Baaghi TV

Category: لاہور

  • سپیڈو فیڈربس سروس کی لاہورسے شیخوپورہ اورمریدکے تک توسیع کی منظوری

    سپیڈو فیڈربس سروس کی لاہورسے شیخوپورہ اورمریدکے تک توسیع کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 19واں اجلاس ہوا

    لاہور میں 513 ہائبرڈ ،الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی گئی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور فیڈر روٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا،سپیڈو فیڈربس سروس کی لاہور سے شیخوپورہ اورمریدکے تک توسیع کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے کا حکم دے دیا،

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے 8 سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی ، پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آبادکی بسوں کی تعمیر ومرمت اور نئی بسیں خریدنے کی منظو ری دے دی گئی، بہاولپورسے لودھراں بس سروس آپر یشن جاری رکھنے کاا صولی فیصلہ کیا گیا، بہاولپور سے لودھراں روٹ کو جاری رکھنے کیلئے 12بسوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میٹروبس سروس راولپنڈی اسلام آباد میں صفائی ستھرائی کے انتظامات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیے جائیں گے۔لاہورمیٹروبس سروس سسٹم میں بہتری لائی جائے گی۔

    آٹومیٹک فیئر کولیکشن اینڈ بس شیڈولنگ سسٹم کیلئے این آر ٹی سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا، لاہورمیٹروبس سسٹم کی بسوں کی تعمیرومرمت کے معاہدے میں ترمیم کی منظوری ،اورنج لائن میٹروٹرین سسٹم کی انشورنس کے فیصلے کی توثیق کی گئی،سی ڈی اے کو 15بسیں دینے کے فیصلے کی ایکس پوسٹ فیکٹوتوثیق کی گئی،

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد منیب سلطان چیمہ، ارکان صوبائی اسمبلی شمیم آفتاب، خدیجہ عمر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میاں ہارون اکبر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹری پی ایم اے اور متعلقہ حکام نےاجلاس میں شرکت کی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    پرویز الٰہی کی ہدایت پر راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کا اصولی فیصلہ

    پرویز الہیٰ کا وفاقی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

  • پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

    پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا گیا

    سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم عزیر عرف گلو بٹ نے کالعدم تنظیم کا رکن بن کر پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا،ملزم نے رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں،ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنززین عاصم نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سادہ لوح شہریوں کے موبائل نمبرز پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا رکھے تھے،ملزم فیک واٹس ایپ سے لوگوں کو جعلی ڈگریاں، ویزے اور نادرا ڈیٹا سمیت کریمنل ریکارڈ کلیئر کروانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتا تھا،ملزم عزیر بٹ کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنززین عاصم کا کہنا ہے کہ مجرم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سنگین نوعیت کے کرائم میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، مسرت چیمہ

  • لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کرنے کا فیصلہ

    لاہور میں ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ مقدمہ بھی درج کرنے کا فیصلہ

    لاہور: سی ٹی او لاہور نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کے ساتھ ساتھ مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا، فیصلے پر اطلاق جمعے سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے لبرٹی چوک میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 02 لاکھ 25 ہزار سے زائد ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کئے اور چالان کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آرہی، جو روز بروز ٹریفک حادثات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور کو حادثات سے مکمل محفوظ بنایا جائے گا، کسی بے گناہ کا خون سڑکوں پر نہیں بہنے دیں گیں۔ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہوں گے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک میں خلل کا بھی باعث بنتی ہے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ 05 دسمبر بروز سوموار سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کسی بھی ہیوی وہیکل کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، رات کے وقت چلنے والی ہیوی وہیکل سموگ کا باعث بن رہی ہے، بغیر ترپال کسی بھی ریت اور مٹی والی گاڑی کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ مکمل حفاظتی اقدامات اپنانے اور فٹنس گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کےلئے لبرٹی مارکیٹ میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے انتہائی مثبت اثرات آرہے ہیں۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

    لاہور میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی میں ملوث مطلوب ملزمان گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے والے مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے جعلی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔

    شادمان آپریشن ونگ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاریوں میں زاہد، سلمان ،عنایت اور سفیان شامل ہیں، مجرمان کے خلاف تھانہ شادمان میں جعلی ادویات خریدنے اور سپلائی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • سندھ میں اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار ڈالرز مقرر

    سندھ میں اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار ڈالرز مقرر

    کراچی: سندھ وائلڈ لائف نے سالانہ ہنٹنگ مقابلے کے لیے اڑیال کو شکار کرنے کی فیس 14 ہزار جبکہ آئی بیکس کے شکار کی فیس ساڑھے پانچ ہزار ڈالرز سے زائد مقرر کردی۔صوبہ سندھ میں میں آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ سندھ وائلڈ کے گیم ریزرو ایریا میں دسمبر سے مارچ کے درمیان ہوگی،ایونٹ میں آئی بیکس کی 15اور اڑیال کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں۔

    پاکستانی شہریوں کےلیے سندھ آئی بیکس کی 5 ٹرافیاں رکھی گئی ہیں،ایک ٹرافی کے لیے کم ازکم قیمت 3 لاکھ روپے پاکستانی مقرر کی گئی ہے۔
    ٹرافی ہنٹنگ کےلیے جاری اجازت نامہ 7روز تک قابل استعمال ہوگا،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔

    ایڈمن سندھ وائلڈ لائف ممتاز سومرو کے مطابق نیشنل کیرتھر پارک اور سندھ وائلڈ لائف کی سینچریز(جنگلی حیات کے مسکن)میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی،مادہ آئی بیکس اور اڑیال اور کم عمر جنگلی حیات کی ٹرافی ہٹنگ ممنوع قراردی گئی ہے۔

    آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے گیم ریزرو ضلع جامشورو کے سومبک،اوتھیانو،پاچران اورایری نامی علاقوں میں واقع ہیں،نیشنل کیرتھرپارک اور وائلڈ لائف کی 33 کے لگ بھگ سینچریز(مسکن) میں شکار کی ممانعت ہوگی۔

    ممتاز سومرو کہ مطابق مادہ آئی بیکس اور اڑیال کی ٹرافی ہننٹنگ کی اجازت نہیں ہے،35 انچ سینگوں والے اڑیال اور 22انچ سینگوں والے آئی بیکس کا شکار کیا جاسکتا ہے،لمبے سینگوں والے آئی بیکس اور اڑیال عمررسیدہ ہوتے ہیں اور اپنی عمر کا بیشتر حصہ گذار چکے ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ سندھ آئی بیکس اور اڑیال کی زندگی 15 سال پر محیط ہوتی ہے،ٹرافی ہنٹنگ سے ملنے والی 80 فیصد رقم گیم ریزرو کے قرب وجوار میں رہائش پذیر کمیونٹی کی صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ان کی دیگر ضروریات پر خرچ کی جاتی ہے۔ٹرافی ہنٹنگ کی 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے جبکہ ایونٹ سے آئی بیکس اور اڑیال کی غیرقانونی شکار کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

    اس سے قبل غیر قانونی شکار کرنے والے مقامی لوگوں کی ملی بھگت سے چوری چھپے رات کی تاریکی میں ان جنگلی جانوروں کا شکار کرتے تھے،تاہم سن 2005 سے یہ سلسلہ تھم چکا ہے۔

    نیشنل کیرتھرپارک میں آئی بیکس(سیدھے سینگوں والے پہاڑی بکرے) 15 ہزار 539 کے لگ بھگ ہیں،کیرتھرپارک میں اڑیال(گول سینگ والے پہاڑی بکرے)کی تعداد 2ہزار 529 کے لگ بھگ ہے،گیم ریزرو میں آئی بیکس 1060 جبکہ اڑیال کی تعداد 536 کے قریب ہے،سندھ بھر میں آئی بیکس کی مجموعی تعداد 16ہزار 599 جبکہ اڑیال کی تعداد 3 ہزار 165 کے لگ بھگ ہے۔

    ادھر پنجاب میں نایاب نسل کے اڑیال ہرن کے شکار کیلئے 15 دسمبر سے 31 مارچ تک ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ کر لیا گیا، ایک شکار کے ریزو پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ہنٹنگ ٹرافی کے لئے پرمٹ کی نیلامی 5 دسمبر کو پنجاب وائلڈ لائف لاہورکے آفس میں ہوگی مقررہ روز نیلامی نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر کو دوبارہ نیلامی ہوگی۔پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر حسن نے بتایا کہ پنجاب اڑیال کی ہنٹنگ ٹرافی 15 دسمبر سے 31 مارچ تک کی جاسکتی ہے،

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہنٹنگ ٹرافی کے پرمٹ کی نیلامی میں حصہ لینے والے شکاریوں کو درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالرز ضمانت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک پرمٹ کی ریزور پرائس 25 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والے شکاری کو پرمٹ دیا جائیگا، قبل ازیں گزشتپ برس ریزو پرائس 18 ہزار امریکی ڈالر تھی۔پنجاب وائلڈ لائف حکام کے مطابق پنجاب اڑیال کے شکار کی اجازت صرف رجسٹرڈ کمیونٹی بیسیڈ آرگنائزیشنز(سی بی اوز) کے زیر انتظام علاقوں میں ہوگی، ایک پرمٹ پرصرف ایک شکار کی اجازت ہوگی تاہم ایک شکار ایک سے زائد پرمٹ الگ الگ فیس دیکر حاصل کرسکتا ہے۔پرمٹ حاصل کرنے والے شکاری کو ایک ہفتے کے اندر شکار کرنا ہوگا اور اسے شکار کے لئے صرف ایک ہی موقع فراہم کیا جائے گا،

    پنجاب اڑیال کے علاوہ کسی دوسرے جانور کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں شکاری کو جرمانہ کیا جائیگا اور شکار کئے گئے یا زخمی ہونیوالے جانور کی قیمت وصول کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس سال ٹرافی ہنٹنگ کروانے کا فیصلہ تاخیر سے کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ ٹرافی ہنٹنگ کے قابل پنجاب اڑیال کی تعداد کا تخمینہ لگانا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے چند برس پہلے تک صرف سالٹ رینج میں اڑیال کی تعداد 4 ہزار کے قریب تھی لیکن جب سے اس علاقے کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا ہے یہاں غیر قانونی شکار میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اب یہاں بمشکل 100 کے قریب اڑیال موجود ہوگا۔واضع رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونیوالی آمدن کا 80 فیصد مقامی سی بی اوز کو دیا جائیگا، جو اس علاقے کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پرخرچ کریں گی جبکہ 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائیگی۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • پاکستان نےایران کو شکست دیکرسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان نےایران کو شکست دیکرسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

    لاہور:پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایشین چیمپئن ایران کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان نے ایران کو 1-3 سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کے خلاف پہلے دو سیٹس میں شاندار کھیل پیش کرکے 16-25 اور 17-25 سے کامیابی حاصل کی۔

    تیسرے سیٹ میں ایک موقع پر پاکستان لیڈ کر رہا تھا لیکن ایران نے کم بیک کرتے ہوئے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے سیٹ میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا پاکستان نے یہ سیٹ 25- 20 سے جیت کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دی۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

    آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور تیسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

    آئرلینڈ کے ایمپے کونر، واکربینجامن اور اوڈونوگی شین نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدل شاہد نے اسکورکیا۔مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔گزشتہ روز نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی تھی۔

  • پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کےخلاف تمام درخواستیں خارج

    پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کےخلاف تمام درخواستیں خارج

    اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کے اسلا م کے خلاف ہونے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔قائم مقام چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 14 نومبر کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان ، سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ ، ڈاکٹراسلم خاکی و دیگر فریقین کی جانب سے دائر کی گئی پانچوں درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

    عدالت نے 45 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب میں خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے بنایاگیا قانون اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے، وفاقی شرعی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسلام عورتوں کے تحفظ اور بھلائی کا حکم دیتا ہے اور ہر قسم کے تشدد سے منع کرتا ہے۔
    فاضل بنچ نے فیصلے میں خطبہ حجتہ الوداع کے متعلقہ حصے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ اچھے سلوک کی تلقین کی ہے اور ہر قسم کے تشدد سے منع کیا ہے۔

    عدالت نے مزید قرار دیا کہ اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ سے یہ بات واضح ہے کہ اپنے خاندان کی عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔

    شرعی عدالت نے مزید قرار دیا کہ اسلام بیوی، بہن، بیٹی یا ماں پر کسی قسم کے گھریلو تشدد کو جائز قرار نہیں دیتا۔ اسلام وہ مذہب ہے جس نے عورت کو سب سے پہلے حقوق دیئے اور تحفظ عطا کیا ، اسلام میں کسی قسم کے گھریلو تشدد کی گنجائش نہیں۔ لہذا ایک اسلامی ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی کرے۔

    عدالت نے فیصلے میں قراردیا ہے کہ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد ایک ظالمانہ رویہ ہے جس کی اسلام میں کسی طور گنجائش نہیں ہے۔ ہم پر نبیِ رحمتﷺ کے احکامات کی پابندی لازم ہے اور اس ضمن میں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے رہنما اصول متعین کرتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اہلِ خانہ اور خصوصاً اپنی خواتین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا حکم نبیِ رحمت ﷺنے فرمایا ہے۔احادیث مبارکہ اور قرآن و سنت کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشرہ میں گھریلو تشدد کے تدارک کے لئے یہ قانون ایک مثبت اقدام ہے۔ جو اس ضمن میں اسلامی اصولوں کے تحت حکومت کی طرف سے نہی عن المنکر کے لئے اٹھائے گئے اقدام میں آتا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب ویمن ایکٹ کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ متعلقہ قانون خلافِ اسلام ہے اور بنیادی اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

  • پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویز الہیٰ کا عمران خان سے ملنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، پرویز الہیٰ کا عمران خان سے ملنے کا فیصلہ

    اسمبلیاں توڑنے کا عمران خان کا اعلان، پرویز الہیٰ عمران خان سے ناراض، ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا

    پرویز الہٰی کی عمران خان سے اگلے 24 گھنٹوں میں ملاقات متوقع ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں،قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی عمران خان کو مدت پوری کرنے کا مشورہ دیں گے، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پنجاب میں ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں،قریبی ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہو گا،عمران خان کو راضی نہ کر سکے تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے،

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی لاہور پہنچ چکے ہیں، پرویز الہٰی اور عمران خان کی ملاقات کل متوقع ہے ،

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور اسمبلی کے تمام رولز آف پروسیجر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اسمبلی کے حوالے سے تمام تکنیکی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی۔انشاء اللہ پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا۔ عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا۔ 13 جماعتوں کا نام نہاد اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔نااہلوں پر مشتمل وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بہت جلد یہ اتحادی ایک دوسرے کے دست و گریبان ہوں گے۔عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔عمران خان نے قوم کے اندر خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کپتان کا ساتھ دیں گے۔

    دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین کے وفد کی زمان پارک آمد ہوئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے انعقاد پر عمران خان کو مبارکباد دی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم سے سیاسی اشتراکِ عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہیں،بگڑتی معاشی صورتحال قومی سلامتی کیلئے خطرات کو ہوا دے رہی ہے، ملکی ترقی کی پائیدار بنیادوں کیلئے آئین و قانون کی بالادستی کا حصول لازمی جزو ہے،

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

  • ڈولفن اہلکارپر گولیاں برسا کر قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ڈولفن اہلکارپر گولیاں برسا کر قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ڈیرہ چاہل کے رہائشی ڈولفن اہلکار قاسم کے قتل کا معاملہ،مقتول قاسم کے قتل میں ملوث ملزمان عرفان عرف بودی، فہد ، رضوان اور غلام دستگیر گرفتار کر لئے گئے

    ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،ملزمان نے ڈیوٹی سے واپسی پر مقتول قاسم کو دیرینہ رنجش پر 09 فائر مار کر قتل کیا تھا،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے ملزمان کو شک تھا مقتول قاسم کی اطلاعات پر پولیس کا ان پر ریڈ کرتی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ امجد فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے چوریوں، ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں جرائم پیشہ عناصر سے سیکورٹی اہلکار بھی محفوظ نہیں، لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار شہید ہو گیا ہے، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید اہلکار کی شناخت قاسم کے طور پر ہوئی جو اپنی ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر جا رہا تھا،مسلح ملزمان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اور گھات لگا کر بیٹھے تھے، انہوں نے اپنے گاؤں ڈیرہ چال جانیوالے اہلکار قاسم پر سیدھی گولیاں‌ برسائیں، اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے،

  • ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    ریلویز پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات

    لاہور ڈویژن کی خاتون آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے،ایس پی ریلویز معاذ ظفر نے لیڈی سب انسپکٹر نوشین کنول کو ایس ایچ او مغلپورہ تعینات کر دیا نوشین کنول لاہور ڈویژن کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ،ایس ایچ او تعینات کیے جانے پر نوشین کنول نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں۔ پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گی اور ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی

    انسپکٹر راشد شاہ زمان کو ایس ایچ او لاہور تعینات کیا گیا ہے، انسپکٹر مظاہر عباس کو SHO گوجرانولہ تعینات کر دیا ،اے ایس آئی شہباز علی کو چوکی انچارج کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے ایس پی ریلویز لاہور نے آئی جی ریلویز کے ویژن کے مطابق ریلویز پولیس میں تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کئے،ایس پی لاہورکا کہنا ہے کہ اس اقدام سے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اور صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں وطن عزیز پاکستان کے اداروں میں خواتین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں ان کی قابلیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

    قبل ازیں رواں برس ماہ جولائی میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا تھا،: بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صوبے کی تاریخ میں کسی بھی تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

    تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی