Baaghi TV

Category: لاہور

  • قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    آج بابائے قوم کے پاکستان اور اس ریاست میں بسنے والوں کے ساتھ کیسا کھلواڑ جاری ہے۔ اقتدار کی لاجواب بندر بانٹ نے ملکی معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے اقتدار میں دوبارہ لائو۔ میری باری تیری باری اور تقرریوں کی بولیاں۔ پلاٹوں کی بندر بانٹ نے وطن عزیز کو اس نہج پر لے آئی ہے کہ مالی دیوالیہ پن منڈیرپر آچکا ہے لیکن الیکشن کرائو نہ کرائو سری لنکا کی تقلید کے نعرے سیاسی ناعاقبت اندیشی اور اہم نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں میں التواء ایسے عوامل ہیں جن پر تاحال کوئی قابو و کنٹرول نہ پایا جا سکا۔

    مقتدر حلقوں کو بلاتاخیر وطن عزیز میں جاری اللوں تللوں کو جام کر کے مالیاتی ایمرجنسی لگا کر لوٹ مار میں ملوث شخصیات کو سمری ٹرائل کے ذریعے سزائیں دے کر لوٹا ہوا قومی سرمایہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔ بنکوں سے اربوں کے قرضے لے کر معاف کرانے والوں سے قرضے واپس کرنا ہوں گے۔ موجودہ حالات میں الیکشن کی رٹ لگانے والوں کو بھی بلارعایت احتساب کے عمل سے گزار کر اگلے الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔ قارئین ان اقدامات کی تجویز عالمی سطح پر ملکی وقار اور ملکی عزت کو مدنظر رکھ کر دے رہا ہوں۔

    میں جمہوری عمل پر یقین رکھنے والا شخص ہوں لیکن وطن عزیز میں جمہوریت کے ڈھنڈورے کو صرف اقتدار حاصل کر نے کا ذریعہ ہی سمجھا گیا ہے۔ مجھے آج ماضی کے وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم جنہوں نے ضیاء الحق کے مارشل لا میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال ملکی معیشت پر بوجھ سمجھ کر تمام سرکاری افسران بشمول ملٹری افسران کے لئے چھوٹی سوزوکی کاروں کے استعمال کی کڑی شرط عائد کر کے معاشی ڈسپلن اور کفایت شعاری کی راہ تو دکھائی تھی لیکن بیورو کریسی اور افسران کو یہ بات ذرا نہ بھائی تھی اور محمد خان جونیجو مرحوم جیسے حقیقت پسند اور شریف النفس شخصیت کو اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے اگر اس وقت سے ہی ایسی معاشی پابندیاں اور سیلف ڈسپلن کی روش کو جاری رکھا جاتا تو آج ہماری حالت یہ نہ ہوتی

    اج ہم مغرب میں سائیکلوں پر سفر کی مثالیں دے کر اقتدار تو حاصل کر لیتے ہیں پھر ہیلی کاپٹروں کو رکشہ ٹیکسی کی طرح زیر استعمال کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وابستگیوں اور ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر محب وطن ٹیکنو کریٹس، رائٹ مین راٹ جاب کے فارمولے پر مامور کر کے ملک کو معاشی اور سیاسی گرداب سے نکالا جائے۔

  • وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

    وزارت ریلوے کا فرید ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:وزارت ریلوے نے فرید ایکسپریس بحال کرنے اور ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو 18 کوچز کے ساتھ 22 دسمبر سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزارت ریلوے کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادنخان کے درمیان شٹل ٹرین سروس بھی رواں ماہ چلائی جائے گی، ٹرین میں مسافروں کے لئے صفائی، ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ مینجمنٹ کی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا، وزیر ریلوے نے اس سلسلہ میں سفارشات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزارت ریلوے کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے گریڈز کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزارت ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والے ہیروک برج پر کام کا جائزہ لیا گیا تھا

    قبل ازیں، 5 اکتوبر کو کراچی اور لاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا۔

  • اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پی ٹی آئی کا دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

    لاہور: اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کیا ہوگا ؟ تحریک انصاف نے سیاسی روڈ میپ طے کرلیا، عمران خان کے زیرصدارت سینئر لیڈرشپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ہم کیا سیاسی لائحہ عمل اختیار کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ سب سے بڑا ایشو مہنگائی ہے ہمیں اس پر پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ آواز بلند کرنا ہے۔

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی احتجاجی اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا، حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کے کیسز پر ملنے والے ریلیف پر قانونی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیاجائے گا، نیب کے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے کیسز پر رویے کو بھی انتخابی اور احتجاجی مہم میں اٹھایا جائے گا، پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے تمام کیسز کو عوامی مہم میں دوبارہ سے اجاگر کیا جائے گا۔

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے ذرائع کا کہنا تھا کہ جیتنے والے حلقوں کے بعد پی ٹی آئی کے ہارنے والے حلقوں میں بھی ریلیوں کی کال دینے کی تجویز دی گئی، بجلی، گیس کے یوٹیلٹی بلز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملات بھی پی ٹی آئی قیادت اجاگر کرے گی، پی ڈی ایم قیادت کے خلاف کرپشن کے بیانیے کو دوبارہ شدت سے منظر عام پرلانے پر بھی اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔

    تحریک انصاف نے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دوبارہ سے سڑکوں پر آنے کے لئے بھی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔

  • پی سی بی سے پشاور زلمی کے مالک ناراض، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا بائیکاٹ

    پی سی بی سے پشاور زلمی کے مالک ناراض، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا بائیکاٹ

    کراچی: پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے چیئرمین پی سی بی کے حالیہ بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا ہے

    اس سے پہلے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ غیر ملکی پشاور جانے سے گھبراتے ہیں، پشاور اب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ فلیگ زون ہے۔رمیز راجہ کی بات پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور اب پی ایس ایل کے سربراہ جاوید آفریدی نے بھی اس بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔

     

    کراچی میں پی ایس ایل 8 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور تمام فرنچائزز کے سربراہان اپنے اپنے تھنک ٹینکس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن پشاور زلمی کے ساتھ اس کے مالک ہی موجود نہیں۔پشاور زلمی کے حکام کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی نے ایونٹ میں شرکت نہ کرکے اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جوہان بوتھا کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا، وہ 2017 اور 2020 کے سیزن میں کنگز کے بطور فیلڈنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل پیٹر مورز نے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کوچنگ کی تھی تاہم 10 میچز میں سے ایک کامیابی سمیٹ سکی تھی، رواں سیزن میں کوچ کے علاوہ فرنچائز نے کپتان بابراعظم کی پشاور زلمی میں شمولیت کے بعد عماد وسیم کو دوبارہ کپتان بنادیا ہے۔یاد رہے کہ سال 2020 میں کراچی کنگز کی ٹیم نے عماد وسیم کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے، گورنر پنجاب

    اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنا صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا آئینی اختیار ہے، پتہ نہیں عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسمبلی توڑنے کا کہتے بھی ہیں اور اگر کہتے ہیں تو وہ ان کی بات مانتے ہیں یا نہیں،

    ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ میں عوامی نمائندوں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے دسمبر کے پہلے ہفتے ریکارڈ بیرونی قرضے واپس کئے ، اور معاشی ماہرین کے تجزیوں کے برعکس ملک کے ڈیفالٹ کا بھی کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاریکس کی کمی اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ ہے سیالکوٹ کے کاروباری افراد قابل تحسین ہیں جو ایکسپورٹ کے ذریعے ذرمبادلہ کما رہے ہیں ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت میں آنے سے قبل مقبول ترین سیاسی جماعت تھی ،سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی، بدتر حالات میں حکومت سنبھالی جسکی سیاسی قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 میں بھی مشکل حالات کو کنٹرول کیا اور آئندہ بھی حالات کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

  • شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ملتوی

    شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ملتوی

    شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ملتوی
    لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی

    لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے لندن میں ہیں عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    قبل ازیں ماہ اکتوبر میں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کو بری کردیا تھا وزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہبازمبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری ہو گئے اسپیشل کورٹ سینٹرل کےجج اعجاز اعوان نے فیصلہ سنایا عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ نومبر 2020 میں درج کیا گیا جولائی 2021 میں ملزمان نے ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ایف آئی اے نے مارچ 2022 میں مقدمے کا چالان اسپیشل سینٹرل کورٹ میں جمع کروایا ملزمان پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ چالان میں 100 گواہوں کی لسٹ جمع کروائی گئی تھی سلمان شہباز،طاہرنقوی اور ملک مقصود کو اشتہاری قرار دیا گیا ملزم ملک مقصود اور جے آئی ٹی کے سربراہ ڈاکٹر رضوان انتقال کر چکے ہیں

  • ممتاز صحافی و کالم نگار ظفر عالم سرورکینیڈا میں وفات پا گئے

    ممتاز صحافی و کالم نگار ظفر عالم سرورکینیڈا میں وفات پا گئے

    ممتاز صحافی و کالم نگار ظفر عالم سرور (زیڈ اے سرور) کینیڈا میں وفات پا گئے-

    باغی ٹی وی : ضیاء الحق کے مارشل لاء میں آزادی صحافت کے لیے آواز بلند کرنے پر انہوں نے جیل کاٹی اور ملازمت سے بھی نکالے گئے. وہ پاکستان ٹائمز، ڈان اور فرنٹیئر پوسٹ سے وابستہ رہے .-

    ظفر عالم سرور نے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل خبریں بریک کیں ذوالفقار علی بھٹو، محمد خان جو نیجو، ظفر اللہ جمالی، نواب اکبر خان بگٹی سمیت بے شمار سیاسی قائدین کے خصوصی انٹرویو کیے-

    ظفر عالم سرور امروز، پاکستان اور جنگ کے نیوز ایڈیٹر اکبر عالم مرحوم کے بڑے بھائی اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر طالب فریدی کے چچا تھے ان کی تدفین کینیڈا میں ہی ہوگی ان کے بیٹے وہیں رہتے ہیں.

  • صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اسحاق ڈار سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا

    صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اسحاق ڈار سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، عارف علوی نے عمران خان کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء سے ہونیوالی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کراچی:تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض سےبچاوکی کوششیں جاری رہنی چاہیں:اماراتی قونصل…

    عمران خان نے عارف علوی کو سینئر لیڈر شپ کے اجلاس اور ق لیگ کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صدر مملکت زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔سینئر رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیمارداری کرنے آئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    اس سے پہلے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں، اب مزید مشاورت نہیں فیصلے کا اعلان ہو گا، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی، 17 دسمبر کو دو اسمبلیوں سے نکلنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، کسی سے کوئی مدد نہیں مانگ رہا

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سےملالہ یوسف زئی کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی ہے ،جس میں ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

    اس ملاقات کے دوران صوبے میں تعلیم کے فروغ خصوصاً گرلز ایجوکیشن اور STEAM پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی ہے،ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے ایجوکیشن سیکٹر میں اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی

    ملالہ یوسف زئی نے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کے علم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ اس کے ساتھ پنجاب کے سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی –

    وزیراعلی پرویز الٰہی نے ملالہ کی درخواست پرسکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانےکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مدرسوں اور سکولوں میں طلبہ بالخصو ص طالبات کو جسمانی سزا دینا قطعا ًقابل قبول نہیں جسمانی سزا پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں گے – اسی ماہ یہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظورکرایاجائے گا۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ پرائمری کی سطح پر پنجا بی تعلیم کے لئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے-مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں میں شرح خواندگی بڑھے گی-طالبات کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا آغاز کر رہے ہیں ،جنوبی پنجاب کی طالبات کے وظائف میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے – پیف کو (PEEF)کو دبارہ فعال اور موثر بنایاجائے گا-سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) پروگرام جلد نافذالعمل ہو گا-پنجاب حکومتSTEAM پروگرام کیلئے پالیسی یونٹ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب میں مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔طلبہ کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کر رہے ہیں ،طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے -چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بھیک مانگنے والے بچوں کو فری رہائش اور تعلیم دی جا رہی ہے-دبئی سے کیمل ریس میں استعمال ہونے والے بچوں کو بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رہائش اور فری تعلیم کا اہتمام کیا گیا-سپیکر پنجاب اسمبلی کے طور پر فروغ تعلیم کے لئے نجی یونیورسٹیوں کو بلا تعطل چارٹر دیئے-لاز میں ترامیم کیں اور پراسیکیوشن سروس کو بہتر بنایا-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس دنیا بھر میں رسپانس ٹائم کے لحاظ سے مثال بن چکی ہے،عام آدمی کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا تاریخی منصوبہ ہے -ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کے لئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔ ہم نے ہیلتھ کارڈ میں کینسر کا علاج بھی شامل کردیا ہے جو اب فری ہوگا۔ لاہور میں شاہی قلعہ، شیش محل اور شاہی گزر گاہ کو بحال کر کے سیاہوں کے لئے کھول دیا گیا ہے- گجرات میں یونیورسٹی بننے سے ماحول بدل گیا، 70 ہزاربچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے-
    گجرات میں آسٹریا انجینئرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 2002ء میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بنایا-پنجاب میں آبیانہ سمیت 30 سروسز ایک ہی ایپ پر میسر ہیں – لاہور نالج پارک میں سافٹ ویئرڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے-ملالہ پاکستان کا فخر ہیں، فروغ تعلیم کے لئے ملالہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں – ملالہ یوسف زئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے۔ملالہ یوسف زئی نے تعلیم کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا۔ملالہ یوسف زئی نے علم کے ذریعے محبت کو عام کیا اور نفرت کو شکست دی۔جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرنے والی ملالہ یوسف زئی دوسروں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نےمزید کہا کہ ملالہ فنڈ ا یسے معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے جہاں ہر لڑکی علم حاصل کر سکے اور مستقبل میں لیڈربن سکے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملالہ فنڈ کی سرگرمیوں کو سراہا،وزیر اعلی پرویز الٰہی نے ملالہ یوسف زئی، ان کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہرعصرملک اور وفد کو لاہور کی سیاحت کی دعوت دی

    اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے بارے میں سنتی اور پڑھتی رہتی ہوں -تعلیم دوست اقدامات پر چودھری پرویز الٰہی کی معترف ہوں – وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شعبہ تعلیم میں گراں قدر کام کیا ہے۔ دنیا کے سامنے نمائندگی کرنے کا شرف حاصل ہے، پاکستان کا نام فخر سے لیتی ہوں – چاہتی ہوں کہ پاکستان بالخصوص پنجاب کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے -پنجاب کی طالبات کی آواز بننا چاہتی ہوں، ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہوں –

    ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی آپ کو مہلت دے اور بچوں کی تعلیم کے لئے قابل قدر اقدامات کریں – طلبہ میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوچ پیدا کرنا ضروری ہے -طلبہ کے لئے نئے آئیڈیاز، اختراحات اور مثبت سیاسی سوچ ترقی کی کلید ہے۔ شاندار مہمان نوازی پروزیر اعلی پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتی ہوں -لاہور او رگجرات میں سسرالی عزیز ہیں، لاہو روالوں نے مثالی پیار دیا۔

    ملاقات میں STEAM(سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اینڈ میتھ میٹکس) پروگرام کو تیز ی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ ملالہ فنڈ پاکستان کیلئے ہمارا ویژن معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ لڑکیو ں کو ان کی صلاحیتوں تک پہنچنے کیلئے با اختیار بنانے پر مرکوز ہے۔

    پروگرام ڈائریکٹر ملالہ فنڈ پاکستان، جاوید احمد ملک نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ لڑکیوں کے ہائی سکول میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (STEAM) کے اساتذہ اور ایک جدید ترین ماحول موجود ہو۔ ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی، شوہر عصر ملک،کنٹری ہیڈ ملالہ فنڈ پاکستان جاوید احمد، ماریہ قنطینہ، ندا سلطان، شیہرا، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • پی ایس ایل 8 کےلیےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ:کل کا دن بہت اہم قرار

    پی ایس ایل 8 کےلیےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ:کل کا دن بہت اہم قرار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جمعرات کو ہوگی، ڈیفینس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی، یہ پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں ہورہی ہے۔

     

     

    کرکٹ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ڈیفینس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، ان میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم بھی شامل ہیں۔

     

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    اسپورٹس رپورٹر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

     

     

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

     

     

    قبل ازیں ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو، کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم، لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان، ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی، پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل صمد شامل ہوں گے۔