Baaghi TV

Category: لاہور

  • لانگ مارچ کو لاحق سکیورٹی خدشات سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا:پولیس

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو لاحق سکیورٹی خدشات سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے لیٹر کی کاپی حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعدد بار تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

    خط کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو لاحق سکیورٹی خدشات سے متعلق پولیس نے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا، اور لیٹر میں پولیس نے بلٹ پروف روسٹرم اور شیشہ کو ہر صورت استعمال کرنے کا بار بار کہا۔

    پولیس کی جانب سے عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر کو تحریری طور پر بھی خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

     

    یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”563744″ /]

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جب کہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا ہے

  • عمران خان پر حملہ: آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    عمران خان پر حملہ: آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش بورڈ کا بیان سامنے آگیا

    عمران خان پر حملہ: پاکستان میں موجود آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش بورڈ کا بیان آگیا ہے ، جس میں‌ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر آج گجرانوالہ میں قاتلانہ حملے کے بعد لاہور میں موجود آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے لاہور میں موجود ہے،تاہم آج عمران خان کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر کرکٹ آئرلینڈ نے بیان دیا ہے۔

    کرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ ہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ ہیں، یہ واقعہ لاہور سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پیش آیا۔

    کرکٹ آئر لینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پی سی بی ، ملک میں سیکورٹی ایڈوائزرز اور ڈپلومیٹک سروسز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کرکٹ آئر لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیوٹرم اور منیجر بیتھ ہیلی سے براہ راست بات کی ہے۔

    کرکٹ آئر لینڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ واقعہ کے بعد تھریٹ لیول میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، آئر لینڈ ویمن اسکواڈ کو تمام صورتحال کے بارے آگاہ کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران سیکورٹی کے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر حالات میں تبدیلی ہوئی تو مزید اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • عمران خان پرحملےکرنے والےمجرم کا ویڈیوبیان لیک کرنے والے پولیس اہلکارمعطل

    عمران خان پرحملےکرنے والےمجرم کا ویڈیوبیان لیک کرنے والے پولیس اہلکارمعطل

    وزیرآباد: وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے بیان لیک کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا

    اطلاعات کے مطابق عمران خان اور ساتھیوں پرقاتلانہ حملہ کرنے والے مجرم کوبچانے اور اس کیس کوکمزور کرنے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے ، انہیں حالات کے پیش نظر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کے حکم پر وزیرآباد تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے ، موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نےبیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے

    چودھری پرویزالٰہی نے آئی جی پنجاب کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کھیل کے پیچھے چپھے محرکات کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں

    سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ہ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ہے ، اس اہم اجلاس میں فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    اس حوالے سے مشاورتی اس اہم اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی لاہور اجلاس میں شریک ہوئے

  • ‘یااللہ تیرا شکر:عمران خان ٹھیک ہیں’،قاتلانہ حملے پر سابقہ اہلیہ جمائما کا ردعمل

    ‘یااللہ تیرا شکر:عمران خان ٹھیک ہیں’،قاتلانہ حملے پر سابقہ اہلیہ جمائما کا ردعمل

    لاہور:گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمائما نے کہا کہ’ خو فزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر عمران خان ٹھیک ہیں۔

    انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے آدمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

     

    زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    اس واقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لیگی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

     

     

    اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سیکیورٹی اور تفتیش کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے واقعے کی شدید مذمت اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    رانا ثنا اللہ نے وفاقی سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • لانگ مارچ پرحملہ قابل مذمت،پولیس پر سوالیہ نشان۔تجزیہ:شہزاد قریشی

    لانگ مارچ پرحملہ قابل مذمت،پولیس پر سوالیہ نشان۔تجزیہ:شہزاد قریشی

    َِّاسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے آزادی مارچ پر حملہ قابل مذمت کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت اور آئی جی پولیس سمیت سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے ؟ عمران خان اور ان کے باقی ساتھی اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں

    تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرفائرنگ؛مختلف شہروں میں احتجاج

    ملکی تاریخ اس طرح کے سانحات سے بھری پڑی ہے سیاسی لیڈروں بالخصوص و زرائے اعظموں کو سڑکوں اور جلسوں میں گولی مار دی جاتی ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا دور حکومت تھا تو 27 دسمبر2007 کو ملک کی مقبول ترین عوامی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی لیاقت آباد میں شہید کردیا گیا

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    اور آج پھر صوبہ پنجاب میں پرویز الہی کی حکومت ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان اوراُن کےساتھیوں پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اوروہ شدید زخمی ہو گئے۔ پنجاب پولیس، پنجاب کے سیکورٹی اداروں پرسوالیہ نشان ہے۔ جب ایک سابق وزیراعظم بار بار کہہ رہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے تو پھر پنجاب پولیس اور پنجاب کے سیکورٹی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کانتیجہ ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

  • ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان

    ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان

    لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کا لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ڈرنے والے نہیں۔ کہا تھا نہیں جھکوں گا، مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

    اس سے پہلے فائرنگ کی وجہ سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ آج کے روز ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کل دن 11 بجے سے دوبارہ سے شروع ہو گا، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بھاگنے یا ڈرنے والے نہیں، کہا تھا کہ نہیں جھکوں گا، اب پھر کہ رہا ہوں مزید ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

    کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج

    ادھروزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی خیریت دریافت کرنے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شوکت خانم ہسپتال میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات…

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے۔ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے لئے دعا گو ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر تشویش ہے۔

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا، اس لئےمارنےکا فیصلہ کیا،حملہ آور

    اس موقع پر عمران خان پھراعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں، خیریت سے ہوں۔

  • عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات آگئیں

    عمران خان پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو پکڑنے والا بہادر شخص کون ہے؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:عمران خان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے بہادر شخص کا بیان سامنے آگیا۔وزیرآباد اللہ والا چوک کے قریب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزمان کو پولیس کے پکڑ لیا ہے۔

    واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے شلوار قمیض میں ملبوس ایک ملزم شارٹ گن کے ذریعے فائرنگ کررہا ہے، جب کہ اس کے پیچھے ایک بہادر نوجوان اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

    حملہ آور کو پکڑنے والے شخص ابتسام نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے حملہ آور کو بائی پاس کے پاس سے دیکھا تھا کہ وہ عمران خان کے کینٹینر کے ساتھ بھاگ رہا تھا۔

    ابتسام نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس آٹو میٹک پستول تھی، جسے دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی اور میں اس کے پیچھے پیچھے چلتا رہا۔

    ابتسام کے مطابق حملہ آور مجھے سے 5 سے 7 میٹر دور تھا، اور اس نے جیسے ہی پستول کینٹینر کی طرف کرکے ٹریگر دبایا تو میں نے بھاگ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا، جس سے ساری فائرنگ کینٹینر کے نیچے کی جانب ہوگئی، جب کہ کینٹینر پر کھڑے کسی بھی شخص کی طرف فائر نہیں ہوا۔

    ابتسام نامی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حملہ آور کو جب میں نے پکڑا تو وہ پوری طرح تیار نہیں تھا، اور اس نے بوکھلا کر برسٹ مار دیا، اور تمام گولیاں نیچے کھڑے ہوئے افراد کی جانب ہوگئیں۔

    ابتسام کا کہنا تھا کہ اگر اس دوران مجھے بھی گولی لگ جاتی تو مجھے کوئی پرواہ نہیں، عمران خان کو اتنا کہوں گا کہ جب تک ہم زندہ ہیں آپ کو آنچ بھی نہیں آسکتی۔

    ابتسام نے مزید کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ حملہ آور کو فائرنگ سے پہلے نہیں پکڑ سکا، لیکن اگر پولیس حملہ آور کو پکڑ کر نہ لے جاتی تو میں اسے جان سے مار دیتا، کیوں کہ اگر خدانخواستہ عمران خان کو وزیرآباد میں کچھ ہوجاتا تو ہم شرمندگی سے ہی مرجاتے۔

  • پاکستان نےجنوبی افریقا کو33 رنزسےہرادیا،مگرسیمی فائنل سے ابھی بہت دور

    پاکستان نےجنوبی افریقا کو33 رنزسےہرادیا،مگرسیمی فائنل سے ابھی بہت دور

    پرتھ:پاکستان نے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 186 کا ہدف دیا لیکن بارش کے باعث ہدف اور اوورز میں کمی کی گئی۔

    شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلے ہی اوور میں کوانٹن ڈی کوک کی وکٹ لے کر پہلی کامیابی دلائی۔

    ریئلی روسو بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تو جنوبی افریقا کا اسکور 16 تھا۔اس موقع پر کپتان ٹیمبا باووما   اور ایڈن مارکرم   نے مزاحمت کی۔ دونوں نے 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

    شاداب نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقا سے میچ چھین لیا۔جنوبی افریقا نے 9 اوورز میں 69 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔

    بارش کا بعد نیا ہدف

    بارش کے بعد جب میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 24 گیندوں پر 59 رنز کا ہدف ملا۔ جسے جنوبی افریقا حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بناسکی۔

    اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔

    پاکستان کی بیٹنگ

    جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے ہی اوور میں رضوان آؤٹ ہوگئے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے محمد حارث نے طوفانی انداز اختیار کیا، انہوں نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری، انہوں نے 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔43 رنز پر شان مسعود بھی آؤٹ ہوگئے۔

    محمد نواز اور افتخار احمد نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دینے کی ٹھانی، دونوں نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 95 رنز پر لے گئے۔95 رنز کے مجموعی اسکور پر نواز رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 28 رنز کی باری کھیلی۔

    شاداب اور افتخار نے بہترین انداز میں انداز میں جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کی۔افتخار احمد نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔شاداب خان نے انتہائی برق رفرای سے بیٹنگ کی اور 20 رنز میں اپنی ففٹی مکمل کرلی

    19ویں ا وور میں شاداب آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 177 ہوچکا تھا۔ دونوں نے 82 رنز کی پارٹنر قائم کی۔اگلی گیند پر محمد وسیم بھی آؤٹ ہوگئے۔20ویں اوور کی پہلی گیند پر افتخار چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 51 رنز بنائے۔پاکستان نے 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔

    آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ جنوبی افریقا جیت کی صورت میں سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جب کہ پاکستان جیتا تو اس کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکان آخری میچ تک برقرار رہیں گے۔

     

     

    قومی پلیئنگ الیون

    جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو موقع دیا گیا۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔

    صورت حال کیا ہے؟

    جنوبی افریقا کے خلاف فتح کے بعد اب پاکستان اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔سپر 12 مرحلے میں بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔جنوبی افریقا کو ہرانے کے بعد اب پاکستان کے 4 پوائنٹس ہوگئے۔

    سیمی فائنل میں رسائی کے لئے پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف اپنا میچ بھی بھاری مارجن جیتنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اب قوم کو جنوبی افریقا کے آخری میچ میں بارش کی دعائیں کرنا ہوں گی، اسی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

  • ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں گولی لگی ہے

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عمران خان ، فیصل جاوید زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے

    عمران خان حملے میں زخمی ہونے کے بعد کینیٹینر سے اترے اور انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، عمران خان کے کینیٹینر سے اترنے کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے

    عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے بارے میں تفصیل سامنے آئی ہے، ملزم کا نام محمد نوید ول محمد بشیر ہے، ملزم آئیں ہے اور وزیرآباد کا ہی رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پسٹل اور دو خالی میگزین برآمد کئے گئے ہیں

    عمران خان پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم تحریک انصاف کے رہنما کا سیکورٹی گارڈ نکلا

    پولیس نے جس شخص کو موقع سے گرفتار کیا ہے وہ تحریک انصاف کے رہنما،رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا گارڈ ہے، عالمگیر خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص میرا گارڈ ہے، اسے غلطی سے پکڑا گیا

    وزیرآباد، عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی گئی ہے فائرنگ کے بعد عمران خان زخمی ہو گئے ہیں، فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے، وزیرآباد جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معظم گوندل کے طور پرہوئی ہے،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

  • لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عمران خاں زخمی ہو گئے ہیں

    فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،عمران خان کے لانگ مارچ کی سیکورٹی کی ذمہ داری پنجاب پولیس کے پاس تھی، گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس کو لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لئے 50 ملین کا فنڈ جاری کیا گیا ، گوجرانوالہ میں نو ہزار کے قریب پولیس اہلکار لانگ مارچ کی سیکورٹی پر تعینات تھے، عمران خان کے لانگ مارچ میں کینٹینر کے قریب اسلحہ لے کر ملزم کیسے پہنچا؟ یہ ہے وہ سوال جس کا جواب کسی اور کو نہیں پنجاب حکومت کو، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہییٰ، آئی جی پنجاب کو دینا پڑے گا

    دوسری جانب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مبینہ حملہ اور پی ٹی آئی کا ہی کارکن تھا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دھکا لگنے سے برسٹ کنٹینر پر جالگا جہاں عمران خان فیصل جاوید اور احمد چٹھہ سمیت دیگر قائدین کھڑے تھے , ہوائی فائرنگ کرنے والے دو اشخاص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

    وزیرآباد، عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی گئی ہے فائرنگ کے بعد عمران خان زخمی ہو گئے ہیں، فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے، وزیرآباد جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معظم گوندل کے طور پرہوئی ہے،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا