Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ایس ایل 8:بڑے بڑے انٹرنیشل کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےخواہشمند

    پی ایس ایل 8:بڑے بڑے انٹرنیشل کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےخواہشمند

    لاہور:پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کیلئے بڑے بڑے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے بھی دستیابی ظاہر کردی، وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی آئندہ سال ہونیوالے سیزن کیلئے دستیاب ہیں۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن، انگلینڈ کے عادل رشید اور سری لنکا کے راجا پکشا بھی پاکستان سپر لیگ 8 میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8 میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کرے گا۔

    امکان ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ 18 سے 22 نومبر کے درمیان کرائی جائے گی۔

  • مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 24 سکیموں کیلئے 680 ملین روپے مختص

    مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 24 سکیموں کیلئے 680 ملین روپے مختص

    ۔معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف صو بہ بھر میں واقع درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی سرگرمیوں کومختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

    جاری مالی سال کے بجٹ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب کے زیر انتظام مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 24 سکیموں کیلئے 680 ملین روپے مختص کئے ہیں،جبکہ 19 جاری سکیموں اور ایک سکیم کو ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 607.439 ملین روپے سے اور4 نئی سکیموں کو72.561 ملین روپے سے مکمل کیا جا ئے گا۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب میں صوفی مزاروں،مسجدوں میں فریسکو ورک، کاشی ٹائلز، لکڑی کا کام، اینٹوں کے نمونے وغیرہ کی سجاوٹ کی پرانی روایت کے مرتے ہوئے دستکاریوں کا احیاء کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہبادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز کی فراہمی اوقاف آرگنائزیشن کی ذمہ ہے جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے معاملات آثار قدیمہ،والڈ سٹی اتھارٹی کے ذریعے تکمیل پاتے ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    حکومت پنجاب نے عالمگیری بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے مبلغ350.57ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ اخراجات کی انتظامی منظوری جاری کر دی گئی ہے۔ اس رقم میں سے 20ملین اس سال خرچ ہونگے جس کے لئے ٹینڈر شائع ہوچکے ہیں۔ اسی طرح 2023-24ئمیں 170ملین اور 2024-25 ء کیلئے 160.570ملین روپے مختص ہیں۔ متذکرہ بالا رقوم والڈ سٹی اتھارٹی کے توسط سے خرچ کی جائیں گی۔ جس سے عالمگیری بادشاہی مسجد کی حالت مزید بہتر ہوجائے گی۔ اوقاف آرگنائزیشن اپنے طور پر بھی بادشاہی مسجد کی تزئین و آرائش کے لئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

  • پاکستان میں تعلیم کی صورت حال اس قدربہترنہیں جتنی بتائی جارہی ہے:اقوام متحدہ

    پاکستان میں تعلیم کی صورت حال اس قدربہترنہیں جتنی بتائی جارہی ہے:اقوام متحدہ

    لاہور:پاکستان میں تعلیم کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جارہا ہےاور پاکستان کی حکومتوں کے دعوے کس قدر سچے ہیں اس حوالے سےپاکستان میں تعلیم کی پسماندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں تعلیم کی صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    پاکستان میں تعلیم کی خستہ حال صورت حال پر عالمی ادارے نے تشویش کا اظہارکیا ہے، یونیسکونےاپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کےباعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے فروغ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے تعلیم اور صحت کے حوالے سے ادارے یونیسکو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا میں 27 فیصد طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جب کہ پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہے، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

    کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس

    پاکستان کے حوالے سے یونیسکو کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک تہائی سےزیادہ طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں نجی تعلیمی اداروں کے 45 اور سرکاری اسکولوں کے25 فیصد طلبا ٹیوشن سینٹر بھی جاتے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 92 طلبا کے لیے ایک استاد ہے۔

    کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    رپورٹ کےمطابق ملک میں میٹرک کے59 فیصد طلبا اسکولوں کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی جاتے ہیں، پاکستان میں اکیڈمیزاور ٹیوشن سینٹر کی فیس اضافی بوجھ ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی کوہرآنے والی حکومت تسلی بخش قرارد یتی آئی ہے اوراس مقصد میں مزید بہتری کےلیے تعلیم کے میدان میں بہت زیادہ خرچ کرنےکےدعوے کیے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ نےپاکستان میں تعلیم کی خستہ حال صورت حال کومزید مخدوش قراردیتے ہوئے اس میں بہتری کےلیے مزید اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے

  • وزیرآباد سے ن لیگی رہنما کی گرفتاری، عطا تارڑ پنجاب حکومت پر برس پڑے

    وزیرآباد سے ن لیگی رہنما کی گرفتاری، عطا تارڑ پنجاب حکومت پر برس پڑے

    وزیرآباد سے ن لیگی رہنما کی گرفتاری، عطا تارڑ پنجاب حکومت پر برس پڑے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کی وزیر آباد سے اہم راہنما امتیاز باگڑی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امتیاز باگڑی کی گرفتاری بلاجواز، خلاف قانون اور سیاسی انتقام ہے عمران خان تصادم اور خانہ جنگی کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں یہ مسلم لیگ (ن) کےکارکنوں کودھمکانے اور ڈرانے کی کوشش ہے سیاسی انتقامی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، مقابلہ کرنا جانتے ہیں پارٹی امتیاز باگڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ڈٹ کر ان کا ساتھ دے گی

    واضح رہے کہ پولیس نے مسلم لیگ (ن)ک سابق یوسی چیئرمین امتیا باگڑی کوپی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے اشتعال انگیزبیان دینے پرحراست میں لے لیا،مسلم لیگ (ن) کےرکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنثارچیمہ نے کہا ہے کہ امتیاز باگڑی کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف احتجاج کی آڑ میں اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہی ہے۔ لوگوں کے اذہان میں اداروں کے خلاف ںفرت بھری جا رہی ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ملک کو داؤ پر لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے سے تحریک انصاف کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے؟ تحریک انصاف والوں نے احتجاج کے نام پر ایک غریب کا موٹر سائیکل جلا ڈالا جو اسکی روزی روٹی کا ذریعہ تھا۔پنجاب حکومت کی ناہلی اور سیکورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اس سارے واقعے کی بھرپور تحقیقات ہونی چاہئیں کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔ جھوٹ اور نفرت پر مبنی سیاست کا دروازہ اب بند ہونا چاہئے۔

  • دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور میں دوست مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی عدالت نے دوست مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دوست مزاری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    سابق ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے سکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔ دوست مزاری جسمانی ریمانڈ پر بھی رہے بعد ازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تو دوست مزاری نے درخواست ضمانت دائر کی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعف فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے

    سانق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوئی تو اسوقت دوست مزاری نے پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ن لیگ کا ساتھ دیا، اب پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت آئی تو تحریک انصاف نے دوست مزاری کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں،

  • لانگ مارچ ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دے دیا

    لانگ مارچ ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دے دیا

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوبارہ سے آغاز پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر مجموعی طور پر 20 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی راہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پنجاب پولیس کی خصوصی سکواڈ لانگ مارچ کے ابتدائی پوائنٹس پر پہنچائیں گی لانگ مارچ کے دونوں قافلوں کے کینٹینرز پر بلٹ پروف شیشے اور روسٹرم پہنچا دیئے گئے ہیں۔ لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    پاکستان تحریک انصاف آج سے اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ پنجاب میں وزیر آباد اور فیصل آباد سے الگ الگ مارچ ہوگا ، خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جائے گا۔ عمران خان نے کارکنوں سے لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے مارچ میں تیرہ لوگوں کو گولیاں لگیں ، آج اسی جگہ سے مارچ کا آغاز کر رہے ہیں۔

  • آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا،عمران خان سے بیٹوں کی ملاقات

    آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا،عمران خان سے بیٹوں کی ملاقات

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد ہوئی ہے

    عمران خان کے بیٹے لاہور ایئر پورٹ پہنچے اور زمان پارک آئے جہاں انہوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی، قاسم اور سلمان کی آمد کے موقع پر انکا بھر پور استقبال کیا گیا،عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور سخت سیکورٹی میں انہیں ایئر پورٹ سے زمان پارک لایا گیا،دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی ، قاسم اور سلمان نے اپنے والد کو مخاطب کرتے پوئے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا،

    واضح رہے کہ عمران خان وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونیوالے مبینہ حملے کے بعد شوکت خانم منتقل ہو گئے تھے، ہسپتال والوں نے ڈسچارج کیا تو عمران خان زمان پارک آ گئے، عمران خان کے گھر کے نواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

    غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

    انقرہ: ترکیہ میں غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی کو ترکی کی عدالت نے رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی محمد اویس کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ان کے اہل خانہ نے اس رہائی پر پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا اور مدد فراہم کرنے پر پاکستانی سفارتی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا-

    بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی حد کم کردی گئی

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدالت کو لکھے خط میں بتایا گیا کہ محمد اویس کے پاس سے جس مقدارمیں چھالیہ برآمد ہوئی اس کی قیمت پاکستان میں 280 روپے سے زیادہ نہیں۔ چھالیہ پاکستان میں استعمال ہونے والی روایتی چیز ہے اور پاکستانی قانون میں اس کی درآمد اور برآمد کی اجازت ہے۔

    محمد اویس کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس قانون سے آگاہ نہیں تھے کہ ترکی میں چھالیہ کو منشیات کا درجہ حاصل ہے۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد محمد اویس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے بھیجا تھا۔ محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی لے گئے ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا تھا-

    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔

    محمد اویس کے بھائی شعیب کا کہنا تھا کہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا اویس نے ترک حکام کو بتایا کہ یہ ماؤتھ فریشنر ہے اور وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ ملک میں غیر قانونی ہے-

    محمد اویس کے بھائی کا کہنا تھا کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور وہ چند سو روپے کی چیز کے لیے اپنے پورے خاندان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

    شعیب نے بتایا تھا کہ تقریباً 16 دیگر پاکستانی بھی چھوٹے چھوٹے الزامات میں ترکی میں قید ہیں۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

  • جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑا اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال تھی-

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت سے لوگ حیران ہیں تو بہت سے خوش بھی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہچنے کی مبار کبا دیں بھی دی جا رہی ہیں۔

    گزشتہ روز سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا میں حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔


    شاداب خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کے خوشی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں، یہ ہے پاکستان کی ٹیم، یہ ہے ہماری ٹیم، الحمد اللہ۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیت کے بعد شاداب خان اور بابر اعظم پرجوش انداز میں ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا البتہ یقین تھا کہ ہم کم بیک کریں گے، اگر میں اپنی کارکردگی کی بات کروں تو اپ ڈاؤن رہتا ہی ہے مگر امید آپ کو ایک نئے راستے پر لے جاتی ہے-

    بابر کا کہنا تھا کہ میں ٹیم مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دیا‘۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو گی ہم 100 فیصد دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کپتان پر تنقید ٹیم پر تنقید ہوتی ہے، اب ایسے لوگ بس بیٹھ کر انجوائے کرییں کیونکہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کرتے ہوئے فارم بحال کی دونوں51 اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 2509 رنز جوڑ چکے،ان میں 9 سنچری اور اتنی ہی ففٹی شراکتیں شامل ہیں اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے ہیں-

    محمد رضوان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے برابر آگئے، تینوں نے 11، 11 بار یہ اعزاز پایا ہے،شاداب خان (10) چوتھے اور بابراعظم(8) پانچویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور جو ٹیم بھی جیتے گی اس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہو گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے 13بعد کسی آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس سے قبل 2009میں فیصلہ معرکے میں ایکشن میں آئی اور سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل بھی جیتا تھا،گرین شرٹس واحد ٹیم ہیں جنھوں نے 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی پائی، اب میگا ایونٹ میں تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان 2007 میں ہونے والے اولین ایڈیشن میں بھی فائنل میں پہنچا مگر اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہار گیا تھا، ٹیم 2009 کے بعد 3 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی لیکن ہمت ہار گئی تھی، اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

    پاکستان نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا،گزشتہ روز کیویز کو 18ویں بار زیر کیا، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 17،17بار شکست دے چکی ہے۔

    کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا

  • انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    سڈنی:انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی میں انجری کے سبب بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ کرس جورڈن کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    مارک ووڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 7.71 کے اکنامی ریٹ سے 9 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

    انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہوگا۔کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےکالم میں بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کون فائنل میں پاکستان کا سامنا کرےگا۔