Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان غربت میں بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ غریب

    پاکستان غربت میں بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ غریب

    کراچی: پاکستان غربت میں بھارت اور بنگلادیش سے بھی پیچھے رہ گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کا شمار دنیا کے غریب ممالک میں ہوتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو بھارت اور بنگلادیش سے بھی کئی گنا زیادہ غریب ہیں کیونکہ ہمارا ملک خوراک کی قلت اور غذائی ضروریات کی شدید کمی سے دوچار ہے۔

    126 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک کی پورٹ کے مطابق سال 2011 میں بین الاقوامی غربت کی لکیر یومیہ 0.99 ڈالر تھی جبکہ خوراک میں غربت کی لکیر مشاہدہ کرتی ہے کہ ہر ایک بالغ شخص کو یومیہ 2 ہزار 350 کیلوریز ملنی چاہیے۔

    ان ممالک کے قابل استطاعت اشاریے سے معلوم ہوتا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فی کس گھریلو آمدنی 52 فیصد ہے،پاکستان میں غربت کی سطح میں اتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے کہ صحت بخش غذائی خوراک کی قیمتیں بھی 4 گنا بڑھ گئی ہیں۔

    کل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون کے بغیر خریداری بند

    مثال کے طور پر پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان کی ماہانہ آمدنی 25 ہزار ہے، جس میں سے ایک دن کی 2 ہزار 350 کیلوریز کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ایک فرد کی ماہانہ آمدنی 2 ہزار 600 روپے ہے۔

    پاکستان میں غربت کی سطح اتنی زیادہ ہے کہ صحت مند خوراک کی قیمت دستیاب سے چار گنا زیادہ ہے سال 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق جب 83.5 فیصد آبادی صحت مند خوراک حاصل کرنے میں ناکام تھی تو کورونا وبا اور سیلاب کے بعد یہ صورتحال انتہائی بدتر ہوگئی تھی اس لیے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔

    سجاول : قتل کاروپوش ملزم ،منشیات فروش گرفتار،منشیات اور2 مشکوک موٹر سائیکل بھی…

  • رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

    رشتے سے انکار، نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی، اسکی والدہ ،والد اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤں کی حدود میں نوجوان نے پسند کی شادی کے لئے لڑکی کے گھر والوں سے بات کی، لڑکی کے گھر والوں نے انکار کر دیا جس کے بعد نوجوان اشتعال میں آ گیا، نوجوان نے دوبارہ لڑکی کے گھر جا کر رشتے کی بات کی، دوبارہ انکار کے بعد نوجوان نے لڑکی، اسکے والد، والدہ اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ میں لڑکی اور اسکے اہلخانہ جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب میو اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ایڈمن پر مبینہ قاتلانہ حملہ،مقدمہ تھانہ مغلپورہ میں درج کیا گیا ہے، میو اسپتال ملازمین نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حملہ آور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،مدعی مقدمہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ایڈمن اہلخانہ کے ہمراہ رشتہ دار کے گھر تیمارداری کے لیے گیا،اتراتو فائرنگ ہوئی،ایک ٹھیکیدار عرصہ دراز سے سیٹ چھوڑنے کے لیے دباو ڈال رہا تھا،واقعہ 30 اکتوبر کو مغلپورہ میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • پانچ سو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں آرمی چیف، وزیراعظم، سراج الحق ، مولانا طارق جمیل کا نام شامل

    پانچ سو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں آرمی چیف، وزیراعظم، سراج الحق ، مولانا طارق جمیل کا نام شامل

    کوالالمپور: رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نام شامل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی۔

    بااثر مسلمانوں میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ، متحدہ عرب امارات کے زید بن النیہان، سعودی فرمانروا ، جورڈن کے کنگ عبداللہ، مراکش کے کنگ عبداللہ، یمن کے اسلامی اسکالر شیخ الحبیب عمر بن حافظ اور عمان کے سلطان قبوس بن سید السید شامل ہیں-

    ارشد شریف کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق فہرست میں شامل ہے جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان، مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، ڈاکٹرعطاالرحمان، سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال اور ملالہ یوسفزئی کا پانچ سو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں آرمی چیف، وزیراعظم۔سراج الحق ، مولانا طارق جمیل کا نام شاملنام بھی شامل ہے۔

    2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد اضافہ

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد اضافہ

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کے کمرشل صارفین کے لیےگیس فی یونٹ قیمت میں دوگنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائےگا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والےکمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی, یکم نومبر سےکمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوملےگی, کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔

    قبل ازیں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس قلت پر قابو پانے کے لئے گھریلو کے بعد کمرشل صارفین کو بھی ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا نومبر میں کمرشل صارفین اوگرا کے منظور شدہ قیمت پر ایل پی جی خرید سکیں گے۔

    راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پرگھریلو صارفین کو ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا تاہم بحران کی شدت بڑھنے کے خدشات کی وجہ سے کمرشل صارفین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جس پر اب کمرشل صارفین پینتالیس کلو گرام کا سلنڈر ایس این جی پی ایل سے وصول کر سکتے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو کیساتھ ساتھ کمرشل صارفین سے بھی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے، سلنڈر کی سیکیورٹی اور قیمت کی ادائیگی پر کمرشل صارفین ایل پی جی مقررہ قیمت پر خرید سکیں گے۔

    کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

  • ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    معروف جاپانی برینڈ ایٹلس ہونڈا نے اپنے بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار روپے کے اضافے کے بعد اب 121,500 ہو گئی ہے موٹر سائیکل کی پرانی قیمت 116,500 تھی-

    راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5,400 روپے کے اضافے کے بعد اب 129,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 124,500 روپے تھی-

    ہونڈا پرائڈر کی نئی قیمت 6,000 روپے کے اضافے کے بعد 161,900 ہو گئی جبکہ اس کی پرانی قیمت 155,900 تھی –

    اس کے بعد کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 6000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 185,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 179,900 روپے تھی-

    ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 8,600 روپے کا اضافہ جس کے بعد اس کی قیمت 219,500 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 210,900 تھی-

    ارشد شریف کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

    Honda CB 125F میں 10,000 کا اضافہ ہوا ، موٹر سائیکل کی قیمت 273,900 سے بڑھ کر 283,900 روپے ہو گئی ہے Honda CB 150F کی نئی قیمت 15000 روپے کے اضافے کے بعد 353,900 ہو گئی ہے اس کی پرانی قیمت 338,900 تھی-

    CB 150F SE کی قیمت میں بھی 15,000 کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 342,900 سے بڑھ کر 357,900 روپے ہو گئی ہے-

    نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے ہو گا۔

    واضح رہے کہ کمپنی نے یکم اگست 2022 کو اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس مرتبہ بھی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کوئی وجہ نہیں بیان نہیں کی اور، ہونڈا اٹلس نے یہ فیصلہ اس وقت لیا ہے جب امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اونچی قیمتوں کے باوجود، "آن منی” کلچر بائیک مارکیٹ میں داخل ہو چکا ہے۔ اور لوگ دیر سے ڈیلیوری پر بائک بک کر رہے ہیں-.

  • صدف نعیم واقعہ، پنجاب حکومت کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    صدف نعیم واقعہ، پنجاب حکومت کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    صدف نعیم واقعہ: پنجاب حکومت کا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
    پنجاب حکومت نے ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر شامل ہونگے اور وہ اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گی۔ اس بات کا فیصلہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر (ایس سی سی ایل او) کے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، آئی جی پولیس فیصل شاہکار اور متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

    کابینہ کمیٹی نے چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کی شہادت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور شرکا نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان مرحومہ صدف نعیم کے گھر خود گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے ہی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے اس واقعے پر مثبت کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ انہیں صدف نعیم کے واقعے پر دلی افسوس ہوا۔ حکومت پنجاب سوگوار فیملی کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی  صحافی صدف نعیم کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے بیٹے اوربیٹی کو دلاسہ دیا اور انکے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بیٹی نمرہ نعیم کوسرکاری ملازمت اور صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔ مرحومہ کی ناگہانی وفات پربہت دکھ او رافسوس ہوااور ہم غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدف نعیم مرحومہ ایک انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں او رشعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • تبدیلی لانے کا نظریہ لیے ایک نوجوان ذہن کا تخلیق کردہ اسٹارٹ اپ

    تبدیلی لانے کا نظریہ لیے ایک نوجوان ذہن کا تخلیق کردہ اسٹارٹ اپ

    تبدیلی لانے کا نظریہ لیے ایک نوجوان ذہن کا تخلیق کردہ اسٹارٹ اپ

    انجنیئرنگ گریجویٹ،اَبرہیم شاہ نے اپنی زندگی کے لیے بہت سے منصوبے بنائے تھے کہ ایک دن ان کا ایک قریبی دوست ملا جو حادثے میں ایک پاؤں سے معذور ہو چکا تھا۔اَبراہیم، جو روبوٹکس اور جدید ٹیکنالوجی پر کام شروع کرنے والا تھا، فیصلہ کیا کہ وہ اپنے دوست کے لیے مصنوعی ٹانگ تیار کرے گا۔ اْن کا یہ اقدام اب موبیلٹی(Mobiliti) نامی ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے جو 50ملین افراد کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    موبیلٹی ایک سماجی ادارہ ہے جو ضائع شدہ پلاسٹک استعمال کرکے مصنوعی، مشینی اورمعاون ڈیوائسز بناتا ہے اور ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنے اعضا ء کے ضائع ہونے کی وجہ سے معذور ہو چکے ہوں۔

    اَبراہیم کہتے ہیں:”ابتداء میں ہمارے پاس وسائل کی کمی تھی اور ہم مختلف مقابلوں سے حاصل ہونے والی رقم استعمال کرتے تھے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے تیکنکی خدمات پیش کرتے تھے۔ہم سافٹویئر پر ڈیزائن بناتے اور اْنھیں ٹیسٹ کرتے رہے۔ متعدد کوششوں کے بعد، ہم نے موجودہ ڈیزائن کی تیاری میں کامیابی حاصل کی۔ متعدد کوششوں کے بعد ہم اپنے موجودہ ڈیزائنوں کی تیاری میں کامیاب ہو سکے۔“

    ایک نوجوان انٹریپرینیور کا اسٹارٹ اپ ہونے کی وجہ سے اْن ادارے کو ہارڈویئر اور ریسرچ جیسے شعبے میں چینلائزنگ جیسی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم، اس کی سیلز میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔اَبراہیم کے کاروبار میں اْس وقت اور بھی استحکام آنا شروع ہوا جب اْنھیں ایک دوست کے ذریعے شیل تعمیر کے بارے میں معلوم ہوا جس نے اْن کے کاروبار میں مزید اضافہ کیا۔اس پلیٹ فارم نے اْنھیں اہم کاروباری معلومات حاصل کرنے اور ٹیک اسٹارٹ اپ کے لیے ضروری رابطے پیدا کرنے میں مدد کی۔

    آج موبیلٹی جسمانی طور پر بحالی کے ذریعے نہ صرف 4,000 افراد کی مدد کر رہا ہے بلکہ نصف ٹن سے زائد پلاسٹک کو ری سائیکل کرچکا ہے اور ایک ایکو-فرینڈلی ماحول بھی بنا چکا ہے۔ اس ادارے کو متعدد فوربس 50 انڈر 30 اور کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ جیسے بین الاقوامی اعزازات بھی مل چکے ہیں۔اَبراہیم اب ایک ڈیجیٹل سسٹم تیارکرنا چاہتے ہیں جو جسمانی طور پر معذور افراد کومالی اداروں کے مختلف پروگراموں کے ساتھ منسلک کر سکے جہاں سے وہ اپنے علاج، سرجریز اور ووکیشنل ٹریننگ تک رسائی حاصل کر سکیں اور اس طرح ان کے لیے معاشی استحکام کے مواقع حاصل ہو سکیں۔

  • صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

    صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

    صدف نعیم کی موت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،وزیر اطلاعات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی صدف نعیم کی ہلاکت پر افسوس ہے ،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کے شوہر سے لکھوایا گیا کہ وہ مزید کارروائی نہیں چاہتے، میں صدف نعیم کو ذاتی طورپر جانتی ہوں وہ خاتون محنتی تھیں،صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کے واقعے کی میرٹ پر تفتیش ہوگی،ہم نے واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر ادی شازیہ عطا مری، عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچ گئیں

    علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ گئے اور صدف نعیم کے شوہر سے اظہار تعزیت و دعا کی ،حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صدف نعیم بھٹی ایک محنتی صحافی تھی،اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئیں ہم شہید آزادی مارچ، شہید صحافت صدف نعیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

    دوسری جانب سینئر صحافی صدف کی غائبانہ نمازِجنازہ اسلام آباد پریس کلب میں ادا کی گئی راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام اور نیشنل پریس کلب میں صدف نعیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے تحریک انصاف کے ۔ لانگ مارچ کی کوریج کیلئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران چینل فائیو کی خاتون صحافی صدف نعیم عمران خان کے کنٹینرز سے گر کر شہید ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری کاشان اکمل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی کوریج کر نیوالے صحافیوں کیلئے الگ کنٹینرز مختص ہونا چاہیے تھا اور اس حوالے سے فل پروف انتظامات ہونے چاہئیں تھے تا کہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کرتے اور اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ صدف نعیم ایک محنتی صحافی تھیں ان کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی کوریج کے دوران ان کو کنٹینر پر چڑھنے سے کس نے روکا اور پی ٹی آئی کی کوریج کے حوالے سے پالیسی کیا تھی اور اس کے ذمہ داران کون ہیں تعقیق کی جانی چاہئے کنٹینر پر نصب کیمروں کی فوٹیج چیک ہونی چاہئے دیکھا جائے کہ حادثہ قدرتی طور پر ہوا یا کسی کی کوتاہی کی وجہ سے اور زمہ دران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    واضح رہے کہ  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے  مارچ منسوخ کردیا۔کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے

  • عمران خان جیسا جھوٹا انسان آج تک نہیں دیکھا،حنا پرویز بٹ

    عمران خان جیسا جھوٹا انسان آج تک نہیں دیکھا،حنا پرویز بٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں عمران خان کے خطاب کے بعد ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ عمران خان پر برس پڑیں

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسا جھوٹا انسان آج تک نہیں دیکھا، عدالت نے ابھی اسکی نااہلی ختم نہیں کی صرف میانوالی میں ضمنی الیکشن سے روکا ہے اور یہ ڈنکے کی چوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کیا نوٹس لے گی؟؟؟

    ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ نیازی نے جس طرح سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی اور ان کو دھمکیاں دیں، میں اسکی شدید مذمت کرتی ہوں۔۔یہ بدزبان شخص کب تک لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا رہے گا، اس لاڈلے کو کوئی لگام ڈالنے والا نہیں؟؟؟

    ایک اور ٹویٹ میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ آج تو نیازی بیچارہ واقعی خطاب کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑ گیا کہ خدا کا واسطہ ہے مجھے واپس لے آؤ۔۔۔یہ بزدل آدمی ایک طرف دھمکیاں دیتا اور دوسرے لمحے ہی ہاتھ جوڑ کر منتیں شروع کر دیتا ہے۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا