Baaghi TV

Category: لاہور

  • ویڈیو: خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کیس کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

    ویڈیو: خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کیس کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کا مقدمہ ،ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی فرار کی کوشش،خاتون پولیس اہلکار نے ناکام بنا دی

    لاہور ہائیکورٹ میں زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم بھی عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تا ہم خاتون پولیس اہلکار نے پھرتی دکھائی اور بہادری سے ملزم کو پکڑ لیا،خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنائی، خاتون پولیس اہلکار نے ملزم عبدالرزاق کے ہاتھ باندھ دیئے اور ساتھ لے گئی، خاتون پولیس اہلکار اس کیس میں تفتیشی تھی،جس نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنائی،

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    خاتون اہلکار کی جانب سے ملزم کو لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اہلکار اکیلی ملزم جس کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے ہیں کو ساتھ لے کر جا رہی ہے، ملزم عبدالرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی

  • عمران خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

    عمران خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

    عمران خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کی سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں

    مبینہ حملے کے بعد عمران خان شوکت خانم منتقل ہوئے جہاں انکا علاج جاری رہا، ڈاکٹروں کے مشورے سے اسکے بعد عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک منتقل ہو گئے، زمان پارک میں عمران خان سے پارٹی رہنماوں سمیت دیگر شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،عمران خان نے زمان پارک سے ہی گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا تھا، زمان پارک میں عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے علاقہ بھر کی سییکورٹی جہاں سخت کی گئی ہے وہیں عمران خان کی رہائشگاہ کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے

    اسپیشل برانچ کی طرف سے عمران خان کے لیے جاری سیکورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں عمران خان کے گھر کی دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کر دی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بھی بنا دی گئی ہے زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ بنائی گئی ہے، مزید کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں

    عمران خان سے ملنے زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعنیات کی گئی ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان بھی از خود سیکورٹی کر رہے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے کئی کارکنان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کو خود عمران خان کی سیکورٹی کرنی ہو گی، اسکے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں، پولیس سے زیادہ کارکنان کا دستہ عمران خان کی سیکورٹی پر متعین ہونا چاہئے،

    پی ٹی آئی کا احتجاج،راستوں کی بندش،عدالت کا اظہار برہمی،انتظامیہ کیوں سوتی رہی،ریمارکس

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • عمران کے تماشے پربھارت میں جشن،مجھے انڈین چینل پر کہنا پڑاعمران خان کو آپ لے جاؤ،بیرسٹر عامر حسن

    عمران کے تماشے پربھارت میں جشن،مجھے انڈین چینل پر کہنا پڑاعمران خان کو آپ لے جاؤ،بیرسٹر عامر حسن

    عمران کے تماشے پر بھارت میں جشن،مجھے انڈین چینل پر کہنا پڑا عمران خان کو آپ لے جاؤ،بیرسٹر عامر حسن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پپپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ یہ پہلا شخص ہے جسے کھل کھیلنے کا موقع ملا ہے جس میں حکومت اور ادارے بھی شامل ہیں عمران خان اور یہ شرپسند ٹولہ اقتدار کے لئے ہوس زدہ ہے انڈین چینلز جشن منا رہے ہیں وہ پاکستان کی بربادی اور عمران کی سیاست پر بہت خوش ہیں

    پروگرام کھرا سچ میں اینکر مبشر لقمان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پپپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ یہ پہلا شخص ہے جس کو کھل کھیلنے کا موقع ملا، اگر عمران خان کی حکومت ہو اور ایک جماعت، گروہ مذہبی نکلے وہ مذہب کی تشریح کرے تو ریاست کو خطرہ ہوتا ہے عمران خان تقریر کرتے ہیں، یہ بھی کہا کہ را سے فنڈنگ انکو ہوتی ہے،یہ بتائیں کہ انکی جماعت کے کسی ایک فرد نے اداروں کے بارے میں وہ زبان استعمال کی ہو جو عمران خان کر رہے ہیں، میں انڈین چینلز پر بھی تین چار دنوں میں گیا وہ جشن منا رہے ہیں،مجھے تنگ آ کر کہنا پڑا کہ عمران خان آپ لے لیں، آپکی ہیروئن کو بھی پسند ہے،جو حالات کر دیئے گئے ہیں، یہ کیسا لانگ مارچ ہے،فرلانگ سے بھی تھکا ہوا ہے، کوئی مقصد نہیں اسکا، عمران خان اقتدار کا ہوس زدہ ہے، عمران نازی اقتدار چاہتا ہے بھلے ریاست کا کوئی حال ہو،عمران خان کی خواہشات ایسی ہیں میں کہتا ہوں ہم خاموش کیوں ہیں

    بیرسٹر عامر حسن کا کہنا تھا کہ پہلے کہا ملک ڈیفالٹ کرکے سری لنکا بن جائے گا ۔پھر کہا ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے ۔اب کہا جارہا ہے ملک بنانا ریپبلک بننے جارہا ہے ۔عمران نازی کے پاس نحوست کے علاوہ کوئی اچھی خبر بھی ہے ؟

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • امراض قلب میں مبتلا بچوں کو پیچیدہ آپریشن کیلئے اب انڈیا نہیں جانا پڑے گا،پرویز الہیٰ

    امراض قلب میں مبتلا بچوں کو پیچیدہ آپریشن کیلئے اب انڈیا نہیں جانا پڑے گا،پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا حکم دیا،اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں دل کے پیدائشی سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ امراض قلب میں مبتلا بچوں کے پیچیدہ آپریشن کی سہولت انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کریں گے۔ ایسے بچوں کو علاج کیلئے انڈیا یا باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین ویٹنگ ایریا بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہسپتال کے احاطے میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے انسٹی ٹیوٹ میں مخیرحضرات کے تعاون سے پرشکوہ مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسٹی ٹیوٹ کے لئے ضروری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹروں کے لئے ہاسٹل اور رہائشگاہیں بنانے کی ہدایت بھی کی، اور کہا کہ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کارڈیالوجی کا جدید ترین شعبہ بنایا جائے گا ۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں یورالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مزید ڈائیلسز مشینیں بھی مہیا کی جائیں گی

    اجلاس میں چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیر اعلی ،چیف ایگزیکٹوو ایم ایس وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے شرکت کی

  • غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع

    غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع

    لاہور:غلام محمود ڈوگرکی معطلی کےبعد سی سی پی اولاہورکیلئے3 ناموں پرغور شروع،اطلاعات کےمطابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر کی معطلی کے بعد محکمہ سروسز نے سی سی پی او سےمتعلق وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات مانگ لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق غلام محمودڈوگرکی جگہ سی سی پی او کے لیے 3 سینیئرافسران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق محکمہ سروسز نے وزیراعلیٰ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے حوالے سے تحریری احکامات مانگے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہےکہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو وفاق نے معطل کردیا ہے، غلام محمود ڈوگر کو پنجاب میں ہی رکھنا ہے یا وفاق کے سپرد کردیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ غلام محمود ڈوگر کو معطلی کے بعد عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر نئے سی سی پی او کے لیے پنجاب حکومت نے راجہ رفعت،عمران احمر، اشفاق احمدکے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

    خیال رہےکہ وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ نہ کرنے پر 6 روز سے معطل کر رکھا ہے لیکن وہ معطلی کے باوجودکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنادی

    پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنادی

    لاہور: پنجاب حکومت نے عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کی سربراہی میں سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنا دی۔ جس میں ڈی آئی جی سید خرم علی اور آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، ضلعی پولیس آفیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان بھی شامل ہیں۔


    پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی سانحہ وزیرآباد سے متعلق مکمل تفتیش کرے گی اور اپنی رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل صوبائی وزیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی فرانزک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان پر حملے میں دو لوگ ملوث تھے جبکہ کنٹرینرز سے دو قسم کی گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

  • اختلافات ہوجاتےہیں لیکن طلاق کی خبریں درست  نہیں:شعیب ملک کےقریبی ذرائع کادعویٰ

    اختلافات ہوجاتےہیں لیکن طلاق کی خبریں درست نہیں:شعیب ملک کےقریبی ذرائع کادعویٰ

    لاہور:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

    خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید کی گئی۔

     

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    30 اکتوبر کو شعیب ملک نے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں ثانیہ مرزا بھی موجود تھیں۔31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا کہ وہ اپنے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں، نئے گھر کی وڈیو بھی شیئر کی۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت سپر اسٹارز کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کا چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے ۔دو ملک ، دو کھلاڑی ، دو سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی اپنے وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہوئی تھی۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    دونوں کھلاڑیوں کے دل آسٹریلیا میں ملے، رشتہ دبئی میں طے ہوا، نکاح بھارت میں ہوا اور ولیمہ پاکستان میں ہوا۔

    جوڑے نے رہائش دبئی میں رکھی، پاک بھارت میڈيا نے شادی کی بھرپور کوریج کی، سیالکوٹ سے بارات لے کر شعیب ملک حیدر آباد دکن پہنچے تھے،

    کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس

    دوسری طرف شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن طلاق کی خبریں درست نہیں۔قریبی ذرائع کا مؤقف اپنی جگہ لیکن دونوں کی خاموشی خدشات کو جنم دے رہی ہے۔

  • حکومت سود کےخاتمےاوراسلامی معیشت کےنفاذ کا روڈ میپ دے۔:سراج الحق

    حکومت سود کےخاتمےاوراسلامی معیشت کےنفاذ کا روڈ میپ دے۔:سراج الحق

    لاہور:انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر ہوں تاکہ مقامی جاگیردار اور وڈیرے کا ووٹر پر اثر و رسوخ ختم ہو جائے، اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو آئین کی بالادستی کے قیام،انتخابی اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت ختم کرنے کے تین نکانی ایجنڈے پر مذاکرات کے آغاز کی دعوت دی ہے۔

    منصورہ میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نائب امراء لیاقت بلوچ،پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ چونکہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست سے مکمل غیر جانبداری کا قوم سے وعدہ کیا ہے اب سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارہ کو اپنے عہد کی پاسداری پر قائم رکھنے کے لیے طریقہ کار تشکیل دیں اور اگر اس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہو تو بھی تاخیر نہ کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کے موقع پر ان سے تمام امور پر گفتگو بھی ہوئی، جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے بھی تین نکانی ایجنڈے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی حاصل کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کرے گی۔ آئیے مل کر ایک نیا سوشل کنٹریکٹ کرلیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ کس طرح سیاست کو اسٹیبلشمنٹ کے عمل دخل سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تجویز ہے کہ انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر ہوں تاکہ مقامی جاگیردار اور وڈیرے کا ووٹر پر اثر و رسوخ ختم ہو جائے، دنیا کی کئی جمہوریتوں نے یہ اصول اپنایا ہوا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہمارے پیش نظر الیکشن کمیشن کو مالی و انتظامی لحاظ سے بااختیار بنانا ہے۔ الیکشن میں دولت کے اثرورسوخ کو مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات پرہے کہ حکمران جماعتوں کے طرزِ عمل سے نہیں لگتا کہ وہ اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں بلکہ ان کی خواہش ہے کہ عدالتیں اور الیکشن کمیشن انہی کے زیراثر ہوں اور اسٹیبلشمنٹ ان کی سرپرستی کرے، ساری لڑائی اسی لیے ہے۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حالات میں اصلاحات کے بغیر الیکشن ہوتے ہیں تو وہ متنازعہ ہو جائیں گے، کوئی انہیں تسلیم نہیں کرے گا، مزید بے چینی پھیلے گی۔ ماضی میں سیاستدانوں کی لڑائیوں سے مارشل لاء لگے، نہیں چاہتے کہ مزید کوئی سانحہ ہو۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے آپس میں برسرِپیکار ہونے سے سارا نقصان غریب کا ہورہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، روپیہ کی قیمت ہر آئے روز نیچے جارہی ہے، تجارتی خسارہ بے قابو، خزانہ خالی اور ملک پر قرضوں کا ہمالیہ ہے۔ سفید پوش آدمی فکر مند ہے کہ وہ بجلی گیس کا بل دے یا بچوں کے سکول کی فیس ادا کرے۔ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی حکومت میں ہیں، اور آج سے نہیں سالہاسال سے ہیں، یہ لوگ بتائیں کہ اداروں کی مضبوطی کے لیے کیا کارنامہ سرانجام دیا، عوام کی بہتری کے لیے کیا کام کیا؟ حقیقت یہ ہے ملک کی موجودہ صورتحال سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ جاگیردار، وڈیرے اور دولت کے انبار پر بیٹھے سرمایہ دار ہیں جن کی حکومتیں مافیاز کے زور پر چلتی ہیں۔ حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی چھتری کے حصول کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    امیر جماعت کا کہنا تھا کہ مارشل لاز اور نام نہاد جمہوری ادوار کے تجربات ناکام ہو چکے ہیں، ملک کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا سود کے حق میں اپیلیں واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، اب حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں ملک میں سود کے خاتمے اور اسلامی معیشت کے نفاذ کا روڑ میپ دے۔

    اللہ کہتاہےمحنت کرواوریقین رکھو:معاملات آسان کردوں گا’اللہ نےہماری…

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 30 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے یوتھ لیڈر شپ کنونشن میں ملک بھر کے نوجوانوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت سے واضح ہوگیا کہ ملک کا نوجوان حقیقی تبدیلی کے لیے بے چین ہے اور فرسودہ نظام سے چھٹکارا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کو عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں جو ملک کی آبادی کا چونسٹھ فیصد ہیں کا بھرپور تعاون درکار ہے۔

  • پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

    پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

    لاہور:پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

    واہگہ بارڈرسے اطلاعات کے مطابق اس موقع پر پنجاب رینجرز کے کرنل عامر عبداللہ نے دونوں اسکواڈز کا استقبال کیا۔

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، جمعرات کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئرش ٹیم نے بھی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

    دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ساتھ منیجمنٹ کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    آئرش کھلاڑیوں نے پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے سے زائد واہگہ بارڈر پر گزارے۔ قومی کرکٹرز تقریب کے دوران ترانوں کی دھنوں پر گنگاتی رہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد آج ٹریننگ نہیں کی،دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ،تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے اپنے نام کی۔

  • آئی جی پنجاب فیصل شاہکار رخصت پر چلے گئے

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار رخصت پر چلے گئے

    لاہور:آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 14 روزکی رخصت پر چلے گئے۔اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے چودہ دن کی چھٹی مانگ رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

    خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تقرری کے لیے وفاق کو 3 نام بھجوادیے ہیں۔

    صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں، اُن میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے فیصل شاہکار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کے بعد صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کی مرضی سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے برطرف کردیا۔

    سابق عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر عدم اطمینان و تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے فیصل شاہکار عہدے سے فارغ کردیا تھا، جس کی صوبائی کابینہ نے بھی منظوری بھی دے دی تھی ، تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے انکارکردیا تھا اور آج ان کی طرف سے یہ اطلاع شیئر کی گئی کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہےہیں