Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں۔ تجزیہ:- شہزاد قریشی

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں۔ تجزیہ:- شہزاد قریشی

    جوبائیڈن کو امریکی الیکشن کے پس منظر میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر بیان بازی کا سہارا نہیں لینا چاہیے پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ مضبوط اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے جس کا اعتراف ماضی قریب میں بشمول امریکی انتظامیہ دیگر بین الاقوامی ایجنسیاں کر چکی ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جنوبی ایشیا خطے کی صورتحال میں پاکستان آرمی اور بالخصوص آئی ایس آئی کی موجودہ قیادت نے علی پیشہ ورانہ اور انتہائی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیٹو فورسز سمیت دیگر ممالک کی عسکری قیادت نے پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا

    اس تناظر ٹریک ریکارڈ کے باوجود امریکی صدر کا بیان آقائے اور تجربات کے منافی ہے جس کو محض الیکشن اسسٹنٹ ٹھیک گردانا جاسکتا ہے پاکستانی افواج اور دیگر عسکری ادارے ہیں وطن سے کبھی غافل نہیں ہیں اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی ہمہ تن صلاحیت سے لیس ہیں اور اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے دشمن کے خلاف امن قائم رکھنے کے لیے استعمال جانتے ہیں پاکستان کبھی بھی جارح ملک نہیں رہا ماضی قریب میں پاکستان کو شرکت کی سرحد پر واقع ہندوستان نے کی موقع میں غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ حرکات کرکے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کشمیر میں شرمناک خلاف ورزیاں کیں بلکہ پاکستان کی حدود میں میزائل بھی داغے ڈالے جس پر پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑا

    امریکی صدر کو پاکستان کے بجائے بھارت کے ایٹمی پروگرام اور ان کے اشتعال انگیز پالیسیوں پر بیان جاری کرنا چاہیے رہا سوال پاکستان میں سیاسی عمان گی کا تو پاکستانی عوام دفاعی پاکستان کی ضامن افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور چند نہاد سیاسی حلقوں کوچاہئے کہ وہ عوامی سیاست کریں اور پاکستان کے دفاعی اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کریں چھبیس ستمبر کو میں نے اپنے تجزیے میں خبردار کیا تھا کہ غیر سنجیدہ بیانات سے اجتناب برتیں ہمارے الیکٹرانک میڈیا کو بھی سیاسی حلقوں کی کوریج پر ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا

  • حکومت پاکستان کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    حکومت پاکستان کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

    لاہور:وفاق کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار،اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت نے اہل پنجاب کی غذائی ضرورت کے حوالے پنجاب حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے وفاق کی طرف سے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے پر اظہار تشویش کیا ہے، وفاق کی طرف سے اہل پنجاب کی غذائی ضروریات کے حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب نے خود ادائیگی کرکے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ او ردیگرصوبوں کو وفاق کی طرف سے امپورٹ کردہ گندم فراہم کی جاچکی ہے۔چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کرچکا ہے لیکن پنجاب کو شیئر نہیں دیا۔شہباز شریف ن لیگ کو پنجاب سے نکالنے کا بدلہ عوام سے لینے کی سازش کررہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کی قلت پیدا کرنے کی مذموم کاوش کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے اسلام آباد کو بدستور16ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب نے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق گندم امپورٹ کی اجازت طلب کی۔وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ افسوسناک ہی نہیں، قابل مذمت بھی ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف وجوہات کی بنا پر رواں سال میں گندم کا سٹاک نسبتاً کم ہے۔پنجاب میں سیلاب متاثرین او ردیگر وجوہات کی بنا پر گندم کی امپورٹ ناگزیر ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
    اجلاس میں گندم کے موجودہ سٹاک اور دیگر امور کاجائزہ بھی لیا گیا ، اس کے ساتھ ستاھ یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےسبسڈی کے لئے قابل عمل او ربہتر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ، پنجاب کی عوام کے حوالےسے ان فیصلوں کی اس مجلس میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، وزیرخوراک سردار حسنین بہادر دریشک،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر خوراک اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے

  • وزیر اعلی ہنجاب نے اوقاف ملازمین کیلیے 15سے 25فیصد اسپیشل الاؤنس کا اعلان کردیا

    وزیر اعلی ہنجاب نے اوقاف ملازمین کیلیے 15سے 25فیصد اسپیشل الاؤنس کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے ڈی جی اوقاف، خطبا اور مؤذن کے گریڈ کی اپ گریڈیشن جبکہ اوقاف ملازمین کے لیے 15سے 25فیصد اسپیشل الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔

    سیرت اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی جی اوقاف کو 20سے 21گریڈ پرموشن دیں گے، صوبائی خطیب کو 18سے 19گریڈ دیا جائے گا، زونل خطیب کو 17 سے 18 اور ضلعی خطیب کو 16 سے 17گریڈ ملے گا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سینئر خطیب کو 12سے 16، خطیب امام کو 9 سے 14 گریڈ ملے گا، نائب خطیب و مدرس کو چھٹے اور7ویں گریڈ سے 12واں گریڈ ملے گا جبک مؤزن کو 4 سے 7گریڈ ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اوقاف ملازمین کے لیے 30کروڑ روپے مختص کر دیے جس میں ہر سال 5کروڑ کا اضافہ کریں گے۔ اوقاف کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل اختیار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیرت اکیڈمی میں ایم فل ریسرچ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے اور خلفائے راشدین کے ادوار پر ریسرچ کرکے قابل عمل ماڈل وضع کیا جائے گا، دین کا کام سیرت اکیڈمی سے ہوگا اور ساری روشنی یہاں سے پھیلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی سے نہ ملک کو فائدہ، نہ قوم کو اور نہ ہی نئی نسل کو کوئی فائدہ ہوگا، نئی نسل کی ذہن سازی کے لیے بچوں کے لیے ناظرہ اور بارہویں جماعت تک ترجمہ قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ دین کے حوالے سے نئی نسل کے ذہن کو پختہ کرنا چاہتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ختم نبوت اور دین کی بات کی، سیرت اکیڈمی روشنی کا مینار ہے لیکن شہباز شریف نے بند کر کے تالے لگا دیے، شہباز شریف نے آئی ٹی سمیت ہمارے ہر اچھے کام کو بند کر دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ سیرت اکیڈمی میں بیرون ملک سے جید اسکالرز اور علماء کو بلائیں گے، جامع الازہر سے بھی اسکالرز کو بلائیں گے جبکہ طلبہ کے لیے 100کمروں کا ہوسٹل بھی بنایا جائے گا۔ گندم سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم کی امپورٹ کی اجازت نہ دینا دراصل پنجاب سے دشمنی ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ پنجاب کو بھوکا مارکر ملک چلا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، بدلہ لینا ہے تو سیاسی طور پر آؤ، بندے پورے کروں۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    انہوں نے کہا کہ پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینا زیادتی ہے جس پر سپریم کورٹ جائیں گے، سندھ کو 2لاکھ میٹرک ٹن گندم دے دی لیکن پنجاب نے کیا قصور کیا، آٹے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کے لیے گندم کی امپورٹ کھول دیں تو آٹے کی قیمت نیچے آجائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو حکومت پنجاب ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، کاشتکاروں کو مزید سبسڈی دینا چاہتے ہیں لیکن جب پیسے ملیں گے تو دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام کو شہباز شریف نے خراب کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تفرقہ بازی کسی حوالے سے بھی ٹھیک نہیں، اس سے ملک کو فائدہ ہے اور نہ قوم کو ،یہ ملک اور آئندہ نسلوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ طلبہ کے ایم فل کیلئے بھی ہم اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کر کے ہر بچے کیلئے دین کی تعلیم لازمی قرار دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کے170ارب روپے دینے ہیں، وفاقی حکومت ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

  • اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    دوحہ:پاکستان کو شکست دے کر مصر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کا چیمپئن بن گیا۔اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوا، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔

    میچ کا فیصلہ پنالٹ ککس پر ہوا، جس میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس سے قبل دوحہ میں جاری چوتھے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم نے برازیل کو شکست دے دی تھی ۔پاکستان اور برازیل کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول نہ کرسکیں جس پر مقابلہ پنالٹی ککس تک پہنچا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان کا فائنل میں مصر سے مقابلہ ہوگا اور کچھ دیر میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تنزانیہ کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6سے شکست دی تھی ۔ ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 ءکے فائنل میں پاکستان اور ازبکستان نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تاہم پاکستان ٹیم کو ازبکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر 5-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا ۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر 4-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کو 2-0 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 ءسے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ 2014 ءمیں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے ساتویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

    سہلٹ:بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ساتویں مرتبہ ویمن ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    سری لنکا کی بیٹنگ لائن اہم ترین میچ میں مکمل ناکام ہوگئی اور ابتدائی چھ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔سری لنکن ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 65 رنزبناسکی اور بھارت کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔

    سری لنکا کی طرف سے انوکا رانا ویرا سب سے زیادہ 18 اور اوشادی 13 رنز بناکر نمایاں رہیں، بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 3، راجیشوری اور سنہا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارت نے 8.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا نے 25 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، انہوں نے 6 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے

    لاہور:ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ھوا. صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ، نائب صدور پی ایچ ایف محمد سعید خان، میجر جنرل طارق حلیم سوری، امجد پرویز ستی سمیت صوبائی سیکرٹریز پی ایچ ایف لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر (پنجاب)، ہدائت اللہ (کے پی کے)، اکبر علی قائم خانی (سندھ)، سید امین مروت (بلوچستان)، ڈیپارٹمنٹل نمائندہ رانا نزاکت علی (پاکستان ایئر فورس) اور نامزد ٹیکنو کریٹ ممبران اولمپین حنیف خان ، اولمپین ناصر علی، پی ایچ ایف لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر میاں علی اشفاق و سپیشل آڈیٹر سید محمد راشد شاہ نے شرکت کی.

     

    اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے منصوبہ جات ، انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹس، اخراجات اور آئیندہ ایونٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت جیسے معاملات کو زیر بحث لایا گیا. نیز موجودہ و سابق انکوائریز، ڈسپلن کے معاملات اور سابق کوچز مینجرز کی کارکردگی، ٹیموں کی سابقہ پرفارمنس سے متعلقہ امور زیربحث لائے گئے.جبکہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں. لیگل ایڈ ونگ کی سربراہی بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے.

    سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ ممبران کو مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی اور ماضی میں بڑے ایونٹ میں رسائی نہ ہونے کی وجوہات اور سابقہ ٹیم منیجمنٹ کی پرفارمنس پر بھی تفصیلی بات ہوئی.اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی. سابقہ ادوار کے فنانشنل و دیگر امور پر لیگل ونگ قانونی کاروائی کرے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹیو ممبران نے پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.

  • ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخاراحمد کے نام پر پویلین کا افتتاح

    ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخاراحمد کے نام پر پویلین کا افتتاح

    لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخار احمدکے نام پر پویلین کا افتتاح کیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیتہ کاٹ کر پویلین کا افتتاح کیا، فضا ء میں غبارے بھی چھوڑے گئے،اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے،خواجہ افتخار کے بیٹے خواجہ خرم، خواجہ سہیل،ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق، شرمین خرم،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد، نصرت خواجہ، رشید ملک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد،ٹینس کی شخصیات اور ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے،

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد ٹینس کے بہت بڑے کھلاڑی اور پاکستان کی شان تھے، وہ اپنے دور کے راجر فیڈررتھے،خواجہ افتخار احمد مخلص انسان تھے،انہوں نے دہائیوں تک ٹینس پر حکمرانی کی،میں نے اپنی زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا ہے کہ ٹینس سٹیڈیم میں خواجہ افتخار احمد پویلین قائم کرکے ان کو عظیم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ افتخار احمد کے بیٹے خواجہ خرم نے سابق ٹینس سٹار کی خدمات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ افتخار احمد 1956ء تک قومی چیمپئن رہے، دو بار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا،حکومت نے خواجہ افتخار احمد کی خدمات کے صلہ میں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازعطاء کیا ہے،دوسرے بیٹے خواجہ سہیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ افتخار احمد کو متحدہ ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل تھا، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے والد خواجہ افتخار احمدکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا ٹینس سٹیڈیم آمد پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پرتپاک استقبال کیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نقشہ جات سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ٹینس سٹیڈیم، ٹینس کورٹس سے متعلق بریفنگ دی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات کو سراہا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو خواجہ افتخار احمد کے بیٹوں اور شرمین خرم نے شیلڈ پیش کی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، خواجہ خرم، خواجہ سہیل،شرمین خرم، ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد اور نصرت خواجہ کو شیلڈز دیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

  • ضمنی انتخابات۔ تحریک انصاف نے ووٹ خریدے ۔ باغی ٹی وی نے ثبوت حاصل کر لیے

    ضمنی انتخابات۔ تحریک انصاف نے ووٹ خریدے ۔ باغی ٹی وی نے ثبوت حاصل کر لیے

    بہاولنگر:ضمنی انتخابات۔ تحریک انصاف نے ووٹ خریدے ۔ باغی ٹی وی نے ثبوت حاصل کر لیے،ہارس ٹریڈنگ کے سب سے بڑے کھلاڑی عمران خان کی جماعت ضمنی الیکشن میں بھی ووٹ خریدنے لگی ضمنی الیکشن میں متوقع شکست دیکھ کر تحریک انصاف نے ووٹ خریدنے شروع کئے ہیں۔ جب پتہ چلا عوام ووٹ نہیں دیں گے تو پیسہ چل گیا ۔ دوسروں کو ضمیر فروش کہنے والے عمران خان کی پارٹی ووٹر کی سب سے خریدار نکلی۔ عمران خان کا دوہرا چہرہ باغی ٹی وی نے ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پی پی 241 بہاولنگرسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ ملک مظفر خان امیدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 241 کے دوران کمپین ضمنی الیکشن میں حلقہ ہذا میں لوگوں کو پیسے دے کر ووٹ خریدنے اور پی ٹی آئی قیادت کے حلقہ میں جلسے و کارنر میٹنگز پر کیے گئے

     

     

    اطلاعات ہیں کہ بہاولنگر میں اس وقت ویسے تو انتخابی مہم ختم ہوچکی ہے لیکن اس سے پہلے پی ٹی ائی کے امیدوار ملک مظفر خان کے حوالے سے کہا جارہا ہےکہ وہ ووٹ خرید رہے ہیں ، جن لوگوں سے ووٹ خریدے گئے ان کے نام اور ان کو دی جانے والی رقم کا ریکارڈ باغی ٹی وی نے حاصل کرلیا ہے ،

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار  کی طرف سے ووٹ خریدنے کا عمل اب بھی جاری ہے ، اس کے باوجود ان کیطرف سے ووٹ خریدنے کا معاملہ قابل غور ہے، باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی دستاویزات میں جو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں انکے مطابق اخراجات کی لسٹ سامنے آئی ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

     

    1_سجاد اسلم ہاشمی مبلغ دو لاکھ روپے۔
    2_عبداللہ وینس جلسہ خرچہ مبلغ ستائیس لاکھ روپے ۔
    3_ندیم زمان شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری جلسہ خرچہ مبلغ پندرہ لاکھ روپے.
    4_ملک عبدالغفار سابقہ کونسلر مبلغ بیس لاکھ روپے۔
    5_ جمع نقد میاں عاطف متیانہ مبلغ ڈیڑھ کروڑ روپے۔
    6_ جمع نقد کاشف ثناء مبلغ ساڑھے تین کروڑ روپے۔
    7_ انجمن تاجران رانا اظہر گروپ مبلغ پندرہ لاکھ روپے۔
    8_عبدالرزاق رامے سابقہ چئیرمن بلدیہ مبلغ تیس ہزار روپے۔
    9_ نواب مظہر لکھویرا مبلغ چار لاکھ روپے۔
    10_نواب احمد حسن لکھویرا مبلغ چھ لاکھ روپے۔
    11_ ایڈوانس بابت جلسہ سٹیڈیم مبلغ دس لاکھ روپے۔
    12_عون عباس کو بھجوائے مبلغ ستر لاکھ۔
    13_ پریس کو دیے بدست شیخ علی مبلغ نو لاکھ روپے۔
    14_چوہدری طاہر چئیرمن مبلغ دس لاکھ روپے۔
    15_ شاہ بہرام جوئیہ مبلغ سات لاکھ روپے۔

    یاد رہےکہ جعلی ڈگری کیس میں نااہل لیگی رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود چوہدری کو الیکشن کمیشن نےڈی نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے کاشف محمود چوہدری کی پی پی 241 بہاولنگر سے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ 31 جنوری کو سنایا تھا۔کاشف چوہدری پی پی 241 سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان پر بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا الزام تھا۔درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی

    لاہور:کراؤن موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 15 اکتوبر سے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈالر کی قدر میں کمی آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق کراؤن 70 سی سی جذبہ پلس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے مذکورہ ماڈل کی موٹر سائیکل کی قیمت جو پہلے89 ہزار روپے تھی اب 82 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    اسی طرح کراؤن 100 سی سی کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ ایک ہزار روپے سے کم ہوکر 95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    کراؤن 100 سی سی فائٹر کی قیمت 7 ہزار روپے کم کردی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکرایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جب کہ کراؤن 125 سی سی۔ (5گیئر) کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے تھی۔

    واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مجموعی فروخت 2لاکھ 93 ہزار 830 رہی جو پچھلے سال کے اس عرصے میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔

  • پنجاب پولیس کا 40 لاکھ روپے کا مرچوں والا اسپرے خریدنے کا فیصلہ

    پنجاب پولیس کا 40 لاکھ روپے کا مرچوں والا اسپرے خریدنے کا فیصلہ

    لاہور: جلسے جلوسوں اورمشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے پولیس نے انٹی رائٹ فورس کو مضبوط کرنے کافیصلہ کرلیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹی رائٹ فورس کے لئے18کروڑکا سامان خریدا جائےگا۔

    پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے لئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والےماسک خریدے جائیں گے۔

    3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی تین ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس.40لاکھ کے 2ہزار بانس کےڈنڈے خریدے جائیں گے۔

    مشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے40لاکھ روپے کالی مرچوں کی سپرے خریدی جائے گی۔ انٹی رائٹ فورس کی اشیا کی خریداری کےلئے رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔

     

    کل پولیس نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل  کی دو بیٹیوں کی شادی میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری شریک ہوئی اور باراتیوں کا استقبال کیا۔

    Barati-2

    پولیس کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سمیت پولیس کی بھاری نفری نے بارات کا استقبال کیا، پولیس اہلکاروں نے باراتیوں پر پھول نچھاور کیے۔

     

    Barati-3

    خواتین پولیس اہلکاروں نے باراتیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور شہید کانسٹیبل کی دونوں بیٹیوں کو رخصت کیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ خوشی اور غم کے ہر موقعہ پرشہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید کی عظیم قربانی ناقابل فراموش ہے، شہید کانسٹیبل محمد نیاز نے 10 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔