Baaghi TV

Category: لاہور

  • بجلی بریک ڈاؤن: وجہ کا پتا نہ لگایا جاسکا،ملک میں بجلی کاساڑھے 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال برقرار ہے

    بجلی بریک ڈاؤن: وجہ کا پتا نہ لگایا جاسکا،ملک میں بجلی کاساڑھے 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال برقرار ہے

    لاہور: ملک میں گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد تاحال تمام پاور پلانٹس بحال نہ ہوسکے 24 گھنٹوں کے بعد بھی خرابی کا پتا نہ لگایا جاسکا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل گرڈ سے بلوچستان کے 20 اضلاع کو بجلی کی فراہمی 12 گھنٹے بند رہنے کے بعد جزوی طور پر تو بحال ہوگئی بلوچستان کے 28اضلاع میں نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی صبح سوا 9 بجے منقطع ہوئی تھی-

    حکومت کا ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کرنیکا دعویٰ مگر کئی علاقے تاحال بھی بجلی…

    اوچ، سبی اور دادو خضدار ٹرانسمیشن لائنوں کی بحالی کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے 20 اضلاع میں 12 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی اس کے باوجود صوبے کے دیگر 8 اضلاع میں رات گئے تک بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی بجلی کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے موبائل فون اور لینڈ فون سروس بھی متاثر ہوئی۔

    تمام تر صورتحال پر کیسکو حکام کا کہنا ہے لورالائی اور ڈیرہ غازی خان ٹرانسمیشن لائن بحال ہونے کے بعد صورتحال نارمل ہوسکے گی۔

    دوسری جانب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی( این ٹی ڈی سی ) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سال کے دوران یہ بجلی کا 16واں بڑا بریک ڈاؤن ہے، جس کے باعث گرڈاسٹیشنز پر فریکوئنسی ایشوبرقرار ہے۔ تمام پاورپلانٹس ابھی تک فعال نہیں ہوسکے ہیں اور ملک میں بجلی کاساڑھے 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال برقرار ہے۔

    این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ پاورپلانٹس سے بجلی آہستہ آہستہ سسٹم میں واپس آرہی ہے جس کی وجہ سے شہروں میں4 اور دیہی علاقوں میں 12گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے تاہم دوپہر3 بجےکے بعد صورتحال واضح ہوجائےگی –

    سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    دوسری جانب پاور ڈویژن کے مطابق ملک کےجنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی آئی جس سے پاورپلانٹس مرحلہ وارٹرپ ہو رہے ہیں، بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ آرہی ہے، خرابی دور کرکے بجلی جلد بحال کردی جائےگی-

    علاوہ ازیں واپڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈو تھرمل پاور میں فنی خرابی کے باعث تمام 6 یونٹ ٹرپ کرگئےہیں اور 832 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے، جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادو، راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ترجمان لیسکو کے مطابق جنوبی پنجاب میں فالٹ سے لیسکوسسٹم پرعارضی لوڈ پڑا تھا، این ٹی ڈی سی سسٹم میں فالٹ سے 2 گرڈاور 20 فیڈرزبندہوگئے تھے جنہیں لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے-

     

    ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

  • ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل

    ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل

     

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے

    فیصل آباد، ننکانہ، ملتان کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ شیخوپورہ، خانیوال اور بہاولنگر کے 3 صوبائی حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ 1434 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر پولیس کے 23 ہزار اہلکار وافسران سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا ۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت ہر خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی موجود رہیں گے۔الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔انتخابی عمل کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی اہلکار تعینات ہونگی ۔پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    این اے 22مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاورمیں بھی 16 اکتوبر کو الیکشن ہوں گے، ضمنی انتخابات میں ان حلقوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 8ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 42 ہزار ووٹرز شامل ہیں، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5ب جے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگی، مجموعی طور پر 16امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، جن میں این اے 22 مردان میں 4، این اے 24چارسدہ میں 4اور این اے 31پشاور میں 8امیدوار شامل ہیں،

    این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی ، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر،  پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • محمد رضوان نے  ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    محمد رضوان اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ اس سال ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا-

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

    رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران 15 واں رن لے کر بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑا،سوریا کمار یادو نے سال 2022 میں 23 اننگز میں 801 رنز بنائے تھے۔

    محمد رضوان گزشتہ سال بھی ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے تھے۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے سیریز جیت لی ہے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔


    محمد نواز کو عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریس ویل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔


    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست


    کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔


    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی،تاہم محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے بھی 14 گیندوں پر 25 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    بابراعظم تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا، محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی : سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ۔

    کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 59، گلین فلپس 29، مارک چیمپمن 25، ڈیون کانوے 14 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی بالرز نے میچ کے اختتامی لمحات نے شاندار بالنگ کا مظارہرہ کیا اور آخری 5 اوورز میں محض 33 رنز دیئے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابراعظم 15، محمد رضوان 34 جبکہ شان مسعود 19 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے تاہم محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح دلائی-

    کپتان بابر اعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی ،محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے:مشیرداخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے:مشیرداخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

    لاہور:پنجاب کے مشیر داخلہ عمر چیمہ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور آج ہی مشیر داخلہ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے والے سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

     

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ وارنٹ کیس کی سماعت 19 اکتوبرتک ملتوی کر دی گئی۔ سینیرسول جج اکبر نے درخواست کی سماعت کی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر فریقین کو دلائل دینے کا حکم دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن سے ریکارڈ ٹمپراورحقائق چھپا کر وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔ وارنٹ گرفتاری منسوخ اور ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔

     

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید انور تفتیشی افسر و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن وکلا ونگ کی درخواست پر اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    سانق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق اے مرزاکی سربراہی میں لیگل ٹیم عدالت پہنچی جبکہ ڈائریکٹراینٹی کرپشن سید انور تفتیشی افسراور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔رانا ثناء اللہ کے خلاف چار سال قبل اراضی کے حوالے سے اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ درج کیا تھا۔

     

     

     

    رزاق اے مرزا نے کہا کہ عدالت نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے اب عدالت ہی اسے منسوخ کرسکتی ہے۔ رانا ثنا ء اللہ روپوش نہیں ہو ئے، وزیرداخلہ ہیں اور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ملزم کی جانب سے جب وکیل عدالت میں پیش ہوجائے، تو حاضری ہوتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے ضمانتی مچلکے آڈر کیے جائیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    خیال رہے کہ رانا ثنا کیخلاف اینٹی کرپشن نے کلرکہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں مقدمہ درج کیا تھا۔۔

    یاد رہے چند روز قبل راولپنڈی کے سینیئر سول جج کرمنل ڈویژن ماڈل ٹرائل کورٹ غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، رانا ثناء پر 420، 471، 109، 467، 468اور دیگر دفعات کے تحت اینٹی کرپشن سیل کو مطلوب ہے۔

    ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی تھی کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ورانٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کر دیے ہیں۔

    رانا ثنااللہ کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں اور سب کے سامنے ہوتے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی کرکے عدالت سے وارنٹ حاصل کیے۔اس سے قبل ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر 4 سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور حقائق جان بوجھ کر چھپاکر عدالت سے دھوکا دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

  • عمر سرفراز چیمہ کا بطور مشیر داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    عمر سرفراز چیمہ کا بطور مشیر داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    لاہور:عمر سرفراز چیمہ کا بطور مشیر داخلہ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر سرفراز چیمہ بطور مشیر اطلاعات بھی کام کریں گے۔

    محکمہ جیل خانہ جات بھی عمر سرفراز چیمہ کو دے دیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔

    اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے انہوں نے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔

    قبل ازیں اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ خان کا وفادار رہوں گا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کیا تھا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت کو آسٹریلیا میں بُری شکست

    پرتھِ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل ہونے والے پریکٹس میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو شکست سےدوچارکردیا۔اطلاعات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئےمیچ میں ویسٹرن آسٹریلیا الیون کی ٹیم نےویرات کوہلی اور روہت شرما کے ہوتے ہوئےکےایل راہول کی قیادت میں کھیلے والی بھارتی ٹیم کو پریکٹس میچ میں 39 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا۔

     

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

     

    ویسٹرن آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نک ہابسن اور ڈی آرسی شارٹ کی ففٹیز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی اسکور کر سکی۔

    بھارت کی جانب سے کپتان کے ایل راہول کے علاوہ کوئی بھی بیٹر عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا، کے ایل راہول نے 55 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ضائع گئی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ادھرپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جب کہ آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد نواز کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے دھواں دھار اننگز کھیلی۔

     

    تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ٹوئٹر پر صارفین نے نواز کی اس اننگز پر خوب تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا جب کہ کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

  • پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری

    پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری

    پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری

    لکابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی (ایس سی سی ایل بی) نے پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری دی ہے جس کے تحت چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔

    کمیٹی کا اجلاس وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا، وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جا چکا ہے۔ اب چھٹی جماعت کے مزید مضامین سمیت آٹھویں تک اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب ایک ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت نے اٹھاوریں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے تمام طالبعلموں کا بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی نصاب 2023-24 سے سیرت النبی ﷺ کے اسباق کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    کابینہ کمیٹی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آٹومیشن کے معاہدے، سٹیٹ بینک کے ساتھ ’راست پیمنٹ گیٹ وے‘ کے ایم او یو اور پنجاب سروسز سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار کے شہری علاقوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کو چھوڑ کر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں شامل علاقے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔

  • پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب

    پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب

    پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں صوبے کے مالیاتی امور پر بھی غورکیا گیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب کر لیا ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پنشن فنڈکے ذریعے پنشن کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اس کا بہترین مصرف یقینی بنایا جائے۔ اگلے ہفتے متعلقہ حکام جامع پلان پیش کریں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بانڈز کے اجراء کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی اور پنجاب بانڈز کے اجراء کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ عوام بھی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں – عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگرامز کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ترقیاتی سکیموں اورفلاح عامہ کے پروگراموں پر کام کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعلیم اور صحت کیساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ہماری حکومت ڈلیوری پر یقین رکھتی ہے۔چ اہداف کا حصول مقررہ مدت میں یقینی بنانا متعلقہ اداروں او رمحکموں کی ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی وسائل کا بروقت استعمال ضروری ہے۔ محکمے جاری کردہ فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گروتھ میں اضافے اورسرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ ترقیاتی حکمت عملی کے ذریعے متوازن علاقائی ترقی کی منزل حاصل کی جائے۔صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ریونیو میں اضافے سے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں دی جائیں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو سالانہ ترقیاتی پروگرام اورصوبے کے مالیاتی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی

  • علاج معالجہ کی معیاری سہولیات تک رسائی عوام کا حق ہے: ڈاکٹر زرفشاں طاہر

    علاج معالجہ کی معیاری سہولیات تک رسائی عوام کا حق ہے: ڈاکٹر زرفشاں طاہر

    علاج معالجہ کی معیاری سہولیات تک رسائی عوام کا حق ہے: ڈاکٹر زرفشاں طاہر
    ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ نجی و سرکاری ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے وضع کردہ منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز پر عمل کرائے بغیر مریضوں کا علاج اور ان کی شفا ء یابی مشکل کام ہے۔ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات تک رسائی عوام کا حق ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہارآئی پی ایچ میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے تعاون سے ایم ایس ڈی ایس بارے نجی و سرکاری ہسپتالوں کے ہیلتھ پروفیشنلز، ہیلتھ مینجرز کیلئے تربیتی کورس کے دوسرے بیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی ایچ سی کے ڈائریکٹر کلینکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا، افسران اور انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ایک ماہ کے سرٹیفکیٹس ٹریننگ کورس میں نجی و سرکاری ہسپتالوں کے 19ہیلتھ مینجرز اور ہیلتھ پروفیشنلز شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا مزید کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ صبح کی ہیلتھ فیسیلٹیز کو سکلڈاور ٹرینڈ افرادی قوت مہیا کرنے کیلئے پی ایچ سی کے منیمم سروس ڈلیوری بارے ٹریننگ پروگرام میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

    سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

    تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کلینکل گورننس پی ایچ سی ڈاکٹر مشتاق سلہریا کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن تمام ہسپتالوں، لیبارٹریز اور ہر قسم کے کلینکس میں ایم ایس ڈی ایس پر عملدرامد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن کے موثر سسٹم پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولیات کے ساتھ صاف ستھرا ماحول، ہسپتال ویسٹ کی صحیح طریقے پر تلفی اور انفیکشن فری آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کیلئے طے شدہ معیارات پر عملدرامد کرانا نا گزیر ہے۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے تعاون سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشین صوبہ بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں، لیبارٹریز کے معالجین اور انتظامی ڈاکٹرز کی معلومات اور آگاہی کیلئے تربیتی پروگرام جاری رکھے گا تاکہ صوبہ میں پبلک ہیلتھ بارے عوامی شعور میں اضافہ ہو اور ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے