Baaghi TV

Category: لاہور

  • معروف ادیبہ سائرہ ہاشمی انتقال کر گئیں

    معروف ادیبہ سائرہ ہاشمی انتقال کر گئیں

    معروف ادیبہ سائرہ ہاشمی انتقال کر گئیں وہ 8 کتابوں کی مصنفہ تھیں، فاطمہ جناح کے متعلق ان کی تصنیف ” دو شخصیتیں” بہت مشہور اور متنازع رہی

    پاکستان کی نامور ادیبہ، مصنفہ ، افسانہ نویس اور ناول نگار سائرہ ہاشمی آج 27 نومبر 2022 کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ برکت علی ہاشمی اور فضل النساء جی بیٹی اور جمیلہ ہاشمی کی بہن تھیں۔ ان کی اب تک 9 تصانیف شائع ہو چکی ہیں جن میں ان کی تصنیف” دو شخصیتیں” بہت مشہور اور متنازع رہی جس میں انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کی موت کو قتل قرار دیا تھا۔ ان کی دیگر تصانیف میں، اور وہ کالہ ہو گئی، سیاہ برف، زندگی کی بند گلی ،ریت کی دیوار و دیگر شامل ہیں ۔

    رپورٹ. آغا نیاز مگسی

  • شمیم نازلی پاکستان کی پہلی خاتون میوزک کمپوزر:جن کو دنیا یاد کرتی ہے

    شمیم نازلی پاکستان کی پہلی خاتون میوزک کمپوزر:جن کو دنیا یاد کرتی ہے

    شمیم نازلی ایک پاکستانی میوزک ڈائریکٹر تھیں ۔ انہوں نے بہاریں پھر بھی آئیں گی (1969) اور بن بادل برسات (1975) جیسی فلموں میں موسیقی ترتیب دی۔ وہ پلے بیک سنگر مالا کی بڑی بہن تھیں۔ لالی وڈ کی تاریخ میں وہ واحد خاتون موسیقار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

    شمیم نازلی 1940 میں امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ 1947 میں براعظم ہند کی تقسیم کے بعد، ان کا خاندان پاکستان ہجرت کر کے فیصل آباد (اس وقت لائل پور) میں آباد ہوا، نازلی کی ایک چھوٹی بہن مالا تھی جو بعد میں پاکستان کی مشہور پلے بیک گلوکارہ بن گئی۔ فلمی صنعت میں نازلی کے چچا مرزا سلطان بیگ (نظام دین) ریڈیو آرٹسٹ تھے اور انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور کے مشہور پنجابی ریڈیو پروگرام "جمہور دی آواز” میں کئی سالوں تک کام کیا۔ نازلی اور اس کی بہن مالا دونوں کو موسیقی کا جنون تھا۔ اس نے اپنی بہن مالا کو گھر پر موسیقی کی تربیت دی اور بعد میں اسے گلوکارہ کے طور پر تیار کرنے کے لیے سینئر میوزک ڈائریکٹر جی اے چشتی کے پاس لے گئی۔

    چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے

    شمیم نازلی نے بطور میوزک ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز 1969 میں اپنی بہن مالا کی پروڈیوس کردہ فلم "بہاریں پھر بھی آئیں گی” سے کیا۔ فلم کے لیے ان کے میوزک کمپوزیشن کو بہت سراہا گیا۔ ٹریک، "پیار کے نغمے کس نے چھیڑے” کی مانگ میں ایک پاپ میلوڈی بن گیا۔ یہ ایک سنسنی خیز کلب گانا تھا جس کی فلمبندی اداکارہ روزینہ پر ہوی تھی۔ فلم کا ایک اور گانا تھا، "خوش نصیبی ہے میری”، جو احمد رشدی اور مالا کی آواز میں ایک رومانوی گانا تھا۔ نازلی کی دوسری فلم ’’نائٹ کلب‘‘ (1971) تھی۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر اچھی نہیں چل سکی، لیکن نازلی کی موسیقی بہت عمدہ تھی۔

    بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

    فلم کے کچھ قابل ذکر گانے "ملا جو پیار تمھارا بہار آئی ہے” (رشدی/مالا) اور "ساتھیا اے میرے ساتھیا کچھ کہ ذرا” (مالا) تھے۔ اس کے بعد نازلی کو 1975 میں ریلیز ہونے والی ایک ہٹ فلم "بن بادل برسات” کے لیے موسیقی ترتیب دینے کا موقع ملا۔ فلم کے گانے بہت مقبول ہوئے۔ "سوال کرتی ہے عورت، جواب دو مردو، صدا درد سنو”، "تو میرا پیار ہے، تجھے کو صدا میں چاہوں گا”، اور "رم جھم نینا برسیں، پیاسے ہیں جبت تجھ بن، بن بادل برست”۔ جب اداکارہ/ہدایتکارہ شمیم آرا نے اپنی فلم ’’میرا پیار یاد رکھنا‘‘ شروع کی تو انہوں نے نازلی کو بطور میوزک ڈائریکٹر سائن کیا لیکن وہ فلم کبھی سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہوئی۔ شمیم نازلی نے فلموں کے علاوہ پی ٹی وی کے ایک پروگرام "بزمِ نگاہ” میں بھی کام کیا اور ریڈیو پاکستان لاہور کے لیے گانے بھی ترتیب دیے۔

    2008 میں نازلی نے پانچ گانوں پر مشتمل اپنا میوزک البم ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا
    شمیم نازلی کا انتقال 27 نومبر 2010 کو ہوا۔
    اس کے ہٹ گانوں کی فہرست یہ ہے:
    1. ملا جو پیار تمھارا بہار آئی ہے (نائٹ کلب)
    2. ساتھیہ او میرے ساتھیہ (نائٹ کلب)
    3. لوگ دیوانے ہیں کیا کام کیا کرتے ہیں (بن بادل برسات)
    4. رم جھم نینا برسے (بن بادل برسات)
    5. نا ماں کا پیار ملا اور نہ باپ کا سایا (بن بادل برسات)
    6. غیروں سے پیار کیا اپنوں پہ وار کیا (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    7. دھڑکھا دل میرا جانے کل ہو کیا (نائٹ کلب)
    8. چور چور چور مچایا میں نہ شور (بن بادل برسات)
    9. تو جو آیا تو دل کو قرار آگایا (بن بادل برسات)
    10. پیار کی نغمے کس نے چھیڑے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    11. خوش نصیبی ہے میری تم نے اپنایا ہے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    12. جینا ہے پیارے تو پیار کے جا (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    13. میرے لیے جہاں میں اب کوئی خوشی نہیں (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    14. تیری بغیر زندگی بھٹکا ہوا خیال ہے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    15. تم آئے ہو تو یہ دل ڈوب گیا غم سے (بہاریں پھر بھی آئیں گی)
    16. تو میرا پیار ہے تجھ کو صدا میں چاہونگا (بن بادل برسات)
    17. سوال کرتی ہے عورت جواب دو مردو (بن بادل برسات)
    18. آ صنم پیار کریں دل سے اقرار کریں (نائٹ کلب)
    19. سہارا دے کلی پیار کا بنا ہے کوئی اجنبی (نائٹ کلب)
    20. دنیا میں پیار نہیں ملے گا (نائٹ کلب)
    اور بہت سے ہٹ گانے ۔

  • ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    لاہور:پاکستان کے حشام ہادی خان نے ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔،اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔

    عمران خان پر تنقید کیوجہ سے میرا میوزک کیرئیر ختم ہوگیا:گلوکار جواد احمد

    حشام ہادی خان نےٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔

    مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

     

    ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے 6 پلیئرز رہے۔ چیمپئن حشام ہادی خان پہلے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

  • عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گےتو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی: پرویز الٰہی

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گےتو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی: پرویز الٰہی

    لاہور:بیٹے کےبعد باپ نے عمران خان کے ساتھ عہد نبھانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

    کراچی:پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار، مقدمہ درج

     

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے، راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا، ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے باز ہی نہیں آ رہے آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا، انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔

    گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے لکھا تھا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ  کی منصوبہ بندی سامنے آگئی

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی

    لاہور:وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی اپنی حکمت عملی بنانا شروع کر دی۔ جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔

     

    عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

    مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔ سینئر قیادت نے قائدین کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا خیال ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبر پورے کرنا ہوں گے۔ جو مشکل کام ہوگا۔ اگر نمبر پورے نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور اس دوران پی ڈی ایم کو پنجاب میں نمبر پورے کرنے کیلئے وقت مل جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنمائوں کے مشورے کے بعد قائدین اور پی ڈی ایم سے آج شام یا کل مشاورت ہوگی۔ جس کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    دوسری طرف سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک بھر کی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ہفتے کے روز راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں، وزیراعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، توڑ پھوڑ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام سے باہر نکلیں، ہم جلد فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    عمران خان کے اعلان پر پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رواں برس 27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخروکیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنایا۔مونس الہیٰ نے کہا کہ 27 جولائی سے ہم بونس پر چل رہے ہیں، جس دن عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

  • قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میرا تھن ریس،واپڈا کے شیر خان فاتح

    قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میرا تھن ریس،واپڈا کے شیر خان فاتح

    قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میرا تھن ریس ،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا،

    میراتھن ریس واپڈا کے شیر کے خان نے جیت لی ،شیر خان نے 42 اعشاریہ ایک کلو میٹر کا فاصلہ دو گھنٹے 30 منٹ اور52 سیکنڈ میں طے کیا ،پاکستان ائیر فورس کے عبدالرشید نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،آرمی کے خوش احمد دین تیسرے نمبر پر رہے ،ڈی ایچ اے میں ہونے والی میراتھن ریس میں 14 اتھلیٹس نے حصہ لیا

    میرا تھن ریس کے فاتح شیر خان نے ریس کے انتظامات کو بہترین قرار دیا،کامیابی کے بعد شیر خان اپنی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے شیر خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ ریس مکمل ہوگئی ۔ سیکرٹری اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان محمد ظفر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے نے میراتھن ریس کے بہترین انتظامات کئے ۔ میرا تھن ریس کے انتظامات پر ڈی ایچ اے کے شکر گذار ہیں ۔

  • عمران خان پر تنقید کیوجہ سے میرا میوزک کیرئیر ختم ہوگیا:گلوکار جواد احمد

    عمران خان پر تنقید کیوجہ سے میرا میوزک کیرئیر ختم ہوگیا:گلوکار جواد احمد

    لاہور: معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے سبب اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا ہے۔

    جواد احمد نے ایک انٹرویو میں اپنے گلوکاری کے کیریئر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں، ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں۔

     

    گلوکار نے کہا ہے کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازعہ شخص ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں۔

    جواد احمد 29ستمبر 1970ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ جواد احمد نے اپنے گانے ”اللہ میرے دل دے اندر‘ ‘ سے انٹرنیشنل توجہ حاصل کی اور یہ گانا ان کی شہرت کی وجہ بنا۔ بعد میں انہوں نے بے شمار گانے گائے اور کئی البمز بھی ریلیز کیے۔ جواد احمد کو نوجوان نسل میں انتہائی شہرت حاصل ہے۔ ان کے گائے ہوئے گانوں کی نوجوان نسل میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ جواد کے مشہور گانوں میں “ اوہ کیہندی اے سیاں میں تیری آں، مہندی، بن تیری کیا ہے جینا، تو ہی دلدار ہے، اچیاں مجاجاں والی، دوستی، آسماں سے اونچا“ او ر جواد کے مشہور البمز میں”بول تجھے کیا چاہیے، اچیاں مجاجاں والی، جند جان سوہنیاں، لو لائف“ وغیرہ شامل ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی عزت بچانے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان ڈرامہ ہے۔

    عمران خان کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج فیس سیونگ کیلئے فلاپ شو کیا، عمران خان نے پنڈی سے دوبارہ سلیکٹ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے فلاپ شو کے بعد سابق وزیراعظم مایوس ہو گئے۔انقلاب کے نام پر عوام کو اکٹھے کرنے پر وہ ناکام ہو گئے، نئے سربراہوں کی تقرریوں کے معاملے پر ناکامی کے بعد مایوس ہو کر انہوں نے استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔

    وفاقی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ عمران خان کا راولپنڈی سے جلسے کے دوران مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔بلاول نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟

     

     

    سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے کئی پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا اور سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، گھر سے نہ نکلیں، اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، اگر میں گرتا نہ تو گولیوں کا دوسرا راؤنڈ مجھے لگ جاتا، جب میں گرا اسی وقت مجھے پتہ چل گیا کہ اللہ نے مجھے بچالیاانہوں نے کہا کہ کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں، سب بچ گئے، عمران اسماعیل کے کپڑوں میں سے چار گولیاں نکلیں۔

     

     

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    ان کا کہنا تھاکہ موت کے خوف سے خود کو آزاد کرنا ضروری ہے، مجھے ذلیل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، میری کردار کشی کی گئی کیونکہ میں انہیں چور کہتا تھا، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔

  • جس وقت عمران خان نےکہا پنجاب اسمبلی توڑدی جائےگی:مونس الٰہی

    جس وقت عمران خان نےکہا پنجاب اسمبلی توڑدی جائےگی:مونس الٰہی

    لاہور:عمران خان کا حکم ہوگا تو اسمبلی توڑ دی جائے گی ، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ جس وقت عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔

    سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے کئی پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا اور سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، گھر سے نہ نکلیں، اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، اگر میں گرتا نہ تو گولیوں کا دوسرا راؤنڈ مجھے لگ جاتا، جب میں گرا اسی وقت مجھے پتہ چل گیا کہ اللہ نے مجھے بچالیاانہوں نے کہا کہ کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں، سب بچ گئے، عمران اسماعیل کے کپڑوں میں سے چار گولیاں نکلیں۔

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    ان کا کہنا تھاکہ موت کے خوف سے خود کو آزاد کرنا ضروری ہے، مجھے ذلیل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، میری کردار کشی کی گئی کیونکہ میں انہیں چور کہتا تھا، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔

  • انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی،گلی میں جلسہ کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے،حنا پرویز بٹ

    انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی،گلی میں جلسہ کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے،حنا پرویز بٹ

    انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی، گلی میں جلسہ کرنے کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے،حنا پرویز بٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کآ آج راولپنڈی میں جلسہ تھا، عمران خان لاہور سے پنڈی گئے ،جلسے سے خطاب کیا،

    عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ن لیگی رہنما،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا ردعمل آیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان جس طرح کے ڈائیلاگ بول رہے ہیں، ان کو تو تامل فلموں میں کام کرنا چاہیے۔۔۔ بہت بڑا ڈرامہ ہے، حیران ہوں پی ٹی آئی والے اس ڈرامے پر یقین کرتے ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں لاکھوں افراد؟ مجھے تو چند ہزار نظر آ رہے ہیں، لگتا ہے انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی، گلی میں جلسہ کرنے کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے۔ حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیازی کا اگلے دس سال کا پلان فلاپ، پہلے ہی کہا تھا عمران خان کبھی فیض یاب نہیں ہو سکتا، مایوسی اس قدر ہے کہ نیازی کے ساتھ ساتھ اسکے ہمدرد بھی اس وقت رو رہے ہیں

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    صحافی حسن ایوب خان لکھتے ہیں کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان پر حملے کے بعد لوگوں کی بہت بڑی تعداد انکے آج کے جلسے میں شرکت کریگی لیکن یہ تو کام پہلے سے بھی کمزور دیکھائی دے رہا ہے۔پورے ملک سے عوام کو پہنچے کی کال بھی دی گئی اور 40 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کیئے جا سکے۔ لگتا ہے گھڑی نے مقبولیت کو زمین بوس کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کے پنڈی جلسے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خطاب کیا ہے، جلسے کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ لاکھوں لوگ آئیں گے تاہم ایسا نہ ہو سکا،