Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب سمیت ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان:الرٹ جاری کردیا گیا

    پنجاب سمیت ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان:الرٹ جاری کردیا گیا

    لاہور:ڈائریکٹرجنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئےکہا کہ محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہوگاجوکہ07 نومبرتک موجود رہےگا۔انہوں نےکہا کہ 05 سے07 نومبرکےدوران لاہور،روالپنڈی، مری،اٹک،چکوال،جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد جھنگ اور فیصل آباد میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 05 اور 06 نومبر کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ 06 نومبر شام سے 07 نومبر تک ملتان، ڈی جی خان، بھکر اور لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کی توقع ہے اور پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 جبکہ جنوبی علاقوں میں 02 سے 04 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

    انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے چاول کی کٹائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی بوائی میں فائدہ مند ثابت ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں

  • پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں قومی ویمنزٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا، اوپنرمنیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئےحریف ٹیم کےخلاف پاکستان کی جانب سے221 رنزکی سب سےبڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

    اوپنرمنیبہ علی نے107رنزکی اننگزکھیلی جس میں 10چوکےاور2 چھکےشامل تھےجبکہ سدرہ امین ناقابل شکست 176 رنز اسکورکیے جس میں 20 چوکےاور ایک چھکا شامل تھا۔

    قومی ٹیم نےآئرلینڈ کو مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر335 رنز اسکور کیے،آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو جبکہ ایمیر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    ہدف کے تعاقب میں آئرش ویمنز ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ تھا، اوپنر لیہ پال 2، گیبی لیوس 15، ایمی ہنٹر 8، اورلا پرینڈرگاسٹ 29، ایمیر رچرڈسن 9، میری والڈرون 19، آرلین کیلی 12، کارا مرے 9، جین میگوئیر صفر پر آؤٹ وکٹ گنوابیٹھی تھیں۔ کپتان لورا ڈیلانی نے 69 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3 جبکہ ناشرہ سندھو اور فاطمہ ثنا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • معظم گوندل کی نماز جنازہ ادا، کسی پی ٹی آئی رہنما نے شرکت نہ کی

    معظم گوندل کی نماز جنازہ ادا، کسی پی ٹی آئی رہنما نے شرکت نہ کی

    لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    اہلیان وزیرآباد کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی پی ٹی آئی کی قیادت اور کسی اہم شخصیت نے نماز جنازہ میں شرکت نہ کی،نماز جنازہ میں مقامی سیاسی,سماجی,مذہبی شخصیات سول سوسائٹی ،صحافی برادری وکلا، رشتے داروں اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ، معظم گوندل کو آہوں اور سیسکیوں میں الہ آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا معظم گوندل دو ننھے بیٹوں اور 1 بیٹی کا باپ تھا مقتول کچھ روز قبل کویت سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا,گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران گولی لگنے سے معظم گوندل کی موت ہوئی تھی، معظم گوندل کے ہمراہ لانگ مارچ میں بچے بھی موجود تھے

    مبینہ اطلاعات کے مطابق معظم گوندل کینیٹینر سے سیکورٹی اہلکار کی جانب سے چلائی جانے والے گولی سے جاں بحق ہوئے، معظم گوندل کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا، جس کی وجہ سے ثبوت ختم ہو گئے کہ اسکی موت کونسی گولی سے ہوئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور

    عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور

    عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے 11 نومبر تک جواب بھی طلب کر لیا گزشتہ روز درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا ،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین کو نااہل قرار دیا تھا نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

  • پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی اگر معصوم ہے تو ملکر سچ تک پہنچیں،خواجہ سعد رفیق

    پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی اگر معصوم ہے تو ملکر سچ تک پہنچیں،خواجہ سعد رفیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعائے خیر، گھناؤنے عمل کی مذمت کرتا ہوں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کنٹینر پرحملے کامعاملہ خاصا الجھا ہوا ہے،ایک پستول، 9 گولیاں ،14 زخمی؟ حملہ آورکو پکڑنے والے شخص کا ویڈیو بیان کوئی اورکہانی سناتا ہے، پنجاب پولیس کے زیر حراست ملزم کے اعترافی بیانات ،پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپنے حامیوں سے بدلہ لینے کیلئے اشتعال دلوانا،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے گھرفیصل آباد پر دھاوا بلوانا،یہ سب کیا ہے؟

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وصوبائی اداروں پرمشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے،  پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی اگر معصوم ہے تو ملکر سچ تک پہنچیں،یکطرفہ موقف اور الزام تراشی ناقابل قبول ہے، دیکھنا ہوگا یہ کسی دشمن کی سازش تھی یا اسکا فائدہ کس فریق کو ہو سکتا ہے ؟حملہ آور سچ کہہ رہا ہے یا انتشار پھیلاکر سیاسی فائدہ اٹھانےکا کوئی پلان ہے؟

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

  • عمران خان کی میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار،آج ڈسچارج نہیں کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں لانگ مارچ پر حملہ کیا گیا، عمران خان زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا

    وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فائرنگ کیس کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی مرکزی ملزم نوید کو تفتئش کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا، ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچا دیا گیا ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت اہم اداروں کی پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے،

    لاہو رجناح اسپتال کے میڈیکو لیگل کی ٹیم شوکت خانم اسپتال آمد ہوئی ،ٹیم میں ایچ او ڈی فارنزک فرحت سلطانہ، جنرل سرجن کامران چودھری ، آرتھوپیڈک سجاد گورائیہ شامل ہیں ،عمران خان کو میڈیکو لیگل ورک مکمل کر لیا گیا ،عمران خان کی ہڈی فریکچر ہونے سے محفوظ رہی،عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی، دائیں ٹانگ پرگولی چھو کر گزری،دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کومتاثرکیا

    دوسری جانب شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی حالت خطرے سے باہر، آج ڈسچارج نہیں کیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں،آپریشن کے بعد کچھ دیر تک عمران خان کو نرم غذا کی ہدایت کی گئی آپریشن کے بعد کچھ دیر تک عمران خان کو نرم غذا کی ہدایت کی گئی تھی، عمران خان کو اب ہر قسم کی غذا کھانے کی اجازت دے دی گئی،کچھ دیر میں ڈاکٹر فیصل سلطان عمران خان کے علاج سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے

    دوسری جانب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی جگہ سے 11 گولیوں کے خول ملے 9 خول پستول کی گولیوں اوردو بڑے اسلحے کی گولی کے خول ہیں، جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو پکڑنےکی کوشش کر رہا تھا،معظم کے سر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا،واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے پولیس کے مطابق فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی افراد میں شامل نہیں،

    تحریک انصاف کے رہنماؤں ذلفی بخاری ، عمران اسماعیل ،عثمان بزدار،شاہ محمود قریشی کی شوکت خانم اسپتال آمد ہوئی ہے پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

  • کل ہی کہہ دیا تھاوزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوگا۔اعجازچودھری کوکس نےبتایا؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    کل ہی کہہ دیا تھاوزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوگا۔اعجازچودھری کوکس نےبتایا؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ میں نے کل ہی احمد چٹھہ کو بتا دیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا اس کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے احمد چٹھہ نے ڈی پی او کو بتایا لیکن کوئی سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا ۔ یہ بات سینیٹر اعجاز چودھری نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس کی ویڈیو بھی موجود ہے

    اعجاز چودھری تحریک انصاف کے رہنما ہیں سوال یہ ہے کہ انکو ایک روز قبل کیسے علم ہو گیا تھا کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہو گا؟ عمران خان پر حملہ ہو گیا وہ بھی وزیر آباد میں۔ تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ اعجاز چودھری کو شامل تفتیش کریں اور ان سے پوچھیں کہ اس حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی ؟ انکو ایک روز قبل کیسے حملے کے مقام کا پتہ چل گیا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہے انکی حکومت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیوں نہ کیے گیے؟ اعجاز چوھدری سے تحقیقات ہونی چاہئے اور سچ سامنے آنا چاہئے کہ وہ کیسے باخبر تھے؟ کیا عمران خان پر ہونے والے حملے میں پی ٹی آئی کے اندرونی لوگ تو شامل نہیں اگر ایسا نہیں تو اعجاز چودھری کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ کل ہی کہا تھا وزیرآباد میں حملہ ہو گا

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت اور لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے پنجاب کی پولیس لگائی گئی تھی پولیس کے لیے 50 ملین کا فنڈ ہنگامی طور پر گزشتہ روز منظور کیا گیا مسلح شخص کینیٹینر کے قریب کیسے پہنچا؟ اسکے سہولت کار اس لانگ مارچ میں شامل تو نہیں تھے؟ تحقیقات ہونی چاہئے

    عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم منتقل کر دیا گیا ہے حملے کی وزیراعظم نے بھئ مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی ہے ۔پولیس نے ایک ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا ہے جس نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

  • فیصل جاوید کو گولی نہیں لگی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

    فیصل جاوید کو گولی نہیں لگی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔

    گزشتہ روز گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور سیکورٹی اداروں نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیوں کے خول ملے ہیں ،9خول پستول کی گولیوں اور دو بڑے اسلحے کی گولی کے خول ہیں۔

    پولیس کے مطابق پستول کی گولیاں نیچے سے اوپر کنٹینر کی طرف چلائی گئیں جبکہ بڑے اسلحے والی گولیاں کنٹینر سے نیچے کی طرف چلائی گئیں، جاں بحق نوجوان معظم ملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معظم کے سر میں گولی لگی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوا، واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے ،4 افراد گولیاں لگنے سے زخمی،باقی افراد کے زخموں کی نوعیت الگ ہے۔

    پولیس کے مطابق فیصل جاوید گولیاں لگنے سے زخمی افراد میں شامل نہیں،ان کے چہرے پر معمولی زخم آیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آئی جی پنجاب کو عمران خان کے لانگ مارچ پر حملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شوکت خانم اسپتال سے اپنے ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے، اس ٹیم میں سی ٹی ڈی کو بھی شامل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حملہ کرنیوالے ایک نہیں 2 بندے تھے، جاننا چاہتے ہیں واقعہ کے پیچھے کون ہیں؟، کن لوگوں نے ملزم کو ٹرینڈ کیا، وہ کیا سوچ ہے جس کے تحت اس لڑکے کو تیار کیا گیا، تفتیش آگے بڑھے گی تو میڈیا کے سامنے لائیں گے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میڈیا کو بیان لیک کرنیوالے پولیس عملے کو معطل کرکے موبائل ضبط کرلئے گئے ہیں، فارنزک رپورٹ سے جاننا چاہتے ہیں کہ پولیس والوں کا کس سے رابطہ تھا، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

  • عمران خان پرحملے کیخلاف پنجاب بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    عمران خان پرحملے کیخلاف پنجاب بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    لاہور:پنجاب بار کونسل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کیخلاف کل صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    پنجاب بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جیسے بین الاقوامی لیڈر پر حملہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل پنجاب بھر میں واقعے کیخلاف وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

    کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ آج شام کو وزیرآباد میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیر آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے قافلے میں فائرنگ کے واقعے اور عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد سربراہ تحریک انصاف کو لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات…

    دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر مبینہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانگ مارچ پر ہونے والے حملے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

    اسلام آباد

    عمران خان کے قافلے پر حملے کے خلاف اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کی رہنما منیرہ طاہر کی سربراہی میں خواتین نے مظاہرہ کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مری روڈ پر مشعل بردار ریلی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی خبر آنے کے بعد کارکنان غصہ میں آگئے اور پیدل ہی رحمان آباد سے شمس آباد کی جانب ریلی لے کر روانہ ہوگئے۔

    شرکاء ریلی کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی سے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض چوہان،مستعفی ایم این اے کنول شوزب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھ لیا۔

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    ریلی کے شرکاء پی ٹی آئی قایدین کے ساتھ فیض آباد کے مقام پر پہنچے جہاں مشتعل کارکنان نے ٹائروں کو آگ لگا کر فیض آباد سے راولپنڈی آنے اور جانے والی سڑکوں کو مکمل طور پر بلاک کر دیا۔

    واقعے کی اطلاع پر ترنول چوک میں عامر مغل کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور ترنول پھٹک بند کر دیا جبکہ چوہڑ چوک میں بھی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

    کراچی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر مبینہ حملے کے خلاف کراچی میں آٹھ 8 مختلف مقامات پر احتجاج جاری ہے۔

    احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں شدید کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    احتجاج لانڈھی منزل پمپ، کورنگی سنگر چورنگی، تین تلوار چورنگی، عائشہ منزل چورنگی اور ماڑی پور روڈ پر جاری ہے جبکہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس، شارع فیصل، حب ریور روڈ اور فائیو اسٹار چورنگی پر بھی احتجاج جاری ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سڑکوں پر ٹائر نزر آتش کی جارہی ہے جبکہ وزیر آباد میں پیش آئے واقعے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

    لاہور

    لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا شہر کے 11 مقامات پر احتجاج جاری ہے،کارکنوں نے گورنر ہائوس چوک، دبئی چوک رائے ونڈ اور بھیکے وال چوک کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لبرٹی چوک، شاہدرہ چوک, جی پی او چوک, شادمان چوک، بابو صابو چوک، شمع چوک اور شوکت خانم چوک پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔