Baaghi TV

Category: لاہور

  • ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا۔

    یہ اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا،پی سی بی کے بی او جی کا 70واں اجلاس ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں ہوا،اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی پانچوں کٹیگریز میں شامل تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے ماہوار وظیفے کے رقم میں ایک ایک لاکھ روپے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

    حالیہ اضافے کے بعد قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

    ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 16 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے جبکہ وائٹ بال کرکٹ کے میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    اسی طرح نان فرسٹ کلاس فور ڈے کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کی میچ فیس 25 سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی گئی ہے اوروائیٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج اور کرکٹ ایسوی ایشنز ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 15 سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

    ریڈ اور وائیٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو اب بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے۔ لہٰذا اب ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ اور ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔ جس میں نئی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافہ بھی شامل ہے۔

    اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں ہے۔ پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم ایک کروڑ روپے جبکہ پاکستان کپ کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل ٹی ٹونٹی کی انعامی رقم 87 لاکھ روپے مقرر کی جاچکی ہے۔

    کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج، کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اب ڈیلی الاؤنس، ماہوار وظیفہ اور میچ فیس کی مد میں تقریباََ 11 لاکھ روپے کمائیں گے۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاور وہ اس برانڈ کی پذیرائی کے لیے ہر ممکن سرمایہ کاری کریں گے۔ اس ضمن میں وہ سفارشات جمع کروانے پر بی او جی کے مشکور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کرکٹرز نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کی سہولیات پر خوشی کا اظہارکیا، اس تناظر میں میرٹ کی بنیاد پرتقرریاں کی گئی ہے۔ وہ پی سی بی کی جانب سے اعلیٰ معیار کی براڈکاسٹ کوریج ، میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن اور شاندار لاجسٹک معاملات کی گفتگو کررہے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

    جرائم پیشہ عناصر کی پرسنل فائلیں بنائیں، سی سی پی او لاہور

    سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیرصدارت اہم اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اجلاس میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ تمام میچز، کھلاڑیوں اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔غیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز اور دیگر غیر ملکی سٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہو گا۔سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کے دوران 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔ایس پیز ٹیموں کا روٹ چیک کریں۔ تعینات نفری کو خود بریف اور ڈی بریف کریں۔ سی ٹی او لاہور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔ تعینات نفری شائقین کرکٹ کے مکمل انخلا تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹس نہ چھوڑے۔ پاکستان انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے دوران 200 سے زائد مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔

    سی سی پی او لاہور نے کرائم کنٹرول اور لا اینڈ آرڈر امور کا جائزہ لینے کے دوران تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پالیسی اور فیصلہ سازی میں چین آف کمانڈ کی مکمل پیروی کریں، محکمے اور کمانڈ کی عزت و احترام میں اضافہ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ذیلی عدالتوں، نجی و سرکاری چائینز پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔تھانوں میں بائیو میٹرک حاضری،15کی کالز پر اندراج مقدمات،بوگس کالوں کی ویریفیکشن کریں۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ1787،سی ایم و پی ایم کمپلینٹ اور سی سی پی آفس سے موصولہ زیر التوا کیسز فوری نمٹائیں جبکہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں چالانگ کی شرح بہتر بنانے کے لئے ٹھوس پلان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن افسران سنگین وارداتوں کے کیسز بروقت چالان اور میرٹ پر تفتیش سے یکسو کریں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ کامیاب پولیسنگ کا انحصار جرائم پیشہ اشتہاریوں کی گرفتاری پر ہے۔انوسٹی گیشن، سی آئی اے،اے وی ایل ایس اشتہاری مجرموں کے خلاف کارکردگی بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی معاونت سے صنعتی و تجارتی اداروں کے ملازمین، لیبر کی رجسٹریشن کریں۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ میکانزم بہتر بنائیں، پولیس چیک پوسٹ پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کریں۔

    سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کو لسٹڈ قبضہ مافیا، بدمعاشوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں اور ایسے جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کی پرسنل فائلیں بناکر ان کی تھانوں میں حاضریاں لگوائیں ۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں اورخاص طور پر لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کروائیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پرانی دشمنی کے کیسز قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے انسدادی اقدامات اور فریقین سے پر امن رہنے کے شورٹی بانڈ لیں۔انہوں نے عدالتی مفروروں کے ساتھ ایسےمقدمات میں جعلی شورٹی بانڈ دینے والوں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہخواتین اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیسز پر بلاتاخیر ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ خواتین کا فوری میڈیکل اور ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔غلام محمود ڈوگر نے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کرنے اور کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ سائلین کی بات توجہ خوش اخلاقی سے سنیں اور داد رسی کے لئے سرتوڑ کوشش کریں۔

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    سی سی پی او لاہور نے عرس حضرت داتا گنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لاہور پولیس کے افسران کو شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ گزشتہ اور رواں ماہ کے دوران لاہور پولیس کی موثر کرائم کنٹرول سٹریٹیجی اور آپریشنل اقدامات کی وجہ سے جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں 15کی کالز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، پٹرولنگ جاری ہیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسنین حیدر، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی ڈسپلن اویس ملک، ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ کے تمام ایس پیز، ایس پی سکیورٹی،ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی سی آئی اے، ایس پی اے وی ایل ایس،ایس پی سی آر او نے شرکت کی۔

  • اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ، پرویز الٰہی

    اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ، پرویز الٰہی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ تک نہیں دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو النیہان اور دیگر حکمرانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی عمران خان کے ساتھ میں نے ٹیلی تھون کی اور اڑھائی ارب روپیہ اکٹھا کیا جو ہم تمام صوبوں کے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا لوگوں کی خواہشیں بہت ہیں اور ن لیگ والے بہت بیان دیتے ہیں یہ سن لیں،اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ہے شریف خاندان تکبر کے مارے ہوئے ہیں، یہ پنجاب کی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف آگیا، لیکن شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پر کیس عمران خان کی حکومت کے دور میں نہیں بنے، یہ اس سے پہلے کے ہیں آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں بکے گا، یہ اپنا ٹکٹ اپنے پاس سنبھال کر رکھی ٹکٹ بکے گا تو صرف اور صرف عمران خان کا ،عوام کی خدمت اور عام آدمی کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے۔ میں نے ہمیشہ غریب آدمی کی بہتری کا سوچا ہے اور اسی کیلئے کام کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صوبے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع کے سکولوں میں جانے والی بچیوں کیلئے وظیفے میں اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ بچیوں کو سکول جانے پر وظیفے کی رقم بڑھا دی ہے۔

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں بی اے تک مفت تعلیم کا اعلان کیا اور کہا کہ پورے صوبے میں بی اے تک کتابیں بھی فری دیں گے۔ سکول سے یونیورسٹی تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازم قرار دی ہے۔ ایف اے تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو اب لازم قرار دیا ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرا رہے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز اور پٹرولنگ پولیس کے الاؤنسز کو ڈبل کر دیا ہے۔ صوبے میں نئی پٹرولنگ پوسٹیں بھی بنائیں گے۔ شہباز شریف نے میرے ”پڑھا لکھا پنجاب“پروگرام کو آتے رہی بند کیا ریسکیو 1122 نے فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام کیا۔ شہباز شریف نے ریسکیو 1122 تباہ و برباد کرنے کی پوری کوشش کی اب ہماری حکومت ریسکیو1122 کو مزید گاڑیاں دے گی اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے ریسکیو 1122 کو ہر تحصیل تک پھیلا دیا ہے۔ریسکیو موٹربائیک سروس کا دائرہ کار بھی بڑھا رہے ہیں میری پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کروں میری تمام پالیسیوں کا محور غریب آدمی ہے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات اور انجکشن فری کر دیئے ہیں ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں چودھری مقصود ہمارے ایم این اے کے امیدواروں ہوں گے اور ہم انہیں سپورٹ کریں گے رانا نذیر گوجرانوالہ سے الیکشن لڑیں گے اور باؤ صدیق بھی ہمارے امیدوار ہوں گے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا سیالکوٹ پسرور روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سڑک کیلئے 50 کروڑ روپے دیں گے سیالکوٹ کو آج ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے دیئے ہیں جو جلد مکمل ہوں گے۔ رنگ پور کو ماڈل ویلیج بنائیں گے گجرات کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں آسٹریا کی ڈگری ملے گی سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی منصوبہ جلد مکمل کریں گے۔ کسانوں کو سولر پمپس دیں گے اور بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

  • لندن میں زیرعلاج شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کردیا

    لندن میں زیرعلاج شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کردیا

    لندن :شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں باؤلنگ کا آغاز کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد شاہین آفریدی ری ہیب کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی بھرپور باؤلنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    لندن میں پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی زیرعلاج ہیں۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انھیں 3 ہفتے قبل لندن بھیجا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا ہے۔

    شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیاکپ بھی نہیں کھیل سکے۔شاہین شاہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچز کی ہوم سیریز میں بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

     

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو نے بتایا تھا کہ فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں ہیں۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ڈاکٹرامتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپرفٹ بال کلب،لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    "باغی تحریری مقابلہ برائے 75 سالہ جشنِ آزادی و ڈائمنڈ جوبلی” کے حوالے سے باغی ٹی وی ہیڈ آفس میں تقریب انعامات و اسناد منعقد کی گئی

    تقریب میں معروف اینکر پرسن،ڈائریکٹر پروگرام باغی ٹی وی عبدالرؤف نے خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے لکھاریوں کو اعزازی اسناد اور انعامات دیئے۔تقریب تقسیم انعامات میں پوزیشن ہولڈر طلحہ ملک, حافظ شاہد ممتاز اعوان ، باغی ٹی وی کے بلاگ سیکشن ہیڈ بلال شوکت آزاد نے شرکت کی۔تقریب تقسیم انعامات میں اول پوزیشن ہولڈر طلحہ ملک اور دوم پوزیشن ہولڈر حافظ شاہد محمود نے اینکر پرسن عبدالرؤف اور باغی بلاگ سیکشن کے ہیڈ بلال شوکت آزاد کے ہاتھوں سے اعزازی اسناد اور کتب کا انعام وصول کیا۔

    تقریب سے گفتگو کے دوران باغی ٹی وی کے اینکر ، ڈائرہکٹر پروگرام عبدالرؤف نے اظہار خیال کیا کہ نوجوان لکھاریوں کو قومی تاریخ اور مسائل پر لکھنے کی تحریک دلانے کی غرض سے انعامی تحریری مقابلے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور باغی ٹی وی نے پاکستان کے پچھتر سالہ جشن آزادی کے موقع پر یہ روایت شروع کرکے ایک بہترین کام کیا ہے۔ جبکہ باغی ٹی وی کے بلاگ سیکشن کے ہیڈ بلال شوکت آزاد نے تمام شرکاء مقابلہ کا شکریہ ادا کیا اور مباکباد پیش کی کہ لکھاریوں نے لگن اور محنت سے تحریری مقابلے میں شرکت کی اور پوزیشن حاصل کیں اور مزید یہ کہ باغی ٹی وی مستقبل میں مزید مقابلے منعقد کروائے گا جس میں نئےاور نو آموز لکھاریوں کو خود کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

    باغی ٹی وی کے ایڈیٹر ممتاز اعون نے آخر میں تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور بلال شوکت آزاد کو کامیاب تحریری مقابلہ منعقد کروانے پر مبارکباد اور اعزازی سند پیش کی۔

     بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

  • عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، میاں اسلم اقبال

    عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، میاں اسلم اقبال

    سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، سابق صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن، سیکرٹری اوقاف، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا-

    تعلیمی اداروں میں حسن قرات ونعت اورسیرت النبی پرتقریری مقابلے منعقد ہونگے، ضلع اور ڈویژن کی سطح پرکانفرنسزاور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا- صوبائی دارالحکومت میں عظیم الشان سیرت کانفرنس منعقد ہوگی- سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اس سال بھی عشرہ رحمت العالمین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وفاقی سطح پر بنائی گئی رحمت العالمین اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف، سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور محکمہ اطلاعات عشرہ رحمت العالمین کی تقریبات کے حوالے سے مربوط انداز سے کام کریں گے،

    سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حضور صل اللہ علیہ والہ سلام کی ولادت با سعادت کا دن ہمارے لئے بے حداہمیت کا حامل ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ مبارک دن محبت اور جوش و خروش سے منایا جائے گا،عشرہ رحمت العالمین پاکستان کی تمام اکائیوں میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا-

    قبل ازیں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شدید دباؤ کے باوجود عمران خان نے کرونا وبا کے دوران بھی انڈسٹری بند نہیں ہونے دی، انہیں احساس تھا کہ انڈسٹری بند ہوئی تومزدور کا چولہا ٹھنڈا ہوجائے گا، کرونا کے باوجود ملک کی معاشی ترقی کی شرح اوپر جارہی تھی سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے نااہلوں نے ہر چیز برباد کردی، ڈنڈے کے زور پرآواز تو دبائی جاسکتی ہے لیکن معیشت نہیں چلائی جاسکتی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا-

    سینئر صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ آپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا- سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاور سیکٹر کے زیادہ ٹیرف کے باعث انڈسٹری بند ہورہی ہے -سندھ اور پنجاب میں گیس کا ٹیرف مختلف ہے، پنجاب کے ساتھ گیس اور بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ظلم ہورہا ہے، پنجاب کے ساتھ سوتیلے جیسے سلوک سے انڈسٹری تباہ ہورہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صنعتی شعبوں کوحکومت تک با آسانی رسائی حاصل تھی، صنعتی تنظیموں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے تھے-اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کے لئے اقتدار میں آنے والے انڈسٹری کی بدحالی کے ذمہ دار ہیں -انہوں نے کہا کہ 2018سے قبل لوگ پاورلومز کباڑ کے بھاؤ بیچ رہے تھے، پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو پاور لومز کے مسائل حل ہوئے، ہم عوام کی طاقت سے ایک دفعہ پھر اقتدار میں آکر صنعت کو فروغ دیں گے اور فیصل آباد میں ایکسپو سنٹر جلد مکمل کیا جائے گا-

    آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ آپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے -صدر ایف سی سی آئی عاطف شیخ منیر، سابق صدر رانا سکندر عظیم خان، صدر سپریم انجمن تاجران اسلم بھلی، ریجنل چیئرمین اپٹما شیخ شفیق، تاجروں اور صنعت کاروں نے تقریب میں شرکت کی-آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ آپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف احسان ملک نے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، سینئر صوبائی وزیر نے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے مسائل پر بات چیت کیلئے صنعتکاروں کے وفد کو لاہور بلالیا-

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

  • بہنوئی نے جادو کرنے کا الزام لگا کر سالی کو قتل کردیا

    بہنوئی نے جادو کرنے کا الزام لگا کر سالی کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: تھانیوالا بازار میں جادو کرنے کے شبے میں بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ نامی شخص نے گھر میں گھس کر اپنی سالی بشریٰ بی بی کو چھریوں سے وار کرکے قتل کردیا جب کہ بہن کو بچانے کی کوشش کرنے والی شمیم اپنے شوہر کے ہاتھوں زخمی ہوگئی۔

    واقعے کے بعد کوتوالی پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزم نے اقرارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر صاحب نے اسے خواب میں بتایا کہ سالی نے تم پر جادو کیا ہے، میری آنکھ کھلی تو جاکر سالی کو قتل کردیا۔

    دوسری طرف کراچی میں کاروباری تنازعات پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔ایس ایچ او پیرآباد سب انسپکٹر مختار پہنور نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح نیو ناظم آباد کے سامنے واقع فیضان مرکز بحالی منشیات کے مالک 40 سالہ زین العابدین کو اس کے دوست شمس الہدیٰ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زین العابدین کو ایک گولی سینے پر لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا، مقتول اسپتال کے علاوہ گاڑیوں اور جائیداد کی خرید و فروخت کا بھی کام کرتا تھا جبکہ اس کے کاروبار میں پارٹنر اس کا دوست شمس الہدیٰ بھی تھا۔دونوں دوستوں کے مابین کافی عرصے سے کاروباری تنازعات چل رہے تھے اور اس سے قبل بھی جھگڑے ہوچکے تھے۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی صبح زین العابدین نے شمس الہدیٰ کو ناشتے کی دعوت پر اسپتال بلایا تھا جہاں دونوں ناشتہ کررہے تھے کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور مشتعل ہوکر شمس الہدیٰ نے زین العابدین پر فائرنگ کردی جس سے وہ سینے پر ایک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وردات پر پہنچ گئی، مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔دوسری جانب ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

    کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

    شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جج شاہدہ سعید نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جس میں 21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔

    فیصلے کے مطابق مجرم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ مجرم کو بچی کے نابالغ ہونے کی وجہ سے 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔مجرم وسیم اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے سیکشن 17 کے تحت متاثرہ بچی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا۔

    مقدمے کے استغاثہ کے مطابق مجرم وسیم کا تعلق چک نمبر 60 بلوچنی ضلع فیصل آباد سے تھا۔ مجرم نے شیخوپورہ کے گاؤں جھلار تیلیاں میں 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ مانانوالہ پولیس نے 28 جون 2021ء کو مجرم کے خلاف زیر دفعہ 376 / 377 بی ت پ کے تحت بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک کیس میں مجرم کو سزائے موت ہوئی تھی،شیخوپورہ کی سیشن کورٹ نے کمسن بیٹی سے زیادتی کے مجرم باپ کو سزائے موت سنائی تھی

    سیشن کورٹ نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

    استغاثہ کے مطابق مجرم نے 21 جون 2021 کو گاؤں قانونگو میں اپنی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔بچی کی والدہ نے تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • گیلپ سروے:81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا

    گیلپ سروے:81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا

    گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا،اسی فیصد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسے سیلاب کا سامنا نہیں کیا، جب کہ دس میں سے سات پاکستانی حالیہ سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات پر پریشان ہیں۔

    باغی ٹی وی : گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے یکم ستمبر سے 16 ستمبر کے درمیانی عرصے میں کیا گیا۔

    آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت پر شاہی تاج توجہ کا مرکز رہا

    سروے کے مطابق 80 فیصد عوام نے سیلاب کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا ہے جبکہ 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا۔

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

    سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات اور 58 فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے جبکہ 51 فیصد مویشیوں کے نقصان پر بات کی 5 فیصد نے بھاری جانی نقصان دیکھا۔ 15 فیصد نے دوسرے نقصانات کے بارے میں بات کی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نقصانات درختوں کی کٹائی کا نتیجہ ہیں تو 70 فیصد نے اتفاق کیا جبکہ 30 فیصد نے اس سے اختلاف کیا۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

  • غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں،عوام کی شکایات،وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں،عوام کی شکایات،وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوام کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں عوامی شکایات پر خود میدان میں آگئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وزیراعلی کے مشیر عامر سعید راں، سیکرٹری ہاؤسنگ(کمیٹی سیکرٹری)، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے ممبر ہوں گے

    کمیٹی کسی بھی افسر کو کمیٹی میں شامل کرنے کی مجاز ہو گی خصوصی کمیٹی کیٹگری وائز غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مجموعی تعداد کی نشاندہی کرے گی خصوصی کمیٹی اراضی کے ایشواور مجاز اتھارٹی کے بغیر غیر معیاری پلاننگ سے بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا جائزہ لے گی خصوصی کمیٹی موجودہ قوانین وضوابط کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کرے گی خصوصی کمیٹی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کا جامع حل تجویز کرے گی

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف