Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس کو پچاس ملین کا فنڈز جاری

    عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس کو پچاس ملین کا فنڈز جاری

    لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا آغاز کر رکھا یے لانگ مارچ لاہور سے شروع ہوا اور اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔ لانگ مارچ کو شروع ہوئے چھ روز ہو چکے ہیں آج بھی عمران خان نے دو مقام پر خطاب کیا اگرچہ لانگ مارچ خونی مارچ بن چکا ہے خاتون صحافی سمیت چار افراد کی موت ہو چکی ہے تا ہم عمران خان نے لانگ مارچ جاری رکھا ہوا ہے اور دن کو جا کر شرکا سے خطاب کر کے رات کو زمان پارک پہنچ جاتے ہیں

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”563249″ /]

    عمران خان کے لانگ مارچ کے لئے پنجاب پولیس بھئ متحرک ہے ہزاروں جوان سیکورٹی پر تعینات ہیں ابھی لانگ مارچ لاہور سے نکل کر گوجرانوالہ کی حدود میں پہنچا ہے تاہم پنجاب بھر کی پولیس کو لانگ مارچ کے ساتھ ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے جرائم میں بھئ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

     

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    لانگ مارچ کی سیکورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو پنجاب حکومت نے پانچ کروڑ کے فنڈز جاری کئے ہیں باغی ٹی وی کو موصول دستاویزات کے مطابق لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس کے 6868 اہلکار جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 9353 اہلکار افسران سمیت تعینات ہیں۔ پنجاب پولیس نے پنجاب کے آٹھ اضلاع لاہور گوجرانوالہ شیخوپورہ جہلم راولپنڈی گجرات و دیگر کے لئے پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے کے اخراجات مانگے تھے تا ہم پانچ کروڑ کی منظوری دی گئی ہے ۔پانچ کروڑ کا فنڈز پنجاب پولیس کو لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    عمران خان کے لانگ مارچ کا روزانہ کا خرچ کتنا ہے اس حوالہ سے مبینہ اطلاعات کے مطابق صرف میڈیا پر لاکھوں روپے روزانہ خرچ کیے جا رہے ہیں عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک گاڑیوں کے پٹرول کا خرچہ شرکاء کے کھانے کا خرچہ وہ الگ ہے ۔ یوں اگر صرف پنجاب پولیس کو سیکورٹی کا خرچ پانچ کروڑ لانگ مارچ کے لیے ملا باقی خرچ بھی کروڑوں میں ہو رہا ہے سوال یہ ہے کہ اس لانگ مارچ کا خرچ کون کر رہا ہے ؟ عمران خان کی اے ٹی ایمز تو چھوڑ کر جا چکی ہیں کیا عمران خان فارن فنڈنگ کی طرح لانگ مارچ کے خرچ کا بھی حساب دیں گے یا پھر ہمیشہ کی طرح راہ فرار اختیار کریں گے

  • اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ 1،1 گول سے برابر

    اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ 1،1 گول سے برابر

    ایبوہ: ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین دلچسپ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

    ذرائع کے مطابق اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے ملائیشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین دلچسپ میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

    ارباز احمد نے36 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کیا جب کہ ملائشیا کی جانب سے 26 ویں منٹ میں شیلو نے گول اسکور کیا۔

    ملائشیا ایف آئی ایچ ورلڈ رہنکنگ میں 10 ویں نمبر جب کہ پاکستان 18 ویں نمبر ہر ہے، ایونٹ میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا تیسرا میچ چار نومبر پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر جاپان سے, چوتھا میچ پانچ نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کوریا سے جبکہ پانچواں میچ سات نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے دوپہر مصر کیساتھ کھیلے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ ہوا، جس میں ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

  • لانگ مارچ کے دوران کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    لانگ مارچ کے دوران کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    گوجرانوالا:پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو کے مطابق حادثہ پنڈی بائی پاس فلائی اوور کے قریب پیش آیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ قافلے کی گاڑیاں عمران خان کے کنٹینر تک پہنچنے کے لیے جی ٹی روڈ کی مخالف سمت سے جا رہی تھیں کہ قافلے کے ساتھ چلنے والے کنٹینر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

    کنٹینر کی ٹکر کے نتیجے میں نوجوان سمیر نواز سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرا نوجوان عثمان زخمی ہوگیا۔

    نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے عمران خان کےکنٹینر کے سامنےاحتجاج کیا، اس دوران ورثا اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، بعد ازاں پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےگزشتہ جمعہ کے روز ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک پر سوار حسن بلوچ نامی کارکن لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا ریا تھا کہ اچانک درخت کی شاخوں سے ٹکرانے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

    حسن بلوچ کو فوری طور پر سروس اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

    لاہور:ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گروپ 2 اور میگا ایونٹ کا 35واں میچ بھارت اور بنگلا دیش کے مابین کھیلا گیا جبکہ دوسری اننگز بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کردی گئی۔

    لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    بھارت اننگز

    پاکستان کے روایتی حریف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر کے ایل راہول 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 50 سکور بناکر پویلین لوٹے، سوریا کمار یادیو نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگال ٹائیگرز کی جانب سے حسن محمود نے سب سے زیادہ 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

    کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    بنگلا دیش اننگز

    185 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اس دوران بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اننگز 16 اوورز تک محدود کرتے ہوئے 151 رنز کا ہدف کردیا گیا۔

    لٹن داس کی 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر کھیلی گئی 60 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، نجم الحسن شانتو بھی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شکیب الحسن بھی صرف 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد بنگال ٹائیگرز کی وکٹیں تیزی سے گرنے لگیں، نورالحسن نے 25 اور تسکین احمد نے 12 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    ارشدیب سنگھ اور ہاردیک پانڈیا نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس طرح بنگال ٹائیگرز نے 16 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

  • لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    لاہورہائیکورٹ کے11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی

    لاہور:اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے ان تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے دی تھی۔

    مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں۔

    جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس راحیل کامران شیخ بھی مستقل کیے جانیوالے ججز میں شامل ہیں۔

    پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے ناموں کی منظوری کیلئے اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔10 نومبر کو بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید،جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس سیدحسن اظہر کے ناموں کی سفارش کررکھی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام کی بھی سفارش کی گئی۔

  • میو ہسپتال میں کرپشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب

    میو ہسپتال میں کرپشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب

    میو ہسپتال میں کرپشن کا بڑا سکینڈل بے نقاب ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن نے کروڑوں کی کرپشن کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میو ہسپتال کے پپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے سرکاری خزانے کو 80کروڑ روپے کا نقصان پہنچنے کی کوشش کرنے والے12افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کرپشن کے میگا سکینڈل میں ایک پروفیسر سمیت 12 ڈاکٹرز بشمول پروفیسر ڈاکٹر احمد عزیر قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ شیخ الطاف فارمسسٹ عتیق منور، خالد محمود سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کے پروکیورمنٹ ٹینڈر برائے سرجیکل اینڈ ڈسپوزل اشیا ء کی خریداری کا ٹھیکہ سابق سٹور کیپر شکیل کے ایما پر چار کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر دیا گیا ہے جبکہ 61 کمپنیوں کی درخواستوں میں سے 41 کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کرکے چار کمپنیوں کو سپلائی کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق2022-23ء میں 1 ارب35 کروڑ سے سرجیکل،ڈسپوزبل اور میڈیکل کی 2000 آئٹمز خریدی جانی تھی،میو ہسپتال انتظامیہ نے 10 کروڑ کی خطیر رقم سے محض 21 آئٹمز خریدیں،خریدی گئی اشیا مارکیٹ ریٹ سے سو فیصد مہنگی خریدیں گئیں۔اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر مزید 80 کروڑ کی پیمنٹ ہونے سے روک دی ہے

  • رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں، نسلیں سنور جائیں گی: مولانا طارق جمیل

    رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں، نسلیں سنور جائیں گی: مولانا طارق جمیل

    رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں، نسلیں سنور جائیں گی: مولانا طارق جمیل

    معروف مذہبی سکالر و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی حیات طیبہ دنیا بھر کے مسلمان ہی نہیں تمام انسانوں کے لئے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے اور قرآن پاک کے ارشادات کے مطابق زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد ہمارے پیارے نبی ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر کے دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،بالخصوص میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کو سیرت النبی ﷺ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ رحمت العالمین ﷺ نے دکھی انسانیت کی خدمت کا عملی درس دیا اور مشکل میں مبتلا افراد کی بلا رنگ و نسل مدد کو شعار بنا کر بتایا کہ کسی ایک انسان کی زندگی بچانا ساری انسانیت کے تحفظ کے برابر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار مولانا طارق جمیل اور پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹا ف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ خاتم النبین ﷺ کانفرنس میں کیا جس میں فیکلٹی ممبران،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم،ڈاکٹرز،صوبائی صدر رانا پرویز، نرسز، ملازمین، ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن، پی جی ایم آئی(ایپکا) اور ینگ نرسز ایسو سی ایشن کے عہدیداران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ مادیت پرستی کے موجودہ دور میں انسانی فلاح و بہبود کی بے لوث سرگرمیاں کسی نعمت سے کم نہیں،ہمیں چاہیے کہ اس عارضی زندگی میں ایک دوسرے کی زیادہ سے زیادہ بھلائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ کی حیات طیبہ کا اصل سبق یہی ہے کہ اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کی فلاح و بہبود کا کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ رزق حلال کمائیں، جھوٹ سے دور رہیں جس سے ہماری نسلیں سنور جائیں گی۔

    میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حق و انصاف پر مشتمل پر امن معاشرے کی تشکیل کیلئے سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ دنیا و آخرت میں ترقی و کامیابی کیلئے آپ کی درفشاں سیرت ہم سب کیلئے دائمی ہدایت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ سے وابستہ تمام افراد کو حضور کی تعلیمات، ان کی رہنمائی، حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔ پروفیسر الفرید کا کہنا تھا کہ مسیحائی کے پیسے سے منسلک لوگ بلا امتیاز، رنگ و نسل و مذہب اور تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، مریضوں کی خدمت و دل جوئی کریں، لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آکر نیکیاں سمیٹیں۔

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    لاہور جنرل ہسپتال اور پی جی ایم آئی میں ہونے والی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں جبکہ ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے سیرت النبی کے حوالے سے اس نشست کا انعقاد کر کے بلا شبہ ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر رانا پرویز نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ناطے ہم پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسوسی ایشن اپنی روایات کو مزید مضبوط بنائے گی اور ایسی نشستوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے۔اس موقع پر محفل نعت اور درود و سلام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے آقا ئے دو جہان حضرت محمد ﷺ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔مولانا طارق جمیل نے لاہور جنرل ہسپتال میں قائم گرافی لان کا بھی افتتاح کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، کشمیر سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی آذادی اور ظلم سے نجات کیلئے دعا کرائی۔ پرنسپل نے مولانا طارق جمیل کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض رانجھا،ہیلتھ سپورٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران سجاد خان، امانت علی خان، میاں خالد محمود، غلام محی الدین، میڈیم تسنیم خان، حاجی عرفان گڈو، خالد گوندل، ابرار حسین، عامر جاوید و دیگر موجود تھے

  • کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    کرکٹ کی دنیا:بابرکےبعد رضوان سےبھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی

    لاہور:بابر کے بعد رضوان سے بھی ٹی 20 کی بادشاہت چھن گئی،اطلاعات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے بھارت کے سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی۔آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی بدولت بابر اور محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوگئے ہیں۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    بھارت کے سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان سے ٹی 20 کے بہترین بلے باز کی اولین پوزیشن چھین لی ہے اور اب پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوئے تیسرے، بابر اعظم چوتھے، ایڈن مارکرم پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے اور گلین فلپس ساتویں نمبر پر ہیں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    ٹی 20 کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کو کوئی بولر شامل نہیں، افغانستان کے راشد خان سب سے آگے ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارانگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور مجیب الرحمان ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی ٹی 20 کے بہترین آل راؤنڈر بنگلا دیش کے شکیب الحسن ہیں، ان کے بعد افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا، بھارت کے ہاردک پانڈیا کا تیسرا، انگلینڈ کے معین علی کا چوتھا اور ایس ایس سمتھ پونچویں نمبر پر ہے۔

  • چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ، 171 بچوں کولیا تحویل میں

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ، 171 بچوں کولیا تحویل میں

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ، لاہور سے 171 بچوں کو تحویل میں لے لیا
    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ لاہور میں اکتوبر کے مہینے میں 171 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 137لڑکے اور 34 لڑکیاں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سار احمد کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 486بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کے دوران ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

  • دکی:  مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

    دکی: مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

    دکی: چمالنگ کے علاقے اکرام بورڈ میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او چمالنگ محمد شاہ کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی شناخت اختر محمد ولد خیر محمد اور نقیب اللہ ولد نصیب اللہ بارک زئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی۔

    لانگ مارچ،خونی مارچ میں تبدیل ہونے لگا , دوسری ہلاکت ہوگئی،ٹرک سے گرکر 49 سالہ…

    لاشیں کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں جس کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔

    دوسری جانب ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر المناک روڈ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا گھارو شہر کے سیاسی و سماجی گھرانے کا چشم و چراغ داد محمد شہزاد کے فرزند برازیل فٹبال کلب گھارو کے کیپٹن سہیل شہزاد کے چھوٹے بھائی بیس سالہ نوجوان جہانزیب جوکھیو اور بارہ سالہ شاکر جوکھیو گزشتہ رات دیر سے اپنے ہوٹل سے جو کہ شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے-

    گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ ، ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جانبحق دوسرا شدید…

    موٹر سائیکل پر رات کو گھر کی طرف آرہے تھے کہ روڈ پر کھڑی ہوئی خراب گاڑی کے پیچھے جا ٹکرائے جسکے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پولیس موبائل کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر گھارو پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے دوران شدید زخمی ہونے والے نوجوان جہانزیب جوکھیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ پولیس اور اسپتال کے عملہ نے ضروری قانونی کارروائی کرنے کے بعد جانبحق ہونے والے نوجوان کا جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا اور دوسری جانب زخمی شاکر جوکھیو کو طبی امداد دی جا رہی ہے جسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے-

    شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے

    مرحوم جہانزیب جوکھیو کی بارہ دنوں کے بعد 13 نومبر کو شادی ہونے والی تھی کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آگیا اور جیسے ہی نعش ان کے گھر پہنچی خوشیوں والے گھر میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔