوزکا لیک ہونا کوئی معمولی بات نہیں‌ بلکہ ان آڈیوز سے عمران خان کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے ، پچھلے چند گھنٹوں میں عمران خان کی تین ویڈیوز لیک ہوچکی ہیں ، پہلی دو ویڈیوز تو انتہائی نجی قسم کی تھیں جن پر تبصرہ ضروری نہیں ،تیسری ویڈیوز کے منظرعام پرآنے کے بعد کچھ صورتحال واضح ہوئی ہے ، جس کے مطابق عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں‌

    اس حوالے سے سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے ایک مباحثے کے دوران نصراللہ ملک اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسرہمایوں سے گفتگو کی اور ان سے پاکستان کے موجوہ حالات کے بارے میں کچھ گزارشات کرنے کی کوشش کی

    راجہ یاسر ہمایوں نے آڈیوز کے بارے میں کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کے ماضی کو اس کے حال اور مستقبل سے لنک کرنا ضروری نہیں ، وہ اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ ایک انسان کوئی غلطی کرلے اور بعد میں وہ اپنی اصلاح کرلے اور معافی مانگ لے تو اس کی ماضی کی کیفیات کو اس انداز سے بیان کرنا ضروری ہیں، جس پر مبشرلقمان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو درست ہے، لیکن اگراب تازہ کوئی آڈیو یا ویڈیو آتی ہے تو پھر وہ واقعی قابل غور معاملہ ہوسکتا ہے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=pTmhSOYYa0s

    اس حوالے سے سینیئرصحافی نصراللہ ملک نے کہا کہ یہ واقعی درست بات ہے کہ اب کسی کی کردار کشی نہیں کرنی چاہیے ، اس معاملے کو اب ختم کردینا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌خان کے بعض فیصلے اچھے نہیں تھے ، جس کی وجہ سے آج ملک کی معاشی صورت حال ڈگرگوں ہے، نصراللہ ملک نے مزید کہا کہ اگر یہ آڈیوز ان کے مخالفین کی آتیں‌تو ان کا پھر کیا موقف ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کلچر کو پسند نہیں کرتے

    ن لیگ کے رہنما خواجہ نذیر نے کہا کہ مریم نواز کی پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کو کس طرح استعمال کیا گیا، عمران خان خود کہتے تھے کہ آڈیوز کالیں ٹیپ ہونی چاہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کیا کررہا ہے تو اب اگر ہوگئیں ہیں تو پھرشور کیوں، اس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسرہمایوں نے کہا کہ ہاں اگرکوئی ریاست کے‌خلاف یا ایسی گفتگو کرتا ہے کہ جس کی مانیٹرنگ ضروری تو کال ریکارڈ کرنے میں حرج نہیں ، لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کو ان کالز کے ذریعے بلیک میل نہیں کرنا چاہیے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ نذیر نے کہا کہ لاڈلہ اب یہ سن لے کہ کسی نے لاڈ نہیں کرنا ، ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران اسمبلی اس بات پر متفق ہیں کہ اس اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ خان کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ نوازشریف کو نااہل کیا گیا ، مریم کو سزا دی گئی ، جسٹس باقر کی رپورٹ نے سب حقیقت آشکار کردی ، ان کا کہنا تھاکہ اب لاڈلے کے لاڈ نہیں دیکھے جائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب تھا تو دوسری طرف عمران خان کروڑوں روپے لگا کر جلسے کررہا تھا ، عمران خان کی خواہش پر یہ نظام نہیں بدلے گا،

    نصراللہ ملک نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنا سیاستدانوں کا حق ہے ، حکومت بتائے کہ وہ وقت پر الیکشن کیوں نہیں کراسکتی ، ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ حال ہوچکی ، مبشرلقمان نے کہا اس ملک کی معیشت کو صرف اسحاق ڈار ہی سنبھال سکتےہیں ، نصراللہ ملک نے کہا کہ ملک میں غذائی بحران آرہا ہے ، گندم بہت کم کاشت ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان سارے معاملات کو حل کرنےکےلیے آگے بڑھنا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کو آگے بڑھنا چاہیے

    راجہ یاسر کاکہنا تھا اس ملک کی معیشت کی تباہی پچھلے تیس پینتیس سال سے جاری ہے ، ایک پارٹی یہ معاملہ حل نہیں کرسکتی ،سبکو آگے بڑھنا چاہیے

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے:ن لیگ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے:ن لیگ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اگر اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے حکمت عملی کو فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی اراکین 21 دسمبر کو سہہ پہر 4 بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

    لیگی رہنما خلیل طاہر سندھ نے کہا کہ ہم گورنر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے اور وزیراعلیٰ کو کل ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کل اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے بدھ 21 دسمبر کو اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔قبل ازیں آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اکیس دسمبر کو اجلاس نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کارروائی جمعہ کے روز تک ملتوی کردی ہے۔

  • تاجروں نے رات 8 بجے بازار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا

    تاجروں نے رات 8 بجے بازار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 8 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے حکومت تاجروں کو دیوالیہ کرنے لگی ہے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے ایسی صورتحال میں 8 بجے دکانیں بند کرنے سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔

    صدر اجمل بلوچ نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق بازار 8 بجے اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کے علاوہ دیگر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    سندھ میں آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گئے

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قمر زمان کائرہ اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سیکرٹری پاور، وزیر دفاع سمیت 10 وزرا شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں 20 فیصد افرادی قوت گھر سے کام کرے تو 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں کے اوقات رات 10 بجے تک ہوں گے جب کہ ریستوران اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔ ان اقدامات سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جب کہ نئے پنکھے تقریباً 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

    کراچی کے تاجروں کا آج سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ایل ای ڈی بلب کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ گھروں میں پنکھے اور ائرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔ کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 28 ارب ماہانہ بچت ہوگی۔ گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں گیزر کے لیے بچت کے آلات فراہم کریں گی، جس سے 92 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ متبادل اسٹریٹ لائٹس جلانے سے 4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ ای بائیکس متعارف کروائی جارہی ہیں، محدود مدت کے اندر یہ موٹر سائیکلیں مارکیٹ میں آ جائیں گی۔ امپورٹ شروع ہو چکی ہے، موٹر سائیکل کمپنیوں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ای بائیکس آنے سے 86 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی ملاقات

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی ملاقات، ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کیلئے 15 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ساجد علی سدپارہ کی کوہ پیمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ساجد علی سدپارہ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے اور میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پہاڑ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ قدرتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کو پورا سپورٹ کرتے ہیں۔ ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ کوہ پیمائی کے فروغ اور کے ٹو کلین اپ مہم کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے تحت کیمپ 4 سے بیس کیمپ تک ویسٹ ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے کے ٹو کی صفائی کی مہم شروع کر رہے ہیں۔ مقامی اور انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر کے ٹو کو کلین کیا جائے گا۔

    24 سالہ کوہ پیما ساجد علی سدپارہ دو مرتبہ آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کر چکے ہیں اور نیپال میں مناسلو چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ساجد علی سد پارہ گشہبرون چوٹی ساڑھے تین دن میں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ کوہ پیما سا جد علی سد پارہ نے کے ٹو کو کلین مہم کیلئے گرانٹ کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور کوہ پیما محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟