Baaghi TV

Category: لاہور

  • سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا:مزید 11 کھلاڑیوں کورپورٹ کرنے کا حکم

    سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا:مزید 11 کھلاڑیوں کورپورٹ کرنے کا حکم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شرکت کے لئے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جاری کیمپ میں مزید 11 کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں. مزکورہ کھلاڑیوں نے دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گولڈ کپ میں حصہ لیا تھا.

    بھارتی پولیس اہلکاروں کا مسلمان نوجوانوں کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد، ویڈیو…

    ایونٹ اور بعد ازاں اوپن ٹرائلز کے انعقاد کے دوران کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان سمیت ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن رحیم خان, انٹر نیشنل لئیق لاشاری نے کیمپ کیلئے منتخب کیا ہے. تمام کھلاڑیوں کو 6 اکتوبر کو دوپہر ٹیم منیجر اولمپیئن سعید خان کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں.

    کیمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپر عبدالرافع(سندھ), فل بیک سعد شفیق(پنجاب), منور احمد خان(بلوچستان), ہاف بیک محمد باقر(پنجاب),محمد احمد(پنجاب), فاروڈ جبران حمزہ(کے پی کے), عبدالنافع(بلوچستان), محمد ارسل(پنجاب), عبدالقیوم (پنجاب),عبدالوہاب(سندھ), شہباز حیدر(سندھ) شامل ہیں.

    چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 15 اکتوبر کو طلب کرلیا

    واضع رہے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایپوہ ، ملائشیا میں یکم تا 10 نومبر کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور کینیڈا شامل ہیں

  • کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کی ہدایت

    کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں،ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن،ریگولیشن اور قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی 14 روز میں اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اساتذہ کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اساتذہ محنت اورجذبے سے قوم کے نونہالوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کا فریضہ سرانجا م دے رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کازہر پھیلانے والوں کو کڑ ی سزائیں دی جائیں گی۔ پنجاب میں منشیات کے سدباب کیلئے بااختیار ادارہ بنایا جائے گا۔ خصوصی عدالتیں اور پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ اساتذہ کرام تعلیمی ادار وں میں منشیات سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا موثر کردارادا کریں دین سے لگاؤ اوردینی تعلیم بھی منشیات سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گزشتہ دنوں گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کے ٹیچنگ سٹاف نے ملاقات کی وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کنٹریکٹ اساتذہ کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرسابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں۔ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلابخشتے ہیں اورہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں۔ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے۔اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن دنیا بھر کے اساتذہ کو ان کی محنت اور کاوشوں کیلئے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔دنیا بھر میں اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم و قلیدی ہوتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کی زندگی آسان اور بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے۔جدید ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے محکمہ تعلیم پنجاب میں چار لاکھ کے قریب اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ایک آن لائن سسٹم ای ٹرانسفر پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت کے پہلے سال میں مکمل کیا گیا۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اب تک لاکھوں اساتذہ گھر بیٹھے تبادلے کی درخواست آن لائن پورٹل پر دے کر مستفید ہو چُکے ہیں۔ اس کے علاوہ اساتذہ کے لئے آن لائن ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ، پینشن پے آرڈر، آن لائن چھٹیاں، اے سی آرز، پی ای آرز و دیگر کا نظام بھی مکمل طور پر ڈیجٹلائیز ہو چکا ہے۔ ہم نے سابق وزیراعظم و چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔ جو امُور اساتذہ پہلے بیشتر مشکلات کے بعد سرانجام دیتے تھے آج وہ بغیر کسی سفارش، دشواری و رشوت کے گھر بیٹھے انجام دے رہے ہیں۔ مراد راس نے کہا کہ ہم نے اِن منصوبوں سے اساتذہ کی مشکلات دُور کی ہیں تاکہ وہ مکمل توجہ ہمارے بچوں کی تربیت و پڑھائی پر دے سکیں۔اس دنیا میں کوئی بھی قوم اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ہماری مکمل توجہ ہمارے بچوں و اساتذہ کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہے

  • کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

    کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی کمزور مڈل آرڈر پر سابق ہیڈ کوچ مدثر نذر نے تشویش کا اظہار کیا ہے-

    با غی ٹی وی : پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ "پاکستان کرکٹ” کو دیئے گئے انٹرویو میں مدثر نذر نے کہا کہ گرین شرٹس نے دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا مقابلہ کرتےہوئے 3 میچز جیتے، دوسری جانب انگلینڈ نے 1،2کھلاڑیوں کو چھوڑ کر اپنی مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جس میں ہر شعبے کی ضرورت کے مطابق کھلاڑی موجود تھے۔

    مدثر نذر نے کہا کہ ہماری ٹیم صرف 3 یا 4 کھلاڑیوں پر انحصار کررہی تھی، بڑی کمزوری مڈل آرڈر کی رہی جس سے پاکستان کیلیے مسائل پیدا ہوئے،اس حوالے سے آوازیں بھی اٹھتی رہیں کہ واضح خلا نظر آرہے ہیں مگر سلیکٹرز ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہی بیٹرز کو کھلانے پر بضد رہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں یہی چیز دیکھنے میں آئی جس انداز میں پاکستان ٹیم کھیل رہی ہے مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو شامل کرنا بہتر ہوگا،وہ جانتے ہیں کہ اننگز کےآخرمیں کس انداز میں بیٹنگ کی جاسکتی ہے،فرنچائز کرکٹ میں وہ اس کا مظاہرہ بھی کرتے رہے ہیں-

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    مدثر نذر نے کہا کہ اگر کہا جائے تو شعیب ملک کا آسٹریلیا میں ریکارڈ اچھا نہیں تو صہیب مقصود جیسا کوئی لے آئیں،فخرزمان کو اوپنر بھیجیں،بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے کوئی ایک تیسرے نمبر پر آجائے۔

    مدثر نذر نے کہا کہ بابر اعظم کو کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ میں قیادت سونپ دی گئی، ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،میچ جیت جائیں تو بہتر دوسری صورت میں سارا دبائو کپتان پر آتا ہے،اسی پریشر میں انھوں نے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیچز ڈراپ کیے-

    سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہ بہترین فیلڈر ہیں مگر یہ سب کچھ دبائو میں ہوا،بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں مگر کپتانی کی وجہ سے اگر ان کی فارم خراب ہوجاتی ہے تو پاکستان ٹیم کا بھاری نقصان ہوگا،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان سے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت واپس لے لیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا…

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا ہے،اعجاز احمد،

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا ہے،اعجاز احمد،

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اچھی سیریز ملی ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ انگلینڈ بڑی ٹف ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا، وہاں کی کنڈیشنز بڑی مختلف ہوتی ہیں، اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا

    عبد الرزاق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل یہ ٹور بڑا زبردست ہے ، عامر جمال کو 5،6 برس سے کھیلتے ہو ئے دیکھ رہا ہوں، اس نے خود کو بہت بہتر کیا ہے ، آل راؤنڈر کا آنا اچھی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عامر جمال انٹر نیشنل کرکٹ کا ایک موقع ملا اس کا انہیں فائدہ ہو گا، کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے یہ بڑی اچھی چیز ہے کہ پاکستان میں ٹیمیں مسلسل آرہی ہیں ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، انگلینڈ کے بعد اب دیگر بڑی ٹیموں کے بھی دورے شیڈولڈ ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم گوجرانوالا جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اگر میں کہوں کہ میں بیٹنگ لائن اپ سے مطمئن ہوں تو یہ ڈپلو میسی ہو گی ،ہمیں اس وقت جو ٹیم بنی ہے، اور جو ٹیم ورلڈکپ کے لیے گئی اس کو بیک کرنا ہے-

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    اعجاز احمد نے کہا کہ ایک عرصے سے بات ہو رہی ہے کہ مڈل آرڈر میں مسئلہ ہے ، ہمیں مڈل آرڈر کے بیٹرز نہیں مل رہے ، میں اسے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتا ، بابر اعظم اور محمد رضوان بحیثیت اوپنرز بہت اچھا کھیل رہے ہیں،20 اوورز کے میچ میں مڈل آرڈرز کو کم اوورز موقع مل رہے ہیں، اوپنرز آؤٹ ہوتے ہیں تو پھر کم اوورز کی وجہ سے مڈل آرڈر پر دباؤ آجاتا ہے، اگر اوپنرز مڈل آرڈر میں آکر کھیلیں تو اس کا کوئی ایشو نہیں۔

    اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اوپنر اگر نئی گیند کھیل سکتے ہیں تو پھر گیند کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ، چوتھے پانچویں نمبر کے بیٹر سے اوپن کرائیں گے تو پھر ایشو ہو گا، شان مسعود کو کھلایا گیا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے رنز بھی بنائے ہیں۔

    واضح رہے کہ رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے اور پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ
    پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور ایڈز کنٹرول پروگرام کا دائرہ کار بارے تفصیلات اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کیں ،پروگرام کے تحت 30 ہزار 5 سو 54 فی میل سیکس ورکرز کے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام نے 52 ہزار 1 سو 97 مرد سیکس ورکرز کے ٹیسٹ کئے ٹرانس چینڈرز کے 1 لاکھ 24 ہزار 4 سو 12جبکہ 48 ہزار 3 سو 94 جیل کے قیدیوں کے ٹیسٹ کئے نشہ کرنے والے 53 ہزار 5 سو 16 اور بس ،ٹرک ڈرائیور میں سے 4 لاکھ 64 ہزار 2 سو 6 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ٹی بی کے 10 لاکھ 77 ہزار سے زائد کے ٹیسٹ کئے گئے، دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے

    پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سال2019 سے 2022 تک ہر سال مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی۔ سال 2019 میں ماہ اکتوبر میں پنجاب بھر میں ایڈز کے642 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اکتوبر کے دوران لاہور میں50 کیسز سامنے آئے۔سال 2019 جنوری سے ستمبرتک صوبے بھر میں ایڈز کے 2646 کیس رپورٹ ہوئے۔ اکتوبر2019 سے دسمبر 2019 تک ایڈز کے 1241 کیسز سامنے آئے۔سال 2020 میں صوبے بھر میں ایڈز کے 4872 کیسز رپورٹ ہوئے۔سال 2021 میں صوبے بھر میں ایڈز کے کُل 5096 کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوری 2022 سے جون 2022 تک صوبے بھر میں ایڈز کے 3241 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    نیب متحرک، ایڈزکنٹرول پروگرام کے مالی امور،فنڈنگ کی تفصیلات طلب

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

    دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے سینیٹ میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، ٹیسٹنگ اورعلاج نہ ہونا ایڈز کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں ایڈز کے پھیلاؤ کی وجوہات میں بغیر معائنہ کیا ہوا یعنی اَن اسکرینڈ خون کی تھیلیوں کی دستیابی بھی شامل ہے جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایڈز کے پھیلاؤ میں 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے اور ملک میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں

  • ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

    ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہےجہاں صارفین اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2015ء تک دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور بلند معیار تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے-

    واضح رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

    پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

  • لاہور، کھیتوں سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    لاہور، کھیتوں سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد، زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کے علاقے برکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، برکی میں کھیتوں سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کی ہے

    دوسری جانب لاہور میں جرائم بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں، ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں اضافے نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا نواب ٹاؤن کے علاقے ائیر لائن سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازم عثمان سے 28 لاکھ روپے نقدی چھین لی۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے علاقے میں ساجد کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 5لاکھ 78ہزار روپے مالیت، کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، وحدت کالونی کے علاقے میں عمران کی بیوی اور بیٹے سے ساڑھے 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون ، اسلام پورہ کے علاقے میں ذیشان حمید کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور 17 لاکھ 81 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونزچھین لئے

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    گائے ذبیحہ کے نام پر بھارت میں مسلمانوں کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں زنجیرمیں جکڑ کر زندہ جلا دیا گیا

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    گوجرانوالہ میں دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

  • شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنٰی، احتساب عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

    شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنٰی، احتساب عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

    احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بطور وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی اور سرکاری زمہ داریاں نبھانی ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ ملزم 2021 سے مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا ہے، شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

    وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف نےاپنی جگہ عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کردیا ہے، محمد انور حسین ایڈووکیٹ شہبازشریف کے نمائندے کے طور پر ہر پیشی پر عدالت پیش ہوں گے-

    حکمنامے میں تحریر کیا گیا کہ شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہےتاہم عدالت کے طلب کرنے پر شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا

    واضح رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نےوزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی-

    وزیر اعظم کی یورپی یونین کے کمشنر سے ملاقات، دوران سیلاب کی گئی مدد پر شکریہ ادا…

  • سابق وزیر اعظم عمران خان 70 برس کے ہو گئے

    سابق وزیر اعظم عمران خان 70 برس کے ہو گئے

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی70 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی :ملک بھر کے سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز شخصیات کے علاوہ کھیل کے شعبے سے منسلک افراد کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    عمران احمد خان نیازی پاکستانی سیاست دان اور سابقہ کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور2013ء تا2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں انہوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی۔

    عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول وورسٹر میں داخلہ لیا۔ 1972میں کیبل کالج آکسفورڈ میں داخلہ لیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے 1975 میں گریجوایشن مکمل کیا۔

    ابتدائی طور پر اپنے کالج کے لیے کھیلا اور بعد میں ویلکیسشائر کے لیے، عمران خان نے 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اسی سال انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز برمنگہم میں انگلینڈ کے خلاف 1971ء سیریز سے کیا۔

    آکسفورڈ سے گریجویشن کے بعد، انہوں نے 1976ء میں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا اور 1992ء تک کھیلا۔ انہوں نے 1982ء اور 1992ء کے رمیان میں ٹیم کےکپتان کےفرائض بھی سرانجام دیے خاص طور پران کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں فتح یاب رہی جو ان کی اہم وجہ شہرت سمجھی جاتی ہے۔

    انہوں نے 88ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنائے۔ 362 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سنچریز اور 18 ففٹیز بنائیں۔175ون ڈیز میں 3709 رنز بنائے، 182 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈیز میں ایک سنچری، 19 ففٹیز بنائیں۔ 139ون ڈیز میں قیادت کی، 75 جیتے، 59 میں شکست ہوئی۔48ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی، 14 جیتے، 8 ہارے۔


    عمران خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی۔ 1994 میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور نےکام شروع کر دیا۔ دوسرا شوکت خانم اسپتال 2015 میں پشاور میں مکمل ہوا۔ 2008میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے تعاون سے نمل کالج میانوالی قائم کیا۔

    عمران خان نے 25اپریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاست میں عملی قدم رکھا۔1997کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا۔

    2002کے عام انتخابات میں پہلی بار میانوالی کے حلقے سے ایم این اے منتخب ہوئے۔ 2007 پرویز مشرف کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بنے اور اسمبلی رکنیت چھوڑ دی۔پاکستان تحریک انصاف نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

    30اکتوبر 2011 کا لاہور جلسہ عمران خان کے لیے سنگ میل ثابت ہوا۔2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 35 نشستیں جیتیں۔خیبر پختون خوا میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی نے حکومت قائم کی۔ مرکز میں دھاندلی کے خلاف 14اگست 2014 سے 17 دسمبر تک اسلام آباد میں دھرنا دیا، اور عوام میں خوب مقبولیت سمیٹی۔

    2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ تحریک انصاف نے مرکز، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں حکومت سازی کی، تاہم 2022 اپریل میں دیگر پارٹیوں نے انہیں عدم اعتماد کے ووٹ سے وزارت عظمی سے ہٹا دیا گیا۔

    انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ آپ بریڈفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    1995ء میں عمران خان نے برطانوی ارب پتی تاجرسرجیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جمائما گولڈ سمتھ سےشادی کی جمائما گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔ 22 جون، 2004ء کو انہوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انہیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔

    8 جنوری، 2015ء کو عمران خان برطانوی و پاکستانی صحافی ریحام خان کے ساتھ رشتہِ ازدواج میں بندھ گئے۔ 30 اکتوبر، 2015ء کو دونوں نے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کی تصدیق کر دی۔ اور عمران خان کی یہ شادی بھی ناکام رہی۔

    2017ء کے اواخر اور 2018ء کے آغاز میں کئی خبریں آئیں کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشری بی بی سے شادی کر لی ہے۔ تاہم عمران خان تحریک انصاف کے دیگر افراداور مانیکا خاندان نے اس افواہ کی نفی کی-

    7 جنوری 2018ء کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ایک بیان جاری کیا کہ عمران خان نے بشری بی بی کو شادی کے لیے پیغام دیا ہے تاہم ابھی اسے قبول نہیں کیا گیا۔فروری 2018ء کو، پی ٹی آئی نے تصدیق کی کہ عمران خان نے بشری بی بی سے شادی کر لی ہے-

  • قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا

    قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا

    قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا دوران پرواز ہی کیک کاٹا اور تصویریں بنائیں۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم نے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئےنیوزی لینڈ جاتے ہوئےسفر کے دوران جہاز میں منائی ۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آئی سی سی نے میچز کےآفیشلز کا اعلان کر دیا


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے شاداب کی سالگرہ منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی کھلاڑیوں نے شاداب کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویربنائیں-

    واضح رہے کہ قومی ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے گزشتہ روز نیوزی لینڈ پہنچی ہےپاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی لیکن میچ سے قبل واحد ٹریننگ سیشن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں،ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں،رمیز راجہ

    پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیریز کا حصہ ہوں گی پاکستان اپنا پہلا میچ جمعے بنگلا دیش کے ساتھ کھیلے گا۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں مختلف موسم کا سامنا ہے، کرائسٹ چرچ میں ان دنوں موسم سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے کرائسٹ چرچ میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات کےمطابق کرائسٹ چرچ میں موسم سرد رہےگا جبکہ شہر میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شام کے وقت ہونے والے میچز کے دوران پاکستانی سخت موسمی حالات کا سامنا ہو گا۔