Baaghi TV

Category: لاہور

  • سیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھ گئی

    سیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھ گئی

    پاکستان ریلویز نےسیلاب کے باعث بند ٹرینوں کی بکنگ پر پابندی 20 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ ریلوے کےمطابق خیبرمیل،رحمان بابا ایکسپریس کی بکنگ معمول کے مطابق جاری رہے گی 5 اکتوبر سے بحال ہونے والی ٹرینوں کی بکنگ بھی جاری رہےگی۔

    باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    گزشتہ دنوں پاکستان ریلویز کے اجلاس میں 2 اکتوبر سے مرحلہ وارکراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھاکہ ریلوے نے فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظرکیا، پہلے مرحلے میں روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں کوکراچی تک چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور خیبرمیل اور رحمان بابا ایکسپریس 2 اکتوبر سے کراچی تک چلائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے-

    ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11000 اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر8000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے کردیا گیا ہے اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 روپے کیا گیا ہے۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر9000 روپے ا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپےاے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    پشاورسےبراستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کےدرمیان چلنےوالی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اےسی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے۔

    لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7000 روپے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3000 روپے ہو گیا ہے۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

  • لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا-

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم احتشام چائلڈ پورنو گرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے ۔ ملزم ویڈیو گیمز کی آڑ میں بچوں کے ساتھ دوستی کرتا اور نازیبا تصاویر و ویڈیو کلپ بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کی نشان دہی پر لاہور کی پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔

    ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے سیکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپ برآمد کر لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29 سال قید کی سزا سنا ئی تھی-

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم محمد اسحاق پر مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، مجرم محمد اسحاق کو بدفعلی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    مجرم محمد اسحاق نے 4 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنائی تھیں، غیر اخلاقی ویڈیو دکھانے پر مجرم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

  • مونس الہیٰ کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

    مونس الہیٰ کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہیٰ پر منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مونس الہی کے خلاف 24 ارب روپےمنی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے مونس الہی کےخلاف درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے محفوظ فیصلہ سنا دیا.

    مونس الہیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ سیاسی انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا ہے مقدمہ خارج کیا جائے

    شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    عظمیٰ تشدد کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں، کہیں انہیں فرار تو نہیں کروا دیا ؟ حسان نیازی

    میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نا ہی دبئی گئی، لاہور ہی ہوں تو انصاف لے کر رہوں گی، عظمیٰ خان

    عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

    پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں

    کرپشن کے چودھری،کارناموں کی داستان،پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے بڑے کھابے

  • توہین ہوئی،کیس خارج ہو گیا ، فتنہ کو معافی ملی،مریم نواز

    توہین ہوئی،کیس خارج ہو گیا ، فتنہ کو معافی ملی،مریم نواز

    توہین تو ہوئی،کیس خارج ہو گیا ، فتنہ کو معافی ملی،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس میں عمران خان کو معافی ملنے پر ن لیگی رہنما مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

    طیب بلوچ کہتے ہیں کہ اب خوش کہہ دیا تھا نہ کہ عمران خان توہین عدالت میں بھی بیل آؤٹ ہونگے جو عدالت چھٹی کے روز اسے ریلیف دینے کے لیے کھلتی ہے وہ بھلا کیسے اسکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرسکتی تھی۔

    واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کر لیا گیا عمران خا ن کے خلاف شوکاز نوٹس خارج کر دیا گیا،

  • مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن

    مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن

    مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جلد لندن روانہ ہو جائیں گی

    ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانہ ہوں گی،مریم نواز چار سال بعد والد سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گی،ویزہ ملتے ہی مریم نواز لندن روانگی کی تاریخ کا اعلان ہو گا،نواز شریف جب علاج کے لئے لندن گئے تھے تب مریم جیل میں تھیں اور انہیں ضمانت پر رہائی ملی ہوئی تھی، بعد ازاں مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت نے اپنے پاس رکھ لیا تھا،مریم نواز نے ماضی میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی تھی،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے. لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے. اب مریم نواز جلد لندن کے لئے روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ایک طویل عرصے بعد ملاقات کریں گی ،مریم نواز کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ایون فیلڈ ریفرنس میں پہلے وہ بری ہو چکی ہیں. نواز شریف کے لندن جاتے وقت مریم نواز جیل میں تھیں اور ضمانت پر رہا ہوئی تھیں، مریم کی رہائی کے بعد نیب نے کبھی بھی انکی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر نہیں کی تھی. آج نیب نے عدالت میں کہا کہ مریم کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں ،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بے جاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا ،مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔

    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں۔ اللّہ نے بہت ہمت دی انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی۔ اللّہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔ مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔ یہ سب اللّہ ربّ العزت کے کام ہیں۔

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

  • رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا

    رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا

    رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے اغوا کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے ایک جانب کہا ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں، کوئی حقیقی واقعہ ہو تو پولیس کو اطلاع دیں، تو دوسری جانب انتہائی تلخ حقائق سامنے آئے ہیں،

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بچوں کے اغوا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں رواں سال 13 سال سے کم عمر بچوں کے اغوا کی 932 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ماڈل ٹاون سے بچوں کے اغوا کی سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ماڈل ٹاون ڈویژن سے 248 بچوں کو اغوا کیا گیا، صدر ڈویژن سے رواں سال 210 بچے اغوا کیے گئے، کینٹ ڈویژن 182 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، سول لائنز، اقبال ٹاون، سٹی ڈویژن سے 292 بچے اغوا ہوئے،

    ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا ہونیوالے بچوں میں سے بہت سے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، اغوا کے درج مقدمات میں سے 576 خارج ہو چکے ہیں مقدمات اس لیے خارج ہوئے کیونکہ یہ بچے اغوا نہیں ہوئے تھے،اکثر بچے گھریلو ناچاقی پر گھر چھوڑ کر گئے،بہت سے بچے اپنی مرضی سے گھروں سے گئے تھے،

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

     8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار 

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    قبل ازیں گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی محلوں اور اسکولوں سے بچوں کے اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔ تاہم اب ٹویٹر پر پنجاب پولیس نے وضاحت دی ہے کہ’مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گلی، محلوں اور اسکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

  • بریکنگ،لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

    بریکنگ،لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

    پاسپورٹ واپسی ، مریم نواز کا ردعمل کہا، مکافاتِ عمل اورعبرتناک انجام اس کے تعاقب میں ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپسی کا حکم ملنے پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا ردعمل آ گیا ہے’

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بے جاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا

    مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔

    لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، وکیل امجد پرویز نے گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر عدالت سے معافی مانگ لی، کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدم پیشی پر عدالت سے غیر مشروط معافی چاہتا ہوں،مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے عدالت نے کہا کہ مریم نواز اس سے قبل بھی پاسپورٹ واپسی کی درخواست دے چکی ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے اس سے قبل عمرے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دی تھی،مریم نواز کیجانب سے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی گئی تھی،پہلے اور اب کی دائر درخواست میں موقف مختلف ہے ،میں پہلے والی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں

    وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کو چودھری شوگر مل کیس میں جیل سے گرفتار کیا گیا ،جسمانی ریمانڈ پر رہنے کے بعد مریم نواز کو جوڈیشل کر دیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت منظور کی، ہائیکورٹ نے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا مریم نواز نے عدالتی حکم کی تعمیل کی اور پاسپورٹ اور رقم جمع کرا دی ،نیب نے کوئی ریفرنس یا رپورٹ متعلقہ عدالت میں جمع نہیں کرائی مریم نواز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کوپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی ،فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے ،پاسپورٹ واپسی کےلیے کیا ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہو گیا یا ترمیم کرنی ہوگی وکیل نے کہا کہ کیس میں لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے ،عدالت نے کہا کہ کوئی حوالہ رسول ﷺ کے دور کا ہے جہاں سے سارے قوانیں آتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا معاملے پر کیا موقف ہے ؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے ،نیب کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی انکوائری زیرالتوا نہیں ہے ، ہمیں مریم نواز یا انکے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

  • لاہور میں 5 سال کے دوران قتل کے 2 ہزار 103 کیسز کا اندراج

    لاہور میں 5 سال کے دوران قتل کے 2 ہزار 103 کیسز کا اندراج

    لاہور میں 5 سال کے دوران قتل کے 2 ہزار 103 کیسز کا اندراج

    لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ ،پنجاب پولیس نے انفارمیشن کمیشن کو تفصیلات جمع کروا دیں

    دستاویزات کے مطابق لاہورمیں 2016 سے 20 تک 5 لاکھ 42 ہزار 988 جرائم رپورٹ ہوئے،لاہورمیں 2016 میں 93 ہزار 478 جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے،لاہورمیں 2017 میں 91 ہزار 585، 2018 میں 96 ہزار 442 کیسز رپورٹ ہوئے لاہورمیں 2019 میں مختلف جرائم کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار868 رہی لاہورمیں2020 میں مختلف جرائم کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 615 رہی،5 سال کے دوران قتل کے 2 ہزار 103 کیسز کا اندراج ہوا،5 سال میں ڈکیتی کے دوران قتل کے 105 واقعات اور 324 ڈکتیاں رپورٹ ہوئے،5 سال میں موٹر سائیکل چھیننے کے 2 ہزار 295، کار سمیت دیگر وہیکلز چھیننے کے 177 واقعات رپورٹ ہوئے 5 سال کے دوران 30 ہزار موٹر سائیکل چوری اور کار سمیت دیگر وہیکلز 5 ہزار 38 رہی لاہورمیں روبری کے 15 ہزار 584 کیسز کا اندارج ہوا،

    آئی جی پنجاب آفس کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں، پنجاب میں 2016 سے 2020 تک کے جرائم کے اعداد وشمار جاری کیے گئے

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ لسٹڈ قبضہ مافیا، بدمعاشوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں اور ایسے جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کی پرسنل فائلیں بناکر ان کی تھانوں میں حاضریاں لگوائیں ۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں اورخاص طور پر لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کروائیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پرانی دشمنی کے کیسز قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے انسدادی اقدامات اور فریقین سے پر امن رہنے کے شورٹی بانڈ لیں۔انہوں نے عدالتی مفروروں کے ساتھ ایسےمقدمات میں جعلی شورٹی بانڈ دینے والوں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہخواتین اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیسز پر بلاتاخیر ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ خواتین کا فوری میڈیکل اور ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔غلام محمود ڈوگر نے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کرنے اور کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ سائلین کی بات توجہ خوش اخلاقی سے سنیں اور داد رسی کے لئے سرتوڑ کوشش کریں۔

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں،یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ،بابر اعظم

    کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں،یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ،بابر اعظم

    لاہور:7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز3-4 سے اپنے نام کرلی۔

    میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہم تھی۔بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر پر کام کر رہے ہیں ، پریشر ہم پر بھی ہوتا ہے،کوچز کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی ہے ۔

    انگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلیانہوں نے کہا کہ سیریز اچھی ہوئی کافی کلوز میچز ہوئے ،کبھی ہم جیت جاتے ہیں کبھی ہار جاتے ہیں، یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔مجھ سے کیچز چھوٹے جو نہیں چھوٹنے چاہیے تھے۔

    ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز کی عبرتناک شکست دے کر سیریز 4،3 سے اپنے نام کرلی۔

    قذافی سٹیڈیم میں کھیلے  گئے ٹی 20 سیریز کے فائنل  میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان اننگز

    210 رنز ہدف کے интернет магазин ома تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد رضوان 1 رن پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔

     

    پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 19 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، خوشدل شاہ نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 25 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور عادل رشید کی گیند پر فل سالٹ کو کیچ دے بیٹھے۔

     

    آصف علی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 9 رنز بنائے اور سیم کرن کا شکار بنے۔

     

    محمد وسیم جونیئر صرف 5 رنز بناسکے جبکہ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، وہ کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے

     

    اس طرح گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں  8  وکٹ کے نقصان پر 142  رنز بنائے، حارث رؤف اور محمد حسنین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔فاتح ٹیم کی جانب سے کرس ووکس نے 3، ڈیوڈ ویلے نے 2، عادل رشید ، سیم کرن اور ریسے ٹاپلے نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے پہلا اوور کرایا اور 12 رنز دیئے۔الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے جارحانہ بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہیلز 3 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

     

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد حسنین کی اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور انہیں افتخار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔۔

     

    اس طرح انگلینڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 78، ہیری بروک 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کپتان بابر اعظم نے 2 اور محمد وسیم جونیئر نے ایک کیچ ڈراپ کیا۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا  تھا۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل تھے۔

    مین آف دی میچ/ سیریز

    47 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے ڈیوڈ ملان کو میچ جبکہ مجموعی طور پر 238 رنز بنانے پر ہیری بروک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    لاہور:ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے پہلا اوور کرایا اور 12 رنز دیئے۔

    الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے جارحانہ بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہیلز 3 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد حسنین کی اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور انہیں افتخار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔۔

    اس طرح انگلینڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 اور ہیری بروک 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا ہے۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔پسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

    واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔