Baaghi TV

Category: لاہور

  • پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

    پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

    سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت اشٹام انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ماہانہ اجلاس میں ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی اور چیف اسٹیمپ انسپکٹر محمد طارق سمیت دیگر افسران کی نے شرکت کی۔اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کو سی وی ٹی اور اسٹامپ ڈیوٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کا آڈٹ کیا جائے، آڈٹ نہ کروانے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹوں کو نوٹس دیے جائیں اور عملدرآمد نہ کرنے والی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز میں خرید و فروخت کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرار دفتر میں موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اشٹام کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے اور تمام انسپکٹرز اسٹیمپ وینڈرز کی روزانہ چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ موبائل ایپ کے ذریعے اشٹام کی خریدوفرخت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی اور کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر پر خصوصی بھی نظر رکھی جائے اور ٹرانسفر ہونے والی پراپرٹی کی تصاویر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔انہوں نے اسٹیمپ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ رجسٹرار اور رجسٹری محرر کے دفاتر کے آڈٹ کو یقینی بنایا جائے اور ریکوری کو بروقت سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژن اور اضلاع میں اشٹام انسپکٹرز کے لیے دفاتر بنائیں جائیں گئے، اشٹام انسپکٹرز کا سروس سٹرکچر بنایا جائے گا اور نئے اشٹام انسپکٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

    بعد ازاں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کی زیر صدارت کمیٹی روم میں پلس پراجیکٹ، ڈیجیٹل گردواری اور نئے بنائے جانے والے پورٹل سسٹم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق، ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی، ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان کو نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے کہا کہ ڈیجیٹل گردواری مکمل نہ کرنے والے اضلاع کو نوٹس جاری کیے جائیں۔انہوں نے90 فیصد سے کم ڈیجیٹل گردواری کرنے والے 16 اضلاع کو جلد از جلد گردواری مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔سنیئر ممبر نے کہا کہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کی جائیداد کی محفوظ بنانے اور ویریفکیشن کے لیے نیا پورٹل سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی جائیداد کی فرد ملکیت حاصل کر سکیں گے، ملکیت اور فرد بیع بھی شہری اپنے موبائل کے ذریعے ڈاون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کر سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نیا پورٹل سسٹم شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے معاون ثابت ہو گا، جائیداد کا بیعانہ کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ بھی پورٹل پر موجود ہو گا اور پورٹل پر جائیداد کی خرید و فروخت کا تمام ریکارڈ موجود ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ پورٹل پر کرایہ نامہ کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی اور کرائے پر دی جانے والی جائیداد کا سابقہ ڈیٹا بھی پورٹل پر دیکھا جا سکے گا کہ پہلے کس کس کرایہ دار کو بلڈنگ یا مکان کرایہ پر دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز کا قیام حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس سے ہزاروں شہری روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھر کی دہلیز پر استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں آنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ دیہی مراکز مال کے لئے چوکیدار سمیت دیگر عملہ بھی بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

  • ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، عطا تارڑ

    ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہم پر مقدمات سیاسی مخالفت کی بنا پر بنائے جارہے ہیں،پہلے بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے۔

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وزیرآباد واقعے میں پرویز الہی ملوث ہوں، یہ جائز نہیں کہ مرضی کا پرچہ دیں، پرچہ پرویز الہیٰ پر دیں جس کی حکومت تھی، چار لوگ شہید ہوئے، سیکورٹی پنجاب حکومت کی ذمہ داری تھی، سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہو سکتا ہے وزیرآباد واقعہ مین پرویز الہیٰ کا ہاتھ ہو،ہم گھبرانے والے نہیں، تحریک انصاف اپنے لئے الگ قانون چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو سکیورٹی کی فراہمی پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    قبل ازیں گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ کی عبوری ضمانت میں سات روز کی توسیع کردی عدالت نے حکم دیا کہ عطا اللہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ 21 نومبر کو دوبارہ پیش ہوں گے۔

  • شہریوں سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    شہریوں سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    شہریوں سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    کلفٹن کے علاقے بلاک 5 گندا نالہ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا،3 مسلح ملزمان نے کلفٹن کے مختلف علاقوں سے شہریوں سے لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے بوٹ بیسن پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل کو واقع کی اطلاع ملی تو پولیس نے ملزمان کی علاقے میں تلاش شروع کر دی اسی دوران کلفٹن بلاک 5 گندا نالہ کے قریب پولیس اور ملزمان کا آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی ہو کر نیچے گرا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 2 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 عدد غیرقانونی پستول اور 5 عدد شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت فاروق ولد جمال کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے مفرور دونوں ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ اور اس کے دونوں مفرور ساتھی ڈی ایچ او اور کلفٹن سے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش جاری ہے

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی

    ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی

    ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ہے.

    لاہور میں ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ہے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک وارڈن عمران فراز کو مبارکباد دی اور وارڈنز کو تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ وارڈنز کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیم سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے، 2400 وارڈنز میں سے 140 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 02 وارڈنز ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں جبکہ 80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
    بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
    انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے، ٹریفک وارڈنز فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی اور انگلش لڑیچر کی ڈگری رکھتے ہیں جبکہ قانون، اکنامکس، میتھیمٹکس، کریمنالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں بھی ایم فل کیے ہوئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہر ماہ پانچ ہزار روپے الاونس دیا جا رہا ہے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے کو 10ہزار روپے الاونس دیا جا رہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی دور میں پسماندہ علاقے انٹرنیٹ، ٹیلی کام سروسز سے محروم رہے
    تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز
    حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے. نواز شریف

  • نیازی نے تسلیم کر لیا امریکہ مخالف بیانیہ دوبارہ کرسی کیلئے تھا،حنا پرویز بٹ

    نیازی نے تسلیم کر لیا امریکہ مخالف بیانیہ دوبارہ کرسی کیلئے تھا،حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سابق وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے حقیقی فراڈیے کے ہوتے ہوئے کونسی حقیقی آذادی تلاش کر رہے ہیں؟ ابھی بھی وقت ہے، آنکھیں کھولیں،اور اس فراڈیے کو پہچانیں، جو صبح کچھ، دوپہر کو کچھ اور رات کو کچھ اور کہتا ہے۔۔یہ فراڈیا آپکو صرف بیوقوف بنا سکتا ہے اور کچھ نہیں دے سکتا

    ایک اورٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے absolutely not پر خان کے گُن گاتے رہے مگر نیازی نے اس پر بھی یوٹرن لے لیا۔۔۔نیازی صاحب نے تسلیم کر لیا کہ امریکہ مخالف بیانیہ بس عوام کو بیوقوف بنانے اور دوبارہ کرسی حاصل کرنے کیلئے تھا۔۔۔نیازی اب امریکہ کے پاؤں پڑنے کیلئے تیار ہیں۔۔اللہ PTI والوں کو عقل دے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی سازش کا بیانیہ ختم، اب امریکہ سے اچھے تعلقات زندگی کی آخری خواہش ھے۔عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا۔ پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہییں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں، لیکن اس میں بھی زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔

    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
    بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد

    عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب

  • پنجاب اسمبلی اجلاس،عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی اجلاس،عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا

    اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کی، پنجاب اسمبلی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی کی گرفتاری و تشدد پر قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی .پارلیمانی وزیر راجہ بشارت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی کی غیر قانونی گرفتاری پر مذمتی قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ وزیر آباد کے حقیقی مارچ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین و سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے اور اعظم سواتی پر رات کے اندھیرے میں امپورٹڈ حکومت نے تشدد اور گرفتاری کی، چیف جسٹس آف پاکستان وزیر آباد میں عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کی غیر قانونی گرفتاری اور بہیمانہ تشدد پر تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنائیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ دونوں واقعات پر قانونی کارروائی کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعئ سزا دی جائے،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ اہم قردار دار ہیں اس کی اپوزیشن کو بھی حمایت کرنی چاہیے ، جس پر ن لیگ کے رہنما صہیب بھرت نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو قرارداد پیش کی گئی کیا یہ درست ہے ۔وفاقی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں عمران خان نے کل خود کہا امریکہ سے کوئی تعلق خراب نہیں یہ درست ہے جو حلقے کی سیاست کرتے ان بیس ارکان کو ڈسمس کیا ہے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

     لانگ مارچ کا آج دوبارہ سے آغاز پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے شہید کرنے کی قرارداد پیش کر دی قرارداد پارلیمانی وزیر راجہ بشارت نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیاکہ ارشد شریف کے قتل پر وفاقی حکومت سے شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا،وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد شریف کے قتل پر کوئی ایکشن نہیں لیا ایک بار پھر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کے خلاف انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنائے جو عناصر کے کاررائی کرکے انہیں سخت اور قرار واقعی سزا دے،

    ہم ہر طرف سے مایوس ہو کر پاکستان کی عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ،فیاض الحسن چوہان
    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی اسمبلی نے عمران خان پر حملے کے خلاف قرارداد منظور کی تھی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
    آج پھر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ہے ہم نے چیف جسٹس اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ہم ہر طرف سے مایوس ہو کر پاکستان کی عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ونسٹن چرچل نے کہا تھا جس ملک میں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ جن معاشروں میں عدالتیں انصاف چھوڑ دیں وہ تباہ و برباد ہو جاتے ہیں۔تحریک انصاف، انصاف کے حصول کے لئے پچھلے آٹھ روز سے بر سر پیکار ہے پاکستان کے مقبول ترین لیڈر پر حملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہو رہی۔وفاقی حکومت کو ملک کی پروا نہیں اور وزیر اعظم موج میلے پر لگے ہوئے ہیں ۔ہم سپریم کورٹ رجسٹری میں اس لئے گئے ہیں تاکہ ہمیں انصاف ملے ۔ ہمارا عدالت عظمی سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔

  • موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

    موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی شروع ہو گئی ہے سوات ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برستے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، اسلام آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد ، سمیت کئی شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی ،لاہور میں بھی کئی علاقوں میں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد لاہوریوں نے گرم کپڑے نکالے لئے

    گلیات میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، چلاس، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت سوات کے سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے،

    ماہرین موسمیات کے مطابق تمام پاکستانی تیار رہیں 18 نومبر کے بعد موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے انشاءاللہ موسم سرما میں سردی پچھلے چند سالوں کی نسبت اس سال زیادہ رہے گی رواں سال موسم سرما میں میں برفباری اور سردی کے کچھ نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں

    اس دوران شدید کورا پڑنے کے امکانات موجود ہیں، لانینا کمروز ہو رہا ہے ہماری تمام ریسرچ اور مشاہدے کے مطابق وسط دسمبر سے وسط مارچ تک ملک پاکستان میں مغربی سسٹمزز دھوم مچائے گی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے امکانات اس دوران پہاڑوں پر شدید برف باری کے امکانات ہیں اس دوران ژالہ باری ،خطرناک موسمی حالات، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر سے شدید بارشوں کے امکانات موجود ہیں کسان اپنے اقدامات مکمل کر لیں

  • پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

    پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد آج ( پیر) کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

    ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا ، قومی ٹیم 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    اس کےعلاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور جبکہ اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔

    دوسری جانب بولنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے:عمران خان

    پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے:عمران خان

    فیصل آباد: پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ۔فیصل آباد میں ویڈلنک کے ذریعے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کےلیے پرامن احتجاج بڑی اہمیت رکھتے ہیں

    فیصل آباد میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے مارنے کا جو پلان ناکام ہوا اس وجہ سے مارچ آہستہ چل رہا ہے، عمران خان
    کا یہ بھی کہنا تھاکہ میرے دور حکومت میں 4 لانگ مارچ ہوئے تھے، لیکن میری حکومت میں کسی کوپرامن احتجاج سے نہیں روکا گیا ، کیونکہ پرامن احتجاج ہی جموری رویوں میں تبدیلی لانے کا سبب بنتےہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ سے این آر او لینے کی کوشش کی گئی،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ انکے لانگ مارچ سے مختلف ہے، پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری حکومت سازش کے تحت گرائی گئی، انکے دور میں بنگلہ دیش اور ہندوستان آگے نکل گیا،پہلے دن سے بتا دیا تھا کہ ان سے حکومت نہیں سنبھالی جائیگی،

    عمران خان نے کہا کہ 17 سال کے بعد ملک کی معاشی ترقی ہو رہی تھی، ان لوگوں نے آ کر سب کچھ تباہ کر دیا، ملک کی انڈسٹری ہمارے دور میں تیزی سے ترقی کر رہی تھی، انکے ہینڈلرز کو بھی کہا کہ سمجھ جائیں یہ تجربہ غلط ہو گیا ہے،

    عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں خوشحالی کا صرف ایک راستہ انتجابات ہیں، ایکسپورٹس ملک کی نیچی جا رہی ہیں،ملک کے قرضت بڑھ رہے ہیں ، اس حکومت نے 3 ماہ میں وہ قرضہ لیا جو ہم نے 9 ماہ میں لئے تھے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہنا ہے کہ ‘جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں’۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

     

    ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان نےا پنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہم اٹھائے ہوئے تھے سر اپنے اور جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں’۔
    رضوان نے کہا کہ ہم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتے رہیں گے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

    اس سے پہلے بابراعظم نے ٹویٹ کی تھی اوراپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب اچھا کھیلے لیکن فتح شکست اللہ کی طرف سے ہوتی ہے ،

     

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، اس سے زیادہ اپنی ٹیم پر اور کتنا فخر کروں، سب نے جنگجوؤں کی طرح مقابلہ کیا۔

    بابر اعظم نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا